02:02 pm
حکومت کا نیا تحفہ…گیس کی12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

حکومت کا نیا تحفہ…گیس کی12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

02:02 pm

٭عوام کا نیا تحفہ، گیس کی 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ! رات بھر بند رہے گی!! سوئی گیس کی تردید!! پٹرول مزید مہنگا ہو سکتا ہے، اسد عمرO بھارت کے تری پورہ میں دو مساجد جلا دی گئیں، تصویریں بنانے پر دو صحافی خواتین گرفتارO دہلی، روس سے جدید ترین میزائلوں کا نظام بھارت پہنچ گیا، پاکستان اور چین کی سرحد پر نصب کیا جا رہا ہے، میزائل 450 کلو میٹر تک مار کرسکتے ہیںO بھارتی فوج نے 25 مائو باغی ہلاک کر دیئے، مائو باغیوں نے ان کی مخبری کرنے والے چار افراد کو ہلاک کر کے لاشیں درختوں سے لٹکا دیں! O پاکستان میں چاول، گندم، گنے، مکئی کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے! اسد عمرO ق لیگ کا اجلاس حکومت ہمارے ساتھ بھیک منگوں جیسا سلوک کر رہی ہے، مقررین!! O شوکت ترین کی ’خوش خبری‘ آئی ایم ایف سے جلد قرضہ مل جائے گا، سعودی امداد بھی آ جائے گیO بازار میں ’آٹا چینی‘ کی فروخت، مٹھاس نہیں۔
٭وزارت پٹرولیم نے قوم کو ایک اور تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے کہ یکم دسمبر سے صبح پانچ سے ساڑھے آٹھ بجے، دوپہر کو 11:30 سے دو بجے اور شام کو 4 بجے سے 10 بجے تک گیس ملے گی۔ سوئی گیس کے ترجمان نے حیرت کا اظہار کیا کہ گیس تو موجود ہے، 24 گھنٹے دی بھی جا رہی ہے اور یہ کہ سوئی گیس کمپنی کو تو ایسا کوئی شیڈول نہیں ملا!! گیس کی یہ بندش انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ ایک بات تو یہ کہ گھروں میںناشتہ وغیرہ بنانے والی ملازم خواتین کو شدید سردیوں میںپانچ بجے صبح آنا پڑے گا۔ اور ساڑھے آٹھ بجے کے بعد اور رات 10 بجے کے بعد کسی شخص کو چائے یا گرم پانی نہیں مل سکے گا۔ گیزر اور ہیٹر بند رہیں گے۔ ان میں غلطی سے گیس کھلی رہ گئی تو دوبارہ اچانک آنے پرکمرے بلکہ پورے گھر میں گیس بھر سکتی ہے۔ یہ انتہائی خطرناک بات ہے۔ تقریباً دس سال پہلے ملک کے ممتاز و معروف شاعر حسین مجروح کے گھر کے ایک کمرے میں کسی ملازمہ کی غفلت کے باعث ہیٹر کا سوئچ بند نہ کیا گیا۔اچانک گیس آئی اور کمرے میں بھر گئی۔ مجروح صاحب کی اہلیہ محترمہ نے کمرے میں بجلی کا سوئچ آن کیا۔ اس سے پیدا ہونے والے چھوٹے سے شعلے سے گیس بھڑک اٹھی… اور کیا بتائوں پھر کیا ہوا‘‘!! خدا تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے! اور کیا قیامت اور عذاب ہے کہ گیس کمپنی تو اعلان کر رہی ہے کہ گیس موجود ہے مگر دال، روٹی، گھی، آٹے، بجلی سے غریب عوام کو یکسر محروم کرنے پر خوش ہونے والے درباری اہلکار اب گیس کی لوڈ شیڈنگ کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ ادھر ایک دوسرے وزیر کی زخموں پر نمک چھڑکنے کی بار بار خبر! گزشتہ روز پھر کہا کہ اس سال گندم، چاول، گنا، مکئی اور کپاس کی ریکارڈ پیدا ہوئی ہے؟ ظالمو! یہ تو بتائو کہ یہ ریکارڈ پیداوار کس ملک میں ہوئی ہے؟ پاکستان میں تو ان تمام اشیا کی قلت سے قحط پڑا ہوا ہے۔ خلقت کو ایک وقت کی روٹی تو کجا، ایک پیالی چائے ملنا بھی دشوار ہو رہا ہے۔
٭حکومت کے حاشیہ بردار قوال قوالی کئے جا رہے ہیں کہ اچھے دن آ رہے ہیں! وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے خوشی سے بے قابو ہو کر خوش خبری سنائی ہے کہ سعودی عرب کا9 کروڑ ڈالر سالانہ سود والے تین ارب ڈالر کے سکے بہت جلد کشکول میں گرنے والے ہیں اور یہ کہ ملک و قوم کو غلامی کی زنجیر بھی باندھ کر آئی ایم ایف کی کروڑوں ڈالر کی امداد بھی بہت جلد برسنے والی ہے! کیا فریب کُن اعلان ہے؟ عمران خاں سعودی عرب کے دورے کے بعد واپسی پر ابھی ہوائی اڈے سے باہر نکلے بھی نہیں تھے کہ اسد عمر! تم نے خوشی سے چھلانگیں لگائی تھیں کہ سعودی عرب کی تین ارب ڈالر کی رقم پاکستان کے سٹیٹ بنک میں جمع بھی ہو گئی ہے!! اب خوشی سے اچھل رہے ہو کہ سعودی امداد جلد آنے والی ہے؟ یہ کون سی نئی امداد ہے، وضاحت تو کرو!؟ مزید یہ کہ آئی ایم ایف کی امداد یک مشت جاری نہیں ہوا کرتی۔ اسے کئی قسطوں میں جاری کیا جاتا ہے اور ہر قسط سے پہلے قرضہ مانگنے والے سے نئی شرطیں منوائی جاتی ہیں۔ یہ قرضے بھی بھاری سود کے ساتھ ملتے ہیں!! قوم کو بار بار کیوں بے و قوف بنا رہے ہو، مسٹر وزیرخزانہ؟؟
٭بھارت نے چار سال قبل روس سے جدید ترین ایس 35 قسم کے میزائلوں اور سراغرسانی کا جدید ترین جنگی سامان حاصل کرنے کا پانچ کھرب روپے کا جو معاہدہ کیا تھا، امریکہ کی سخت مخالفت اور پابندیوں کی دھمکیوں کے باوجود روس سے اس جنگی سامان کی پہلی قسط بھارت پہنچ گئی ہے۔ اسے روسی انجینئر پاکستان اور چین کی سرحد پر نصب کر رہے ہیں۔ یہ کام جنوری کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ بھارتی انجینئروں نے آٹھ ماہ روس میں تربیت حاصل کی ہے۔ یہ سارا سامان پانچ قسطوں میں ہے۔ ایک قسط میں 450کلو میٹر تک مار کرنے والے 128 میزائل (کل 640) آئیں گے۔ یہ سب پاکستان اور چین کی سرحدوں پر جگہ جگہ نصب کئے جائیں گے۔ ان میزائلوں کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ فوری طور پر 18000 (18 ہزار) کلو میٹر کی رفتار سے خود بخود چلتے ہیں اور ’دشمن‘ کے ہوا میں میزائلوں کو اس کے علاقے میں جا کر تباہ کر دیتے ہیں۔ انہیں کنٹرول کرنے والے جدید نظام کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ ’دشمن‘ کے ہوا میں آنے والے ہر قسم کے سٹیلتھ قسم کے جنگی طیاروں کی بھی پوری اندرونی معلومات ریکارڈ کر لیتا ہے۔ اس کے بعد خود کار نظام کے ساتھ زمین سے ہوا میں چلنے والے میزائل خود بخود چل پڑتے ہیں اور ’’دشمن‘‘ ملک کے اندر ہی اس کے میزائلوں کو تباہ کر دیتے ہیں۔ اس سودے پر بھارت نے روس کو پانچ کھرب روپے (500 ارب) ادا کرنے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ تقریباً چھ سات سال قبل امریکہ کے ساتھ بھارت کے دفاعی معاہدہ میں واضح طور پر طے پایا تھا کہ بھارت صرف امریکہ سے اسلحہ خریدے گا اور اس کے دشمن روس اور چین سے کوئی اسلحہ نہیں خریدے گا امریکہ نے کافی عرصہ پہلے ترکی کے ساتھ بھی سٹیلتھ طیارے فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا مگر ترکی نے روس سے بھارت والا SU35 (ایس یو 35) کا جدید ترین جنگی نظام خرید لیا تو امریکہ نے اسے سٹیلتھ طیارے فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ اب بھارت نے بھی روسی نظام خریدا ہے تو امریکہ نے بھارت کو سخت انتباہ کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ معاہدے ختم ہو سکتے ہیں۔ بھارت نے جواب دیا ہے کہ اسے امریکہ کے سخت دشمن چین کے علاوہ پاکستان سے بھی ہر وقت شدید خطرات لاحق ہیں، چین امریکہ کا بھی دشمن ہے چین کے خلاف یہ نظام نصب کرنے کا مطلب امریکہ سے تعاون کے مترادف ہے، اس پر امریکہ کے ناراض ہونے کا جواز ہی نہیں بنتا!! قارئین کرام! ہمارے اوپر والے بوجھ بجھکڑ درباری لوگ شور مچاتے آ رہے ہیں کہ روس نے بھارت سے منہ موڑ کر پاکستان کا ہاتھ پکڑ لیا ہے۔ روسی اور بھارتی ترجمانوں کا بیک وقت بیان آیا ہے کہ روس بھارت کی برسوں پہلے سے قائم دوستی اور بھائی چارا اسی طرح قائم ہے مزید یہ کہ اگلے برس روس کے صدر پیوٹن سالانہ ملاقات کے لئے دہلی آ رہے ہیں جہاں وہ مزید متعدد معاہدوں پر دستخط کریں گے!! پاکستان کی پوری تاریخ میں روس کے کسی صدر نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا، وعدہ بھی نہیں کیا!!
٭ایک بزرگ قاری نے سوال کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خاں نے کئی روز پہلے عوام سے خطاب میں دال روٹی وغیرہ کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا، اس کااعلان اور ریلیف کہاں گیا؟ میں ہنسا کہ وزیراعظم نے پچھلے تین برسوں میں بلکہ اقتدار میں آنے سے پہلے قوم کے سامنے وعدوں کی خوش خبریوں کے انبار لگا دیئے تھے، ’’آئی ایم ایف سے ایک پیسہ بھی نہیں لیا جائے گا…صرف 10 وزیروں کی کابینہ ہو گی (اب 71)، کوئی چیز مہنگی ہوئی تو اقتدار چھوڑ دیں گے، وغیرہ‘‘ اس کے زندہ اے ٹی ایم، اور ’لیپ ٹاپوں‘ نے بھی نئی نئی خوش خبریوں کی ڈفلیاں بجائی تھیں، پھر!؟
٭شہباز شریف نے کھل کرن  لیگ کی قیادت سنبھال لی ہے۔ اسمبلی کے اندر بلاول زرداری سے مصافحے بھی کرلئے۔ حکومت کے خلاف بھی بول رہے ہیں اور مصالحت کی باتیں بھی کر رہے ہیں۔ یہ ایک صحیح ٹھنڈے محب وطن سیاسی دانش ور کا رویہ ہے۔ اپوزیشن کے تمام عناصر ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں بلکہ عمران خانی حکومت کے تمام اتحادی بھی شہباز شریف کی زبان بول رہے ہیں۔ ایسے میں ہر وقت صرف نوازشریف کی  واپسی کا راگ الاپتے رہنے والی شعلہ نوا خاتون مریم نوازشریف کو چپ لگ رہی ہے۔ شہباز شریف کی پالیسیاں اس کے لئے قطعی طور پر ناقابل قبول ہیں، شہباز شریف نے کس صفائی کے ساتھ اسمبلی کے اندر اپوزیشن کا موثر اور جاندار اتحاد بنا کر مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن کی سرگرمیوں سے لاتعلق کر دیا ہے۔ مریم نواز کو تو عمران خاں کا نام سُننا بھی گوارا نہیں تھا اور شہباز شریف کا نیا اتحاد انتخابی اصلاحات کے لئے حکومت کو مل بیٹھنے کی دعوت دے رہا ہے!! مولانا فضل الرحمان کی پی ڈی ایم حیرت اور دکھ کے ساتھ سب کچھ دیکھ رہی ہے۔ ایسے میں حکومت کے ایک طعنہ زن وزیر نے دلچسپ بات کہی ہے کہ پی ڈی ایم سردیوں کی دوسری بیماریوں کی طرح سردیاں شروع ہونے پر نمودار ہو جاتی ہے۔ پتہ نہیں اس بات کا کیا جواب آیا ہے؟

تازہ ترین خبریں

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں ؟  فیصلہ کب سنایا جائیگا؟ بڑی خبر آگئی

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ کب سنایا جائیگا؟ بڑی خبر آگئی

کل سے شروع ہونیوالا بارشوں کاسلسلہ کب تک برسے گا؟ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان

کل سے شروع ہونیوالا بارشوں کاسلسلہ کب تک برسے گا؟ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان

جیل چلا جائوں گا لیکن۔۔۔شیخ رشید بھی ڈٹ گئے ، عمران خان سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

جیل چلا جائوں گا لیکن۔۔۔شیخ رشید بھی ڈٹ گئے ، عمران خان سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی ، سب سے بڑی مشکل ختم ہو گئی

اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی ، سب سے بڑی مشکل ختم ہو گئی

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے کتنے پاکستانیوں کا انتقال ہو گیا؟افسوسناک خبر

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے کتنے پاکستانیوں کا انتقال ہو گیا؟افسوسناک خبر

شہباز شریف پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچالیں گے یا نہیں؟ سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے

شہباز شریف پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچالیں گے یا نہیں؟ سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے

مہران گاڑی دوبارہ مارکیٹ میں آنیوالی ہے؟ سوزوکی موٹرکمپنی نے آخرکار خاموشی توڑدی

مہران گاڑی دوبارہ مارکیٹ میں آنیوالی ہے؟ سوزوکی موٹرکمپنی نے آخرکار خاموشی توڑدی

محکمہ موسمیا ت نے پانچ دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیا ت نے پانچ دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر منہ کے بل نیچے آگرا، قدر میں کتنے روپے کی واضح کمی ہوگئی؟ انٹربینک مارکیٹ سے بڑی خبر

کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر منہ کے بل نیچے آگرا، قدر میں کتنے روپے کی واضح کمی ہوگئی؟ انٹربینک مارکیٹ سے بڑی خبر

یکم جولائی سے پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہوجائیگا؟دعوے نے پاکستانیوں کے ہوش اڑ ادیئے

یکم جولائی سے پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہوجائیگا؟دعوے نے پاکستانیوں کے ہوش اڑ ادیئے

خیبرپختونخوا کی اہم ترین خاتون شخصیت سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں، ہر آنکھ اشکبار

خیبرپختونخوا کی اہم ترین خاتون شخصیت سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں، ہر آنکھ اشکبار

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ