01:55 pm
تاویل الاحادیث سے اطلس سیرت النبوی تک کا سفر

تاویل الاحادیث سے اطلس سیرت النبوی تک کا سفر

01:55 pm

دو ما ہ سے دانتوں اور کانوں کی عجیب و غریب درد آمیز بیماریوںسے دوچار ہوں۔ عموماً سنجیدہ کتب کا ہی مطالعہ پختہ عادت ہے۔ الحمد للہ جنوری2003 ء سے جب منفرد نوعیت کے عمرہ کی سعادت حاصل ہوئی تھی ، تب سے سحر خیزی کی نعمت خداوندی توفیق الٰہی سے عموماً میسر ہے۔ اگرچہ فرض نماز کی بہت زیادہ اہمیت ہے تاہم لذت سحر گاہی بالکل ہی منفرد چیز ہے اسی لئے سورہ المزمل اور سورہ  بنی اسرائیل میں خاص طور پر تہجد کی ترغیب ، اس سے میسر تسکین اور لطف و سرور کی کیفیات بیان شدہ الوھی تحفے ہیں۔
موجودہ بیماری سے پہلے ، مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری کی مہربانی کہ انہوں نے ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور کی شائع کردہ کتب ’’تاویل الاحادیث ‘‘ اور ’’خطبات ملتان‘‘ بھجوائی تھی،’’خطبات ملتان‘‘ کے حوالے سے تو قارئین کچھ کالم بھی پڑھ چکے ہیں۔ ’’تاویل الاحادیث‘‘ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی عربی زبان میں ’’تاویل‘‘ کے موضوع پر ایسی منفرد مگر بہت ہی مشکل، مغلق، تصوف کے ارد گرد گھومتی، کائنات  و افلاک کی پراسرار دنیا میں غوطہ زن کتاب ہے کہ جس کو سمجھنا میرے جیسے کم علم کے لئے بہت ہی زیادہ مشکل ہے۔ تاہم اللہ تعالیٰ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری کو جزائے خیر سے نوازے کہ انہوں نے عربی میں اپنے لکھے ہوئے حواشی اور تعلیقات کے ذریعے ’’تاویل الاحادیث‘‘ کو قابل فہم بنا دیا ہے۔ اصل کتاب تو بہت مختصر ہے مگر مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری نے جس انداز میں تعلیقات اور حواشی مرتب کیے ہیں۔ سچی بات ہے یہ منفرد و خدمت دین الٰہی ہے۔ چلتے چلتے بیان کر دوں۔ ’’دین‘‘ اصل چیز ہے ’’مذہب‘‘ اور ’’مسلک‘‘ بہت محدود ہیں۔ مختصر سی فرقہ وارانہ انداز کی جھیلیں اور کچھ تو کھڑے پانی کے محض جوہڑ محسوس ہوتے ہیں۔ اصل تناور درخت۔ حقیقی شجر طیبہ صرف ’’دین حنیف‘‘ ہے اور مسلمانوں کو ’’دین‘‘ کی نعمت ہی عطاء ہوئی اور اس دین کا نام ہی ’’اسلام‘‘ ہے۔ یہ بہت مشکل سی بات ہے کہ ’’مذہب‘‘ میرے نزدیک کیوں محدود سی ایسی دنیا ہے جو اسلام کی مکمل ترجمان اور نمائندہ ہرگز نہیں ہے۔ یہ کچھ طبقات کے اختیار کردہ فکری اسلوب تھے جو بعد ازاں خراب ہوکر مسلکی اور فرقہ وارانہ اجارہ داریاں بن گئی ہیں۔ ہمیں ان سے نجات پاکر خود کوحقیقی  دین حنیف سے وابستہ کرنا چاہیے۔ ’’دین‘‘  عظیم تر انسانی آفاقی ایسا الہامی پیغام ہے جو ہر عہد، ہر زمانے کے تغیر و تبدل کوہمرکاب رکھتے ہوئے، عقل و شعور و اجتہا د کے ذریعے حیات  آفرین الوھی تحفہ ہے۔ ’’اجتماعیت‘‘ اور عظیم تر انسانیت کے لئے خیر کا  پیغام  اور عمل ہی دین حنیف ہے یہی پیغام قرآن و ترحمان حیات نبویؐ ہے یہی کہانی اسوہ حسنہ کی ہے۔یہ ابراہیم خلیل اللہ کی بھی کہانی ہے۔
ابھی میں سوچ ہی رہا تھا کہ کان درد کی کیفیات میں اب کیا پڑھوں تو اپنے بھائی کے گھر سے ’’اطلس سیرت النبوی‘‘ کتاب مل گئی۔ اس کتاب کے بارے میں اگرچہ مجھے برادر تنویر قیصر شاہد نے بہت پہلے بتایا تھا، بلکہ اپنے روزنامے میں اس کتاب پر کالم بھی لکھا تھا  ’’اطلس سیرت النبوی‘‘ شام کے ڈاکٹر شوقی ابو خلیل کی عربی زبان میں منفرد، نادر نقشہ جات، حوالہ جات، جغرافیائی معاملات کو بیان کرتی ایسی دلچسپی کتاب ہے جو جزیرۃ العرب، موجودہ مشرق وسطیٰ کو سیاسی جغرافیائی طور پر پیش کرتے ہوئے سیرت نبویؐ کے  احوال کی طرف لے جاتی ہے۔ شام سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شوقی ابوخلیل سیرت النبوی اور تاریخ اسلام سے وابستہ پروفیسر ہیں۔ اس کتاب کو اردو میں دارالسلام۔ کتاب و سنت کی اشاعت کا عالمی ادارہ،  نے شائع کیا ہے۔ کتاب کا ترجمہ شیخ الحدیث حافظ محمد امین نے کیا ہے اور توضیح و اضافہ نامور محقق اور صحافی محسن فارابی نے کیا ہے۔ عبدالمالک مجاہد دارالسلام۔ الریاض۔ لاہور کے مدیرمسئوول  ہیں۔ انہیں مبارک ہو کہ وہ کتاب و سنت کی بہت عمدہ طباعتی خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔ کالم ختم ہو رہا ہے اور میں نے کتاب کے شروع میں جزیرہ نما عرب کی موجودہ سیاسی تقسیم اور ہمسایہ ممالک پر مشتمل  جغرافیائی نقشہ جات بار بار ملاحظہ کئے ہیں۔ دوسرا نقشہ بہت منفرد ہے ’’جزیرہ نمائے عرب طبعی حالت میں‘‘ اس کے ساتھ سعودی عرب اور یمن کے مابین ’’الربع الخالی‘‘ اور صحرائے نفود کبریٰ، سعودی عرب کے نجد کی وادی حنفیہ کے تخلستان، منطقہ غربیہ (حجاز) میں صالح علیہ السلام او رقوم ثمود بستی کے آثار یعنی مدائن صالح اور حجاز کے جنوب میں الباحہ کے پہاڑی سلسلے۔ پروفیسر ڈاکٹر شوقی ابو خلیل اطلس سیرت النبوی سے پہلے ’’اطلس القرآن‘‘ لکھ چکے ہیں اس عربی کتاب  کا اردو ترجمہ بھی دارالسلام شائع کرچکاہے۔اگر ضرورت محسوس ہوئی تو اس پر مزید کالم لکھ سکتا ہوں۔ انشاء اللہ
سعادت حسن منٹو کو پڑھتے ہوئے سنجیدہ طبیعت میں جو تکدر ، بے کیفی، بوجھل پن پیدا ہوگیا تھا۔ اطلس سیرت النبوی  کے مطالعے کے آغاز سے الحمد للہ اس کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ ’’دعا‘‘ پر ایمان رکھیں۔ تقدیر کو رضامندی سے قبول کرلیں ۔ نصیب اور مقدر کو ایمان کا حصہ بنائیں۔ رضائے الٰہی کو اپنی غیر مشروط رضا بنائیں تو بہت زیادہ مشکل زندگی کچھ آسان ہو جائے گی۔
اگر ممکن ہو تو نماز فرض کی پابندی کے بعد نماز تہجد ضرور پڑھیں ۔ بے شک دو  رکعت نفل ہی کیوں نہ ہوں۔


تازہ ترین خبریں

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا