12:32 pm
مصطفیﷺ، اغیار کی نظر میں 

مصطفیﷺ، اغیار کی نظر میں 

12:32 pm

مختلف ادوار میں اسلام کے خلاف سازشیں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ اسلام اور پیغمبر اسلام ﷺکے متعلق خلاف حقیقت تصورات کا پرچار کرکے اسلام کو بدنام کرنے کی کوششیں کی جاتی رہیں۔اسلام پر دہشت گردی کا لیبل لگا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ اسلام تلوار کے زور پر پھیلا ۔ بدنام زمانہ کارٹونز اور فلموں کے ذریعے نبی کریمﷺ کی ذات اقدس پر رقیق حملے کیے گئےلیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت بھی خوش آئندہے کہ ہر صدی، ہر عہد اور ہر دور کے اصحاب ادب و فن نے اپنی فکر و دانش کا بہترین نذرانہ بارگاہ مصطفویﷺ میں پیش کیا ہے۔ چشم فلک نے بارہا مختلف مذاہب کے اہل قلم قافلوں کو ارض طیبہ کی طرف گامزن دیکھا ہے۔اپنوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم بھی اس بارگاہ عالیﷺکے خوشہ چین نظر آتے ہیں اور رویندر جین کا یہ شعر اس صورت حال کا صحیح مصداق ہے:۔

آپ کے ماننے والوں میں ضروری تو نہیں
 صرف شامل ہوں مسلمان رسول اکرمﷺ
عربی کا مشہور مقولہ ہے ’’الفضل ما شہدت بہ الاعداء‘‘ کہ حقیقی فضیلت وہی ہوتی ہے جس کا مخالفین بھی اعتراف کریں۔اس مختصر سے کالم میں بلاتبصرہ ایسے ہی چندغیرمسلموں کے نظریات اور افکار ہدیہ قارئین ہیں۔
(1 ) Jules Masserman نے ٹائم میگزین (Time Magazine) کے ایک مضمون بعنوان ’’Who were History's Great Leaders‘‘ میں لکھا ہے’’غالباً تمام زمانوں میں محمدﷺسب سے عظیم رہنما تھے۔ جنہوں نے تین اہم کام سرانجام دیئے: اول۔لوگوں کو آسودگی کی ایک لڑی میں پرویا۔ دوم۔ایک ایسا (بہترین)معاشرہ تشکیل دیا جس نے لوگوں کو رشتہ داری، بھائی چارہ اور اخوت جیسا تحفظ فراہم کیا۔سوم۔ اپنے پیروکاروں کو ایک عقیدہ (توحید باری تعالیٰ) کا ماننے والا بنایا۔‘‘لہٰذا مورخین اس بات پر متفق ہیں کہ دنیا میں محمدﷺسے بڑا رہنما اور کوئی نہیں گزرا کیوں کہ وہ حیران کن، بے مثال اور مکمل خصوصیات کے حامل تھے‘‘۔
(2) Hempher ایک برطانوی جاسوس تھا جس نے سلطنت اسلامیہ کا شیرازہ منتشر کرنے کی بے حد کوششیں کیں ایک مسلمان کا روپ دھار کر ملت اسلامیہ میں زہر گھولتا رہا۔اس کے باوجود سیدعالم ﷺ کی ذات اقدس کے متعلق اپنے خیالات کا اظہاریوں کرتاہے:بہرحال میں حضور اکرمﷺکی قدرومنزلت اوربزرگی کا قائل ہوں۔ بے شک آپ ﷺ کا شمار ان بافضیلت افراد میں ہوتا ہے جن کی کوششیں تربیت بشر کے لئے ناقابل انکار ہیں اور تاریخ اس بات پر شاہد ہے (Memoirs of Mr. Hempher)
(3) مائیکل ہارٹ ایک امریکی ادیب اور عیسائیت کا پیروکار تھا۔ اس نے The 100کے نام سے عہد ساز شخصیتوں کے کارناموں پر مشتمل ایک کتاب لکھی،جس میں اس نے حضرت محمد ﷺ کو سرفہرست رکھا اور اس کی وجہ یوں لکھی: اگر مارکونی ریڈیو ایجاد نہ کرتا تو چند سالوں بعد کوئی دوسرا آدمی یہ کارنامہ سرانجام دے سکتا تھا۔سپین کا برنانڈو اگر منظر عام پر نہ آتا تب بھی سپین میکسیکو پر قبضہ کر لیتا۔ ماہرحیاتیات چارلس ڈارون اگر تحقیق و جستجو نہ کرتا تب بھی نظریہ ارتقاء چند سالوں میں دنیا کے علم میں آ جاتا لیکن حضرت محمدﷺ وہ شخصیت ہیں کہ جو کارنامے انہوں نے سرانجام دیئے کسی دوسرے کے ہاتھوں انجام نہ پا سکتے تھے۔
(4)ڈاکٹر ڈی رائٹ لکھتا ہے کہ ’’حضرت محمدﷺ صرف اپنی ذات اور قوم ہی کے لیے نہیں بلکہ دنیائے ارضی کے لیے ابررحمت تھے۔تاریخ میں کسی ایسے شخص کی مثال موجود نہیں جس نے احکام خداوندی کو اس قدر مستحسن طریقے سے انجام دیا ہو‘‘۔ (بحوالہ ۔اسلامک ریویو اینڈ مسلم انڈیا فروری 1920ء)
(5)ڈاکٹر لین پول کہتا ہے کہ’’اگر حضرت محمدﷺ سچے نبی نہ تھے تو دنیا میں کوئی برحق نبی آیا ہی نہیں‘‘۔ (ہسٹری آف دی مورش ایمپائر یورپ)۔
(6) فرانسیسی محقق (Do Bo Lenn Willy Yeah) کا کہنا ہے کہ محمدﷺکے دین کا آئین اس حد تک عقلی بنیادوں پر استوار ہے کہ اس کی تبلیغ کے لیے کسی کو مجبور کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی۔بس اتنا ہی کافی ہے کہ اس کے اصولوں کی وضاحت کردی جائے تاکہ سارے لوگ اس کی طرف متوجہ ہوجائیں۔
(7)برطانوی محقق (Byron Wolfe) کا کہنا ہے کہ میں جتنا اسلام اور اسلامی زندگی(کے اصولوں سے) آگاہ ہوتا جاتا ہوں اتنا ہی محمد (ﷺ)کے لائے ہوئے ظاہری اور باطنی صفائی کے اصولوں پر حیرت زدہ رہ جاتا ہوں۔ ساتھ ہی مجھے افسوس بھی ہوتا ہے کہ بہت سارے مسلمان ان تمام تعلیمات پر عمل پیرا کیوں نہیں ہوتے؟
(8) سکاٹ لینڈ فلاسفرThomas Carlyle کا کہنا ہے کہ ریوڑ چرانے والے فقیروں کی طرف ذرانظر دوڑائیے کہ جو (عرب کے)خشک صحرائوں میں بغیر کسی ہدف کے سرگرداں پھر رہے تھے۔ اتنے میں ایک شجاع پیغمبر(اکرمؐ) عظیم پیغام لے کر ان کے پاس آئے۔ جن پر وہ ایمان لا سکتے تھے۔ دیکھ لیجئے کہ انہیں کی بدولت وہی بے ہدف اور گمنام عرب بدوافراد تاریخ کی تقدیر ساز شخصیات میں بدل گئے۔ ایک صدی کے اندر اندر ان کا پیغام سعودی عرب سے ہوتا ہوا غرناطہ (Granada) اور نئی دہلی (New Delhi) تک کو اپنے نور کے لپیٹ میں لے لیا۔
(9) ڈی لیسی اولیری لکھتا ہے’’یہ روایت کہ تشدد پسند مسلمانوں نے تلوار کے زور پر اسلام پھیلایا اور نسلوں کوفتح کیا،ایک انتہائی ناقابل یقین احمقانہ خیالی کہانی ہے جو تاریخ نویسوں نے بار بار دہرائی ہے۔(De Lacy O'Leary in Islam at the Crossroads) London, 1923.
(10) Sir George Bernard کہتے ہیں’’اگر انگلینڈ اور پورے یورپ میں حکمرانی کے لئے اگلے سو سال کے لئے کسی مذہب کا انتخاب کیا جائے تو وہ اسلام ہوگا۔‘‘ Shaw in  The Genuine Islam) (Vol. 1, No. 8, 1936)
لوٹ جا عہد نبی کی سمت رفتار جہاں
 پھر تیری درماندگی کو ارتقا درکار ہے

تازہ ترین خبریں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ  کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث   خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں