12:30 pm
آمد ماہ رحمت

آمد ماہ رحمت

12:30 pm


 ربیع الاول کی آمد کی ساتھ ہی دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں میں میں مسرت کی لہر اٹھتی ہے جس کا نقطہ عروج اس ماہ مبارک کی 12 تاریخ ہوتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جس روز
ہوئی پہلوئے آمنہ سے ہویدا۔۔
دعا ئے خلیل و نوید مسیحا
رحمت عالم کی دنیا میں تشریف آوری انسانی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ آپ کی بعث نے ایک ایسا انقلاب پیداکیا جس سے انسانوں کے دلوں اور فکر ونظر میں تبدیلی واقع ہوئی۔ انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے آزاد کیا اور خدا کا آخری پیغام قرآن حکیم کی صورت میں اولاد آدام کو ملا جس میں انسان کو خود اس کے مقام سے آگاہ کیا گیا ہے۔ یہ ماہ مبارک، وہ دن اور وہ لمحات کتنے عظیم تھے جب آپ ؐکی ولادت باسعادت ہوئی۔
جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اس دل آفروز ساعت پہ لاکھوں سلام                                                     
دنیا کی تمام اقوام اور مذاہب کو ماننے والے اپنے، قومی دنِ،اہم ایام اور تہوارپورے جوش و خروش سے مناتے ہیں جس سے اُن کی قومی وحدت،اپنے نظریہ سے لگن اور اُس کے ساتھ اپنی وابستگی کا بھرپور اظہارہوتاہے۔ اس طرح کی تقریبات ایک طرح سے اُن کے ملی اور قومی جذبہ کا مظہر ہوتی ہیں۔ سورہ یونس کی آیت ۵۸ میں اہلِ ایمان کو حکم دیاگیا کہ قرآنِ حکیم جیسی عظیم نعمت جو بعثِ محمدیﷺ سے ممکن ہوئی، اس کے ملنے پر جشنِ مسرت منائو۔ قرآن صاحبِ قرآن سے تو الگ ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ آپﷺ نے اپنی تئیس سال کی زندگی میں قرآن کو عملاً متشکل کر کے دکھایا  نیزاُم المومنین حضرت عائشہؓ کا ارشاد ہے کہ حضورﷺ کا خلق قرآن تھا یعنی آپ مجسمِ قرآن تھے۔ اِس لیے نزولِ قرآن پر جشنِ مسرت تو عیدالفطر کی صورت میں منایا جاتا ہے اور مجسمِ قرآن کے لیے جشن ربیع الاول میں ہوتا ہے۔ سورہ مائدہ کی آیت تین میں دینِ اسلام کو نعمت کہا گیا ہے اورجب دینِ اسلام نعمت ہے تو حضورﷺبھی تو نعمت ہیں جن کی وجہ سے ہمیں دین ملا ۔ بلکہ قرآنِ حکیم نے متعدد مقامات پر حضورﷺ کو واضع طور پراللہ کی نعمت قراردیا ہے۔ نعمت کا ذکرکرنے کے بعدیہ بھی ارشادفرمادیا کہ نعمت ملنے پر اُس کا چرچا کرو،اور نعمت کا شکرکرنے ِ کو عبودیتِ خداوندی قرار دیا،نعمت ملنے پراُس کا شکر ادا کرنے کے بارے میں تو قرآنِ حکیم میں بہت زیادہ آیات  ہیں۔ جب اللہ تعالیٰ نے رسولِ اکرمﷺ کو نعمت قراردیاہے بلکہ آپ نعمتِ کبرٰی ہیں توآپﷺ کی ولادت پرخوشی درحقیت انہی قرآنی تعلیمات پرعمل کرناہے۔اللہ نے آپﷺ کی بعث کو مومنین پراحسان قرار دیاہے۔ اب اِن تمام آیاتِ قرآنی کی روشنی میں حضورﷺ کی ولادت پرخوشی کرنا درحقیت اللہ کا حکم بجا لانا ہے ۔ حدیث نبوی ہے آپﷺ نے ارشاد فرمایا ہے تم میں سے کوئی اُس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک وہ مجھ سے سب زیادہ محبت نہ کرے۔جس سے محبت ہو اُس کا تو اکثر ذکرہوتا ہے اور جس کا عملی مظاہرہ قول و فعل سے نظر آتا ہے۔
 یہ دِن حضورﷺ کی ولادت کا ہو یا اِس دنیا سے تشریف لے جانے کا،دین کی ابتدا کا دِن ہو یا تکمیلِ دین کی خوشی میں یا پھر ہجرت کے واقعہ کی یاد میں ، اِس سے کچھ فرق نہیں پڑتا کیونکہ مقصد ایک ہی ہوتا ہے اور وہ یہ کہ قرآن حکیم اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں ختم المرسلینﷺ کا مقام و مرتبہ، اُن کی شان بیان کرکے اُن کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا جاتا ہے اور اپنی زندگی کو اُن کے اُسوہ حسنہ پرچلنے کا عزم کیا جاتا ہے۔  بہت سی روایات ایسی موجود ہیں جن میں حضورﷺ نے اپنی ولادت کا تذکرہ کیا ہے اور آپﷺ اپنی ولادت کے دِن یعنی پیر کو روزہ رکھا کرتے تھے۔قرآن کی روشنی میں رسالت کا مقام اور آپﷺ کے بارے میں قرآنی آیات کا مفہوم پیش کرنے کی محافل سے کسی کو بھی اختلاف نہیں ہونا چاہیے۔ 
 جہاں تک میلاد کی محافل کا تعلق ہے تو مجھے تویہ کہناہے کہ ہم نے اِن محافل کو صرف مسلمانوں تک کیوں محدود کردیا ہے۔ حضورﷺ تو پوری کائنات کے لیے رحمت ہیں، آپﷺ پوری انسانیت کے رحمت اورسب سے بڑے سوشل ریفارمر تھے جن کی تعلیمات کا ثمر آج کی تمام انسانیت لے رہی ہے۔ دنیا بھر میں مسلم ممالک کے سفارت خانوں اور بالخصوص اقوامِ متحدہ میں اِس دِن کی مناسبت سے تقریبات منعقد کرکے دنیا کو انسانی حقوق کے بارے میں رحمتِ عالم کی تعلیمات خصوصاً آپﷺ کے آخری خطبہ کو پیش کرنا چاہیے جو کہ حقوقِ انسانی کا عالمی چارٹرہے ۔ وہاں سب کو بتایاجائے کہ حضورﷺ نے غیرمسلموں، عورتوں،بچوں،زیردستوں،جنگی قیدیوں اور جانوروں کے حقوق کا جوچارٹردیا تھا اُسی سے روشنی لیکراقوامِ متحدہ نے اپنا دستور بنایا ہے۔ اِس سے دنیا کو حضورﷺ کی شخصیت اور اسلام کی اصل تعلیمات سے آگاہی ہوگی۔ مقامی تقریبات میں بھی دوسرے مذاہب کے لوگوں کو دعوت دینی چاہیے۔ 
  ذکرِرسولﷺ کی محافل سے اگر قلوب میں عشقِ مصطفٰے کی شمع روشن ہوتی ہے اور حضور سے محبت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے تو یہ قابلِ تحسین ہے اور ان کے انعقاد کی ترغیب دینی چاہیے۔ جب دِلوں میں محبت ہوگی تو پھرہی آپﷺ کی پیروی اوراتباع ممکن ہوگی۔ میلاد کی محافل کا انعقاد ہی کافی نہیں بلکہ محبت کے دعویٰ کا ثبوت عمل سے دینا ہوگا ۔ قرآنِ حکیم صرف ایمان لانے کو کافی نہیں قرار دیتا بلکہ اس کے ساتھ عملِ صالح کی شرط عائد کرتا ہے۔ حضورﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ قرآن کو اپنی زندگی کا محور بنایا جائے ۔ 

تازہ ترین خبریں

 فروری 2024قومی بچت بینک نے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس کے لیے منافع کی شرح کا اعلان کردیا گیا

 فروری 2024قومی بچت بینک نے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس کے لیے منافع کی شرح کا اعلان کردیا گیا

صدر مملکت  کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد ،دیکھیں 

صدر مملکت  کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد ،دیکھیں 

پنجاب کی نئی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے بارے میں وہ سب تمام معلومات جو آپ نہیں جانتے ،دیکھیں

پنجاب کی نئی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے بارے میں وہ سب تمام معلومات جو آپ نہیں جانتے ،دیکھیں

ن لیگ نے ایم کیو ایم کے مطالبوں سے اصولی اتفاق کر لیا ، دیکھیں تفصیل خبر میں

ن لیگ نے ایم کیو ایم کے مطالبوں سے اصولی اتفاق کر لیا ، دیکھیں تفصیل خبر میں

پاکستان کی آئی ایم ایف سے بنگلہ دیش طرز کے معاہدے کی کوشش، دیکھیں تفصیل 

پاکستان کی آئی ایم ایف سے بنگلہ دیش طرز کے معاہدے کی کوشش، دیکھیں تفصیل 

 2 فرشتوں کے بغیربانیٔ پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، شیر افضل مروت کا بیان سامنے آ گیا 

 2 فرشتوں کے بغیربانیٔ پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، شیر افضل مروت کا بیان سامنے آ گیا 

مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری 

مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری 

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون  وزیر اعلیٰ منتخب،دیکھیں خبر

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب،دیکھیں خبر

سنی اتحاد کونسل ارکان کابائیکاٹ، مریم نواز بھی بول اٹھیں

سنی اتحاد کونسل ارکان کابائیکاٹ، مریم نواز بھی بول اٹھیں

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سنی اتحاد کونسل اراکین احتجاجا واک آؤٹ کر گئے  

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سنی اتحاد کونسل اراکین احتجاجا واک آؤٹ کر گئے  

تمام  مستند معلومات کے لیے بینظیر انکم سپورٹ  کا  واٹس ایپ چینل شروع، دیکھیں

تمام  مستند معلومات کے لیے بینظیر انکم سپورٹ کا واٹس ایپ چینل شروع، دیکھیں

اہم خبر ،اسد عمر لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری ہو گئے 

اہم خبر ،اسد عمر لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری ہو گئے 

وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ کا انتخاب آج،دیکھیں تفصیل 

وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ کا انتخاب آج،دیکھیں تفصیل 

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد