02:47 pm
خاتم النبیینﷺ کا پیغام امن

خاتم النبیینﷺ کا پیغام امن

02:47 pm

ربیع الاول ماہ مبارک میں سوا چودہ سو سال قبل مکہ مکرمہ کی سرزمین پر حضرت سیدہ آمنہؓ کی جھولی میں حضرت عبداللہ کے دریتیم اور حضرت عبدالمطلب کے پوتے محمد رسول اللہﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی‘ آقا‘ مولیٰﷺ کو کرئہ ارض پر بسنے والے جن و انس‘ حیوانات‘ و جمادات‘ چرند‘ پرند‘ غرضيکہ تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا تھا… نبی کریمﷺ ایسے جمال خلق اور کمال خلق  سے متصف تھے جو حیطئہ بیان سے باہر ہے…اس جمال و کمال کا اثر یہ تھا کہ دل آپﷺ کی تعظیم اور قدرومنزلت کے جذبات سے خود بخود لبریز ہو جاتے تھے، چنانچہ آپﷺ کی حفاظت ور اجلال و تکریم میں لوگوں نے ایسی ایسی فدا کاری و جانثاری کا ثبوت دیا جس کی نظیر دنیا کی کسی اور شخصیت کے سلسلے میں پیش نہیں کی جاسکتی… آپﷺ کے رفقاء اور ہم نشین ورافتگی کی حد تک آپﷺ سے محبت کرتے تھے، انہیں گوارا نہ تھا کہ آپﷺ کو خراش آجائے‘ خواہ اس کے لئے ان کی گردنیں ہی کیوں نہ کاٹ دی جائیں۔ اس طرح کی محبت کی وجہ یہی تھی کہ عادۃ جن کمالات پر جان چھڑ کی جاتی ہے‘ ان کمالات سے جس قدر حصہ و افر آپﷺ کو عطا ہوا تھا کسی اور انسان کو نہ ملا۔ 
ہجرت کے وقت رسول اللہﷺ ام معبد خزاعیہ کے خیمے سے گزرے تو اس نے آپﷺ کی روانگی کے بعد اپنے شوہر سے آپﷺ کا حلیہ مبارک کا جو نقشہ کھینچا وہ یہ تھا: چمکنا رنگ‘ تابناک چہرہ‘ خوبصورت ساخت‘ نہ تو ندلے پن کا عیب نہ گنجے پن کی خامی‘ جمال جہاں تاب کے ساتھ ڈھلا ہوا پیکر‘ سرمگیں آنکھیں‘ لمبی پلکیں‘ باریک اور باہم ملے ہوئے ابرو‘ چمکدار کالے بال‘ خاموش ہوں تو باوقار‘ گفتگو کریں تو پرکشش‘ دور سے (دیکھنے میں) سب سے تابناک و پرجمال‘ قریب سے سب سے خوبصورت اور شیریں ‘گفتگو میں چاشنی‘ بات واضح اور دو ٹوک‘ نہ مختصر نہ فضول‘ انداز ایسا کہ گویا لڑئی سے موتی جھڑ رہے ہیں‘ درمیانہ قد‘ نہ ناٹا کہ نگاہ میں نہ جچے‘ نہ لمبا کہ ناگوار لگے‘ دو شاخوں کے درمیان ایک شاخ جو تینوں میں سب سے زیادہ تازہ و خوش منظر و پررونق‘ رفقاء آپﷺ کے گرد حلقہ بنائے ہوئے کچھ فرمائیں تو توجہ سے سنتے ہیں… کوئی حکم دیں تو لپک کر بجالاتے ہیں۔
حضرت علیؓ آپﷺ کا وصف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں، آپﷺ نہ لمبے تڑنگے تھے نہ ناٹے کھوٹے‘ لوگوں کے حساب سے درمیانہ قد کے تھے‘ بال نہ زیادہ گھنگریالے تھے نہ بالکل کھڑے کھڑے‘ بلکہ دونوں کے بیچ بیچ کی کیفیت تھی‘ رخسار نہ بہت زیادہ پرگوشت تھا‘ نہ ٹھوڈی چھوٹی، اور پیشانی پست‘ چہرہ کسی قدر گولائی لئے ہوئے تھا… رنگ گورا‘ گلابی آنکھیں سرخی مائل پلکیں لمبی‘ جوڑوں اور مونڈھوں کی ہڈیاں بڑی بڑی سینہ پرناف تک بالوں کی ہلکی سی لکیر‘ بقیہ جسم بال سے خالی ہتھیلی اور پائوں پر گوشت‘ چلتے تو قدرے جھٹکے سے پائوں اٹھاتے اور یوں چلتے گویا کسی ڈھلوان پر چل رہے ہیں… جب کسی طرف ملتفت ہوتے پورے وجود کے ساتھ ملتفت ہوئے… دونوں کندھوں کے درمیان مہر نبوتﷺ تھی، آپﷺ سارے انبیاء کے خاتم تھے، سب سے زیادہ سخی دست اور سب سے بڑھ کر جرات مند‘ سب سے زیادہ صادق اللہجہ اور سب سے بڑھ کر عہد و پیمان کے پابند وفا، سب سے زیادہ نرم طبیعت اور سب سے شریف ساتھی، جو آپﷺ کو اچانک دیکھتا‘ ہیبت زدہ ہو جاتا... جو جان پہچان کے ساتھ ملتا محبوب رکھتا… آپﷺکا وصف بیان کرنے والا یہی کہہ سکتا ہے کہ میں نے آپﷺ سے پہلے آپﷺ جیسا نہیں دیکھا۔
 حضرت علیؓ کی ایک روایت ہے کہ آپﷺ کا سر بڑا تھا۔ جوڑوں کی ہڈیاں بھاری بھاری تھیں‘ سینے کے درمیان بال کی لمبی لکیر تھی…جب آپﷺ چلتے تو قدرے جھک کر چلتے توگویا کسی ڈھلوان سے اتر رہے ہیں… حضرت جابربن سمرہؓ کا بیان ہے کہ آپﷺ کا دہانہ کشادہ تھا، آنکھیں سرخی لئے اور ایڑیاں باریک…حضرت ابوالطفیلؓ کہتے ہیں کہ آپﷺ گورے رنگ پر ملاحت چہرے اور میانہ قدر وقامت کے تھے۔
حضرت انس بن مالکؓ کا ارشاد ہے کہ آپﷺ کی ہتھیلیاں کشادہ تھیں اور رنگ چمکدار‘ نہ خالص سفید‘ نہ گندم گوں‘ وفات کے وقت تک سر اور چہرے کے بیس سال بھی سفید نہ ہوئے تھے‘ صرف کنپٹی کے بالوں میں کچھ سفیدی تھی اور چند بال سر کے سفید تھے…حضرت ابوحجیفہؓ کہتے ہیں کہ میں نے آپﷺ کے نچلے ہونٹ کے نیچے عنفقہ (داڑھی بچہ) میں سفیدی دیکھی۔
حضرت عبداللہ بن بسرؓ کا بیان ہے کہ آپﷺ کا پیکر درمیانی تھا۔ دونوں کندھوں کے درمیان دوری تھی، بال دونوں کانوں  کی لو تک پہنچے تھے۔ میں نے آپﷺ کو سرخ جوڑا زیب تن کئے ہوئے دیکھا، کبھی کوئی چیز آپﷺ  سے زیادہ خوبصورت نہ دیکھی… پہلے آپﷺ اہل کتاب کی موافقت پسند فرماتے تھے‘  اس لئے بال میں کنگھی کرتے تو مانگ نہ نکالتے‘ لیکن بعد میں مانگ نکالا کرتے تھے، حضرت براءؓ کہتے ہیں آپﷺ کا چہرہ سب سے زیادہ خوبصورت تھا اور آپﷺ کے اخلاق  سب سے بہتر تھے، ان سے دریافت کیا گیا کہ کیا نبیﷺ کا چہرہ تلوار جیسا تھا؟ انہوں نے کہا بلکہ چاند جیسا تھا۔ ایک روایت میں ہے کہ آپﷺ کا چہرہ گول تھا۔ ربیع بنت معوذؓ کہتی ہیں کہ اگر تم حضورﷺ کو دیکھتے تو لگتا کہ تم نے طلوع ہوتے ہوئے سورج کو دیکھا ہے،حضرت جابربن سمرہؓ کا بیان ہے کہ میں نے ایک بار چاندنی رات میں آپﷺ کو دیکھا‘ آپﷺ پر سرخ جوڑا تھا‘ رسولﷺ کو دیکھا اور چاند کو دیکھتا…آخر (اسی نتیجہ پر پہنچا کہ ) آپﷺ چاند سے زیادہ خوبصورت ہیں،حضرت ابوہریرہؓ کا بیان ہے کہ میں  نے رسول اکرمﷺ سے زیادہ خوبصورت کوئی چیز نہیں دیکھی۔ لگتا تھا کہ سورج آپﷺ  کے چہرے میں رواں دواں ہے اور میں نے رسول اللہﷺ سے بڑھ کر کسی کو تیز رفتار نہیں دیکھا لگتا تھا کہ زمین آپﷺ کے لئے لپٹی جارہی ہے…ہم تو اپنے آپ کو تھکا مارتے تھے اور  آپﷺ بالکل بے فکر،حضرت کعب بن مالکؓ کا بیان ہے کہ جب  آپﷺ خوش ہوتے تو چہرہ دمک اٹھتا‘ گویا چاند کا ایک ٹکڑا ہے۔
’’ آپﷺ امین ہیں چنیدہ و برگزیدہ ہیں‘ خیر کی دعوت دیتے ہیں‘ گویا ماہ کامل کی روشنی ہیں‘ جس سے تاریکی آنکھ مچولی کھیل رہی ہے۔‘‘ حضرت عمرؓ زہیر کا یہ شعر پڑھتے کہ ’’اگر آپﷺ بشر کے سواکسی اورچیز سے ہوتے تو آپﷺہی چودہویں کی رات کو روشن کرتے ‘‘ پھر فرماتے کہ رسولﷺ ایسے ہی تھے… حضرت ابن عباسؓ کا ارشاد ہے کہ آپﷺ کے آگے کے دونوں دانت الگ الگ تھے، جب آپﷺ گفتگو فرماتے تو ان دانتوں کے درمیان سے نور جیسا ہالہ نکلتا دکھائی دیتا۔(جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لندن سے راتوں رات پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان مین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

لندن سے راتوں رات پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان مین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ڈالر نے پاکستانی معیشت کی کمر توڑ ڈالی، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

ڈالر نے پاکستانی معیشت کی کمر توڑ ڈالی، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا