04:30 pm
فیس بک کا ٹپکتا تعصب اور مہنگائی ہی مہنگائی

فیس بک کا ٹپکتا تعصب اور مہنگائی ہی مہنگائی

04:30 pm

نوبل انعام یافتہ صحافی ماریا دیسا نے کہا ہے کہ فیس بک جمہوریت کے لئے خطرہ اور تعصب کا شکارہے،فیس بک نفرت انگیزی اورغلط معلومات کے پھیلائو کو روکنے میں ناکام رہی ہے،فلپائنی صحافی کے مطابق فیس بک حقائق کے حوالے سے تعصب سے کام لیتی ہے۔
جمہوریت کے بارے میں توپتہ نہیں لیکن فیس بک اورمارک ذکربرگ کی اسلام دشمنی تو کسی بھی باشعورانسان سے ڈھکی چھپی نہیں، قرآن پاک میں موجود اللہ رب العزت کے حکم جہاد، عقیدہ ختم نبوتؐ،افغان طالبان،کشمیری مجاہدین ،فلسطین کےمظلوم مسلمانوں،مولاناخادم رضوی مرحوم،ملا محمدعمر مجاہد مرحوم اور ان جیسے دیگرمسلمان راہنمائوں کے ناموں سے تو ’’فیس بک‘‘ کی لگی ’’دوڑیں‘‘ دیکھ کرتو ایسے محسوس ہوتاہے کہ جیسے مارک ذکر برگ کے پیٹ میں مروڑاٹھ رہے ہوں،تعصب زدہ چہرے دنیا میں بہت سے ہیں،لیکن’’فیس بک‘‘کا اسلام اور مسلمانوں سے انتہائی متعصبانہ امتیازی سلوک دیکھ کر یہ بات بڑی احتیاط کے ساتھ لکھی جاسکتی ہے اس کا مقابلہ دنیا میں شائد ہی کوئی دوسرا گورا یا کالا کافر کرسکتا ہو؟ ویسے تو یروشلم سے لے کر فرانس تک،یہودی اور گورے اسلام فوبیا کی بیماری میں مبتلا ہیں،تاہم مارک زکر برگ کی فیس بکی حرکتیں دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ فیس بک،واٹس ایپ،انسٹا گرام وہ دجالی ہتھیار ہیں کہ جن کے ذریعے دین اسلام اوراسلامی تعلیمات،اسلامی شخصیات پربڑھ چڑھ کر حملے کئےجاتے ہیں۔
افلاطونی جمہوریت گئی تیل لینے،میرااس سے کچھ لینا دینانہیں،لیکن جس فیس بک سے 92 سالہ کشمیری بزرگ سیدعلی شاہ گیلانی کا نام اور ان کی تعریف بھی ہضم نہ ہو،اس فیس بک کے بارے  یہ لکھا جاسکتا ہے کہ فیس بک کہیں ہندوشدت پسندانہ تعصب کا شکارہے،کہیں یہودی تعصب کا مظاہرہ کرتی ہے اورکہیں صلیبی تعصب کی بدہضمی کی اسیر ہے،مارک زکر برگ اور اس کی متعصب ٹیم کوسوشل میڈیاکےذریعے قادیانیت،توہین صحابہؓ،توہین اہل بیتؓ،توہین اسلام ،توہین علماء کرام توقبول ہے،لیکن تحفظ ختم نبوتؐ، تحفظ جہاد،تحفظ اسلام،دفاع صحابہؓ و اہل بیتؓ قطعاً قبول نہیں تو کیوں؟
گزشتہ دنوں  دنیابھر میں سوشل میڈیا (فیس بک،واٹس ایپ،انسٹاگرام وغیرہ) کی سروسز بالکل اچانک ہی بند ہوگئیں اس دوران پتہ چلا کہ فیس بک کے متاثرین کی دنیا بھر میں تعداد  ساڑھے تین ارب کے لگ بھگ ہے،سوشل میڈیا کی سات گھنٹے بندش کی وجہ سے فیس بک کے مالک مارک زکر برگ کو تقریباً7 ارب ڈالرکا نقصان ہوا۔
سوال یہ ہے کہ ان ساڑھے تین ارب میں مسلمان صارفین کی تعداد کتنی ہے؟ اور وہ کروڑوں، اربوں ڈالر جو مارک زکر برگ اور اس کی کمپنی کما رہی ہے ان میں مسلمانوں کی جیبوں سے نکلنے والے ڈالر کتنےہوںگے؟ اس پر بھی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پرلانا ضروری ہے،مارک زکر برگ کن سکولوں، کالجوں اوریونیورسٹیوں کا فارغ التحصیل ہے؟ مارک زکر برگ اور اس کی ٹیم نے بچپن سے لے کرجوانی تک کون سا نصاب تعلیم پڑھا؟ یہ جاننا بھی ضروری ہے تاکہ ان کے اندر اسلام دشمنی کا جو عنصرموجود ہے وہ ان کے اندر کہاں سے در آیا؟سوشل میڈیا کو اگر ’’گستاخ‘‘ اپنے لئے جنت قرار دیتے ہیں،فیس بک کے ذریعے جس طرح فحاشی اورعریانی عام کی جاتی ہے،دینی شخصیات،دینی اداروں اور اسلامی مقدسات کی جس طرح سےسوشل میڈیا کے ذریعے توہین کی جاتی ہے،ان کا راستہ روکنا کس کی ذمہ داری ہے؟ میری اپنے مسلمان نوجوانوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اگر اپنے کاروبار یا رابطوں کے مقاصد کیلئےسوشل میڈیاکے استعمال کو ضروری سمجھتے ہیں توضرور استعمال کریں، لیکن خدارا سوشل میڈیا کی غلامی سے صرف اپنے آپ کو ہی نہیں بلکہ اپنے اہل و عیال،دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی بچانے کی کوشش کیا کریں، ہمیں سوشل میڈیا کاجائزاستعمال توکرنا ہے،لیکن سوشل میڈیا کی ذہنی غلامی سے بھی بچنااوردوسروں کو بچانا بھی ہے، مارک زکر برگ، اس کی ٹیم اورفیس بک تعصب کے سمندر اچھلتے، کودتے،پھدکتے مینڈکوں کی طرح ہیں کہ جن سے صرف جمہوریت کو ہی خطرہ نہیں بلکہ ان حملوں سے دین اسلام اوردینی مقدسات بھی محفوظ نہیں۔
اب بڑھتے ہیں دوسرے موضوع کی طرف، ایک خبر یہ ہے کہ سردیوں میں گیس کا شدید بحران پیدا ہونے والا ہے جبکہ دوسری خبر کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی حکومتی تیاریاں تقریباًمکمل ہوچکی ہیں، کہا یہ جارہاہے کہ ہماری ’’غریب‘‘ حکومت کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط درکار ہے،اور آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ ہے کہ گیس،بجلی،پٹرول وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ٹیکسوں کی شرح میں بھی اضافہ کیا جائے،اب آئی ایم ایف کے اس مطالبے کے بعدحکومت کیا قدم اٹھاتی ہے اس کا اندازہ آنے والے دنوں میں ہو جائے گا،عالمی منڈی کے رجحان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں سات روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے نرخ میں دس روپے فی لٹر کا اضافہ متوقع ہے۔
ملک بھر میں مہنگائی کا پہلے سے ہی دور دورہ ہے ، اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو پھر سے بڑھا دیا جائے گا تو غریب عوام کا کیابنے گا؟ یہ سوچ کر ہی جھرجھری سی آجاتی ہے، موجودہ  وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کو چاہیے کہ وہ آئی ایم ایف کی بجائے پاکستانی قوم کے مفادات کی چوکیداری کی ذمہ داری نبھانے کی کوشش کریں، پاکستان کے عوام کو یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ 2022ء میں مہنگائی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا، یہ خبریں پڑھ اور سن سن کر عوام ابھی سے خوفزدہ ہوگئے ہیں، عوام سوال اٹھارہے ہیں کہ آئی ایم ایف کے مفادات کی نگہبانی تو حکومت کی ذمہ داری ہے مگر عوام کے مفادات کا تحفظ کس کی ذمہ داری ہے؟ عوام کو مہنگائی کے عذاب سے بچانے کی ذمہ داری کس کی ہے؟ آخر کسی کو تو راستہ نکالنا پڑے گا کہ عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچایا جاسکے، مہنگائی کی شدت نے عوام کی خوشیاں چھین لی ہیں،لوگ نفسیاتی مریض بنتےجارہے ہیں، گھروں کے اندربے چینی کا مرض بھی شدت اختیارکرتاجارہا ہے،عوام سوال اٹھا رہے ہیں کہ وہ اپنی فریاد کس کے سامنے پیش کریں؟

تازہ ترین خبریں

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین