12:41 pm
پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی 

پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی 

12:41 pm

اخبارات کی دنیا بھی عجیب دنیا ہے بعض اوقات ایسی ایسی سرخیاں لگا تے ہیں کہ انسان سوچتا ہی رہتا ہے کہ اس سرخی کا حالات وواقعات سے کیا ربط ہے ۔ آج بھی ایک اخبار میں ایک ہیڈ لائن ہے پی ٹی آئی کی بری کامیابی ۔ سرخی پڑھ کر خوشی سے دل نہال ہو گیا کہ شاید کوئی تیل کے کنویں دریافت ہو گئے ہیں یا گیس کا ذخیرہ مل گیا ہے کہ اب پی ٹی آئی وطن عزیز کے بے حال عوام کے لیے کوئی بڑا کام کرے گی مگر خبر پڑھ کر انکشاف ہوا کہ ن لیگ او رپی پی کے اکائونٹس تک رسائی مل گئی الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے غیر ملکی فنڈنگ کیس کی تفصیلی و جامع رپورٹ بھی منگوالی ہے ۔ گویا اب فارن فنڈنگ  ایشوپر پی ٹی آئی اکیلی نہیں رہی سب جماعتیں اس کے ساتھ شامل ہو گئی ہیں۔ اگرچہ پی ٹی آئی کا بھی فارن فنڈنگ کیس کئی سالوں سے الیکشن کمیشن کی کیبنٹ میں بند ہے ۔ ممبر بدلے۔ چیف بدلے مگر کیس ابھی تک وہیں پڑا ہے ۔ نہ جانے لوگ خواہ مخواہ عدل میں غیر معمولی تاخیر پر عدلیہ کو کیوں مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔ جبکہ جو بھی صاحب اختیار ہو اسے بہت سارے معاملات معروضی حالات وواقعات کو دیکھتے ہوئے فیصلے لینا ہوتے ہیں ۔ اب یہ تو نہیں ہو سکتا کہ عدالت انصاف بھی آپ کی دہلیز پر پہنچائے ۔ جبکہ دہلیز پر تو آلو پیاز پہنچانا بھی اب مشکل ہو گیاہے ۔ چھوٹے شہروں میں اگرچہ اکا دکا جگہ ریڑھیوں پر سبزیاں فراہم کرنے کا رواج تو اب بھی ہے مگر کوالٹی اور قیمت ان کی مرضی کی ہوتی ہے مارکیٹ میں بھی آپ اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق سبزیاں دالیں اس وقت تک نہیں حاصل کر سکتے جب تک آپ کسی نہ کسی طور کوئی سرکاری نیم سرکاری حیثیت کے حامل ہوں ۔
بات ہو رہی تھی پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی کی خبر کے بارے یہ بھی عجیب سائیکی ہے ہم وطنوں کی کہ جب کوئی غلط کام کی نشاندہی کرے تو بجائے معذرت یا شرمندگی فوراٌ کہتے ہیں کیا میں اکیلا ایسا کر رہا ہوں فلاں فلاں بھی تو ایسا ہی کر رہا ہے ا سے کیوں نہیں پکڑا۔ اگر کبھی ریڈ سنگل کراس کرنے پر ٹریفک پولیس روک کر چالان کرے تو فوراٌ یہی کہا جاتا ہے کہ ارے بھائی میرے ساتھ تین اور گاڑیوں نے بھی تو خلاف ورزی کی ہے مجھے ہی کیوں روکاہے ۔ کچھ یہی حال ہماری سیاسی جماعتوں کا ہے کہ جنہوں نے حکومت کرنا ہوتی ہے ۔ اب حالیہ سرکار کو ہی دیکھیں جب بھی مہنگائی بے روزگاری کا رونا رویا جائے تو ہمیشہ یہی جواب ملتا ہے کہ سابقہ ادوار کی غلط پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سے ملک دیوالیہ پن کے قریب تھا۔ سابقہ حکومتوں کے ادوار میں مہنگائی کی شرح ہم سے کہیں زیادہ تھی ۔ سابقہ ادوار میں روزانہ 12 ارب روپے روزانہ کی کرپشن ہو رہی تھی اب اگر اس کرپشن کو روک لیا گیا ہے تو پھر اندرونی اور بیرونی قرضے اتنی بڑ ی تعداد میں کیوں لئے جا رہے ہیں۔
اب پی ٹی آئی کو دونوں جماعتوں کے اکائونٹس تک رسائی مل گئی ہے تو کچھ عرصے تک اس کا پوسٹ مارٹم ہوتا رہے گا اور نہ جانے کہاں کہاں سے فنڈز حاصل کرنے کی باتیں ہوں گی دوسری جانب سے دونوں جماعتیں پی ٹی آئی کی فنڈنگ کا پوسٹ مارٹم کرتی رہیں گی۔ اخبارات میں خبریں چھپیں گی ۔ اداریے اور کالم چھاپے جائیں گے۔ ٹی وی چینلز پر دانشور اس پر گفتگو کریں گے اور مارکیٹ میں بزنس مین اپنا کھیل کھیلتے رہیں گے۔ 
 حکومت نے عشرہ رحمت العالمین منانے کا اعلان کیا ہے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔ علماء اور مشائخ حکومت کو سراہیں گے خصوصی دعائیں ہوں گی سپیشل ایڈیشنز چھپیں گے مگر قیمتیں مزید تیز رفتاری سے آگے بڑھتی رہیں گی ۔ بجلی اور گیس کی ریگولیٹری اتھارٹیز اپنا کام کرنے کی بجائے بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کی سفارشات مرتب کرکے چپکے سے قیمتیں بڑھا دیں گی بڑے بڑے سپر سٹورز پر چراغاں اور دیگیں تقسیم ہونگی اور اشیائے صرف کی قیمتیں خاموشی سے بڑھا دی جائینگی کوئی نہیں بولے گا کیونکہ قوم تو جشن منا رہی ہے ۔ کیا سائیکی ہے ۔ 
ایک ہنگامے پہ موقوف ہے گھر کی رونق
نغمہ شادی نہ سہی نوحہ غم ہی سہی
ادھر افغانستان میں طالبان آئے اور جشن ہمارے ہاں شروع ہو گئے ۔ اب وہاں فوڈ اور دیگر اشیاء کی قلت ہوئی تو یہاں سے دھڑا دھڑ شمع ملت کے پروانوں نے گندم ۔ آٹا۔ چینی ۔ گھی تیل بہت بڑی تعداد میں وہاں بھجوانا شروع کیا ۔ فرض بھی ادا ہوا اور فضل ربی بھی کثرت سے حاصل ہونے لگا ۔
بہرحال یہ امر باعث اطمینان ہے کہ حکمران اب بھی سوچ رہے ہیں کہ وطن عزیز کے لیے چینی نظام اچھا ہے ۔ امریکہ کا جمہوری نظام بہترہے یا پھر ریاست مدینہ والا نظام نافذ کیا جائے کیونکہ موجودہ نظام توفیل ہو چکا ہے۔ لیکن ایک نئے نظام کے مکمل نفاذ کے لیے تھوڑا لمبا عرصہ درکار ہے اس لئے قوم کو وقت تو دینا ہوگا حکومت کی نیت پر شک نہ کریں ۔ ہر اچھا کرنے میں وقت تو لگتا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا