01:56 pm
افغانستان اقتصادی بحران اور ٹرائیکا پلس کے مطالبات

افغانستان اقتصادی بحران اور ٹرائیکا پلس کے مطالبات

01:56 pm

پاکستان چین روس اور امریکہ پر تشکیل شدہ فورم ٹرائیکا پلس کا منگل کے دن اجلاس اسلام  آباد میں منعقد  ہوا جس میں افغان عبوری حکومت سے پڑوسی ممالک کی سلامتی،خواتین کے حقوق کے بارے مطالبات کئے گئے ہیں،عالمی برادری کو خبردار کیا گیا ہے افغان عوام سنگین بحران میں مبتلا ہیں اگر ان کا تدارک نہ کیا گیا تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ٹرائیکا پلس نے افغانستان کی آزادی،خود مختاری اور جغرافیائی سلامتی کے بارے سلامتی کونسل کی قراردادیں کی تو ثیق کی ہے۔ اسلام آباد کانفرنس میں  افغان حکومت  سے منشیات کی روک تھام  کے لئے  مزید اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا ہے اور مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں ایک جامع اور نمائندہ حکومت کی تشکیل کی جائے اور اعتدال پسند  اور دانشمندانہ پالیسیوں کو فروغ دیا جا ئے۔اسلام آباد اعلامیہ کی سب  سے اہم بات یہ تھی کہ افغان عبوری حکومت سے عملی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔  افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے لئے  یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔ افغانستان کے لئے بین الاقوامی برادری کے طرف سے امداد کی فراہمی کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں اقوام متحدہ  کے عظیم کردار کو بھی سراہا گیا ہے مزید برآں اقوام متحدہ اور اس کی زیر نگرانی  ایجنسیوں ہر زور دیا گیا ہے کہ وہ افغان عوام کی مدد اور بین الاقوامی برادری کے وعدوں کی تکمیل کے بارے پروگرام ترتیب دیں،ٹرائیکا پلس اجلاس کے شرکاء اس حقیقت سے مکمل طور پر آگاہ ہیں کہ افغان معیشت تباہی کے دہانے پر ہے سرکاری اہلکاروں اور ملازمین کو اشرف غنی کے اقتدار کے خاتمے سے کئی  ماہ پہلے  تنخواہیں ملنی بند ہو گئی تھیں۔خوراک ادویات کی شدید قلت ہے خون  منجمد  کرنے والی سردیوں کی آمد آمد ہے اس حوالے سے دہائیوں کی جنگ سے چور اس ملک میں انسانی المیے اور سنگین بحران کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ا س  حوالے سے پاکستان کا یہ موقف وزن رکھتا ہے کہ افغانستان کو  منجمند  اربوں ڈالر ز کے اثاثوں تک رسائی دی جائے۔ اگر ہم روس کے حوالے سے افغانستان کے حالات کا بنظر عمیق جائزہ لیں تو ہم پر یہ آشکار ہو گا کہ روس افغانستان سے شکست کھانے کے بعد افغانستان کے معاملات سے بالکل غیر متعلق ہو گیا تھا لیکن امریکہ کے معاملات اس سے مختلف ہیں امریکہ افغانستان میں اپنی مکمل شکست اور انخلاء کے باوجود  ابھی تک افغانستان میں اپنے بین الاقوامی اثرات کی بنا پر موجود ہے ۔امریکہ نے اپنی حکمت عملی کو تبدیل کر لیا ہے اس کی تازہ ترین حکمت عملی پہلے زیادہ خطرناک پالیسی ہے killing  with out fight. افغانستان میں حالات کی عدم سازگاری کی بنا ء پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اپنی افواج نکال لیں اور امریکہ کا اتحادی اشرف غنی اچانک اور پر اسرار طور کابل سے فرار ہو گیاتھا۔طالبان کو اپنے طے شدہ منصوبے  سے پانچ ماہ پہلے کابل میں داخل ہو نا پڑا،اشرف غنی کے فرار کا ایک مثبت پہلو یہ تھا کہ افغانستان ہمہ گیر تباہی و بربادی اور قتل و غارت گری محفوظ ہو گیا۔طالبان کی کابل میں آمد اور سخت گیر کنٹرول کی وجہ سے کافی حد تک امن و امان بحال ہو گیا تھا،طالبان نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام مخالفین کے لئے  معافی کا اعلان کر دیا تھا . طالبان کی حکومت کا ایک مثبت پہلو یہ بھی سامنے آیا کہ وہ خواتین کی تعلیم کے بارے میں مثبت رویے کا اظہار کر رہے تھے اور میڈیا کے بارے بھی ان کی پالیسی سابق طالبان رہنماں سے بالکل مختلف تھی،طالبان کے  سامنے  سب سے پیچیدہ خوفناک مسئلہ  پیسے اور بے روزگار ی کا آگیا تھا۔(جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا