01:24 pm
بھارتی سرجیکل اسٹرائیکس، پاکستانی سرپرائز

بھارتی سرجیکل اسٹرائیکس، پاکستانی سرپرائز

01:24 pm

بھارتی صدر رام ناتھ کووندجمعرات کوچین کی سرحد کے قریب مقبوضہ لداخ میں موجودتھے جب دہلی میں ملک کے ہندو انتہا پسند وزیر داخلہ امیت شاہ نے پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیکس کا غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیان داغ دیا۔ اسی روز ان کی وزارت خارجہ نے بھی دھمکی آمیز ریمارکس دیئے۔ بھارت کی یہ دھمکیاں مقبوضہ پونچھ میں مجاہدین کے کامیاب حملوں اور مقبوضہ وادی میں چند غیر مسلموں کی پر اسرار ہلاکتوں کے بعد سامنے آئی ہیں۔ تا ہم بھارت کا جمعرات کو ہی اقوام متحدہ کی193رکنی جنرل اسمبلی کی طرف سے یو این انسانی حقوق کونسل کے لئے چھٹی بار  184ووٹ لے کر رکن منتخب ہونا نئی دہلی کو اشتعال انگیز بیان بازی پر اکسا رہا ہے۔ جو بھارت مقبوضہ کشمیر میں معصوموں کا قتل عام اور ملک میں ریاستی دہشت گردی کو اقلیتوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے ، اس کا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کا رکن منتخب ہونا افسوس ناک ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی اور دھمکیاں ملک کے سب سے بڑے صوبے اتر پردیش سمیت 8صوبوں میں 2022ء کو اسمبلی انتخابات کے تناظر میں دی جا رہی ہیں۔ کیونکہ اتر پردیش میں لوک سبھا کی 80نشستیں ہیں۔ لوک سبھا کے الیکشن 2024ء میں ہوں گے۔ ان انتخابات سے پہلے مودی حکومت ایک بار پھر ہندو جنونیت کو ہوا دے رہی ہے۔ پاکستان اور اسلام کے خلاف پروپیگنڈہ کو ووٹ بینک کے طور پر بروئے کار لایا جار ہا ہے۔ 
بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں پا کستا ن کے ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے درست کہا کہ جھوٹے بیانات بی جے پی-آر ایس ایس کی خطے میں صرف کشیدگی کو ہوا دینے کی مزید کوشش ہے جو ان کے لئے پاکستان سے دشمنی کی بنیاد پر نظریاتی اور سیاسی دونوں حوالوں سے فائدے کی بات ہے۔بھارتی وزیر داخلہ کے پاکستان میں نام نہاد سرجیکل اسٹرائیکس کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیتا ہے اور پاکستان اس کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ یہ بیانات بھارت کی ریاستی دہشت گردی، مقبوضہ جموں و کشمیر میں اور بھارت کے اندر مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کا حربہ ہے۔ یو این ہیومین رائٹس کونسل کا رکن منتخب ہو کر بھارتی ریاستی دہشت گردی میں مزید شدت آ سکتی ہے۔ عالمی برادری بھارت کے جھوٹے فلیگ آپریشنز کی طرف توجہ دینے میں سستی دکھا رہی ہے۔ پاکستان کی امن پسندی یہ مطلب نہیں کہ وہ کسی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب نہ دے۔دنیا نے پاکستان کا بھارتی جارحیت کے جواب میں سرپرائز دیکھ لیا ہے۔ 2019 ء میں بالاکوٹ میں پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا اور بھارت کے دو طیارے گرائے گئے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کیا گیا اور یہ پاکستان کا بھرپور جواب، صلاحیت اور مسلح افواج کی بھارتی جارحیت کے خلاف تیاریوں کا مظہر تھا۔ بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے اگر مداخلت کی توبھارت مزید سرجیکل اسٹرائیکس کرے گا ، مذاکرات کا وقت گزر گیا ہے اور اب جواب دینے کا وقت ہے۔امیت شاہ نے گووا کے دھربندورا میں ایک یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عوام کو مشتعل کیا۔
  2016 ء میں آزاد جموں و کشمیر میں سیز فائر لائن کے پار سے قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہوئے تھے۔اس جارحیت کو بھارت نے سرجیکل اسٹرائیکس کا نام دے دیا۔ 26 فروری 2019 ء کو بھارت نے بالاکوٹ میں ایک کارروائی کی کوشش کی تھی لیکن اس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے گرادئیے تھے اور ایک پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی جمعرات کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ پر مبنی تنقید کی کہ دہشت گردی کو غیر ریاستی اداروں اور غیر ذمہ دار ریاستوں نے خطے میں اپنے سیاسی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سیمینار سے خطاب میں، راجناتھ سنگھ نے کہا کہ گروپ کے رکن ممالک کو  اجتماعی طور پردہشت گردی جیسے چیلنجوں سے نمٹنا ہوگا۔بھارتی وزرات خارجہ کے ترجمان ارندام بھاگچی نے بھی پریس بریفنگ کے دوران اشتعال انگیز بیان دیا کہ جموں کشمیر اور لداخ کی یونین ٹریٹریاں پہلے سے ہی بھارت کا اٹوٹ حصہ تھیں، ہیں اور ہمیشہ رہے گی کیوں کہ بھارت نے 5اگست 2019ء کو جموں کشمیر اور لداخ کو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تبدیل کرکے انہیں بھارت میں مکمل طور پر ضم کر دیا ہے۔بھارتی وزرات خارجہ کے ترجمان نے بھی دھمکی آمیز بیان دیا کہ پاکستان عسکریت پسندی کو فروغ اور دراندازوں کی مدد کرکے جموں کشمیر کے حالات بگاڑنے میں مصروف عمل ہے۔ جموں کشمیر کے حالات کو بگاڑنے میں جو کوئی بھی ملوث پایا جائے گا، اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت نے پہلے بھی اقوام متحد ہ کے فورموں پر اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ پاکستان بھارت میں شدت پسندی میںملوث ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف کارروائی عمل میںلائی جائے اور ایک بار پھر اس بات کو دوہراتے ہیں کہ پاکستان پر زوردیا جائے کہ وہ جموںکشمیر میں شدت پسندوں کو فروغ دینے کی کوششوں پر روک لگائیں۔ 
 چین اور افغانستان کی طرف سے خوفزدہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔اس کے یہ خطرناک بیانات ہیں۔  وہ پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے۔ بھارت ایک طرف اپنی جنتا کو مشتعل کرتا ہے تو دوسری طرف مغرب کا ڈارلنگ بن کر ریاستی دہشت گردی کو ڈھال فراہم کر رہا ہے۔ اس کی قابض فوج کشمیر میں شکست سے دوچار ہے۔ فوجی جوان اور افسر خود کشیاں کر رہے ہیں۔ جب بھارتی وزیر پاکستان کو دھمکیاں دے رہے تھے اس وقت بھی  مقبوضہ کشمیر میںشمالی ضلع کپواڑہ کے نیاری کرالہ پورہ کے قابض بھارتی فوجی کیمپ میں انجینئرنگ یونٹ سے وابستہ  سپاہی دھیرج کمار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر اپنا زندگی کا خاتمہ کیا۔ بھارتی دھمکیاں اپنا پس منظر رکھتی ہیں تا ہم پاکستان کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو عالمی فورمز پر معقول دلائل کے ساتھ اٹھانے میں سستی نہیں دکھانی چاہیئے۔غور طلب بات ہے کہ انسانی حقوق کی بدترین پامالی کرنے والا بھارت کیسے بھاری اکثریت سے ا قوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا مسلسل رکن بن رہا ہے۔پاکستان کو اپنی ڈپلومیسی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبریں

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

اعظم سواتی کی گرفتاری،ڈاکٹر یاسمین راشد کا بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ

اعظم سواتی کی گرفتاری،ڈاکٹر یاسمین راشد کا بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ

ہر حربہ استعمال کریں گے مگر پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن کا اعلان

ہر حربہ استعمال کریں گے مگر پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن کا اعلان

باتیں کم اور عمل زیادہ ۔۔۔کسی کو غدار کا لقب نہیں دینا چاہیے،سعد رفیق

باتیں کم اور عمل زیادہ ۔۔۔کسی کو غدار کا لقب نہیں دینا چاہیے،سعد رفیق

وزیر اعظم کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

وزیر اعظم کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد