01:17 pm
تیسری عالمی جنگ انسانیت کی دہلیز پر

تیسری عالمی جنگ انسانیت کی دہلیز پر

01:17 pm

گلوبل ٹائم چینی حکومت کا سرکار ی اخبار ہے، اس میں ایک آرٹیکل شائع ہوا ہے جس  میں واضح پر  لکھا گیا ہے کہ تیسری عالمی جنگ کبھی بھی چھڑ سکتی ہے۔جنگ کی باتوں کی باز گشت اقتدار کے ایوانوں کی راہداریوں میں بھی سنائی دیتی ہے،چین اور امریکہ کے مابین روز بروز بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تنازعے نے  خطرناک صورت اختیار کر لی ہے،ماضی قریب میں اسے سرد جنگ کا نام دیا جاتا تھا۔اب اسے بدقسمتی سے تیسری عالمی جنگ کے آغاز کا نام دیا جارہا ہے۔چین کی روز افزوں  بڑھتی ہوئی معیشت نے دنیا کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔ دنیا  میں چین نے روڈ  اینڈ بیلٹ کے منصوبے کا آغاز کرکے بڑی قوتوں کو چیلنج د ے دیا ہے۔چین نے معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنی فوجی قوت میں بھی بے پناہ اضافہ کردیا ہے،چین کی دست عسکریت نے  افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر لئے ہیں۔چین نے امریکی صدر  ٹرمپ کی  سکڑتی  ہوئی معاشی اورعسکری پالیسیوں  کو اپنے لئے ایک خوشگوار  قدرت کی طرف سے موقعہ سمجھ لیا تھا۔چین نے بھرپور انداز سے اس موقع سے فائدہ  اٹھایا تھا۔دنیا چین کو ایک ابھرتی  ہوئی سیاسی معاشی اور عسکری قوت کے طور قبول کرنے کے لئے آمادہ نظر آ رہی ہے۔ایک انتہائی قابل اعتماد سروے کے مطابق چین کے بارے میں سویڈن امریکہ اور یورپی ممالک میں انتہائی منفی جذبات جنم لے رہے ہیں۔ترقی یافتہ ممالک جو اپنے آپ کو دنیا کا  مالک سمجھ بیٹھتے تھے ان کی جبینیں شکن آلود ہوئی ہیں گردنیں خمیدہ ہوئی ہیں بھرم و مستی بیچ چوراہے سر پھوڑ رہی ہیں۔مغرب میں سخت مخالفانہ ردعمل چین کے خلاف پایا جاتا ہے۔ یورپی  یونین  نے آفشل سطح  پر چین کو اپنا دشمن قرار دے دیا ہے۔امریکہ چین کے خلاف متحدہ محاز کھڑے کرنے کے لئے   ایڑی  چوٹی کا زور لگا رہا ہے امریکہ نے کواڈ کے  نام پر آسٹریلیا ،جاپان،بھارت کو جمع کر لیا ہے۔
گزشتہ دنوں امریکہ اور برطانیہ نے آسٹریلیا کو ایٹمی آبدوزیں فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے اس معاہدہ کی وجہ سے یورپی یونین کے ایک اہم ترین ملک فرانس نے ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے۔دنیا میں چین کے خلاف ایک مخالفانہ ماحول پیدا کرنے کے لئے قصداً کوششیں کی جارہی ہیں، چین اپنی عالمی پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے کے لئے پر عزم ہے۔چین  اپنے موقف پر ڈٹا ہوا ہے،لگتا ہے  چین نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے تاجرانہ پالیسی کی بجائے اقدامی پالیسی اختیار  کر لی ہے۔چین پر امید ہے کہ مغرب کو  بالآخر چین کے ساتھ مفاہمت اور تعاون کی پالیسی  ہی اختیار کرنی پڑے گی۔امریکہ کی قیادت میں اہل مغرب کے پاس انسانی حقوق کی گردان کا از خود اختیار کردہ ہتھیار موجود ہے جس کو وقت بے وقت استعمال میں وہ کافی مہارت رکھتے ہیں۔ اہل مغرب اسی ہتھیار کو چین کے خلاف بے دریغ بلا ثبوت استعمال کر رہے ہیں۔ چین پر الزام ہے کہ اس نے ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کے کارکنان پر سخت پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔ ان الزامات کے سلسلے میں  چین لچک دکھانے کے لئے قطعی طور پر تیار نہیں ہے بلکہ چین نے سخت لب و لہجہ اختیار کیا ہے،چین کے سفارتکار بھی  نرم و ملائم لہجہ اختیار کرنے کے بجائے وولف وار یئرز  کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
2020 ء چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ببانگ دہل کہا تھا کہ امریکی کھلاڑیوں کے ووہان شہر میں آنے کی وجہ سے کرونا  وائرس پھیلا تھا۔آسٹریلیا کے فوجیوں کا کردار بھی چین نے طشت از بام کردیا تھا جس میں ایک معصوم افغان بچے پر ایک آسٹریلین  سپاہی چاقو تانے ہوا تھا۔امریکہ سے مارچ میں مذاکرات کے دوران چینی سفارتکار نے امریکی پر الزام لگایا تھا کہ امریکہ سیاہ فام لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوا ہے۔ دنیا بھر میں صدر چین کی ہلہ شیری کی بنیاد پر  چین کی نمائندگی کرتے ہوئے سفارتکار جارحانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز