01:02 pm
پنڈورا پیپرز، پاکستان بدنام ہورہاہے

پنڈورا پیپرز، پاکستان بدنام ہورہاہے

01:02 pm

ہر چند کہ عمران خان نے پنڈورا پیپرز میں جن افراد کے نام آئے ہیں(700) ان کے خلاف تحقیقات کا حکم صادرکردیاہے‘ یقینا اس سلسلے میں تحقیقات کی جائے گی بالکل جس طرح پانامہ پیپرز کے سلسلے میں کی گئی تھیں۔ اب جو افراد اس میں ملوث پائے جائیں گے ۔ ان کے خلاف کارروائی یقینی ہوگی۔ پاکستان ایک ایسا ملک بن چکاہے جہاں سیاست کے نام پر قومی وسائل کو ذاتی تصرف میں لایاجاتاہے۔ کرپشن میں اب ہر طبقے کے افراد شامل ہوگئے ہیں اور ملک ہرگزرتے دن کے ساتھ اقتصادی طور پر کمزور سے کمزور ہوتاجارہاہے۔ یہ ایک ایسا المیہ ہے جس پر جتنا افسوس کیاجائے کم ہے۔ لیکن اس سلسلے میں حیرت کی بات یہ ہے کہ کرپشن کرنے والوں کو نہ تو شرم آتی ہے اور نہ ہی بدنامی کاخوف ‘ یہی وجہ ہے کہ کرپشن کے ذریعے راتوں رات امیر بننا اب ایک معمولی سی بات رہ گئی۔
 پاکستان کے ابتدائی دنوں میں کرپشن نام کی کوئی چیز موجود نہیں تھی اور اس وقت کے سیاستدانوں اور بیورو کریٹ کرپشن کاارتکاب نہیں کرتے تھے لیکن جیسے ہی ملک میں قانون کی گرفت کمزور پڑی‘ کرپشن نے سراٹھانا شروع کردیا۔ یہاں تک کہ اب پاکستان میں کرپشن ایک کلچرکی صورت اختیار کرگیاہے۔ بانی پاکستان نے کرپشن سے متعلق جن خیالات کااظہار کیاتھا اور اس کی مذمت کی تھی‘ اب ان کے سارے فرمودات کہیں غائب ہوگئے ہیں۔ صرف نوٹوں میں ان کی تصویر رہ گئی ہے جوان کی یاد تو دلاتی ہے۔ لیکن ان کی باتوں پرعمل کرنے کی توفیق نہ تو سیاستدانوں میں ہے اور نہ ہی بیوروکریٹ میں! دوسری طرف پاکستان کی یہ اشرفیہ (بدمعاشیہ) اپنی ناجائز دولت کو باہر جمع کرارہے ہیں۔ ملک کو کنگال اور کمزور کررہے ہیں اور باہر بھیجا ہوا پیسہ جس کو ملک کی صنعت سازی کے لئے خرچ ہونے چاہیے تھا اور جس کے سبب ملک میں روزگار کے ذرائع پیدا ہونے تھے اب غیر ملکی بینکوں میں جمع ہے جوان کی معیشت کو مستحکم کررہاہے اور ہمارا ملک آہستہ آہستہ معاشی وسماجی زوال کی طرف جارہاہے۔ مزید برآں جن افراد کے نام پنڈورا پیپرز اور پانامہ پیپرز میں شائع ہوئے ہیں‘ ان لوگوں میں اگر ذرا سی شرم ہوتی تو یہ استعفیٰ دے کر خاموش گھر بیٹھ جاتے‘ لیکن ’’چوری اور سینہ زوری‘ ‘ کے مصداق‘ آزادانہ گھوم پھررہے ہیں یعنی نہ تو انہیں قانون کا ڈر ہے‘ اور نہ ہی کسی قسم کے احتساب کا ۔ حالانکہ اس اشرافیہ کو معلوم ہے کہ پاکستان معاشی طور پر ابھی تک سنبھل نہیں پایاہے۔ اقتصادی شرح نمو3.5فیصد ہے جو کہ اس خطے میں افغانستان کے بعد سب سے کم ہے۔ چنانچہ انہیں چاہیے تھا کہ باہر منتقل کیا ہوا پیسہ واپس پاکستان لاتے تاکہ ملک اور عوام کی ضروریات پوری ہوتیں جبکہ ایسا نہیں ہورہاہے اور نہ ہی یہ اشرافیہ ایسا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے‘ یہ سیاست میں اس ہی لئے آتے ہیں کہ مال بنایاجائے‘ اپنے اور اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو معاشی طور پر مضبوط کیاجائے تاکہ الیکشن میں یہ لوگ اور ناجائز روپیہ کام آئے۔
 بہرحال پنڈورا پیپرز کی اشاعت کے بعد ایک بار پھر پاکستان بدنامی کے ریڈ زون میں داخل ہوگیاہے‘ دشمن میڈیا جس طرح بڑھاچڑھا کر پاکستان کو بدنام کررہاہے ہماری جانب سے اس کا کوئی معقول موثر جواب نہیں دیا جارہا ہے۔ اگر جواب دیابھی جارہاہے‘ وہ انتہائی کمزور اور دلائل سے عاری ہے۔ جو بعد میں ایک بار پھر رسوائی کا سبب بن رہا ہے۔ اس ضمن میں بعض دانشوروں کا خیال ہے کہ اگر ایک بار ان منی لانڈرنگ کرنے والوں کو سخت سزا مل جاتی تو صورتحال یکسر بدل جاتی۔ لیکن کیونکہ اس حمام میں سب ننگے ہیں۔ اس لئے ان پرہاتھ ڈالنے والا کوئی نہیں ہے۔ بعض دانشوروں کاخیال کہ اگر عدلیہ آزاد اور غیر جانبدارہوتی تو سیاست اور معاشرے میں مثبت تبدیلیاں رونما پذیر ہوسکتی تھیں اور اس طرح جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی بھی ہوسکتی تھی‘ لیکن عدلیہ بھی اپنی جگہ مجبور اور بے بس ہے‘ اپنے تئیں بہت کچھ کرنا چاہتی ہے لیکن طاقتور طبقے کی جانب سے پابند سلال ہے۔ اپنی نوکری اور حیثیت کو بچانے کے سلسلے میں خوف کی آتش میں جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔ اس ضمن میں ‘ میں صرف یہ کہنا چاہتاہوں کہ کرپشن کرنے والوں کے ساتھ مفاہمت چہ معنی دارد؟ کیا پاکستان کو یہ کرپٹ بدنام زمانہ عناصر چلارہے ہیں‘ یا وہ محنت کش طبقہ جو ہر قسم کی اذیتیوں میں مبتلا ہونے کے باوجود ملک کی معیشت کو آگے کی طرف جانے کی کوشش کررہاہے۔ جبکہ اشرافیہ جس کی ملک میں کل تعداد پانچ فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔ مزے کررہی ہے یہ پاکستان کی سوچنے والوں کے لئے بہت بڑا المیہ ہے۔ جس پر جتنا ماتم کیاجائے کم ہے۔ 
اس پیش منظر میں یہ لکھنا بھی ضروری ہے کہ پاکستان میں اب بھی اتنی قوت وصلاحیت موجود ہے کہ وہ آگے کی طرف بڑھ سکتاہے۔ پاکستان کے نوجوانوں میں عمل کا جذبہ بھی موجود ہے‘ لیکن کیونکہ سسٹم ناقص ‘ ناتواں اور اقربا پروری پر مبنی ہے۔ اس لئے ذہین افراد کے لئے آگے بڑھنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ ذرا سوچیئے!

تازہ ترین خبریں

ن لیگ نے ایم کیو ایم کے مطالبوں سے اصولی اتفاق کر لیا ، دیکھیں تفصیل خبر میں

ن لیگ نے ایم کیو ایم کے مطالبوں سے اصولی اتفاق کر لیا ، دیکھیں تفصیل خبر میں

پاکستان کی آئی ایم ایف سے بنگلہ دیش طرز کے معاہدے کی کوشش، دیکھیں تفصیل 

پاکستان کی آئی ایم ایف سے بنگلہ دیش طرز کے معاہدے کی کوشش، دیکھیں تفصیل 

 2 فرشتوں کے بغیربانیٔ پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، شیر افضل مروت کا بیان سامنے آ گیا 

 2 فرشتوں کے بغیربانیٔ پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، شیر افضل مروت کا بیان سامنے آ گیا 

مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری 

مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری 

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون  وزیر اعلیٰ منتخب،دیکھیں خبر

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب،دیکھیں خبر

سنی اتحاد کونسل ارکان کابائیکاٹ، مریم نواز بھی بول اٹھیں

سنی اتحاد کونسل ارکان کابائیکاٹ، مریم نواز بھی بول اٹھیں

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سنی اتحاد کونسل اراکین احتجاجا واک آؤٹ کر گئے  

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سنی اتحاد کونسل اراکین احتجاجا واک آؤٹ کر گئے  

تمام  مستند معلومات کے لیے بینظیر انکم سپورٹ  کا  واٹس ایپ چینل شروع، دیکھیں

تمام  مستند معلومات کے لیے بینظیر انکم سپورٹ کا واٹس ایپ چینل شروع، دیکھیں

اہم خبر ،اسد عمر لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری ہو گئے 

اہم خبر ،اسد عمر لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری ہو گئے 

وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ کا انتخاب آج،دیکھیں تفصیل 

وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ کا انتخاب آج،دیکھیں تفصیل 

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو