01:15 pm
قومی احتساب بیورو اور کرپشن

قومی احتساب بیورو اور کرپشن

01:15 pm

پاکستان میں قومی احتساب بیورو کا بااختیار اورباوقار اداہ موجود ہے جو کرپشن کی بیخ کنی کے لئے
 پاکستان میں قومی احتساب بیورو کا بااختیار اورباوقار اداہ موجود ہے جو کرپشن کی بیخ کنی کے لئے   بر سر پیکار ہے۔اس ادارے کے متنازعہ سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مدت ملازمت 8 اکتوبر کو پوری ہوگئی ہے۔نئے چیئرمین  کا تقرر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی باہمی مشاورت سے ہونا ہے۔ابھی تک مشاورت کا عمل کہیں دور دور تک دکھائی نہیں دے رہا ہے۔قرائن بتا رہے ہیں کہ حکومت حکمت عملی کے تحت مشاورت کے عمل معطل کئے ہوئے ہے۔ ہماری ملی تاریخ کا یہ سب سے بڑا سانحہ ہے کہ ہم کوئی کام بحیثیت قوم بروقت سرانجام  دینے سے قاصر رہتے ہیں۔ ہم نے اپنے یوٹلڑیز بلز بھی آخری تاریخ آخری منٹ میں جمع  کروانے ہوتے ہیں۔ مشاورت کے بارے میں وفاقی کابینہ کے وزرا ء کے بیانات متضاد ہیں۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نئے آرڈیننس میں  بھی اپوزیشن لیڈر کو مشاورت کے دائرے میں شامل کیا گیا ہے۔ وفاقی توپ و تفنگ والے وزیر فواد چوہدری کا فرمان ہے کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ صدر مملکت کو بھی اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نئے کرنی چاہیے اس پر فروغ  نسیم وزیرقانون فرماتے میرے اور فواد کے خیالات یکساں ہیں۔
 حکومتیں عام طور پر چونکہ بہت مصروف ہوتی ہیں پارلیمنٹ پر قانون سازی کے حوالے سے بوجھ نئے بننا چاہتیں اس لئے بامر سہولت وہ آرڈیننس کا اجرا کر دیتی ہیں۔یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ نئے چیئرمین  کی تقرری کے لئے  اپوزیشن لیڈر سے مذاکرات،مشاورت ہو گی یا نہیں ہو گی۔ چیئر مین  نیب کو تبدیل کیا جائے گا یا یہی چیئرمین  باقی رہے گا۔ حکومت  نے بڑی عرق ریزی سے مسودہ تیار کرکے مختلف مراحل سے گزار کر قوم کے سامنے پیش کر دیا ہے۔آرڈیننس میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی شق کو بر قرار رکھا  گیا ہے۔موجودہ چیئرمین  نئے چیئرمین  کی تقرری تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے. چیئر مین  کو ہٹانے کے لئے سپریم جوڈیشل کونسل کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گا۔اس عظمت سے بھرپور آرڈیننس میں توسیع دینے کے اختیار ات بھی حاصل ہو جائیں گے۔حکومت اکثر اوقات احتساب کے حوالے سے اپنی نیک نیتی اور عدم مداخلت کو اعلان کرتی رہتی ہے۔ اس آرڈیننس کے اجرا سے احتساب عدالت کو 90  دن سے پہلے ملزم کی ضمانت لینے کا اختیار مل گیا ہے۔ ملزم الزام کے مطابق زر ضمانت جمع کروا کر ضمانت حاصل کر سکے گا۔اگر کسی پر دو ارب لینے کا الزام ہے تو وہ دو ارب کا زرزضمانت دے کر عدالت کی مرضی دے ضمانت حاصل کر سکتا ہے۔ نیب عدالتوں میں ججوں کی کمی کو دور کرنے کے لئے  ایڈیشنل سیشن ججز اور سابق جج صاحبان کو بھی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے  ذریعے  تعینات  کیا جا سکے گا۔
چیئرمین  نیب کی تقرری کے لئے   وزیراعظم  اور اپوزیشن لیڈر کے مابین مشاورت کی شق اس لئے  رکھی گئی تھی کہ احتساب کے ادارے  کا سربراہ متفق ہو۔  اپوزیشن احتساب کے عمل کو نیب نیازی گٹھ جوڑ کے نام پر سیاسی انتقام کا شور و غوغا مچاتی ہے۔ حکومت کے اقدامات بھی اکثر اوقات حکومت کی شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔  مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  نے کہا ہے کہ قانون توڑ کر چیئرمین نیب کو توسیع دی جا رہی ہے۔ قانون کا تقاضا پورا کرنے سے کون سی قیامت    آجانا تھی لیکن حکومت نے لچ گھڑچ سے  کام لیا ہے پیپلز پارٹی نے نائب کے چیئرمین  کی مدت ملازمت میں توسیع کو غیر قانونی اور غیر دستوری اقدام قرار دیا ہے۔کوئی شخص بھی ناگزیر نہیں ہوتا جو آدمی اعلیٰ منصب پر فائز ہو جاتا ہے تو وہ اپنے آپ کو ناگزیر سمجھنا شروع کر دیتا ہے اپنے  اپنے وقت کے ناگزیر  قبرستانوں  کی زینت بن چکے ہیں۔
 مدت ملازمت اگر ختم ہو جاتی ہے تو جاوید اقبال بطور چیئرمین  نیب کس قانون کے تحت اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے الزامات میں بڑا وزن محسوس ہو رہا ہے اگر وہ یہ کہتے ہیں  چینی  آٹا، ادویات،بی آرٹی، ایل این جی،رنگ روڈ، بلین ٹری اور ہیلی کاپٹر سکینڈلز کس کے خلاف ہیں۔دونوں اپوزیشن پارٹیوں کا الزام ہے کہ وزیر اعظم  اپنے وزرا ء اور دوسرے لوگوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں،فواد چوہدری  جو حکومت کا نفس ناطقہ ہیں وہ فرماتے ہیں چونکہ شہباز شریف چور اور مجرم ہے اس لئے ان سے مشاورت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے بلکہ انہوں نے صدر مملکت کو بھی  مشورہ فری کھاتے میں دے دیا ہے کہ وہ بھی شہباز شریف سے مشورہ نہ کریں۔  اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرنے کا عمل قانون میں ایک سقم تھا جس کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ شہباز شریف پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں لیکن ابھی قانون کی نظر میں وہ بے گناہ ہیں اگر سزا ہوجاتے ہیں اور نااہل بھی ہو جاتے ہیں تو ان حالات میں فواد چوہدری کی خواہش پوری ہو سکتی ہے۔ پنڈورہ پیپرز میں وزیر اعظم کے رفقاء  کے نام آئے ہیں اخلاقی طور پر پہلے وزیر اعظم  کو ان کے بارے میںتفتیش کروا لینی چاہیے ممکن ہے سب دودھ کے دھلے ہوں۔ کرپشن  معاشرے  کے کلچر،تہذیب و تمدن کو تباہ و برباد کر دیتی ہے پوری انسانیت کا اس پر مکمل اتفاق موجود ہے لیکن ظلم و زیادتی مخالفین سے انتقام لینا رشوت سے بڑا جرم ہے۔قومیں احتسابی عمل کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم محنت اور بچت اور سرمایہ  کاری کی بنیاد پر ترقی  اورخو شحالی کی منزلیں  طے کرتی ہیں۔
 

تازہ ترین خبریں

ن لیگ نے ایم کیو ایم کے مطالبوں سے اصولی اتفاق کر لیا ، دیکھیں تفصیل خبر میں

ن لیگ نے ایم کیو ایم کے مطالبوں سے اصولی اتفاق کر لیا ، دیکھیں تفصیل خبر میں

پاکستان کی آئی ایم ایف سے بنگلہ دیش طرز کے معاہدے کی کوشش، دیکھیں تفصیل 

پاکستان کی آئی ایم ایف سے بنگلہ دیش طرز کے معاہدے کی کوشش، دیکھیں تفصیل 

 2 فرشتوں کے بغیربانیٔ پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، شیر افضل مروت کا بیان سامنے آ گیا 

 2 فرشتوں کے بغیربانیٔ پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، شیر افضل مروت کا بیان سامنے آ گیا 

مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری 

مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری 

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون  وزیر اعلیٰ منتخب،دیکھیں خبر

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب،دیکھیں خبر

سنی اتحاد کونسل ارکان کابائیکاٹ، مریم نواز بھی بول اٹھیں

سنی اتحاد کونسل ارکان کابائیکاٹ، مریم نواز بھی بول اٹھیں

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سنی اتحاد کونسل اراکین احتجاجا واک آؤٹ کر گئے  

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سنی اتحاد کونسل اراکین احتجاجا واک آؤٹ کر گئے  

تمام  مستند معلومات کے لیے بینظیر انکم سپورٹ  کا  واٹس ایپ چینل شروع، دیکھیں

تمام  مستند معلومات کے لیے بینظیر انکم سپورٹ کا واٹس ایپ چینل شروع، دیکھیں

اہم خبر ،اسد عمر لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری ہو گئے 

اہم خبر ،اسد عمر لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری ہو گئے 

وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ کا انتخاب آج،دیکھیں تفصیل 

وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ کا انتخاب آج،دیکھیں تفصیل 

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو