01:25 pm
امریکہ: پاکستان کے نئے وزیراعظم کی تلاش میں سرگرم

امریکہ: پاکستان کے نئے وزیراعظم کی تلاش میں سرگرم

01:25 pm

٭امریکہ، پاکستان کے نئے وزیراعظم کی تلاش تیز، امریکی سفارت خانہ کی بلاول، مریم نواز، شہباز شریف، مونس الٰہی سے ملاقاتیںO کابل، پی آئی اے کے عملہ سے بدسلوکی گرفتاری، پروازیں بندO بھارت، پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کی نئی دھمکی پاکستان کا سخت جوابO لندن، ریحام خاں جعلی الزامات پر زلفی بخاری کی 50 ہزار پونڈ کی ادائیگی، غیر مشروط معافی16...O اکتوبر، پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کا یوم شہادت! O فیصل آباد، پی ڈی ایم کا جلسہ، مریم نواز کی تقریر، نوازشریف کا حکمO پرویز ملک مرحوم کی خالی نشست پر ن لیگ کے 9 امیدوار O پٹرول کی قیمت، مزید بم باری!! جام کمال ’’استعفا نہیں دوں گا‘‘O اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس، ملزم کا اقرار جرم، ’’والد نے پستول اور قتل کا حکم دیا تھا!‘‘
٭ امریکہ نے پاکستان میں نئے وزیراعظم کی تلاش تیز کر دی ہے۔ امریکی سفارت خانہ اچانک متحرک ہو گیا ہے اور اس کے سفارت کاروں نے اپوزیشن اور عمران خاں کی حکومت کے اتحادیوں سے کھلی ملاقاتیں اور مشورے شروع کر دیئے ہیں۔ موجودہ وزیراعظم عمران خان کے امریکہ مخالف جارحانہ بیانات پر امریکہ ان کی بجائے کوئی دوسرا وزیراعظم لانا چاہتا ہے۔ عمران خان کی حکومت آنے کے بعد 3 برسوں میں ابھی تک پاکستان میں کوئی امریکی سفیر نہیں آیا اور سفارت خانہ کی ناظم الامور ’اینجلا ایڈگر‘ ہی سفارت خانہ چلا رہی ہے۔ وہ اب تک بلاول زرداری کے علاوہ شہباز شریف، مریم نواز اور پرویز الٰہی و مونس الٰہی سے ملاقاتیں کر چکی ہیں۔ بلاول تو امریکہ کے دو دورے بھی لگا چکا ہے، اس کے علاوہ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد شاہ نے بھی واشنگٹن کے تین پراسرار دورے کئے ہیں اور اہم امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ آصف زرداری پہلے ہی بلاول زرداری کے آئندہ وزیراعظم بننے کی پیش گوئی کر چکے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے اسلام آباد میںپھر واضح بیان دیا کہ اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی، اس کی باری آ گئی ہے۔ بلاول کے امریکی دوروں سے پہلے اور بعد میں امریکی ناظم الامور ان سے ملاقاتیں کر چکی ہیں۔ گزشتہ روز ’جمعرات‘ کو اینجلا ایڈگر نے سفارتخانہ کے بھاری عملہ کے ساتھ ایک ہی دن میں شہباز شریف و مریم نواز سے الگ الگ ملاقاتوں کے علاوہ تیسری ملاقات پنجاب کے سپیکر اور قائم مقام گورنر چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور ’’اہم امور‘‘ پر تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف نے اینجلا کی زیر قیادت امریکی سفارتی وفد کو ماڈل ٹائون لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر اعلیٰ درجے کا پرتکلف ظہرانہ دیا۔ شہباز شریف کا نمک کھانے کے بعد امریکی ناظم الامور اپنے وفد کے ساتھ جاتی عمرا میں مریم نواز کے پاس جا پہنچی اور مریم سے پاکستان کے علاوہ افغانستان اور دوسرے ’’اہم بین الاقوامی امور‘‘ پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ’جوبائیڈن‘ نے 20 جنوری کو صدر کا حلف لینے کے بعد دنیا بھر کے سربراہوں کو فون کئے، ابھی تک پاکستان کے وزیراعظم یا صدر کو فون نہیں کیا نہ ہی تین سالوں میں پاکستان میں کوئی سفیر بھیجا ہے۔ قارئین کے تبصروں سے پہلے آخری بات یہ کہ شہباز شریف کے امریکی ناظم الامور کے اعزاز میں ظہرانہ میں ن لیگ کے رہنمائوں کی شرکت کے بارے میں کوئی خبر نہیں دی گئی مگر یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ امریکی قافلہ جاتی عمرا گیا تو وہاں مریم نواز کے اردگرد شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، خرم دستگیر، مریم اورنگ زیب، طارق فاطمی اور بلال کیانی موجود تھے۔ اب قارئین جو دل چاہے، تبصرے کر لیں!!
٭سیاسی فضولیات کی خبر گیری سے پہلے ایک اہم خبر کہ عمران خان کی سابق شریک حیات ریحام خاں کو ایک مقدمہ میں شدید جھٹکے اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس نے مقدمہ میں ملوث کئے جانے والے مخالف فریق زلفی بخاری کو 50 ہزار پونڈ (پاکستانی ایک کروڑ18 لاکھ روپے) بطور ہرجانہ دینے کے علاوہ مقدمہ کے آٹھ الزامات پرمکمل غیر مشروط معافی و شرمندگی اور ہر الزام کو جھوٹا قرار دینے کا اعتراف کیا ہے۔ ریحام خان نے یہ پیش کش عدالت میں مقدمہ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی کر دی جسے زلفی بخاری نے قبول کر لیا ہے۔ مقدمہ کی کچھ تفصیلات: 6 اور7 دسمبر2019ء کو ریحام خان نے اپنے ذاتی چینل پر دو طویل ٹویٹ جاری کئے ان میں الزام لگایا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے امریکہ میں روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت میں وزیراعظم عمران خان کو اور خود کو بھاری فائدہ پہنچایا ہے۔ اس آٹھ الزامات والے نشریہ کو بار بار مختلف انداز میں دہرایا گیا۔ زلفی بخاری نے ان الزامات کو سراسر جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے کر لندن کی ایک عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔ برطانیہ میں ذاتی ہتک عزت کو سنگین جرم قرار دیا جاتا ہے۔ (بھٹو دور میں مولانا کوثر نیازی نے ایسے ہی ذاتی ہتک عزت کیس میں بی بی سی کے خلاف مقدمہ جیت کر ہرجانہ کی بھاری رقم سے اسلام آباد میں شاندار بنگلہ تعمیر کر لیا تھا) ۔ خبر بھی خود ہی بالواسطہ جاری کرائی تھی!!۔ ریحام خان کے خلاف زلفی بخاری کے کیس کی ابتدائی سماعت میں عدالت نے ریحام خاں سے الزامات کے دستاویزی ثبوت مانگے۔ ریحام خاں کوئی ثبوت نہ دے سکی اور بتایا کہ اس نے سنی سنائی خبروں پر انحصار کیا تھا۔ طویل سماعت کے مقدمہ کے فیصلہ کا دن آیا تو ریحام خاں کو اپنی غلط بیانی پر لاکھوں پونڈ جرمانہ کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ اس نے گھبرا کر زلفی بخاری سے رابطہ قائم کر کے معافی مانگی اور اس معاملہ کا عدالت سے باہر ہی تصفیہ کی درخواست کر دی۔ عدالت کی اجازت سے دونوں فریقوں کے وکلا میں مذاکرات کے بعد ریحام خان نے 50 ہزار پونڈ ہرجانہ کی ادائیگی منظور کر لی (یہ دولت کہاں سے آئی؟) اور عدالت میں غیر مشروط معافی نامہ میں تحریر کیا اس میں دو ٹوک الفاظ میں تسلیم کیا کہ اس نے بالکل غلط الزامات لگائے تھے، وہ مقدمہ کے ہر پہلو پر انتہائی شرمندہ اور غیر مشروط معافی کی درخواست گزار ہے…قارئین کرام! وزیراعظم عمران خان نے بھی شہباز شریف کے خلاف ایسے ہی الزامات لگائے تھے اس پر شہباز شریف نے دس ارب روپے ہرجانہ کا مقدمہ دائر کیا…وہ کہاں ہے؟
٭راوی نامہ صرف دوخبروں کی نذر ہو رہاہے۔بہت سی باتیں رہ گئیں۔ صبر شُکر! چلئے ایک اور بات!
٭پی آئی اے نے طالبان کی حکومت کے بعد کابل سے تین ہزار غیر ملکی افراد کو نکال کر اسلام آباد وہاں سے ان کے ملکوں تک پہنچانے میں مدد دی۔ اس کی پروازیں مسافروں سے بھری ہوتی تھیں۔ اب پروازیں شروع کیں تو صرف چند مسافروں نے دونوں طرف سفر کیا۔ اس سے پی آئی اے کو بھاری خسارہ ہو رہا تھا۔ اس نے دونوں طرف آمد و رفت کے کرائے میں معقول اضافہ کر دیا تا کہ کم از کم پٹرول کے اخراجات تو پورے کئے جائیں! اس پر طالبان کی انتظامیہ نے سخت اعتراض کیا اور پی آئی اے سے مطالبہ کیا کہ ہر مسافر سے وہی کرایہ وصول کیا جائے جو طالبان کی حکومت سے پہلے وصول کیا جاتا تھا۔ پی آئی اے کے انکار پر کابل کے ہوائی اڈے پر طالبان سخت مشتعل ہو گئے۔ پی آئی اے کے عملہ کو گالیاں دھکے اور دھمکیاں دیں، طیارہ کو اڑنے سے روک دیا اور پی آئی اے کے مقامی انچارج افسر کو گرفتار کر کے ہوائی اڈے پر کئی گھنٹے (ایک اطلاع 6 گھنٹے) نظر بند رکھا۔ پی آئی اے کے عملہ نے کسی طور پر جان چھڑائی۔ طیارہ واپس آیا اور کابل کے لئے واحد بیرونی پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔ جناب سیدنا حضرت علیؓ کا بار بار دہرایا جانے والا قول یاد آ رہا ہے کہ ’’جس پر احسان کرو، اس کے شر سے بچو!‘‘
٭بے حد عظیم قارئین! میرا موبائل گر کر خود ختم ہوا اور اپنے ساتھ سب کچھ لے گیا۔ میرے ساتھ ہمدردی اور نئے سرے سے رابطہ کیجئے!! بے حد شکریہ!

تازہ ترین خبریں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘