12:45 pm
دنیا بھر میں بجلی، پٹرول، گیس کا بدترین بحران

دنیا بھر میں بجلی، پٹرول، گیس کا بدترین بحران

12:45 pm

٭دنیا بھر میں بجلی کا شدید بحران، امریکہ 135 بجلی گھر بند، چین، گھریلو بجلی بھی بندO بھارت: کوئلے کے ذخائر ختم، بجلی کی شدید قلت، پاکستان: گیس صرف 9 گھنٹے ملے گیO بھارت، کسانوں کی ملک گیر ہڑتال کا اعلان ٹریفک روک دی جائے گیO پاکستان: سینٹ کے چیئرمین کو دہلی آنے کی دعوت! ڈاکٹر عبدالقدیر خاں: ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ، دعا خوانیO لاہور، کرکٹ میچ، مسلسل دن بھر ٹریفک جامO ایران کے آرمی چیف کی اسلام آباد آمدO بھارتی بندرگاہوں پر ایران، پاکستان، افغانستان کا مال اتارنے پر پابندی! O آصف زرداری نانا بن گئے!
٭بہت سے واقعات، تیز خبریں، ایک خبر جس کی طرف ہمارے میڈیا کا دھیان نہیں جا رہا مگر دنیا بھر میں بجلی کی قلت کا شدید بحران پیدا ہو چکا ہے، بہت سے ملکوں کے کثیر تعداد میں بجلی گھر بند ہو گئے ہیں۔ مزید بند ہو رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ کہ کرونا  کی عالم گیر تباہی سے ایک طرف تقریباً 25 لاکھ افراد ہلاک، لاکھوں زیر علاج ہیں، اربوں افراد لاک ڈائون کے باعث گھروں میں بند ہو گئے، اس سے تمام ممالک میں زمینی اور فضائی ٹرانسپورٹ کو شدید نقصان پہنچا اورہر جگہ تیل کی کھپت برائے نام رہ گئی۔ اس کے باعث متعدد تیل کمپنیوں کو شدید خسارے کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے لاکھوں ورکرز نکال دیئے اور تیل بے حد مہنگا کر دیا۔ ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ کے بعد اب پوری دنیا میں کرونا کی شدت کم ہوئی ہے تو تیل پیدا کرنے والی کمپنیوں نے تیل کی پیداوار اِک دم کئی گنا کر دی اور اپنا بھاری نقصان پورا کرنے کے لئے تیل کی قیمتوں میں دو گنا تک اضافہ کر دیا۔ امریکہ میں کرونا سے پہلے تیل کا نرخ تقریباً 40 ڈالر فی بیرل تھا جو 84 ڈالرتک پہنچ گیا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اس بھاری اضافہ سے ہر قسم کے کاروبار میں سخت مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ تیل کی ناقابل برداشت مہنگائی کے باعث امریکہ میں 135 بجلی گھر بند ہو گئے ہیں، برطانیہ میں بیشتر پٹرول پمپ تیل نہ ملنے کے باعث سخت مشکلات سے دوچار ہیں اور سٹیل کی متعدد ملوں نے کاروبار بالکل بند ہونے کے خدشہ کا اعلان کر دیا ہے۔ سپین کے شمالی علاقے میں بہت سی ملیں بند ہو چکی ہیں۔ پورے یورپ کا یہی حال ہے۔ ایک خطرناک صورت حال یہ سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں تیل اور گیس کے زیر زمینن ذخائر انتہائی کم ہو گئے ہیں۔ بجلی گھر تیل اور گیس کی جگہ کوئلے سے کام لے رہے ہیں مگر کوئلہ کے ذخائرکا بھی یہی حال ہے۔ سب سے بدتر حالت بھارت اور چین کی ہے جہاں پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کے باوجود ملک بھر میں بجلی کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ چین میں بجلی کی قلت اتنی بڑھ گئی ہے کہ شہروں اور دیہات میں گھریلو بجلی بھی بند کرنا پڑی ہے اس میں عوام میں سخت اضطراب پیدا ہو رہا ہے۔ بھارت کا معاملہ بھی سخت تشویش ناک شکل اختیار کر گیا ہے۔ وہاں بجلی گھروں نے گیس اور تیل کی بجائے کوئلہ جلانا شروع کر دیا اس سے ملک بھر میں کوئلے کے ذخائر اک دم ختم ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ روز کی خبروں کے مطابق پنجاب، گجرات، تامل ناڈو، راجستھان اور آسام سمیت متعدد صوبوں میں تیل کمپنیوں کے پاس صرف تین دن کے لئے کوئلے کے ذخائر باقی رہ گئے تھے۔ بھارت میں پاکستانی روپے کے مطابق پٹرول تقریباً 240 روپے سے 250 روپے لٹر تک مہنگا ہو چکا ہے۔ کوئلے کے ذخائر میں شدید کمی کے باعث چند روز میں بھارت بجلی کی سخت قلت کا شکار ہو سکتا ہے۔ اس صورت حال سے وہاں مرکزی اور صوبائی حکومتیں سخت پریشان ہیں۔ ادھر پاکستان میں بھی صورت حال بہت تشویشناک ہے۔ پٹرول اس وقت 128 روپے لٹر تک مل رہا ہے، اس میں مزید سات روپے لٹر تک اضافہ کا امکان دکھائی دے رہا ہے جب کہ سردیوں کی آمد پر گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ایک حکومتی ترجمان کے مطابق اس بار ملک بھر میں گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں میں صرف 9 گھنٹے گیس مل سکے گی۔ یہ ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کے لئے صرف تین تین گھنٹے فراہم کی جائے گی۔ اس کے باعث گیس کے سلنڈروںکی قیمت میں بھی ہوش ربا اضافہ کا امکان ہے۔ ایسی صورت حال سے ملک میں لاکھوں ہوٹل اور تنور بری طرح متاثر ہوں گے!
٭بھارت کی لوک سبھا کے سپیکر’ادم بریلہ‘ نے لوک سبھا (قومی اسمبلی) کی اکائونٹس کمیٹی کی 4 اور5 دسمبر کو صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لئے دنیا بھر کے پارلیمانی سپیکروں کو دعوت نامے بھیجے ہیں۔ رسمی طور پر ایک دعوت نامہ پاکستان کو بھی آیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ دعوت نامہ قومی اسمبلی کے سپیکر کی بجائے سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے نام آیا ہے۔ ممکن ہے سپیکر کو بھی بھیجا جا رہا ہو۔ مسئلہ یہ ہے کہ بھارت پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے ساتھ جس طرح پیش آ رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں پانچ فوجی ہلاک ہونے پر 1300 سے زیادہ کشمیری نوجوان  جیلوں میں بند کر دیئے گئے ہیں۔ اس کے پیش نظر کیا پاکستان کے کسی پارلیمانی لیڈر کا وہاں جانا مناسب ہو گا؟ ویسے بھی پاکستان کے کسی رہنما کی دہلی آمد پر وہاں انتہا پسند ہندو تنظیموں کے منافرت بھرے مخالفانہ مظاہروںکے پیش نظر خوامخواہ خوار ہونے کا کیا فائدہ! اس وقت بھارت میں پاکستان کا سفارت خانہ  سفیر کے بغیر سخت سکیورٹی میں چل رہا ہے۔ کسی پاکستانی سفارت کار کو دہلی میں گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں، کوئی سفارت کار دہلی میں رہائش نہیں رکھ سکتا۔ ایسے ماحول میں کسی پاکستانی نمائندہ سفارت کار کا وہاںجانا شدید بدمزگی اور سبکی کا باعث بن سکتا ہے۔ مگر کچھ پیش نہیں کیا جا سکتا کہ سینٹ کے چیئرمین اپنا بریف کیس اٹھا کر دہلی چل پڑیں!
٭ڈاکٹر عبدالقدیر خاں مرحوم کے لئے پاکستان کے بے شمار چھوٹے بڑے شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ اور دعا خوانی کی محفلیں منعقد ہو رہی ہیں۔ یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ ڈاکٹر صاحب کی بہت سی نئی باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کی عمر 86 برس تھی۔ بھرپور نیک نام زندگی گزاری۔ آخری عمر میں گھر بیٹھے کرونا کی زد میں آ گئے۔ اِنا للّہ و اِنا الیہ راجعون۔ مجھے ایک بات اچھی دکھائی دے رہی ہے۔ وہ چاغی میں 28 مئی 1998ء میں ایٹمی دھماکہ کرنے والے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کی طرف سے ڈاکٹر صاحب مرحوم کے لئے نہائت محب بھرے صدمہ اور عقیدت مندانہ دکھ کا اظہار ہے۔ ڈاکٹر ثمر مبارک مند دھماکہ کر کے اسلام آباد آئے تو ہر طرف ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کا نام گونج رہا تھا۔ ڈاکٹر ثمر مبارک نے محسوس کیا کہ کوئی ان کا نام ہی نہیں لے رہا۔ اس پر انہوں نے کچھ ناراضی کا اظہار بھی کیا مگر گزشتہ روزڈاکٹر ثمر صاحب نے جس جذباتی محبت اور عقیدت کے ساتھ ڈاکٹر صاحب مرحوم کے بارے میں اظہار تحسین کیا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کو اپنا سرمایہ حیات قرار دیا ہے۔ اس نے مجھے بھی جذباتی کر دیا ہے۔ بہت خوب ڈاکٹر ثمر صاحب آپ بھی بہت عظیم ہیں۔ خدا تعالیٰ سلامت رکھے! اس کے ساتھ ہی امریکہ کو فوجی اڈے دینے والے اور ڈاکٹر صاحب مرحوم سے ٹیلی ویژن پر انتہائی ناگوار سلوک کرنے والے جنرل (ر) پرویز مشرف کا نام بھی ذہن میں آ رہا ہے، کس رسوائی اور خواری کے ساتھ قوم کا مفرور مجرم قرار پا کر بیرون ملک آخری سانسیں گن رہا ہے۔ حَذَراے چیرہ دستاں! سخت ہیں فطرت کی تعزیریں! 
٭دوحہ میں طالبان سے امریکہ کے مذاکرات: کیا لکھوں سوائے جوتیاں اور پیاز کھانے کے محاورے کے!
٭لاہور میں سات آٹھ روز سے نام نہاد گلی ڈنڈا قسم کے معمولی کرکٹ میچوں کے باعث لاہور کے لاکھوں باشندوں کو بدترین ٹریفک جام کی جو اذیت برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔ کل میں بھی اس کی زد میں آ گیا۔ طویل عرصہ کی گھریلو نظر بندی کے بعد ایک ادبی تقریب میں جانے کے لئے دو بجے گھر سے نکلا، سٹیڈیم سے بہت دور ٹریفک جام میں پھنس گیا، تقریباً ڈیڑھ گھنٹے پھنسا رہا۔ گاڑیوں کے سخت زہریلے دھوئیں سے سانس اکھڑنے لگا۔ بمشکل زندگی میں واپس گھر آیا!! اور پھر سے نظر بند ہو گیا۔
٭آصف زرداری نانا بن گئے۔ بڑی بیٹی بختاور کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔ بہت مبارکباد! ایک دلچسپ بات کہ بلاول کی کہ میں حقیقی ماموں بن گیا ہوں! اس کے معنی یہ بنتے ہیںکہ اب تک لوگ مجھے ’’ماموں‘‘ بنا رہے تھے، اب اصلی ماموں بن گیا ہوں!!


تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا