02:18 pm
محسن پاکستان اور ہم

محسن پاکستان اور ہم

02:18 pm

  ایسے حالات میں جب پاکستان کا وجود شدید خطرات میں گرا ہواتھا ۔ پاکستان کے غداروںمفاد پرستوں اور اقتدار کے بھوکوں کی وجہ سے مشرقی پاکستان بنگلہ دیش کی شکل اختیار کرچکا تھا ۔ جنرل نیازی نے آخری آدمی آخری سانس تک لڑنے کی بجائے شکست قبول کرکے پاکستان کی افواج کی تاریخ کو داغدار کیا، اور ہتھیار ڈال دئیے ، پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے مشرقی پاکستان بنانے کے بعد اس کی وزیراعظم اندراگاندھی نے ہندوتوا کے اصل عزائم کا اظہار کرتے ہوئے اس موقع پر کہا  ’’ آج ہم نے ایک ہزار سالہ تاریخ کا بدلہ لے لیا اور نظریہ پاکستان خلیج بنگال میں غرق کردیا ‘‘
 پاکستانی قوم مایوسی اور پریشانی کا شکارتھی ۔ پاکستانی فورسز کے اور سویلین ملا کر تقریبا ً 90 ہزار جنگی قیدیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری تھا ، اسی دوران بھارت نے اپنا خفیہ ایٹمی پروگرام USSRاور مغربی طاقتوں کے تعاون سے جاری رکھا۔ یہاںتک کہ1974ء میں اس نے پوکھران کے مقام پر ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان کو دھمکیاں دینا شروع کردیں ، بھارتی حکومت اور وزارت خارجہ کا پاکستان سے بات کرنے کا لہجہ ایک کمتر ریاست سے بات کرنے کاتھا ۔ 
اسی اثناء  میں پاکستان کے درد رکھنے والے پاکستانیوں نے جو بیرون ملک خدمات انجام دے رہے تھے پاکستان کی بقاء کے لئے اپنی اپنی خدمات پیش کیں ، ان میں ایک نام ڈاکٹر عبدالقدیر ؒکا بھی تھا ، جو ہالینڈ میں یورپی یونین کے ایک ادارے میں نیوکلیر ٹیکنالوجی کی تحقیق پر کام کررہا تھا ۔ وہاں پر یورینیم افزودہ کرنے پر بھی کام کیا جارہا تھا ڈاکٹر صاحب بنیادی طورپر میٹلرجی انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کرچکے تھے  اور مجموعی طورپر دھاتوں کی کشیدگی کا ہنر جان چکے تھے ۔ جس کا مطلب اسے ہتھیار میں تبدیل کرنا بھی تھا ۔ آپ نے حکومت پاکستان کو خط لکھے لیکن پاکستان کی بیوروکریسی نے انہیں کسی نوجوان کا خط جانتے ہوئے  نظر انداز کردیا لیکن ایک خط آپ نے ہالینڈ کی سفارتی ڈاک کے ذریعے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کر بھیجا، جو انہوں نے پڑھا اور ڈاکٹر صاحب سے رابطہ کرنے کا کہا ، اسی دوران ڈاکٹر صاحب اپنے خطوط کی وجہ سے یورپی سکیورٹی اداروںکی نظر میں بھی آچکے تھے لیکن انہوں نے بھی اس پر اتنی توجہ نہ دی  اور معمول کی نگرانی کرتے رہے ۔ 
یہاں پہلے سے موجود سائنسدانوں کے گروپ میں ڈاکٹر صاحب کی طرح کے ایک شخص ڈاکٹر بشیر نے ان میں خصوصی دلچسپی لی جو پہلے پلوٹونیم کی بجائے جس پر کا م کا عمل سست ہوتا ہے ،یورینیم کو افزودہ کرنے کی بات کررہے تھے ۔  بھٹو صاحب سے ملاقات کے بعد آپ نے پاکستان آنے کا فیصلہ کرلیا اور کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری میں اپنا کام شروع کیا ،یہاں بھی انہیں پہلے سے موجود ڈاکٹر منیر گروپ کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جس پر حکومت نے دونوں کو اپنا اپنا کام جاری رکھنے کے لئے علیحدہ علیحدہ کام کرنے کا انتظام کردیا  جس پر ڈاکٹر صاحب نے اپنی ٹیم بنا کر نہایت تیزی سے کام کرنا شروع کردیا اپنے یورپی رفقائے کا ر سے رابطہ کیا جو چیزجہاں سے  بھی ملی حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ بھٹو صاحب کو امریکی وزیر خارجہ ہنری کیسنجر کے مطابق ، عبرت کا نشان بنا کر پھانسی دے دی گئی ۔
حکومت کی تبدیلی کے بعد بھی ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کی کوششوں میں فرق نہ آیا۔صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق نے ڈاکٹر صاحب کو وہ تمام سہولتیں مہیا کیںجو وہ کرسکتے تھے ،امریکیوں کو سن گن مل چکی تھی برطانیہ ،اسرائیل اور امریکہ کے ایجنٹ کہوٹہ کے تحقیقی ادارہ کی جاسوسی کے لئے اپنے تمام وسائل استعمال کر رہے تھے ۔اسی دوران بی بی سی کانمائندہ بھی پاکستانی فورسز کے ہاتھ چڑھ گیا ۔ 
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ جن لوگوں نے ازحد تعاون کیا ان میں ایک غلام اسحاق خان بھی ہیں پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں اگرسائنسدانوں کے بعد کسی کا کردار ہے تو وہ اسحاق خان ہیں امریکی پابندیوں کے بعد جب صدر ضیاء الحق نے آپ سے پوچھا کہ اس پروجیکٹ کے لئے پیسہ کہاں سے آئے گا؟ تو  اسحاق خان نے تاریخی جواب دیا ،  "I will borow I will get I will buy.for it.'
  1976ء میں ایک وقت ایسا آیا جب ڈاکٹرعبدالقدیر منیر گروپ کی روایتی چالوں سے بددل ہوکر واپس ہالینڈ جانے لگے انہوں نے بھٹو صاحب سے ذکر کیاتو انہوں نے تین دن مانگے اور تیسرے دن وزارت خارجہ میں ان کی ملاقات وزیر خارجہ آغا شاہی ، وزیر خزانہ غلام اسحاق خان، بھٹو صاحب کے نمائندہ جنرل سعید ،  اے جی این قاضی اور آرمی چیف جنرل ضیاء الحق سے ہوئی ۔    ( جاری ہے )

تازہ ترین خبریں

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان  اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

نواز شریف اور  چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

نواز شریف اور چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری