01:18 pm
بہت ہی کٹھن ڈگرپنگھٹ کی

بہت ہی کٹھن ڈگرپنگھٹ کی

01:18 pm

ہمیں اسی مقصد سے بنایاگیاہے،پھراس دنیاکے ٹیڑھے میڑھے رستوں پرہاتھ میں تقوے کی بوتل دے کردوڑایاجاتاہے، اور جب ذراسی بے احتیاطی سے تقوے کی وہ سالوں
(گزشتہ سےپیوستہ)
ہمیں اسی مقصد سے بنایاگیاہے،پھراس دنیاکے ٹیڑھے میڑھے رستوں پرہاتھ میں تقوے کی بوتل دے کردوڑایاجاتاہے، اور جب ذراسی بے احتیاطی سے تقوے کی وہ سالوں کی محنت کسی گناہ میں ڈوب جاتی ہے اورہم پچھتاتے ہیں اور زارو قطار روتے ہیں تواللہ فرشتوں کواسی طرح ہمارے آنسو سمیٹنے پرلگادیتاہے جس طرح آج میں نے تیرے آنسو شیشی میں جمع کئے ہیں۔یہ وہ پانی ہے جس سے جہنم کی آگ بھی ڈرتی ہے۔اللہ کے رسول ﷺ نے حشرکانقشہ کھینچاہے کہ جہنم کی آگ فرشتوں کے قابومیں نہیں آرہی ہوگی اور میدانِ حشرمیں باغیوں کی طرف پھنکاریں مارتی ہوئی لپکے گی،فرشتے اپنی بے بسی کااظہارکریں گے تو اللہ جبرئیل سے فرمائیں گے کہ وہ پانی لا،اور پھرجبرئیل اس پانی کے چھنٹے مارتے جائیں گے اور آگ پیچھے سمٹتی جائے گی یہاں تک کہ اپنی حدمیں چلی جائے گی،صحابہ نے پوچھا کہ اے اللہ کے رسولﷺ وہ کو ن ساپانی ہوگا؟ آپﷺ نے فرمایا: اللہ کے شوق میں اللہ کے خوف سے رونے والوں کے آنسوہوں گے جواللہ نے آگ پرحرام کررکھے ہیں،یہی وہ روناہے جو امیر خسرو روتے ہیں کہ:
بہت ہی کٹھن ڈگرپنگھٹ کی
کیسے بھر لاؤں میں جھٹ پٹ مٹکی؟
یہی وہ آبِ حیات ہے جس کی بشارت انسان کودی گئی ہے کہ اس کے چشمے اس کی اپنی ذات کے اندر ہیں۔ 
اے تن تیرارب سچے داحجرہ،پااندرول جھاتی ہو
نہ کرمنت خواج خضردی،تیرے اندر آب حیاتی ہو
اسی کی طرف میاں محمد بخش صاحب اشارہ کرتے ہیں:
سب سیاں رل پانی چلیاں تے کوئی کوئی مڑسی بھرکے
جنہاںبھریا،بھرسرتےدھریا،قدم رکھن جرجرکے
یعنی تمام روحیں اصل میں ان سہیلیوں کی طرح ہیں جوکنوئیں سے آبِ حیات بھرنے جاتی ہیں مگران میں سے کوئی کوئی بھرکرواپس آئے گی  بہت ساریوں کے گھڑے رستے میں ٹوٹ جاتے ہیں لیکن جوبھرکرسرپررکھ لیتی ہیں ان کے قدم رکھنے کااندازبتاتاہے کہ ان کا گھڑا بھرا ہوا ہے! وہ  بہت ٹھہرٹھہرکر قدم رکھتی ہیں۔
یہ مضمون اللہ نے سورہ الفرقان میں اپنے بندوں کی تعریف کرتے ہوئے بیان فرمایا ہے: رحمان کے بعض بندے زمین پربہت تھم تھم کر قدم   رکھتے ہیں یعنی پروقارچال چلتے ہیں ان کی چال بتاتی ہے کہ گھڑابھراہواہے!میاں صاحب دوسری   جگہ فرماتے ہیں!
لوئے لوئے بھرلے کڑیئے جے تدھ بھانڈا بھرنا
شام پئی بِن شام محمد گھرجاندی نے ڈرنا
یہ بھرے گھڑے تڑوانے والوں کاذکراللہ پاک نے قرآن حکیم سورہ التغابن میں بھی باربارکہاہے:اے ایمان والوتمہاری کچھ بیبیاں اوربچے تمہارے دشمن ہیں توان سے احتیاط رکھو اوراگر معاف کرواوردرگزرکرواوربخش دوتوبیشک اللہ بخشنے والامہربان ہے۔ 
اکھیوں اناتے تِلکن رستہ کیوں کررہے سنبھالا؟
دھکے دیون والے بہتے توہتھ پکڑن والا 
اے اللہ آنکھوں سے بھی میں اندھا ہوں،ان مادی آنکھوں سے تونظرنہیں آتا، اور رستہ بھی پھسلن والاہے،دوسری جانب ہربندہ اس پھسلن رستے پر سہارادینے کی بجائے دھکے دینے والاہے،جبکہ صرف تیری ذات ہاتھ پکڑنے والی ہے۔ 
کچھ لوگ ان بہتی آنکھوں کوولیوں کاٹھکانہ کہتے ہیں۔۔۔اگرکبھی موقع ملے یاپھرایسے موقع کی تلاش میں رہیں،جہاں ان کی زیارت ہوجائے تو فوری اس آب حیات سے وضوکر لیں۔قرآن کے توہرورق سے آبِ حیات کے چشمے پھوٹتے ہیں اورہماری یہ بدقسمتی ہے کہ ہم نے ان چشموں کو بھاری اورریشمی غلافوں میں چھپاکرگھرکے ایسے اونچے کونوں میں سجا رکھاہے جہاں آتے جاتے نظرتوپڑتی ہے لیکن اس قرآن کی فریاد ہمارے بہرے کانوں کوسنائی نہیں دیتی جس کی بناپرہم آج رسوا  وذلیل ہورہے ہیں۔
 
تازہ ترین خبریں

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان  اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

نواز شریف اور  چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

نواز شریف اور چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری