02:44 pm
اسلام آباد،تہران،استنبول کوریڈور،گوادر بندر گاہ

اسلام آباد،تہران،استنبول کوریڈور،گوادر بندر گاہ

02:44 pm

 اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن (ای سی او) نے 2011 ء میں اس منصوبے کی بنیاد رکھی تھی۔ اس منصوبے کے ذریعے اسلام آباد،تہران اور استنبول کو سڑک کے ذریعے باہم منسک کرنا تھا۔تین ممالک کے لئے  بالخصوص اور باقی دنیا کے لئے بالعموم یہ خبر انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ اس عظیم الشان منصوبے کا آغاز ہو گیا ہے۔یہ کشادہ راستہ تین ممالک کے درمیان سڑک کے راستے تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ 5320 کلو میٹر لمبا راستہ ہے27ستمبر 2021ء  ہماری تجارتی تاریخ میں ایک یاد گار دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسی دن نیشنل لاجسٹک  کمپنی کے ٹرکوں نے سفر کا آغاز کیا اور 7اکتوبر کو ترکی استنبول پہنچے اور استنبول میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایران،پاکستان اور ترکی کے عہداروں کے علاوہ جنیوا سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل رگبی یونین کے سیکرٹری جنرل نے بھی شرکت فرمائی،ملکوں کو باہم منسلک کرنے کے لئے  سڑکیں خون کی نالیوں کا کام کرتی ہیں،جس طرح جسم  کی صحت کے لئے ضرور ی ہے کہ خون جسم میں ہر جگہ حرکت کرتا رہے اسی طرح سڑکوں کا جال بھی تجارت کے فروغ کے لئے  اہم کردار سرانجام دیتا ہے۔ یہ انسانی تاریخ اتنا بڑا کارنامہ ہے جس کی اہمیت کا اندازہ لگانے کے لئے ہمیں سوویت کنال کی اہمیت کو مد نظر رکھنا ہو گا۔ایشیا ء سے یورپ تجارت کے لئے  ایک ہی   راستہ تھا جسے اہل تجارت استعمال کرنے پر مجبور تھے۔
2021ء نہر سویز بند ہو جاتی ہے،اہل یورپ اور ایشیا ء کے باسیوں کے سامنے ایک بڑی  سمتیا، پریشانی پیدا ہوجاتی ہے  کیوں  نہ ایک متبادل  راستہ اختیار کیا جائے تاکہ ہنگامی حالات میں اس سے فائدہ اٹھایا جا سکے تاکہ کاروبار حیات رواں دواں رہے۔اسرائیل نے میدان مار نے کی کوشش کی لیکن اسرائیل کا سڑک بنانے کا منصوبہ خاک میں مل گیا کیونکہ اس منصوبے کے سامنے عرب دیوار بن کر کھڑے ہو گئے تھے جس کی وجہ سے اسرائیل کو منہ کی مار کھانی پڑی تھی،اس کے بعد ایشیاء  اور یورپ کو ملانے کے لئے  پاکستان ،ایران اور ترکی کے راستے کی اہمیت پر غور فکر کیا گیا۔یہ حقیقت اپنی جگہ درست ہے کہ زمینی راستے کی اہمیت سمندری راستے کے برابر  نہیں ہو سکتی ہے لیکن ہنگامی حالات میں ایک قابل اعتماد اور سستہ زمینی راستے کی اپنی جگہ اہمیت ہے۔زمینی راستہ کی اہمیت ہمارے لئے صد چند ہے۔اگر  ہم ترکی تک سامان پہنچانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ترکی یورپ کا حصہ ہے لہٰذا ہمارا سامان تجارت خود بخود یورپ کے دروازوں تک پہنچ جاتا ہے،اس  سڑکی  روٹ کی اہمیت صرف ہمارے لئے ہی نہیں ہے بلکہ چین  بھی اپنا سامان تجارت اسی راستے سے یورپ کے منڈیوں تک پہنچا سکتا ہے۔
 چینی معیشت کا سارا انحصار برآمدات پر ہے، چین کا  سی پیک بنانے کا مقصد بھی پاکستان تک رسائی ہے تاکہ کم لاگت اور کم وقت میں سامان یورپ تک پہنچایا جا سکے،پاکستان اور چین تو براہ راست اس سے استفادہ کریں گے لیکن ترکی کی اس منصوبے میں دلچسپی بلا وجہ نہیں ہے،جیو اکنامک حالات میں آنے والی جوہری تبدیلیوں کا احساس ترکی کو بدرجہ  اتم حاصل ہے،ترکی  چین کے ساتھ مستقل نوعیت کے تعلقات کی استواری میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کر رہا ہے۔امریکہ کے بدلتے  تیور اور لگائی جانے والی پابندیوں نے ترکی کو چین کے ساتھ محبت و الفت کی پینگیں بڑھانے پر مجبور کر دیا ہے۔ ترکی اپنا مستقبل چین کے ساتھ وابستہ کرنا چاہتا ہے تاکہ امریکہ کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیوں کا تدارک کر سکے،ترکی کا جھکائوچین روس اور پاکستانی بیلٹ میں شمولیت کی طرف صاف دکھائی دے رہا ہے۔دور حاضر میں سب سے بڑی حقیقت معیشت ہے ملکوں کو باہمی منسلک اور مربوط کرنے کے لئے  اس بڑا کوئی کیمیائی نسخہ نہیں ہے،اللہ  نے پاکستان کو ایک مثالی گزر گاہ بنا یا ہے اس لئے پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہو گیا ہے ایشیاء  اور یورپ کو باہمی جوڑنے کے لئے پاکستان ایک منفرد شاہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔
(جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا