12:42 pm
محسن پاکستان اور ہم 

محسن پاکستان اور ہم 

12:42 pm

(گزشتہ سے پیوستہ)
ایک ہفتے میں تین اجلاس کے بعد فیصلہ ہوا کہ ایک انجینئرنگ لیبارٹری ڈاکٹر خان کے تحت ہوگی ۔آپ کو مکمل اختیار اور سہولیتیں دی گئیں ۔ بریگیڈئر زاہدعلی اکبر کو ان کی سکیورٹی ٹیم کے ساتھ اس کی حفاظت کا ذمہ دیا گیا ۔ قوم کو یاد ہوگا ڈاکٹر صاحب کی لیبارٹری کی کھوج لگانے کے لئے اس وقت کے فرانسیسی فرسٹ سیکرٹری اپنے سفیر کو ایک پرائیویٹ کار میں لے کر کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری کی جاسوسی کے لئے گئے اس کے نزدیک پہنچتے ہی وہ زاہد صاحب کے جوانوں کے ہتھے چڑھ گئے ، سفیر کے سر کی ہڈی فریکچر ہوگئی اور فرسٹ سیکرٹری کے دانت ٹوٹ گئے ۔ 
 جب انہوں نے جنرل ضیاء الحق سے شکایت کی تو آپ نے کہا ، محترم اگر آپ گاڑی پر فرانس کا جھنڈا لگا کر جاتے تو کوئی آپ کو ہاتھ تک نہیں لگاتا ، یا آپ ہمیں بتاتے ہم آپ کے ساتھ حفاظتی دستہ بھیجتے ، آپ پرائیویٹ گاڑی میں گئے ہی کیوں ۔؟یہ سب ان جانبازوں میں سے  تھے  ،جنہوں نے محسن پاکستان کو اپنا مقصد حاصل کرنے میں ہر طرح کی مدد کی ۔
ڈاکٹر صاحب کی ٹیم نے 1983/1984ء کے دوران کولڈ ٹیسٹ کرکے کامیابی حاصل کرلی لیکن اسے سوفیصد سے بھی زیادہ یقینی بنانے اور عالمی معیار سے بھی بڑھ کر معیار حاصل کرنے کے لئے مزید تجربات جاری رکھے آخرکار 10دسمبر 1984ء کو ایک خط لے کر صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق کی خدمت میں پیش ہوئے جس میں لکھا تھا یہ سرکاری ریکارڈ اور تاریخ کا حصہ ہے،  ’’  جنا ب صدر ، ہم آپ کے حکم پر ایک ہفتے میں ایٹم بم کا دھماکہ کرسکتے ہیں ‘‘ جنرل صاحب نے آپ کو گلے لگا لیا ۔  
  مئی 1998میں جب بھارت نے طاقت کے زعم میں پانچ دھماکے کئے تو امریکہ اور یورپ نے پاکستان کو دھمکانا اور ڈرانا شروع کردیا کہ وہ جواب میں دھماکے نہ کرے ، نواز شریف وزیر اعظم پاکستان تھے ،وہ گومگو کے عالم میں تھے انہوں نے ایک پریس کانفرنس بلائی جس میں صحافیوں سے پوچھا کہ ہمیں دھماکے کرنے چاہیں کہ نہیں ۔جس پر جنا ب نظامی صاحب اُٹھ کھڑے ہوئے اور کہا ،     ’’ جناب ہم آپ سے خوش خبری سننے آئے تھے لیکن یہاں تو کچھ اور ہی نظر آرہا ہے  ‘‘ 
نواز شریف کا لیت ولعل دیکھ کر ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے واضح طور پر کہا کہ اگر آپ نے دھماکوں کا فیصلہ نہ کیا تو وہ استعفی ٰ دے دیں گے ، وزیر خارجہ گوہر ایوب ، شیخ رشید، راجہ ظفرالحق نے ایٹمی دھماکے کرنے کے لئے بھرپور دبائو ڈالا ۔ سرکاری ریکارڈ میں ہے کہ  27مئی کی رات کو نواز شریف امریکی صدر بل کلنٹن سے بات کررہے تھے جب گوہر ایوب نے پوچھا تو شہباز شریف نے کہا، پہا ء  جی بل کلنٹن سے بات کررہے ہیں اگر ہمیں کوئی اچھا پیکج مل گیا تو پھر دھماکے نہیں کریں گے ۔ 
افواج پاکستان چاغی میں پوری تیاری کرچکی تھیں قومی دبائو ،باضمیر،باغیرت اور محب وطن لوگوں کے دبائو پر پاکستان نے چھ بم دھماکے کرکے بھارتیوں کو بھرپور  جواب دیا ۔ 
 بھارتی ہندوتوا نے ڈاکٹر ابوالکلام آزاد کو ایٹمی بم بنانے پر مسلمان ہونے کے باوجود بھارت کا صدر بنایا پاکستان میں مطلب پرست اور مفادات کے غلام  لوگوں نے محسن پاکستان کو غدار قرار دیکر نظر بند کردیا ،جنرل مشرف نے آپ کو عالمی برادری کے سامنے مجرم بنا کر پیش کیا وہ اسے امریکہ کے حوالے کرنے جارہا تھا لیکن وزیر اعظم جمالی صاحب نے نہ صرف بھر پور مخالفت کی بلکہ دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے مزاہمت کا عندیہ دیا ۔جنرل پرویز مشرف کے بعد پیپلزپارٹی زرداری کی حکومت آئی تو انہوں نے بھی آپ کی قید،نظربندی ختم نہ کی نہ اپنے وعدے کے مطابق انہیںصدر بنایا بعد میں مبینہ طور پر،    نواز شریف کی حکومت بنوائی گئی اس نے اعلانیہ دوتہائی کی اکثریت مانگی جو اسے دے دی گئی ۔ لیکن وہ تو محسن پاکستان کی کردار کشی کرنے اوراپنے پٹھو کوبم کا بانی قرار دینے کا پروپیگنڈہ کروارہا تھا ۔ 
یہ پرویز مشرف دور تھا۔ ایک تقریب میں ڈاکٹر اے کیو خان اگلی نشستوں پر بیٹھے تھے کہ شیخ رشید نامی ایک وزیر نے آ کر انہیں کہا یہاں سے اٹھ کر پیچھے چلے جائیے  ، یہ جگہ وزرا ء کے لیے مختص ہے۔  یہ واقعہ سارے اخبارات میں رپورٹ ہوا۔ نجیب آدمی نے زبان دراز وزیر سے الجھنا مناسب نہ سمجھا اور وہاں سے اٹھ گیا۔ آج قوم اسی ڈاکٹر اے کیو خان کو رو رہی ہے اور وہی شیخ رشید سی ڈی اے کے اجلاس کر رہا ہے کہ جنازے کے انتظامات میں کوئی کمی نہ رہنے پائے۔خدا جسے چاہے بے چارگی میں بھی عزت دے ، خدا جسے چاہے اقتدار میں بھی ذلت دے دے۔
یہ کہنا بے جا نہ ہوگا ،کہ اگر آپ کسی اور ملک میں ہوتے تو آپ کو وہ پروٹو کول دیاجاتا جو نہ صرف اس ملک کی بلکہ عالمی تاریخ کا حصہ بن جاتا۔لیکن آپ کی میڈیا میں آنے والی وصیت کی بجائے جس میںڈاکٹر صاحب نے فیصل مسجد کے احاطے میں دفن کرنے کی درخواست کی تھی کی بجائےH/8قبرستان میں دفن کیا گیا ۔پی ٹی آئی کے سربراہ  عمران خان نے بھی شرکت کرنا گوارہ نہ کیا ۔ 
  پاکستانی حکومتوں نے ڈاکٹرصاحب کے ساتھ جو بھی سلوک کیا ۔مغربی آقائوں کی خوشنودی کے لئے انہیں مسلسل قید اور نظر بندی میں رکھا ۔لیکن آپ کے پایہ استقلال میں ذرہ بھر لغزش نہ آئی،آپ نے اپنے حصہ کا کام کرکے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا  جو دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے ۔ اللہ تعالی ٰ سے دعا ہے کہ وہ پاکستانی قوم کو اپنے حقیقی محسنوں کی قدر کرنے اور مفاد پرستوں ،غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے والوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کی توفیق دے ۔ آمین 


تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا