12:38 pm
شمال جنوبی یوریشیائی کوریڈور

شمال جنوبی یوریشیائی کوریڈور

12:38 pm

(گزشتہ سے پیوستہ)
شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اس یوریشین صدی کے امکان کو طاقت ور بنا رہا ہے۔ 2001ء  میں تشکیل دی جانے والی یہ تنظیم یوریشیا کا ایک سیاسی، اقتصادی اور سلامتی اتحاد ہے۔ یہ جغرافیائی دائرہ کار اور آبادی کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم ہے، جو یوریشیائی براعظم کے پانچ میں سے تین حصوں، دنیا کی 40 فی صد آبادی، اور عالمی جی ڈی پی کے 20 فی صد سے زیادہ پر محیط ہے۔ اس پہلے سے مضبوط کمیونٹی میں تازہ ترین اضافہ ایران تھا جس نے گزشتہ ماہ شمولیت کا عمل شروع کیا تھا۔ اس تنظیم کو بنیادی طور پر اقتصادی تعاون کے لیے تشکیل دیا گیا،  لیکن افغانستان کی صورت حال اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر اس نے اپنے مقصد میں سیکیورٹی کو بھی شامل کیا۔ یوریشین اکنامک یونین پر بھی غور کیا جائے۔ 2015ء  میں قائم ہوئنے والی یوریشین اکنامک یونین (EAEU) مابعد سوویت ریاستوں کا ایک اقتصادی یونین ہے جو مشرقی یورپ، مغربی ایشیا، اور وسطی ایشیا میں واقع ہیں۔ یوریشین اکنامک یونین کے پاس 180 ملین افراد کی ایک مربوط سنگل مارکیٹ ہے اور اس کی جی ڈی پی 5 ٹریلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ اس کا تجارتی معاہدہ سامان اور خدمات کی آزادانہ نقل و حرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اور میکرو اکنامک شعبے، ٹرانسپورٹ، صنعت اور زراعت، توانائی، غیر ملکی تجارت اور سرمایہ کاری، کسٹمز، تکنیکی ضوابط، مسابقت اور عدم اعتماد کے ضوابط میں متفقہ پالیسیاں فراہم کرتا ہے۔ یوں مستقبل کے لیے ایک واحد کرنسی اور عظیم تر انضمام کے لیے انتظامات کی فراہمی کا تصور کیا گیا۔


اگرچہ یوریشین انضمام کا یہ عمل جاری ہے، تاہم ایسے کافی واضح تناؤ بھی موجود ہیں جو اس عمل میں خلل تو ڈال دیتے ہیں لیکن روکتے نہیں۔ چین اور روس کے درمیان بلاشبہ ایک ایسا مقابلہ جاری ہے جس نے گزشتہ برسوں کے دوران سیاسی اعتبار سے ایک حقیقی اعتماد اور باہمی انحصار کو راستہ دیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک بھارت سرحدی تنازعات اور دشمنی نے ایک اور علاقائی تنظیم سارک کو بے اختیار بنا دیا ہے۔ افغان دلدل نے اس صورت حال کو اور بگاڑا۔ لیکن جیسا کہ ہم اپنی ذاتی زندگی کے حوالے جانتے ہیں، مسائل اور ان سے نمٹنے کی ضرورت دل متعلقہ فریقوں کو ایک دوسرے کے قریب لے آتی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے حالیہ اجلاس میں منظور کیا گیا دوشنبہ اعلامیہ اس بات پر بالکل واضح تھا کہ یوریشین کھلاڑی کیا چاہتے ہیں ’’زیادہ نمائندگی والا ایک جمہوری، منصفانہ اور کثیر قطبی عالمی نظام (ورلڈ آرڈر) جو اقوام متحدہ کے مرکزی رابطہ کاری کردار کے تحت بین الاقوامی قانون، ثقافتی و تہذیبی تنوع، باہمی طور پر فائدہ مند اور ریاستوں کے مساوی تعاون سمیت عالمی طور پر تسلیم شدہ اصولوں پر مبنی ہو۔‘‘ افغانستان سے معاملات نمٹانے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم نے سفارتی طور پر روس، چین، پاکستان کے ٹرائیکا کو بااختیار بنایا۔ یہ اتفاق رائے ہوا کہ اسلام آباد طالبان کے ساتھ ایک جامع حکومت کی تشکیل پر رابطہ کرے گا جس میں تاجک، ازبک اور ہزارہ شامل ہوں گے۔ ایران نے رکنیت کا عمل شروع کر دیا ہے اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے دوشنبہ میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے دروازے پر دستک دینے والے ممالک کی تعداد بہت ہے۔ مصر، قطر اور سعودی عرب اب شنگھائی تعاون تنظیم کے مذاکراتی شراکت کار ہیں، اسی سطح پر افغانستان اور ترکی کے ساتھ بھی۔ یہ عین ممکن ہے کہ اگلے سال ان کے ساتھ لبنان، شام، عراق، سربیا اور درجنوں دیگر بھی شامل ہوں۔ اس لیے ہم یہ یقین کر سکتے ہیں کہ یوریشیائی صدی تشکیل پا رہی ہے اور اگرچہ بعض وجوہ کی بنا پر اس میں تاخیر ہو سکتی ہے، لیکن اسے روکا نہیں جا سکتا۔(فاضل کالم نگار دفاعی اور سیکیورٹی امور کے تجزیہ کار اور کراچی کونسل فار فارن ریلیشنز (KCFR) کے چیئرمین ہیں۔)

 

تازہ ترین خبریں

کیا آپ جانتے ہیں مائیکر اوون میں یہ نمبر والے بٹن کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں اس میں چھپے ایسے راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں مائیکر اوون میں یہ نمبر والے بٹن کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں اس میں چھپے ایسے راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

کومے میں بیٹی کو جنم دینے والی ماں ۔۔ ماں کی ممتا نے کیسے اپنی ننھی پری کو موت کے منہ سے بچایا؟

کومے میں بیٹی کو جنم دینے والی ماں ۔۔ ماں کی ممتا نے کیسے اپنی ننھی پری کو موت کے منہ سے بچایا؟

عمرہ کرنے کے لئے جا رہا تھا، ڈکیتوں نے گولی مار دی ۔۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں ایک اور نوجوان کی زندگی لے گئی

عمرہ کرنے کے لئے جا رہا تھا، ڈکیتوں نے گولی مار دی ۔۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں ایک اور نوجوان کی زندگی لے گئی

مفتاح اسماعیل نے نواز شریف کو استعفیٰ پیش کردیا: اسحاق ڈار نئے وزیر خزانہ نامزد

مفتاح اسماعیل نے نواز شریف کو استعفیٰ پیش کردیا: اسحاق ڈار نئے وزیر خزانہ نامزد

یا اللہ! میری ماں کو مسلمان بنا دے ۔۔ خانہ کعبہ میں امی کے لیے دعا کرنے والے نوجوان کی والدہ نے اسلام کیسے قبول کیا؟ ویڈیو وائرل

یا اللہ! میری ماں کو مسلمان بنا دے ۔۔ خانہ کعبہ میں امی کے لیے دعا کرنے والے نوجوان کی والدہ نے اسلام کیسے قبول کیا؟ ویڈیو وائرل

افریقی ملک میں فوجی اڈے پر خود کش دھماکہ،جانی نقصان کی اطلاعات

افریقی ملک میں فوجی اڈے پر خود کش دھماکہ،جانی نقصان کی اطلاعات

مریم نواز کے داماد کے پاور پلانٹ کا معاملہ، اس حوالے سے ماضی میں کیا کچھ ہوا ؟ جانیں

مریم نواز کے داماد کے پاور پلانٹ کا معاملہ، اس حوالے سے ماضی میں کیا کچھ ہوا ؟ جانیں

مفتاح اسماعیل وزیرخزانہ رہیں گے یانہیں ؟نواز شہباز ملاقات میںبڑافیصلہ ہوگیا

مفتاح اسماعیل وزیرخزانہ رہیں گے یانہیں ؟نواز شہباز ملاقات میںبڑافیصلہ ہوگیا

گانے کاستیاناس کردیا۔۔۔ گرباکوئین معروف گلوکار ہ نیہاککڑ سے ناخوش

گانے کاستیاناس کردیا۔۔۔ گرباکوئین معروف گلوکار ہ نیہاککڑ سے ناخوش

نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کا صحافیوں کو دیکھ کر نازیبا اشارہ،عوام میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی

نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کا صحافیوں کو دیکھ کر نازیبا اشارہ،عوام میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی

دریامیں کشتی الٹنے سے کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دریامیں کشتی الٹنے سے کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

زرداری اور شہباز شریف کے علاوہ ایک تیسری وکٹ بھی ہے، اسی وکٹ کو گرانا ہدف ہے: عمران خان

زرداری اور شہباز شریف کے علاوہ ایک تیسری وکٹ بھی ہے، اسی وکٹ کو گرانا ہدف ہے: عمران خان

مقامی کرکٹر کا انتقال: عثمان شنواری کو ٹوئٹ کرکے خیریت سے آگاہ کرنا پڑا

مقامی کرکٹر کا انتقال: عثمان شنواری کو ٹوئٹ کرکے خیریت سے آگاہ کرنا پڑا

عمران خان نے حامد خان کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ دیدیا

عمران خان نے حامد خان کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ دیدیا