02:00 pm
بلاول کے سندھ میں ناظم جوکھیواور فہمیدہ سیال کا قتل

بلاول کے سندھ میں ناظم جوکھیواور فہمیدہ سیال کا قتل

02:00 pm

بلاول زرداری کے سندھ میں قانون کی بالادستی کی کئی مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں، جو ناقدین سندھ میں ’’وڈیرہ شاہی‘‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے نہیں تھکتے
بلاول زرداری کے سندھ میں قانون کی بالادستی کی کئی مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں، جو ناقدین سندھ میں ’’وڈیرہ شاہی‘‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے نہیں تھکتے، ان کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ پیپلز پارٹی کے ایم این اے جام عبد الکریم کے بھائی جام اویس گہرام کو ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار کرنا کوئی خالہ جی کا گھر نہیں ہے ، ورنہ ’’جاموں‘‘ کی طاقت سے صرف سندھ کے عوام ہی نہیں بلکہ متحد ہ عرب امارات، بحرین اور قطر کے وہ ’’معزز‘‘ شکاری بھی بخوبی آگاہ ہیں کہ جو ’’تلور‘‘ کا شکار کھیلنے کے لئے پاکستان آکر سندھ کے وڈیروں کے مہمان بنتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ سندھ کے وڈیروں کے نزدیک ’’تلور‘‘ اور ان کے ’’مہمان شکاری‘‘ مقامی سندھی عوام سے زیادہ قیمتی ہیں۔
’’تلور‘‘ تو ہر سال نومبر کے مہینے میں زیادہ آتے ہیں… لیکن انسانوں کی تعداد میں تو روز اضافہ ہوتا ہے، اس لئے انسانی جان کی حرمت سے زیادہ ’’تلور‘‘ کی حرمت ہے ، پی ٹی آئی کے مقامی نوجوان رہنما عمیر شاہد اور صوبائی رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کے سیکرٹری محمد فہد تین چار دنوں سے مجھے سندھ کے وڈیروں کے ’’کرتوتوں‘‘ کی طرف متوجہ کر رہے تھے لیکن  تسلیم کہ میری توجہ اس طرف مرکوز ہی نہیں ہو پارہی تھی… شائد اس کی بنیادی وجہ بلاول زرداری کا لبرل اور ’’چھت پھاڑ‘‘ قسم کا سیکولر ہونا تھا، میں سوچتا تھا کہ جس صوبہ سندھ میں کوئی غیر مسلم لڑکا یا لڑکی کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جائے تو بلاول زرداری کا سیکولر دل دکھ سے بھر جاتا ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ ملیر کے ’’جام‘‘ اور لاڑکانہ سے پی پی پی کے ایم پی اے  گنہور اسران کے  والد(ر) بیورو کریٹ غلام شہید اسران کے مظالم پر ان کی آنکھیں نہ بھر آئیں؟ لیکن 
اے بسا آرزو کے خاک شد
پی پی پی ایم پی اے جام اویس عرف گہرام کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق ’’2 نومبر منگل کے دن غیر ملکی شکاری ’’تلور‘‘ کا شکار کرنے آئے تو چار بچوں کے باپ ناظم جوکھیو  نے انہیں شکار کرنے سے منع کیا اور ان کی ویڈیو بھی بنالی، ایف آئی آر کے مطابق رات گیارہ بجے ناظم الدین جوکھیو کو ایم پی اے جام اویس عرف گہرام نے نیاز سالار کے ذریعے گھر سے بلوایا اور جام ہائوس کے گیٹ کے پاس اپنے متعدد ساتھیوں ہمراہ ناظم الدین پر لاتوں، گھونسوں اور ڈنڈوں کی بارش کر دی‘‘ 2نومبر کی رات11 بجے کے بعد30 سالہ ناظم جوکھیو کے ساتھ جس قدر سفاکانہ سلوک  کیا گیا، اس کی تفصیل لکھتے ہوئے دل بھی کانپ اٹھتاہے…اس کیس کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ مقتول ناظم الدین کا ایک ویڈیو بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس کے مطابق ’’سردار کے مہمان شکاریوں کی جانوروں کا شکار کرتے ہوئے ویڈیو بنانے پر مجھے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں بھی دی گئیں، مقتول ویڈیو بیا ن میں بتاتا ہے کہ میں نے پولیس مددگار15 پر کال کی ، لیکن جب پولیس مدد کے لئے نہ پہنچی تو میں اس بارے میں شکایت درج کروانے تھانے گیا، اور یہ سارا وقوعہ پولیس کو بتایا، میں نے پولیس سے یہ بھی کہا کہ مجھے د ھمکی آمیز کالیں آرہی ہیں، مجھے کہا جارہا ہے کہ شکار والی ویڈیو ڈیلیٹ کر دو، اگر مجھے کسی قسم کا نقصان پہنچا تو  جن کے گھر غیر ملکی شکاری ٹھہرے تھے وہ ذمہ دار ہوں گے‘‘ ’’آہ‘‘ پولیس کے علم میں سب کچھ لانے کے باوجود ، ایک جیتا جاگتا نوجوان ظالم وڈیرے اور اس کے بدمعاشوں کے ہاتھوں قتل ہوگیا، لیکن مجھے یقین ہے کہ لبرل بلاول زرداری کے سندھ میں ہر طرف انصاف کا بول  بالا ہے اور ایم پی اے جام اویس عرف گہرام بہت جلد رہائی پاکر سندھ اسمبلی میں ’’انصاف‘‘ کا پرچم سربلند رکھنے کا عزم دوہرائے گا…کیوں کہ خبر یہ ہے کہ وڈیرے کے دو کارندوں نے ناظم جوکھیو کے قتل کے بوجھ کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھا کر جام اویس کی بے گناہی ثابت کر دی ہے ۔
اب چلتے ہیں بلاول کے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لاڑکانہ کی طرف، لاڑکانہ سے 12 کلومیٹر دور ضلع قمبر شہداد کوٹ کے علاقے خیرپور جوسو گوٹھ میں اسران برادری کی اکثریت ہے، اس گوٹھ میں سیال برادری کے صرف چار گھر آباد ہیں، ذمہ دار ذرائع کے مطابق تقریباً8 ماہ قبل گوٹھ کے رہائشی غلام مسرور سیال کی ملکیتی زمین کو (ر) بیورو کریٹ آفیسر غلام شہید اسران کہ جن کا بیٹا گنہور اسران پیپلز پارٹی کا ایم پی اے بھی ہے ، نے ہتھیانے کی کوشش کی،27 اکتوبر2021 ء  کو سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کے ڈیرے پر ہونے والے جرگے نے فیصلہ غلام سرو ر سیال کے حق میں دے دیا، ذرائع کے مطابق3نومبر کی صبح مقامی ایس ایچ او دیگر پولیس افسران کی سرکردگی میں خیرپور جوسوگوٹھ پہنچے اور غلام مسرور سیال سمیت سیال برادری کے دیگر مردوں کو گھروں سے اٹھا کر لے گئے اور تھانے میں بندکر دیا ، جیسے ہی سیال برادری کے مرد تھانے میں بند کیے گئے، پیچھے (ر) بیورو کریٹ غلام شہید اسران اپنے ایم پی اے بیٹے کاسرکاری پروٹوکول اسکواڈ اور پولیس لے کر سیال برادری کے گھروں پر چڑھ دوڑا، اور ہوائی فائرنگ شروع کر دی ، تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ کی آواز سن کر غلام مسرور سیال کی بیوی فہمیدہ سیال ہاتھوں میں قرآن پاک تھامے گھر سے باہر نکلی، اور وڈیرے شہید اسران کو قرآن کا واسطہ دیتے ہوئے فائرنگ بند کرنے کا کہا، مگر وڈیرے نے کلاشنکوف کا رخ فہمیدہ کی طرف کر دیا، گولی قرآن پاک کو چھلنی کرتی ہوئی ’’فہمیدہ‘‘ کے سینے میں جالگی اور وہ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی، بتایا جاتاہے کہ اس پورے واقعے کی ویڈیو بنانے والے 22 سالہ نوجوان محمد محسن کو بھی وڈیرے غلام شہید سیال کے شدید تشدد کا نشانہ بننا پڑا، ’’بھٹو‘‘ کے لاڑکانہ سے صرف12 کلومیٹر دور وڈیرہ ضمانت قبل از گرفتاری کروا کر دندناتا پھر رہا ہے ، اطلاع یہ ہے کہ قرآن پاک کو چھلنی کرنے اور خاتون کو قتل کرنے کی وجہ سے سندھ کے مذہبی کارکنوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور ڈاکٹر مسرور سیال کراچی سے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لئے مقتول کے گھر خیرپور جوسو گوٹھ پہنچے، اب میرا سوال ہر سال8 مارچ کو خواتین مارچ کی آنٹیوں، انکلز، میرا جسم میری مرضی اینڈ کمپنی، سندھ کے سیکولر شدت پسندوں اور اپنی مرضی سے ہندو لڑکیوں کے مسلمان ہونے پر چیخ و پکار کرنے والے دجالی میڈیا کے اینکرز اور اینکرنیوں سے ہے، وہ بتائیں کہ خیرپور جوسو گوٹھ کی فہمیدہ سیال ان کے مخصوص ’’خواتین حقوق‘‘ کے ایجنڈے پر پورا نہیں اترتی؟ فہمیدہ نے قرآن پاک کا واسطہ دے کر ظالم کو ظلم سے روکنے کی کوشش کی مگر ظالم وڈیرے نے قرآن پاک کا حیاء کرنے کی بجائے قرآن کوبھی گولیوں سے چھلنی کر دیا اور فہمیدہ کو بھی مار ڈالا، لیکن ڈالر خور این جی اوز سمیت دجالی میڈیا کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگ رہی تو کیوں؟
کیا خواتین مارچ کی انٹیوں اور انکلز کی ذمہ داری نہیں کہ وہ سندھ کی دور دراز گوٹھ میں ایک وڈیرے کے ہاتھوں ہونے والی قتل ہونے والی خاتون کے حق میں اسلام آباد میں مظاہرہ کرتے، اس کے خون کو حق دلوانے کے لئے دھرنا دیتے، اور چیف جسٹس سپریم کورٹ کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے کہ وہ ایک بے گناہ خاتون کے قتل اور قرآن پاک کی بے حرمتی کا سوموٹو نوٹس لیں؟
اگر اندرون سندھ اپنی رضا اور مرضی کے ساتھ ایک ہندو بالغ لڑکی اسلام قبول کرلے تو موم بتی مافیا، حقوق حیوانات کی این جی اوز اور میڈیا میں گھسی ہوئی بدروحیں سیاپا ڈالنا شروع کر دیتی ہیں، لیکن اگر اندرون سندھ جوان سالہ خاتون سندھی وڈیرے کے ظلم کا شکار بن کر قتل ہو جائے تو ان میں سے کوئی اس کے حق میں بیان دینے کے لئے بھی تیار نہیں ہوتا، بلاول زرداری کے سندھ میں قانون کی بالادستی کی اس سے واضح مثال کیا ہوسکتی ہے کہ خیرپور جوسوگوٹھ میں ایک ہوا زادی فہمیدہ سیال سندھی وڈیرے کی گولی کا نشانہ بن کر اور کراچی میں ناظم جوکھیوایک دوسرے سندھی وڈیرے کے ہاتھوں ’’محبتوں‘‘ کے ’’جام‘‘ نوش کرکے منوں مٹی تلے جاسوئے۔  قانون کی بالادستی زندہ باد۔
 

تازہ ترین خبریں

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا