01:25 pm
حاصلِ حیات وکائنات 

حاصلِ حیات وکائنات 

01:25 pm

(گزشتہ سے پیوستہ)
معاشرتی زندگی میں انصاف سے محرومی سے فتنہ وفسادپیدا ہوتاہے اورفتنہ وفساد کی کیفیت لوگوں کے جذبات اورتعصبات کومسلسل اُبھارتی رہتی ہے۔ جبرکے ذریعے لوگوں کووقتی طور پر خاموش رکھاجاسکتاہے لیکن جبر کی خاموشی پھر بغاوت کا طوفان بن کرنمایاں ہوتی ہے۔انسانی زندگی کی سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ وہ فانی نہیں ہے۔انسانی وجودکو،انسانی ذات کو موت کے بعد بھی باقی رہناہے انسان کے لئے  آنے والی زندگی ناگزیرہے اوراس آنے والی دائمی زندگی میں کامیابی یاناکامی کی بنیاداس دنیامیں ایمانی شعورکے تحت اختیاری عمل ہوں گے۔آخرت پرایمان انسان میںخوداحتسابی کی صفت پیداکرتاہے۔ انسانی معاشرت کے تعمیری اور تخریبی دونوں پہلو نسلوں، علاقوں یاملکوں تک محدودنہیں رہتے۔
گزشتہ14سوبرسوں میں عالمگیر سطح پر جتنی بھی مثبت تبدیلیاں ہوئی ہیں،انسانی حقوق کا جتنا شعوربھی بیدارہواہے،قوموں کو اعلیٰ انسانی اقدار کے مطابق اپنا نظام مرتب کرنے پرراغب کرنے کے لئے بین الاقوامی تنظیموں کے قیام کی جوکوششیں بھی ہوئی ہیں،ان ساری کوششوں کاحقیقی محور مرکز سرکاردوعالمﷺ کا دور سعادت  آثار ہی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ توحید پر ایمان  سازی نسل انسانی کے لئے خیروفلاح کی راہیں کشادہ کرتا ہے۔
یہ پہلا سبق تھا کتابِ ہدیٰ کا
کہ ہے ساری مخلوق کنبہ خدا کا
لیکن نسل انسانی کی وحدت اوراس کی فلاح وخیرکی راہ میں رکاوٹیں بھی مسلسل آتی رہتی ہیں اورحق وباطل اورخیروشر کے درمیان یہ آویزش  انسانی معاشرے کی امتیازی صفت ہے چنانچہ امن وانصاف کی فضاکوفتنہ وفسادپیداکرنے والی طاقتیں برابرمکدرکرتی رہتی ہیں اورطرفہ تماشہ یہ کہ  فسادپھیلانے والے بھی یہی دعوی کرتے ہیں کہ وہ اصلاح کرنے والے ہیں ۔ فتنہ وفسادکی صورتیں مختلف ہوتی ہیں۔قرآن پاک میں فتنہ پردازی کوانسانی قتل سے بھی زیادہ بڑا گناہ قرار دیا گیا ہے۔فرعون کومفسدکہاگیاہے اورفساد کی شدت کو انسانی بداعمالیوں کانتیجہ بتایا گیا ہے۔ تاریخ قوموں کاحافظہ اورواقعات کی ریاضی ہے۔ تاریخ اپنے آپ کودہراتی رہتی ہے اوراس طرح ہم پر یہ حقیقت واضح ہو تی رہتی ہے کہ اللہ کا قانون بدلا  نہیں کرتا۔حیات و کائنات کا نظام انسانی معاشرے کے مختلف اجزا پرمشتمل ہے،ان میں منقسم نہیں ہے،ہم نے عملاً اسے منقسم کردیاہے ۔
عبادات الگ،معاملات زندگی الگ اور ہم  اس ارشادِ قرآنی کوبھول جاتے ہیں کہ ایک سے زیادہ اللہ ہوں گے توفسادہوگا۔ہمارے ہادی برحق ﷺ نے خطبہ حجتہ الوداع میں ہم اہل ایمان پر یہ  ذمہ داری ڈالی تھی کہ جووہاں موجودتھے وہ اس پیغام کوان لوگوں تک پہنچائیں جو وہاں موجود نہیں  تھے۔یہ ایک عالمگیرذمہ داری تھی۔اس کے ساتھ قرآنِ کریم نے ہم پراجتماعی طور پر ’’خیر امت‘‘ اور ’’امتِ وسط‘‘ہونے کی ذمہ داری بھی ڈالی ہے۔ 
سور ہ انفال میں خبردارکیاگیاکہ’’حق کی منکرقوتیں ایک دوسرے کا ساتھ دعوت دیتی ہیں ، تم اگرایسانہیں کروگے توبڑافساد برپا ہو جائے گا‘‘۔ایمان کی توانائی فردمیں اورقوم میں، دونوں میں خود احتسابی کی صفت پیداکرتی ہے۔ہم اس صفت سے ایک طویل عرصے سے عالمگیرسطح پر محروم ہیں اوراس محرومی نے ہمیں اس توانائی سے بھی محروم کردیاہے جسے اقبال نے مومن کی فراست کی اصطلاح سے تعبیرکیاہے۔اس کے باوجود عالمی سطح پرامن وانصاف کے قیام کے لئے ہمارا ملی کردارکلیدی اہمیت رکھتاہے۔جب تک وہ کرداراداکرنے کے قابل نہیں ہوں گے، عالمگیر سطح پرامن وانصاف قائم نہیں ہوسکتااوراپنی اس بے بسی کے لئے ہم اللہ کے حضورجوابدہ بھی ہوں گے اور اس کردارکی ادائیگی کی راہ جذبہ حب رسول ﷺ سے ہی منورہوسکتی ہے کیونکہ آپﷺکی ذات ہی حاصلِ حیات وکائنات ہے۔
 مسلمانوں میں سب سے پہلے جشن عیدمیلاد النبی کی ابتدا ء بادشاہ ابوسعید کوکبوری بن ابی الحسن علی بن محمد الملکب الملک المظم مظفر الدین اربل(موصل) متوفی 18 رمضان 630ھ نے  کی۔یہ بادشاہ ان محفلوں میں بے دریا پیسہ خرچ کرتا۔اس نے اپنے دورکے علماء کو حکم دیاکہ وہ عیدمیلادالنبی منائیں اوراس وقت کے وہ علماء  جواپنے دنیوی اغراض ومقاصدکی سرتوڑ کوششیں کر رہے  تھے،اس کی جانب مائل ہوئے جب انہیں موقع ملا توربیع الاول کے مہینے میں عیدمیلاد النبیﷺ مناناشروع کردیاجس سے اس تہوار کا آغازہوا۔ 
 اسلام کی شان وشوکت تویہ ہے کہ جب خلیفہ ثانی سیدناحضرت عمرفاروقؓ ملک شام تشریف لے گئے اوروہاں کے لوگوں نے نیالباس پہننے کوکہاتوفرمایاکہ ہم مسلمان ایسی قوم ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہم کواسلام کے ذریعہ عزت بخشی ہے،اگرہم سچے مسلمان ہیں تودنیاہماری عزت بے سروسامانی میں بھی کرے گی۔ صحابہ کرامؓ      آپﷺکی سنتوں کوسب سے بڑھ کر جانتے تھے۔ رسول اللہﷺسے ٹوٹ کر محبت کرنے والے تھے۔آپ کی پیروی کے انتہائی حریض رہتے تھے۔
ہم اللہ عزوجل اور تمام مسلمانوں کوبھی گواہ بناکرکہتے ہیں کہ  جو کام  آپﷺنے کیا،یا اس کاحکم دیا ہوتا، یا آپ کے صحابہ، تابعین،تبہ تابعین نے کیاہوتا،توہم اس کی طرف سب سے پہلے جلدی کرنے والے ہوتے کیونکہ ہم بحمداللہ تعالیٰ اتباع سنت کے سب سے بڑھ کرحریص ہیں اورآپ کے امرونہی کی تعظیم ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔ہم اپنے لیے اورتمام مسلمانوں کے لئے حق پرثابت قدمی کی دعاکرتے ہیں، اورہراس کام سے جو اللہ کی شریعت کے خلاف ہو،اس سے عافیت چاہتے ہیں بلاشبہ وہ بڑاہی سخی اورمہربان ہے۔
رہے نام میرے رب کاجس نے میرے نبیﷺ کوسب جہانوں کے لئے رحمت بناکر مبعوث فرمایا!

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی