12:29 pm
قیمتوں میں اضافے کا نامعقول جواز

قیمتوں میں اضافے کا نامعقول جواز

12:29 pm

ڈالر ایک روپے مہنگا ہو تو قرضوں کا بوجھ بھی مزید بڑھ جاتا ہے۔ کیوں کہ ادائیگیاں ڈالرز میں کی جاتی ہیں۔ اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
(گزشتہ سے پیوستہ)
ڈالر ایک روپے مہنگا ہو تو قرضوں کا بوجھ بھی مزید بڑھ جاتا ہے۔ کیوں کہ ادائیگیاں ڈالرز میں کی جاتی ہیں۔ اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ یکم اکتوبر کو پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت  127.30  روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت  122.04  روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت  99.31   فی لیٹر ہو چکی تھی۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل ہونے والے اضافے اور بڑھنے والی مہنگائی پر عوامی ہاہاکار کے ردعمل میں خود ملک کا وزیر اعظم پاکستان میں قیمتوں کا موازنہ دنیا کے ممالک سے کر رہا ہے۔ حکومت بار بار یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ابھی بھی دنیا کے بہت سے ممالک اور خاص کر خطے کے ممالک سے کم ہے۔ انڈیا اور بنگلہ دیش کے حوالے دیئے جا رہے ہیں ۔پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیر توانائی حماد اظہرپیٹرول کی قیمت دنیا کے دیگر ترقی پذیر ممالک خاص کر خطے کے ممالک کے مقابلے میں ابھی بھی کم قرار دیتے رہتے ہیں۔حکومت اعتراف کرتی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن اس کی وجہ عالمی منڈی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں قرار دے کر جان چھڑا لیتی ہے۔ یہ بھی احسان کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں اضافہ عالمی منڈی کے مقابلے میں کم کیا گیا ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح کو بتدریج کم کر رہی ہے اور آج بھی اکثر ممالک سے پاکستان میں تیل کی قیمت کم ہے۔
ملک کے وزیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں کہ برطانیہ میں پاکستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے۔یعنی وہ پاکستان کا مقابلہ برطانیہ سے کر رہے ہیں۔ 
ملک میں جب بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جاتی ہیں تو ان کا موازنہ دنیا سے کیا جاتا ہے۔ مگر ملک میں عوام کامعیار زندگی کیسے ہے اس کا مقابلہ کسی ملک سے نہیں کیا جاتا ۔ عوام کی قوت خرید کا تقابلی جائزہ پیش نہیں کیا جاتا۔ ترین صاحب نے ایک بار کہا کہ پاکستان کے مقابلے میں برطانیہ میں قیمتیں 31 فیصد بڑھی ہیں جب کہ خطے کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں پٹرول کی قیمت یہاں کم ہے۔پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی بھی خام تیل کی درآمد کو مہنگا بنا رہی ہے۔اتنی مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت کہتی ہے کہ اس نے ابھی تک خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کو پوری طرح عوام تک منتقل نہیں کیا اور سیلز ٹیکس کی شرح کو کم کر کے وہ زیادہ قیمت نہیں بڑھا رہی۔ اسی طرح پٹرولیم ڈویلمپنٹ لیوی کی مد میں بھی حکومت نے زیادہ پیسے وصول نہیں کئے۔حکومتی ناتجربہ کاری اور غیر پیشہ ورانہ رویئے کی وجہ سے رواں مالی سال میں پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں 600 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔یعنی 30 روپے فی لیٹر۔ حکومت کسٹم ڈیوٹی اور ایڈوانس ٹیکس کی مد میںجو بھاری ٹیکس جمع کرتی ہے، اس کا کوئی حساب کتاب نہیں۔
پاکستان میں مہنگائی کی شرح8 فیصد، ہندوستان میں یہ شرح 4.6  فیصد، بنگلہ دیش میں   5.9   فیصد، سری لنکا میں  4.6  فیصد اور نیپال میں 4 فیصد ہے۔ ڈالر میں ہندوستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور دنیا کے دوسرے خطوں میں پٹرول کی قیمت کو پاکستانی روپے میں تبدیل کر کے یہ دعویٰ کیا جانا عوام کو گمراہ کرنا ہے کہ پاکستان میں اس کی قیمت ابھی بھی کم ہے جب کہ پاکستان اپنی ضرورت کا زیادہ تر تیل درآمد کرتا ہے۔حکومتی وزراء عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ وہ یہ موازنہ بھی کریں کے بنگلہ دیش میں جی ڈی پی کے لحاظ سے فی کس آمدن 2227 ڈالر ہے اور انڈیا میں 2191 ڈالر ہے۔ پاکستان میں فی کس آمدن 1279 ڈالر ہے جو خطے میں سب سے کم ہے۔حکومت قیمتوں میں اضافے کا جواز پیدا کر رہی ہے۔وہ عوام کو یہ بھی بتائے کہ اس وقت چینی اور گندم کی قیمت انڈیا اور بنگلہ دیش میںکیا ہے اور ہم اس وقت مہنگی گندم اور چینی خریدنے پر کیوںمجبور ہیں۔حکومت یہ بھی بتائے کہ اس وقت برطانیہ میں عوام کی قوت خرید پاکستانی عوام کی قوت خرید سے کتنے سو گنا زیادہ ہے۔ پاکستان میں قوت خرید بہت کم ہوئی ہے۔ملک کی فی کس آمدن بہت کم ہے۔ فی کس آمدن ک ا بھی موازنہ کریں۔ عوام کی قوت خرید میں اس وقت اضافہ ہوتا ہے جب عوام کی آمدنی بڑھ رہی ہوتی ہے۔  پاکستان اور دوسرے ملکوں کی معیشت میں شرح نمو میں بھی بہت فرق ہے۔ ملک کی خراب معاشی صورتحال بڑھتے ہوئے مالی  اور جاری کھاتوں کے خسارے کی وجہ سے ہے۔ملکی درآمدات بڑھ رہی ہیں اور برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا۔ بنگلہ دیش جیسے ملک کی برآمدات 47 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔عمران خان حکومت بلین ٹری سونامی کے دعوے کرتی ہے مگر عوام کو یہ بھی بتایا جائے کہ گزشتہ تین سال میں آپ نے سابق حکومتوں پر الزام تراشی کے سوا کیا کام کیا۔ملکی پیداوار میں کتنا اضافہ کیا۔ اگر پیداوار میں اضافہ نہیں کیا گیا تو یہ حکومت کی نا اہلی ہے۔ جس کے وزیر مشیر عمران خان کو خوش کرنے کے لئے سیاسی مخالفین کو لتاڑنے اورکچلنے کے سوا اور کچھ نہیں کرتے۔ یہی صورتحال رہی تو ملک میں مہنگائی کا سیلاب آسکتا ہے۔ مخلص اور محب وطن لوگ حکومت کی نا اہلی پر خاموش رہے اور اصلاح کے لئے غور و فکر نہ کیا تو حالات دگر گوں ہو سکتے ہیں۔ 
 

تازہ ترین خبریں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘