02:43 pm
بھارت،افغانستان ،کشمیر اور پاکستان 

بھارت،افغانستان ،کشمیر اور پاکستان 

02:43 pm

بھارتی میڈیا دنیا میںمیں پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے ،بھارتی حکومت کے پٹھو چینلز ،گوسوامی اور ربیکا لیاقت جیسے اینکر اپنی جھوٹی خبروں اور رپورٹس کی بنیادپر بدنام ہوچکے ہیں ۔لیکن بھارتی عوام کوجنگی جنون میں مبتلا کرنے پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے ، افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام کا تاثر دینے ، افغان غداروں احمدمحسود جیسے لوگوں کی حمائت کرنے میں تمام اخلاقی حدود پار کرچکا ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے بھارتی تاریخ کا جھوٹ بولتے ہوئے بیان دیا کہ ،  ’’  افغان حکومت وہاں کی اقلیتوں کا تحفظ کرے خواتین اور بچوں کے حقوق یقینی بنائے اور یہ کہ افغان سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔ نہ ہی یہاں کسی ملک کو اڈے بنانے کی اجازت دی جائے  ‘‘ یہ وہی بھارت ہے جس نے افغان سرزمین میں این ڈی ایس ، را کے تعاون سے خطے میں دہشت گردی پھیلانے کے اڈے بنائے رکھے جو طالبان کی کامیابی سے زیر زمین چلے گئے اور مستقبل قریب میں دہشت گردی کے لئے سلیپر سیل کا کردار کئے جانے کا خدشہ ہیں ۔ 
بھارتی دوسرا پروپیگنڈہ یہ کررہے ہیں کہ افغان مجاہدین مقبوضہ جموںوکشمیر میں داخل ہوکر بھارتی فو جیو ںکو مار رہے ہیں ۔ تیسرا یہ کہ پاکستان سے تربیت یافتہ لوگ کشمیر میں داخل ہورہے ہیں ۔ بھارتی میڈیا خود اپنے ان دعوئوں کی نفی کرتا ہے جو وہ یہ کہتا ہے ہم نے پاکستان بھارت کے بارڈراور  ایل او سی پر چار درجوں سے زائد کا حفاظتی نظام بنا کر اسے ناقابل تسخیر بنادیا ہے یہاں کوئی پرندہ بھی پر نہیںمارسکتاپھر اپنے ہی دعوئوں کی نفی کرتے ہوئے کہتا ہے یہاںسے درجنوں مجاہدین گھس آتے ہیں ۔ دراصل ،  افغانستان میں امریکہ او ر نیٹو کی عبرتناک شکست کے بعد جس ملک کو طالبان کی فتح سے ،  سب سے زیادہ نقصان ،تکلیف ،اور صدمہ ہوا  وہ بھارت ہے ۔  اس کی پہلی وجہ تو یہ ہے کہ وہ اتحادی افواج کی موجودگی میں افغانستان کے کٹھ پتلی حکمرانوں کی وجہ سے وہاں من ما نیاں کررہا تھا ۔اس نے تاجکستان میں موجود اپنے جنگی ہوائی اڈے کے راستے پنجشیر کو پورے خطے کے لئے بارود کا ڈھیر بنادیا ۔ افغانستان میں 17سے زائد اعلانیہ قونصلیٹ بنائے ،جو حقیقت میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں اور فوج کے زیر کمانڈ چلنے والے دہشت گردی کے اڈے تھے ۔جہاں سے بھارتی پورے خطے خاص طور پر پاکستان کے علاقوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناتا تھا ۔ 
پروپیگنڈہ یہ کررہا تھا کہ کوئی ثقافتی مرکز ہے ، کوئی تعلیمی اور کوئی تحقیقی۔ اس کا ایک منصوبہ افغانستان کو دوبڑے حصوں کو نسل پرستی کی بنیاد پر، شمالی اور جنوبی افغانستان میں تقسیم کرنا بھی تھا ،اس تقسیم سے  اسے علاقے کے تجارتی راستوں پر قبضے میں مزید آسانیاں ہوتیں ۔یاد رہے امریکہ اور اتحادیوں نے افغانستان کی فوج کی تربیت کے لئے لاکھوں کی تعداد میں افغانی نوجوان بھارت بھیجے ۔انہیں جدید ترین اسلحہ دیا ،جدید ترین تربیت دی ،اور کاغذات میں 3,50,000 فوج تیار کردی ،جو حقیقت میں کہیں کم تھی اور راشی حکمران فوج کی تنخواہوں کے نام پر اربوں روپے ماہانہ ہڑپ کرجاتے تھے ۔
 اتحادی افواج کی شکست سادہ لفظوں میں بھارت کی عبرتناک شکست شمار کی جائے گی۔ جس کا اظہار 400سے زیادہ بھارتی ٹی وی چینلز ہیں ،جن کی صبح کا آغاز اور آخری نشریات کا اختتام پاکستان  افغانستان اور چین کے خلاف  پروپیگنڈا سے ہوتا ہے ۔ بی جے پی، آر ایس ایس اور ہندوتواکے تجزیہ کاروںکے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا افغانستان میں کٹھ پتلیوں کی شکست کو پاکستان فوج اور آئی ایس ائی کا کارنامہ قراردے کر امریکہ اور یورپ کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ افغانستان میں بھارت ،امریکہ اور اتحادیوں کی شکست کاذمہ دار صرف اورصرف پاکستان ہے ، اب طالبان وہاں امن قائم ہونے کے بعد مقبوضہ جموںوکشمیر میں داخل ہوجائیں گے ، بھارتی میڈیا تو نام نہاد ،  وار روم بنا کر ،  واخان کی پٹی کی طرف سے وہ راستے بھی بتارہا ہے جن کو استعمال کرتے ہوئے  مقبوضہ جموں وکشمیر میں داخل ہوں گے ۔ 
بھارتیوں نے اپنے 70سالہ آزمودہ دوست  روس کو چھوڑ کر امریکہ اور اسرائیل کی غلامی اختیار کی ، بھارتیوں کو آسٹریلیا، فرانس کے 12آبدوزوں کی فراہمی کے ، منسوخ شدہ معا ہدے کا باریک بینی سے جائزہ لینا چاہیے ،کہ برطانیہ اور امریکہ نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے فرانس کو دھوکہ دے کر وہ 60ارب ڈالر سے زیادہ کا معاہدہ اپنے نام کرلیا ۔جس پر فرانس نے دونوں ممالک سے اپنے سفارتی تعلقات وقتی طور پر ختم کردئے ۔تو بھارتی کس باغ کی مولی ہیں ۔بھارتی منی سپر پاور بننے اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں مستقل نشست کے جو خواب دیکھ رہا ہے ۔ وہ کبھی پورے ہونے کو نہیں لیکن یہ ہوسکتا ہے کہ امریکہ اپنے مفادات کی خاطر بھارت کوکئی ٹکڑوں میں تقسیم کردیں تاکہ یہ انہیں کسی بھی صورت بلیک میل نہ کرسکے ۔
امریکہ اور یورپی یہ جانتے ہیں جو روس کو دھوکہ دے سکتا ہے وقت آنے پر وہ ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی  کرے گا۔ وہ ممالک بھارت کو چین کے خلاف محض جنگی ہتھیار کے طور پر، استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ 
انہیںیہ خوف ہے کہ کسی نہ کسی صورت مسئلہ کشمیر پرامن طورپر حل ہونے کی صورت میں، بھارت ،چین اور پاکستان کا کوئی تجارتی بلاک بن گیا توا ن کی جنگی ہتھیا ر بنانے کی صنعتیں تباہ ہوجائیں گی ،بھارت جیسی بڑی تجارتی منڈی اورہتھیاروں کا خریدار ہاتھ سے نکل جائے گا۔جنوبی ایشیا امریکہ اور اتحادیوںکے ہاتھوں سے نکل جائے گا۔
 اس تمام صورت حال میں بھارتی حکومت اور میڈیا افغانستان اور پاکستان ،چین اور کسی حدتک روس کے خلاف بھی کھل کر پروپیگنڈا کر رہاہے کہ افواج پاکستان اور آئی ایس آئی اس کا خاص نشانہ ہیں ۔ 

تازہ ترین خبریں

نوازشریف کی واپسی، اسمبلیاں تحلیل ، الیکشن کا انعقاد، رانا ثنااللہ نے خوشخبریاں سنادیں

نوازشریف کی واپسی، اسمبلیاں تحلیل ، الیکشن کا انعقاد، رانا ثنااللہ نے خوشخبریاں سنادیں

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

آڈیولیکس پر پریس کانفرنس کرنیوالے وزیرکو مستعفی ہوجانا چاہئے ، سپریم کورٹ

آڈیولیکس پر پریس کانفرنس کرنیوالے وزیرکو مستعفی ہوجانا چاہئے ، سپریم کورٹ

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے  خواتین کو مردوں سے دوستی کیلئےقیمتی مشورہ دیدیا

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے خواتین کو مردوں سے دوستی کیلئےقیمتی مشورہ دیدیا

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو