02:49 pm
غلاظت کی پوٹلی

غلاظت کی پوٹلی

02:49 pm

ٹیلیویژن کاایک نام یعنی جاہلوں کا ڈبہ، آپ اس ڈبے سے جوچاہیں بول دیں، نشر کر دیں، دکھادیں،عام آدمی اس پرایسے یقین کرلیتا ہے جیسے یہ سب کچھ اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اورکانوں سے سناہو۔آپ اسے ایک عراقی زخمی بچے علی کاامریکی سپاہیوں سے علاج دکھادیں یا قندھارمیں ایک شدیدزخمی بچی عائشہ کی مرہم پٹی ہوتے ہوئے دکھادیں اورایک این جی اوزکی طرف سے اس کے سرہانے ڈھیروں کھلونے دکھا دیں، اورپھرتبصرے کرتے ہوئے مرد اور عورتیں اس کے دل میں امریکیوں سے محبت یوں بٹھا دیں گی  کہ وہ دوسروں سے لڑتاپھرے گا اور کہتا رہے  گا،میں نے خوددیکھاہے کہ امریکی کیسے اس کٹی ہوئی بانہوں والے بچے پرشفقت کررہے تھے،،لیکن کوئی ٹیلیویژن پراسے یہ نہیں بتاتاکہ یہ بازوکاٹے کس نے اوراس جیسے کتنے ہزاروں بچے ہیں جواپنے جسم کے حصوں سے محروم ہوگئے ہیں یازندگی کھوبیٹھے ہیں۔
گزشتہ چندسالوں سے یہ’’ایڈیٹ باکس‘‘ کچھ ملکوں کانام زورشورسے لے رہاہے کہ وہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ ہیں۔امریکہ کے نزدیک انسانیت کے قاتل وہاں چھپے بیٹھے ہیں۔ افغانستان میں اسامہ بن لادن تھا۔ایک عرصہ اس کی دہشت پرفلمیں بنیں،اسے دنیاکاخطرناک ترین آدمی قراردیاگیااورپھراس غریب بے یارو مددگار ملک کی اینٹ سے اینٹ بجادی گئی۔ وردیوں سے افغانوں کے خون کے دھبے ابھی خشک نہیں  ہوئے تھے کہ عراق  پر ’’ایڈیٹ باکس‘‘ یعنی میڈیاکی یلغارشروع ہوگئی۔بغدادپرکیمیائی ہتھیاروں کا الزام لگا اور اسی بہانے کی آڑمیں سارے عراق کو تاراج کردیاگیا،عراق پرقبضہ کرلیاگیا،اس کا ایک ایک کونہ امریکہ اوراس کے حواریوں کے مظالم کی گواہی دے رہاتھاکہ اچانک صرف ’’ایک ‘‘ امریکی قتل کرنے والاعالمی دہشت گردابو عباس پکڑاگیااورمسلسل تین دن تک ٹیلیویژن کے تبصرہ نگارعراق کودہشت گردوں کی پناہ گاہ قراردینے لگے،امریکہ اوراس کے حواریوں کے غیرقانونی حملے کانیاجوازبناکرعالمی رائے  عامہ کوہموارکرناشروع کردیا۔
پاکستان کانام گونجاتوایف بی آئی فوراً آدھمکی اورساڑھے چارسومطلوبہ افرادکوغنڈوں کی  طرح اٹھالے گئی اوربرسوں ظلم وستم اور اذیت ناک مرحلوں سے گزار کر بیشتر افراد کو زندگی بھرکے لئے معذوریاذہنی طورپرناکارہ بناکر بیشتر افراد کو چھوڑدیاگیا پھرمیڈیانے کیاکیاتحسین کے جملے  اورآفرین کے ڈونگرے نہیں برسائے۔انہی دنوں عراق کے ہمسائے شام کوبھی امریکہ نے  دشمنوں کی پناہ گاہ اوردہشت گردوں کی جنت قرار دے کراس کوبری طرح خاموش کر دیا گیا۔ پاکستان کی توجان ہی چھوٹنے میں نہیں آ رہی۔ شروع میں قصرِسفیدکے فرعون کے اس بیان کے  بعدکہ القاعدہ نے اپنے تمام اڈے پاکستان میں منتقل کرلئے ہیں، امریکہ بہادرنے خودبھی بڑے زوروشورسے بڑی سرعت کے ساتھ اپنے اڈے پاکستان میں بنانے شروع کردیئے۔پاکستان کوسزا دینے کے لئے  مذہبی بنیادوں پرتقسیم کرکے خودکش حملوں کے ذریعے ایک قیامت برپا کر دی، مساجد،امام بارگاہوں،مندروں اور چرچز تک کو نشانہ بناکرساری دنیامیں پاکستان کوایک انتہائی خطرناک ملک قراردیکربراہ راست پاکستان کی معیشت کوتباہ کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔ پھراسی پراکتفانہیں کیابلکہ افغان طالبان کوبدنام کرنے اورپاکستان میں مسلح دہشت گردی کے لئے  باقاعدہ’’ٹی ٹی پی‘‘کی تشکیل دے کرہرآئے دن بم دہماکوں اورخودکش حملوں سے یلغار کر دی  گئی حتی کہ خیبرپختونخواہ سے ملحق سوات جیسی پرامن اورخوبصورت وادی کوخاکم بدہن ملک سے کاٹ کراپنی نئی حکومت قائم کرنے کامکروہ منصوبہ تشکیل دیاگیااوردنیابھرمیں اسی جاہلوں کے ڈبہ   ٹی وی کے ذریعے پیغامات نشرہوناشروع ہوگئے کہ  جلدہی اسلام آباد پرقبضہ ہوجائے گااورخاکم بدہن پاکستان کوختم کرنے کی پیشگوئی کردی گئی۔
یہی وہ موقع تھاکہ پاکستان کی بہادرافواج نے ایک انتہائی مشکل آپریشن شروع کرکے جہاں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرکے صلاحیتوں کا لوہا منوایابلکہ اس ساری وادی کوان غلیظ، انسانی شکلوں میں  چھپے بھیڑیوں ودرندوں سے پاک کیابلکہ امن وامان کودوبارہ قائم کرکے دنیاپرواضح کردیاکہ ملک کی سلامتی کے لئے  ہرقسم کے دشمنوں کوتہہ تیغ کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی لیکن اسی امریکہ نے جوافغانستان کی سرزمین پر ناجائز قابض تھا،اس نے فوری طورپران کو پاکستان  کے سرحدی علاقوں سے متصل افغان علاقوں میں ان کومحفوظ ٹھکانے مہیاکردیئے تاکہ مستقبل میں پاکستان کی سرزمین پرجہاں ڈرون حملے جاری رکھیں جائیں وہاں ان سفاک دہشت گردوں سے پاکستان کی سرزمین پراپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے  کام لیاجاسکے۔آخرساری دنیانے یہ منحوس خبرسنی کہ انہیں سفاک درندوں نے پشاور کے آرمی پبلک سکول میں گھس کرایک ایسا خونی اورگھنائوناکھیل کھیلاجس میں سینکڑوں بچوں اور اساتذہ کوانتہائی بیدردی وسفاکی سے شہید کر دیا گیا جس پرپوری قوم کاصبرکاپیمانہ لبریز ہوگیا اور باقاعدہ ملک گیر’’ضرب عضب آپریشن‘‘شروع کرکے ان تمام علاقوں کوان درندوں سے پاک کرنے کے لئے  ایک خون کا دریا عبور کرنا پڑا۔ بالآخرپاکستان نے یہ فیصلہ کیاکہ ملکی سلامتی کے لئے  پاک افغان سرحدپرباڑ لگانااز حدضروری ہے تاکہ مستقبل میں دہشت گردوں کی مستقل آمدورفت  کومکمل طورپرختم کیاجاسکے۔
اس انتہائی مشکل کام کابیڑہ بھی ہماری افواج کے حصے میں آیااورپاکستان کی مسلح افواج کے زیرانتظام ہمارے جوانوں، مزدوروں،انجینئرنے صرف4سال میں اتنی بڑی اورتقریباً ناممکن ذمہ داری سے عہدہ برآ ہوکرامریکہ ،یورپ،وسطی ایشیا، روس سمیت پوری دنیاکوحیران کر دیا کیونکہ  پاک افغان سرحدکوجاننے والوں کوعلم ہے کہ اس کومکمل طورپرکور کرناکتنا مشکل اور جان جوکھوں کاکام ہے۔یہ کوئی سیدھا سادا بارڈر نہیں۔ یہاں ایک جگہ سنگلاخ پہاڑ ہیں تودوسری طرف گھنے جنگل،ایک جگہ انتہائی دشوار گزار گھاٹیاں ہیں تودوسری جگہ تنگ وتاریک درے۔ پاکستان جیسے کم وسائل کے ملک کی طرف سے مکمل طور پراپنے ذرائع پرانحصارکرتے ہوئے اتنے بڑے اورمشکل ترین بارڈرکومحفوظ بنانابلاشبہ دنیامیں اپنی نوعیت کاپہلااوربڑا کارنامہ ہے۔اس کارنامے سے ایک طرف پاکستان کوکئی اعتبار سے فائدہ پہنچ رہاہے تودوسری طرف اس نے پاکستان کا افغانستان سے متعلق مؤقف درست ثابت کرکے تمام ترپروپیگنڈاغلط ثابت کردیا۔ یقینا اس عمل کے بعدجہاں پاکستان میں آئے دن بم دہماکوں جیسے خونی کھیل سے نجات حاصل ہوئی وہاں ملکی سلامتی اورامن بحال ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان معاشی حالات پربھی بڑاگہرامثبت اثر پڑا اورآج وہی سوات کی وادی ملکی اوردنیابھرکے سیاحوں کے لئے  امن کانظارہ پیش کررہی ہے جس سے ملکی معیشت کے علاوہ دنیابھرمیں پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کی قلعی بھی کھل گئی۔
یادرہے کہ خیبرپختونخوامیں پاک افغان سرحدکی کل لمبائی 1229کلومیٹرہے۔جس میں سے تقریباً812کلومیٹرسرحدپرباڑکاکام مکمل ہوگیاہے جبکہ باڑکاکل کام823کلومیٹر ہے جبکہ صوبہ بلوچستان میں کل بارڈر1450 کلومیٹر ہے، جس میں سے1433کلو میٹرپرباڑلگانے کامنصوبہ تیار کیا گیاہے اوراب تک باڑ لگانے کا93 فیصد کام مکمل ہوچکاہے ۔اسی طرح پاک ایران کل 1100کلو میٹر بارڈر میں سے909کلومیٹر پر باڑ لگانے کامنصوبہ تیارکیاگیاجس سے800کلومیٹر پر  باڑلگانے کاکام مکمل ہوگیاہے۔(جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز