01:59 pm
پاکستان،بھارت،افغانستان

پاکستان،بھارت،افغانستان

01:59 pm

کامیابی حاصل  ہوئی ہے۔پاکستان نے ابتدا  ہی میں
(گزشتہ سے پیوستہ)
پاکستان نے گیارہ نومبر کو  علاقائی ممالک اور امریکہ کے نمائندوں کا اجلاس  بلوا کر ایک بڑی پیش رفت کا آغاز کیا ہے۔  پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل  ہوئی ہے۔پاکستان نے ابتدا  ہی میں 15 اگست کو افغانستان کے حوالے سے دنیا بھر کے ممالک کو اپنے موقف سے آگاہ کیا تھا کہ افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔افغان  طالبان حکومت کا ایک بااختیار وفد پاکستان کے دورے پر آیا ہوا ہے جس میں افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ  امیر خان متقی،نائب وزیر ہوا بازی اور دوسرے نائب وزرا شامل ہیں۔کانفرنس میں  شریک نمائندوں نے سائیڈ لائن پر افغانستان کے وفد سے  بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ امریکہ، روس، چین،  پاکستان کے  افغانستان میں موجود سفیر محمد صادق اور خارجہ سیکرٹری سہیل محمود نے شرکت کی ہے۔ 15 نقاط پر  مبنی مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔سلامتی کونسل کی قرار  داد کے مطابق افغانستان کی سالمیت علاقائی حاکمیت اور آزادی کی حفاظت کی جائے۔افغانستان میں موجود غیر ملکیوں کے محفوظ انخلا کی تعریف کی گئی ہے اور اس رویہ کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ افغانستان میں تمام نسلی اور لسانی گروہوں کو حکومت میں شامل کرنے کی قرارداد منظور کی گئی ہے پاکستان کا موقف شروع سے یہی تھا کہ تمام موجود عناصر کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے۔افغان حکومت سے عملا  رابطہ رکھا جائے گا۔  افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ اور دنیا بھر تخریب کاری میں ملوث پاکٹس کو ختم کرنے کو قرارداد کا  حصہ بنایا گیا ہے۔
 بھارت نے اپنے تخریبی مقاصد کی تکمیل کے لئے  افغانستان میں 2001ء سے لے کر اب تک 3بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے اس سرمایہ کاری میں کابل  سٹی  کی ترقی،تعلیم اور صحت کے شعبے شامل ہیں۔ کابل میں  بچوں کے لئے  اندرا گاندھی ہسپتال 2004ء میں بنایا گیا تھا  ۔کابل شہر میں ٹا ٹا کمپنی کی بسیں رواں دواں تھیں۔پاکستان نے بھی افغانستان کے کسانوں کو کافی مقدار میں کھاد فراہم کی تھی اس کھاد کے تحفے  کو کون یاد رکھے گا۔ بھارت نے ایسی سرمایہ کاری کی ہے جو بلڈنگوں کے صورت میں سب کو نظر آ رہی ہے بھارت نے افغانستان میں سرمایہ کاری کافی ہوش مندی کے  ساتھ کی ہے  تاکہ افغان عوام کے دلوں میں محبت ہمدردی اور خیر سگالی کے جذبات پیدا ہو سکیں۔ افغان حکومت کے بر سر اقتدار آنے سے بھارت کے پائوں ضرور اکھڑے ہیں لیکن بھارت  اپنے پائوں دوبارہ جمانے کے لئے  کوشش ضرور کرے گا۔ بھارت کا اصل مقصد پاکستان کے خلاف افغانستان کی زمین کو استعمال کرنا تھا اس کا ٹارگٹ صوبہ بلوچستان تھا۔ میجر جنرل افتخار نے کچھ عرصہ پہلے انکشاف کیا تھا کہ انڈیا نے سات سو افراد پر مشتمل ایک ملیشیا فورس بلوچستان کے لئے  تیار کی ہے اور 6کروڑ ڈالر اس کے لئے   مختص کئے گئے ہیں۔ انڈیا  کو اب اس بات کا ڈر ہے کہ افغانستان میں طالبان کی کامیابی سے مقبوضہ کشمیر جاری جدوجہد آزادی کو تقویت ملے گی اور آزادی کی تحریک زور پکڑے گی انڈیا کی کوشش ہوگی کہ طالبان اور مجاہدین کشمیر کے درمیان کسی قسم کا رابطہ عمل میں نہ آئے۔ طالبان حکومت زیادہ دیر انٹر نیشنل کمیونٹی سے الگ نہیں رہ سکتی ہے۔ افغانستان کے اچھے یا برے حالات سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے افغانستان میں امن کی لہر نے ازبکستان سے بری راستے سے تجارت کا آغاز ہو گیا ہے۔پرامن اور مستحکم افغانستان ہمارے قومی مفاد میں ہے۔ افغانستان کے تمام معاملات وزارت خارجہ کے ذریعے  طے کئے  جائیں۔ہمارے لئے سب سے اہم بات ہے کہ افغانستان کی زمین پاکستان اور پڑوسی ممالک کے خلاف تخریب کاری کے لئے  استعمال نہ ہو۔کابل حکومت نے دل و جان سے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے۔ افغانستان کے امن سے پاکستان میں امن آئے گا۔ افغانستان کے امن سے پاکستان کی رسائی سنٹرل ایشیا کے ممالک سے ممکن ہو سکے گی قدرتی گیس اور تیل سستے داموں  میسر آ سکے گا۔
 


تازہ ترین خبریں

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار