04:31 pm
حاصلِ حیات وکائنات 

حاصلِ حیات وکائنات 

04:31 pm

وہ ذات رحمن ورحیم اورحلیم وکریم ہے،اتنی بے شمارنعمتوں کوعطاکرنے کے بعدبھی کبھی کوئی احسان نہیں جتلایا لیکن ایک نعمت عظمیٰ ایسی تھی کہ اس کوجب بنی آدم کی جانب بھیجا اوراپنی اس نعمت سے نبی انسان کوسرفرازکیاتواس پر احسان جتلاتے ہوئے فرمایا:اللہ نے مومنوں پربڑااحسان کیاہے کہ ان میں انہیں میں سے ایک پیغمبربھیجے جو ان کواللہ کی آیتیں پڑھ پڑھ کرسناتے اوران کوپاک کرتے اور(اللہ کی)کتاب اوردانائی سکھاتے ہیں اورپہلے تویہ لوگ صریح گمراہی میں تھے۔ (العمران:164) تاریخ ولادت باسعادت میں مؤرخین نے بہت کچھ اختلافات کیاہے،ابوالفدا نے10ربیع الاوّل لکھی ہے،بعض نے8ربیع الاوّل، طبری اورابن خلدون نے12ربیع الاوّل اورمشہوربھی یہی روایت ہے مگرسب کااس پرتو اتفاق ہے کہ ولادت باسعادت پیرکے دن ہوئی اوراس پربھی سب کااتفاق ہے کہ پیرکادن9ربیع الاول کے علاوہ کسی اور تاریخ سے مطابقت نہیں رکھتاہے،اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ولادت باسعادت کی صحیح اورراجح قول9ربیع الاول ہی ہے۔علامہ سیدسلیمان ندوی نے بھی (9)تاریخ کو ولادت ہوناراجح قرار دیا ہے۔
دل جس  سے زندہ ہے وہ تمناتمہی  توہو
ہم جس میں بس رہے ہیں وہ دنیاتمہیں توہو
جذبہ عشق رسول اکرمﷺ کااصل تقاضہ یہی ہے کہ یہ کیفیت ہمارے فکروعمل کاپوری طرح احاطہ کرلے۔یہ بات ایمان کی ہے  اورایمان کاثبوت اعمال صالح کی صورت ہی میں فراہم کیاجاسکتا ہے۔سیرت پاک کے سلسلے میں یہ حقیقت بھی ہماراجزوایمان ہونی چاہئے کہ دوررسالتِ مآبﷺ تاریخ کاحصہ نہیں ہے بلکہ ساری نسلِ انسانی کیلئے قیامت تک ہدائت جاریہ ہے۔ہمارے رسول کریمﷺنے اسلام کوایک مکمل معاشرتی نظام بناکرنسلِ انسانی کوعطافرمایا ہے اورانسانی تاریخ کاحقیقی انقلاب وہی دور سعادت آثارہے۔ رسول کریمﷺ کے وسیلے ہی سے انسانیت کودنیاکے ساتھ ساتھ حیات وکائنات کی وسعتوں کاشعور اورنسلِ انسانی کی عالمگیرمساوات کاپیغام ملا۔انسان انفرادی طور پر جس طرح مختلف مرحلوں سے گزر کر باشعور ہونے کی منزل تک پہنچتاہے،نسلِ انسانی بھی مجموعی طورپرانہی مرحلوں سے گزری ہے۔ختم نبوت کااعلان پوری نسلِ انسانی کے باشعور ہونے کا اعلان بھی ہے،اسی لئے ہمارے حضورﷺ نے خطبہ حجتہ الوداع میں ساری نسل انسانی کومخاطب فرمایا۔
اس طرح پوری نسل انسانی کیلئے اللہ کی ہدائت حرفاحرفامحفوظ ہوگئی اوراس کے مطابق پوری معاشرتی زندگی بسرکرنے کا ایک مکمل عملی نمونہ سامنے آگیا۔’’آئیڈیل‘‘کومعاشرتی زندگی کی حقیقت بناکرپیش کردیاگیا،زندگی عملی نمونے میں ڈھل گئی ۔ انسان پریہ حقیقت واضح ہو گئی کہ کائنات کے نظام اورانسان کی انفرادی، اجتماعی زندگی اورسماجی زندگی سب اللہ کے قانون کی گرفت میں ہیں۔کائنات کے نظام میں اللہ کی حاکمیت براہِ راست ہے لیکن ارادے اور اختیار کی صفت کی وجہ سے انسانی زندگی پراللہ تعالی کی حاکمیت کانفاذانسانی ایمان واعمال کے وسیلے سے ہوتاہے۔کائنات کانظام حیرت انگیزنظم وضبط کے تحت چل رہاہے۔وہاں کسی نوعیت کاکوئی فسادممکن ہی نہیں کیونکہ فسادشرک سے پیداہوتاہے اور کائنات میں شرک ممکن نہیں۔سورہ الانبیا میں ارشاد ہواہے:زمین اورآسمانوں میں ایک سے زائد اللہ ہوتے توفسادبرپا ہو جاتا،پاک ہے اللہ رب العرش ان باتوں سے جویہ لوگ بنارہے ہیں۔
فسادشرک سے پیداہوتاہے،شرک ناقابل معافی گناہ اسی لئے ہے کہ اس سے احترامِ آدمیت کی نفی ہوجاتی ہے ۔انسان کے مشرکانہ افکار و اعمال سے اللہ کی ذات پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ساری دنیا کے انسان بھی اگر مشرک ہو جائیں تو اللہ اپنی ذات میں آپ محمود ہے۔شرک سے انسانی فکرمیں،انسانی عمل میں اور انسانی معاشرے میں فساد پیدا ہو جاتا ہے اور جہاں فساد ہوتا ہے وہاں امن وانصاف برقرار نہیں رہ سکتا۔انسانی معاشرے میں خیر وفلاح کیلئے اورہمہ جہت ارتقا کیلئے امن و انصاف قائم رہنا ضروری ہے۔ حریت،مساوات، اخوت، امانت، دیانت، صداقت اورعدالت،یہ صفات جنہیں ہم اخلاقی قدریں کہتے ہیں،یہ قدریں درحقیقت وہ قوانین قدرت ہیں جن کے نفاذ سے انسانی معاشرے میں امن و انصاف کی ضمانت مہیا ہوجاتی ہے۔جس فرد میں جس حد تک یہ صفات زندہ و بیدار اور متحرک ہوں گی،وہ فرد اسی نسبت سے خیرو فلاح قائم کرنے کا باعث ہوگااور جس معاشرے میں ایسے صالح اعمال والے افراد کی کثرت ہو گی وہ معاشرہ امن وسلامتی اورانصاف کا گہوارہ بن جائے گا۔
بیج کوکھلی فضا ملے توپوری طرح پھلتا پھولتاہے۔اس پرکوئی دبائوآجائے یاوہ کسی پتھرکے نیچے آجائے تووہ نشوونماسے محروم ہو جاتاہے۔سرکاردوعالمﷺنے اس اولین اسلامی معاشرے سے انسانی جذبات،مفادات، خواہشات اور تعصبات  کے سارے پتھر سمیٹ لئے تھے چنانچہ انسانی معاشرت کاوہ باغ ایسالہلہایا،ایسے پھل پھول لایا کہ انسانی تاریخ   میں اس کی دوسری مثال نہیں ملتی۔ اس اعتبارسے دیکھئے توسیرت سرکار دوعالمﷺ کی مثال واقعی بے مثال ہے۔ آپﷺ سب سے زیادہ بااختیار تھے اور سب سے زیادہ قانون کے پابند تھے۔ آپﷺ کے تصرف میں ہرشے آسکتی تھی لیکن آپﷺنے سب سے زیادہ سادہ زندگی بسر فرمائی۔ آپﷺ کا ہرفرمان قانون تھا اور آپﷺنے سب سے زیادہ خوداحتسابی کی زندگی بسرفرمائی۔اس اعتبارسے اسلامی معاشرے کی خصوصیات بڑی منفرد ہیں۔اسلامی معاشرے میں تکریم کا واحد معیارشخصی کردار ہے۔
اسلامی معاشرے میں دشمن اقوم کے افرادسے بھی انصاف کیاجائے گااورغلطی اورجرم کرنے والاسب سے پہلے خودہی اپنے جرم کا اعتراف کرے گا۔اسلامی نظام میں انسانوں کی انسانوں پرحکومت کاکوئی تصورنہیں بلکہ معاشرتی زندگی میں معاملات اوراشیاکاانتظام کرنے والا ہر وقت ہرشخص کے سامنے اپنے اعمال اور طرزِانتظام کیلئے جوابدہ رہے گااورایسے نظام کی راہ کی سب سے بڑی رکاوٹ خودانسان کی اپنی خواہشات نفسانی بن جاتی ہیں۔ سور فرقان میں ارشادہے:تم نے اس شخص کوبھی دیکھاجس نے اپنی خواہشات نفسانی کواپنا الہٰ بنالیاہے،اب ایسے شخص کوتم راہِ راست پرکیسے لاسکتے ہو۔یہی خواہشاتِ نفسانی معاشرتی امن وانصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ پیداکرتی ہیں۔(جاری ہے)


تازہ ترین خبریں

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

آشوب چشم،  ڈرگ کنٹرول اتھارٹی  نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی  لگا دی

آشوب چشم، ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی لگا دی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں،  بیرسٹر سیف

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں، بیرسٹر سیف

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی  وکیل نے وجہ بتادی

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی وکیل نے وجہ بتادی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری ، 5نئے فارم جاری