12:44 pm
آقاﷺکی ولادتِ سعادت

آقاﷺکی ولادتِ سعادت

12:44 pm

ثقہ بندتاریخ سے یہ ثابت ہے کہ میرے آقاﷺ12ربیع الاول کوہمیشہ کے لئے حق رحمت کوملنے تشریف لے گئے اور20سال قبل12ربیع الاول کو ’’12وفات‘‘کے نام سے یاد کیا جاتاتھالیکن اب ہماری نئی نسل کے ذہنوں سے یہ دن محوکیاجارہا ہے۔وصال سے3روزقبل حضوراکرم ﷺام المومنین  حضرت میمونہ رضی اللہ تعالی عنہا کے گھر تشریف فرما تھے، ارشا د فرمایاکہ’’میری بیویوں کوجمع کرو‘‘۔تمام ازواج مطہرات جمع ہو گئیں توحضورﷺنے دریافت فرمایا، کیاتم سب مجھے اجازت دیتی ہوکہ بیماری کے ایام میںعائشہ ؓکے ہاں گزارلوں؟سب نے یک زبان ہوکہا،اے اللہ کے رسولﷺ،آپ کواجازت ہے۔پھر اٹھناچاہالیکن اٹھ نہ پائے توحضرت علی ابن ابی طالب اورحضرت فضل بن عباس ؓ آگے بڑھے اورنبی اکرمﷺکوسہارے سے اٹھا کرسیدہ میمونہؓکے حجرے سے سیدہ عائشہؓکے حجرے کی طرف لے جانے لگے۔ اس وقت صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین نے حضوراکرم ﷺکواس (بیماری اورکمزوری کے)حال میں پہلی باردیکھاتوگھبراکرایک دوسرے سے پوچھنے لگے،رسول اللہﷺکوکیاہوا؟چنانچہ صحابہؓ مسجدمیں جمع ہوناشروع ہوگئے اورمسجد میں ایک رش ہوگیا۔
آنحضرتﷺکاپسینہ شدت سے بہہ رہاتھا۔حضرت عائشہؓفرماتی ہیں کہ میں نے اپنی زندگی میں کسی کااتنا پسینہ بہتے نہیں دیکھااورفرماتی ہیں،میں رسول اللہﷺکے دست مبارک کوپکڑتی اوراسی کوچہرہ اقدس پرپھیرتی کیونکہ نبیﷺ کاہاتھ میرے ہاتھ سے کہیں زیادہ محترم اورپاکیزہ تھا۔حبیب خداﷺبس یہی وردفرمارہے تھے:لا لہ لا اللہ، بے شک موت کی بھی اپنی سختیاں ہیں۔اسی اثناء میں مسجد کے اندر آنحضرتﷺکے بارے میں خوف کی وجہ سے لوگوں کاشوربڑھنے لگا۔ نبیﷺنے دریافت فرمایا ’’یہ آوازیں کیسی ہیں؟عرض کیا گیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ!صحابہؓ آپ کی حالت سے خوف زدہ ہیں۔ ارشادفرمایاکہ مجھے ان پاس لے چلو۔پھراٹھنے کاارادہ فرمایالیکن اٹھ نہ سکے توآپﷺپرپانی کے7 مشکیزے بہائے گئے،تب کہیں جاکرکچھ افاقہ ہواتو سہارے سے اٹھاکر منبرپرلایاگیا۔میرے آقاکایہ آخری خطبہ تھاجس میں فرمایا:
اے لوگو!شائدتمہیں میری موت کاخوف ہے؟سب نے کہا،جی ہاں اے اللہ کے رسولؐ ۔ پھرارشادفرمایا،اے لوگو،تم سے میری ملاقات کی جگہ دنیانہیں،تم سے میری ملاقات کی جگہ حوضِ(کوثر)ہے، اللہ کی قسم گویامیں یہیں سے اس(حوضِ کوثر)کودیکھ رہاہوں۔ مجھے تم پرتنگدستی کاخوف نہیں بلکہ مجھے تم پردنیا(کی فراوانی)کا خوف ہے،کہ تم اس(کے معاملے)  میں ایک دوسرے سے مقابلے میں لگ جاؤ گے جیساکہ تم سے پہلے(پچھلی امتوں)والے لگ گئے، اوریہ (دنیا)تمہیں بھی ہلاک کردے گی جیساکہ انہیں ہلاک کردیا۔پھرتین مرتبہ دہرایا،اے لوگو!نماز کے معاملے میں اللہ سے ڈرو پھرفرمایا،یعنی عہدکروکہ نمازکی پابندی کروگے،اوریہی بات بارباردہراتے رہے۔ پھرارشاد فرمایا:اے لوگو!عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو، عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو،میں تمہیں عورتوں سے نیک سلوک کی وصیت کرتا ہوں۔ مزید فرمایا:اے لوگو!ایک بندے کواللہ نے اختیاردیاکہ دنیاکوچن لے یااسے چن لے جواللہ کے پاس ہے،تواس نے اسے پسندکیاجواللہ کے پاس ہے۔
اس جملے سے حضورﷺکامقصدکوئی نہ سمجھاحالانکہ ان کی اپنی ذات مرادتھی جبکہ حضرت ابوبکرصدیق ؓ وہ تنہاشخص تھے جواس جملے کوسمجھے اورزار و قطاررونے لگے اوربلندآوازسے گریہ کرتے ہوئے اٹھ کرپکارنے لگے، ہمارے باپ داداآپ پرقربان، ہماری مائیں آپ پرقربان، ہمارے بچے آپ پرقربان، ہمارے مال ودولت آپ پر قربان!یہی الفاظ کہتے جارہے تھے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم(ناگواری سے) حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی طرف دیکھنے لگے کہ انہوں نے نبی علیہ السلام کی بات کیسے قطع کردی؟اس پر نبی کریمﷺنے حضرت ابوبکرؓ کادفاع ان الفاظ میں فرمایا:اے لوگو!ابوبکرؓ کوچھوڑدوکہ تم میں سے ایساکوئی نہیں کہ جس نے ہمارے ساتھ کوئی بھلائی کی ہواورہم نے اس کا بدلہ نہ دے دیاہو،سوائے ابوبکرؓ کے کہ اس کابدلہ میں نہیں دے سکا،اس کابدلہ میں نے اللہ جل شانہ پرچھوڑدیا۔مسجد (نبویؐ)میں کھلنے والے تمام دروازے بند کردئیے جائیں،سوائے ابوبکرکے دروازے کے کہ جوکبھی بندنہ ہوگا۔
آخرمیں اپنی وفات سے قبل مسلمانوں کے لئے آخری دعاکے طورپرارشادفرمایا:اللہ تمہیں ٹھکانہ دے،تمہاری حفاظت کرے،تمہاری مددکرے، تمہاری تائیدکرے، اور آخری بات جو منبرسے اترنے سے پہلے امت کومخاطب کرکے ارشادفرمائی کہ اے لوگو!قیامت تک آنے والے میرے ہرایک امتی کومیراسلام پہنچادینا۔پھر آنحضرت ﷺکودوبارہ سہارے سے اٹھاکر گھرلے جایاگیا۔اسی اثنامیں حضرت عبدالرحمن بن ابی بکررضی اللہ عنہ خدمت اقدس میں حاضرہوئے اوران کے ہاتھ میں مسواک تھی،نبی اکرم ﷺمسواک کو دیکھنے لگے لیکن شدت مرض کی وجہ سے طلب نہ کرپائے،چنانچہ سیدہ عائشہؓ حضوراکرم ﷺ کے دیکھنے سے سمجھ گئیں اورانہوں نے حضرت عبدالرحمنؓ سے مسواک لے کرنبی کریمﷺکے دہن  مبارک میں رکھ دی ۔(جار ی ہے)

تازہ ترین خبریں

گوگل کا نئے برس گوگل پوڈکاسٹ ایپ بند کرنے کا اعلان

گوگل کا نئے برس گوگل پوڈکاسٹ ایپ بند کرنے کا اعلان

نگراں حکومت مستونگ دھماکے کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کرے،صادق سنجرانی

نگراں حکومت مستونگ دھماکے کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کرے،صادق سنجرانی

آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی: ماہر امراض چشم

آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی: ماہر امراض چشم

نواز شریف کو کام کرنے دیا جائےتوملک سےمسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے: رانا ثناء اللہ

نواز شریف کو کام کرنے دیا جائےتوملک سےمسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے: رانا ثناء اللہ

مہنگائی سے نجات صرف نواز شریف دلاسکتے ہیں، مریم نواز

مہنگائی سے نجات صرف نواز شریف دلاسکتے ہیں، مریم نواز

نگران وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا رابطہ ،دہشتگردی واقعات کی مذمت

نگران وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا رابطہ ،دہشتگردی واقعات کی مذمت

ایشین گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹکس گوہر شہباز نےسیمی فائنل  جگہ بنا لی

ایشین گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹکس گوہر شہباز نےسیمی فائنل جگہ بنا لی

میاں نواز شریف  وطن   واپس آئیں گے  یا نہیں ،ن لیگ گو مگو صورتحال کا شکار  گئی

میاں نواز شریف وطن واپس آئیں گے یا نہیں ،ن لیگ گو مگو صورتحال کا شکار گئی

سائفر کیس، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی   اور شاہ محمود قریشی کو سزا دینے کی استدعا

سائفر کیس، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا دینے کی استدعا

سانحہ مستونگ ،ڈی ایس پی انور گشکوری سمیت 51 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی

سانحہ مستونگ ،ڈی ایس پی انور گشکوری سمیت 51 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی

سانحہ مستونگ ، بلوچستان   میں تین روزہ سوگ کااعلان

سانحہ مستونگ ، بلوچستان میں تین روزہ سوگ کااعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر