01:15 pm
مولانا عبیداللہ سندھی کمیونسٹ ہیں؟

مولانا عبیداللہ سندھی کمیونسٹ ہیں؟

01:15 pm

مولانا عبیداللہ سندھی ؒبرصغیر کی تحریک آزادی کا ایک متحرک اور ناقابل فراموش کردار ہیں۔ وہ پیدائشی مسلمان نہیں تھے۔ سیالکوٹ کے نواح میں ایک
مولانا عبیداللہ سندھی ؒبرصغیر کی تحریک آزادی کا ایک متحرک اور ناقابل فراموش کردار ہیں۔ وہ پیدائشی مسلمان نہیں تھے۔ سیالکوٹ کے نواح میں ایک سکھ خاندان سے تعلق تھا کم عمری میں ہی اسلام قبول کیا،صرف مذہب ہی نہیں ماں باپ تک کو چھوڑنا پڑا۔ سندھ کے ایک مدرسہ میں تعلیم حاصل کی اور سندھی اپنے نام کا حصہ بنا لیا، شیخ الہند مولانا محمود الحسن ؒکے شاگرد خاص تھے۔ انہی کی درس گاہ سے درس حدیث حاصل کیا اور پھر پوری عمر تحریک آزادی کے لئے وقف ہو کر رہ گئے۔
تحریک ریشمی رومال جیسی تاریخ ساز تحریک چلائی، ہندوستان کی جلاوطن حکومت قائم کی۔ تحریک آزادی کے لئے افغانستان، روس اور فرانس تک کے اسفار کئے۔مکہ میں جلاوطن رہے، مولانا تمام عمر متحرک رہے۔ انگریز حکومت کے لئے جب ان کی سرگرمیوں کو روکنا ممکن نہ رہا تو انہوں نے مولانا پر کمیونسٹ ہونے کا الزام عائد کیا اور اس کا خوب پروپیگنڈہ بھی کیا۔ مولانا منہ چھپا کر نہیں بیٹھے بلکہ اس الزام کا مقابلہ کیا جواب دیا، واپس ہندوستان آکر انہوں نے سیاست کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی جدید دور کے مطابق تعلیم اور دینی مدارس میں اصلاحات کا حوالے سے گراں قدر کام کیا۔ مگر ہندوستانی مسلمان ان کی خدمات سے وہ استعفادہ نہیں کر سکے جس طرح کہ کیا جانا چاہیے تھا۔ مولانا سندھی کو شاہ ولی اللہ ؒکی فکر کا حقیقی وارث قرار دیا جاسکتا ہے وہ خود بھی اس کا اعتراف کرتے ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ انگریز کو تو انہوں نے کمیونسٹ ہونے کے الزام کا جواب دے دیا مگر ہندوستان کے مسلمان ابھی تک انگریز سے آزادی حاصل کرنے کے بعد بھی انگریز کے الزام کو سینے سے لگائے بیٹھے ہیں۔
یہ الزام میں نے مولانا عبیداللہ سندھی کے حوالے سے ایک حنفی دیوبندی مولوی کے منہ سے بھی سن رکھا ہے کہ وہ  ان کا دماغ ہل گیا تھا اور آخری عمر میں وہ کمیونسٹ تھے، میں نے اناللہ پڑھا اور مولوی کے پاس دوبارہ فکر شاہ ولی اللہ کا کبھی ذکر نہ کیا۔ اس الزام کا  جواب مفتی عبدالخالق آزاد  رائے پوری نے جو بہائو الدین زکریا یونیورسٹی میں دئیے گئے لیکچر میں دیا وہ خطبات ملتان کے صفحات نمبر305سے 309تک موجود ہے۔ آئیے تاریخ کے اس رخ کو مفتی عبدالخالق آزاد کی زبان سے سنیں اور سمجھیں۔ میری نظر میں عہد حاضر میں مفتی عبدالخالق آزاد شائد منفرد اتھارٹی رکھتی شخصیت ہے مولانا عبیداللہ سندھی سے بھی زیادہ آسان زبان میں افکار شاہ ولی اللہ کو عوام کی ذہنی سطح پر اتر کر پیش کرتے ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ مولانا عبیداللہ سندھیؒ حریت پسند اور Freedom Fightgerتھے۔ برطانوی سامراج کے خلاف انہوں نے آزادی کی جنگ لڑی۔ چوبیس پچیس سال باہر رہ کر اور پندرہ بیس سال ہندوستان میں رہ کر یہ جدوجہد اور کوشش کی۔ اس جدوجہد کے نتیجے میں ان پر تحریک ریشمی رومال کے تناظر میں انگریزوں نے ایک مقدمہ اس عنوان سے دائر کیا تھا۔ ’’ملکہ معظمہ بنام عبیداللہ سندھی‘‘ اس مقدمے میں مولانا کو برطانوی شہنشاہیت نے اپنا مجرم قرار دیا تھا۔ مولاناؒ جب مجرم قرار پائے تو مولاناؒ کا ملک میں داخلہ بند ہوگیا کہ وہ غدار ہیں اور انہوں نے بغاوت کی ہے، لہٰذا وہ اس ملک میں نہیں آسکتے۔
انڈیا ایکٹ1935ء کے تحت جب یہاں سیاسی آزادی حاصل ہوئی اور جماعتوں کو الیکشن لڑنے اور صوبائی حکومتیں بنانے کی اجازت دی گئی تو پھر یہاں کے سیاسی لیڈروں نے بالخصوص مولانا سید حسین احمد مدنیؒ، مولانا ابوالکلام آزادؒ اور کانگریس کے لیڈروں نے باقاعدہ طور پر برطانیہ کو درخواست کی کہ ہمارے جتنے بھی باہر کے جلاوطن لوگ سیاسی لیڈر ہیں، ان کو واپس آنے کی اجازت دی جائے۔ اس لئے کہ سیاسی آزادیاں ہوں گی، الیکشن تبھی لڑا جائے گا۔ چونکہ  مولانا سندھیؒ اپنے آپ کو صوبہ سندھ سے وابستہ کر چکے تھے تو سندھ کانگریس کے صدر پنڈت چوئتھ رام تھے۔ انہوں نے حکومت برطانیہ کو باقاعدہ آفیشل لیٹر لکھا کہ ہمارے سندھ کے ایک رہنما مکہ معظمہ میں جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں، ان کو واپس لایا جائے۔
(جاری ہے)
 
تازہ ترین خبریں

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان  اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

نواز شریف اور  چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

نواز شریف اور چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری