12:40 pm
پاکستان کا مستقبل علمی معیشت سے وابستہ

پاکستان کا مستقبل علمی معیشت سے وابستہ

12:40 pm

پاکستان کا مستقبل معیاری تعلیم،جدت طرازی، اور ٹیکنالوجی پر منحصر ہے، ہمیں نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتو ں کو استعمال میں لانا ہو گا۔موجودہ حکومت نے ایک علمی معیشت ٹاسک فورس قائم کرکے پاکستان کے تعلیمی دھارے کو بدلنے کے لئے ایک مثبت اور ثمر آلود کوشش کی ہے،وزیر اعظم خود اس ٹاسک فورس کے چیئر مین بنے ہیں اور جہاندیدہ اوکہنہ مشق ڈاکٹر عطا  الرحمان  کو اس کا نائب چیئر مین منتخب کیا گیا ہے۔


یہ ایک اپنی ذات میں  کار آمد اور موثر ادارہ ہے۔اس ا دارہ کی اہمیت کا آپ اس بات سے اندازہ لگا لیں کہ اس کے ارکان میں وزیر خزانہ،وزیر منصوبہ بندی وزیر تعلیم،وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے وزراء  شامل ہیں۔ملک کے معروف صنعتکار،نامور سائنسدان اور انجینئر کو بطور ممبران شامل کیا گیا ہے۔اس ٹاسک  فورس کے قیام سے امید غالب ہے کہ ملک شاہراہ ترقی پر گامزن ہو گا۔اس ٹاسک  فورس کی برکت اور کاوش سے ایک  منصوبہ ہری پور میں پاک اسٹرین جامعہ  برائے اطلاقی سائنس و ٹیکنالوجی (پاک اسٹرین فاخہا  کشولے)کا قیام ہے۔چین اور آسٹریا کی  8انجینئرنگ جامعات کے تعاون سے ایک فقیدالمثال  جامع قائم کی گئی ہے۔اس جامع کے فارغ التحصیل  طلباء  بیرون ممالک کی یونیورسٹیوں سے ڈگریاں حاصل کرنے کے مستحق ہوں گے۔سیالکوٹ اور  پی ایم ہائوس کے قریب ایک منفرد قسم کی ایسی ہی جامع  زیر تعمیر ہے۔ وزیر اعظم کی ٹاسک  فورس نے پی ایچ ڈی کرنے والے ذہین ترین  طلباء کے لئے  13 ارب روپے مختص کئے ہیں۔امید ہے یہ  ٹاسک  فورس ابھرتی ہوئی مصنوعی ذہانت اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے حوالے سے بہت سے نئے اور جدید مراکز قائم کریں گے۔عالمی سطح پر اندازہ لگایا گیا ہے کہ ان  ٹیکنالوجیز کے ذریعے 2025ء  تک 100کھرب ڈالرز کا کاروبار ہو گا۔ پنجاب آئی ٹی بورڈ بھی چند پروجیکٹس  پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور امید واثق ہے اس کے مثبت اور دیر پا اثرات پورے ملک پر پڑھیں گے،جن سے باصلاحیت نوجوانوں کے لئے  علم و ہنر اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔مثال کے طور پر اسمارٹ پولیسنگ کے ذریعے محفوظ  شہروں کی تعمیر،زراعت میں جدت پزیری۔جینیات  اگلی نسل کے لئے،توانائی کی بیٹریاںاور  بلٹ ٹرین کی تیاری کے منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
پاکستان میں پہلی مرتبہ سائنس  اور ٹیکنالوجی کی وزارت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے بجٹ میں گزشتہ سال سے 600فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ہائر ایجوکیشن  کمیشن کے بجٹ میں بھی معقول اضافہ کیا گیا ہے  جس سے تقریبا 500ملین روپے مالیت کی اضافی   نالج اکانومی  ٹاسک  فورس کے  منصوبوں سے استفادہ کیا گیا ہے۔ٹاکس  فورس کے ایک پروگرام میں ٹیکس  وصولی میں شفافیت لانے کے لئے  کاوش کی گئی ہے ایف بی آر کے ڈاٹا کو نادرا سے جوڑ کر مصنوعی ذہانت کے ذریعے 65ارب کی اضافی رقم جمع کروانے میں ٹاسک  فورس کامیاب ہوئی ہے۔پاکستان  نے جنوبی ایشیا ء میں علامہ اقبال مواصلاتی یونیورسٹی قائم کرکے تعلیمی میدان میں  ایک سنگ  میل عبور  کر لیا تھا  اس طرح فاصلاتی نظام تعلیم کی  مزید حوصلہ  کی جا رہی ہے۔ٹاسک  فورس کی بھرپور کوششوں کے نتیجے میں فاصلاتی تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں  ورچوئل جامع کو 6ارب روپے کے منصوبے ملے ہیں۔مزید بر آں نالج اکانومی ٹاسک  فورس نے سکول کی سطح پر وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے تعاون سے بہت  اعلیٰ منصبوں کا آغاز کیا ہے۔ ان میں سے ایک سائنس،ٹیکنالوجی،انجینئرنگ آرٹس اور ریاضی کہلاتا ہے۔یہ ایک اہم منصوبہ ہے جو ابتدائی طور پر 30 سکولوں میں 6تا 8درجے کی جماعتوں میں شروع کروایا گیا ہے اس تجربے کی کامیابی کے بعد اسے وفاقی اور تمام صوبوں کے سرکاری سکولوں تک توسیع دے دی جائے گی۔اسٹیم ایجوکیشن طلباء  اور  اساتذہ کو اینیمیٹڈ ویڈیو،گیمز،سرگرمیاں اور کلاس رومز کے اندر اور ان کے گھروں میں تشکیلاتی  جائزے کے تربیت فراہم کرتی ہیں۔اس پر مغز پروگرام سے 8000 طلبا فائدہ اٹھائیں گے۔اس  کے علاوہ نالج اکانومی ٹاسک فورس نے  سکولوں میں(میٹرک ٹیک)  پروگرام کا آغاز کرنے کے لئے  وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر کام کیا ہے. میٹرک ٹیک نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC)ایک قابل تعریف منصوبہ ہے جس کا مقصد تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم  اور تربیت کو رسمی تعلیم کے ساتھ مربوط کرنا ہے۔
 آغاز میں میٹرک ٹیک اسلام آباد،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان  کے 15سکولون میں شروع کیا گیا ہے۔اس سکیم سے نوجوان اپنی اہلیت اور صلاحیت کے مطابق  اعلیٰ تعلیم و ہنر کے درمیان انتخاب کرنے اور پیشہ منتخب کرنے میں چوکس ہو جائیں گے،مسلح افواج کے دائرہ اختیار  میں آنے  والے اداروں میں تکنیکی عملے کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور تعمیراتی،مکینیکل،الیکٹریکل،الیکٹرانکس، ٹیکسٹائل، دھات کاری،آٹو مو با ئل،  انفارمیشن ٹیکنالوجی وغیرہ جیسے  شعبوں میں فنی تربیت کے لئے   27 لیبارٹریوں قائم کی گئی ہیں۔ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے مستقبل میں  اعلیٰ  ٹیکنالوجی کی مہنگی اشیاء کی تیاری اور برآمد سے ہم غربت اور محرومی کی ذلت آمیز دلدل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔اڑھائی سال کی محدود مدت میں نالج اکانومی ٹاسک  فورس نے بہت سے شعبوں میں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ جن میں جینو مکس،مصنوعی ذہانت،سنٹر آف ایکسیلنس سے سکول کے سطح تک تعلیم اور میٹرل انجینئرنگ سے بلٹ ٹرین تک کا سفر طے کیا ہے،ہر عظیم اور بڑے کام کے سامنے بہت سی نادیدہ اور دیدہ رکاوٹیں جنم لیتی ہیں لیکن اگر ان کا جرات و بہادری اور عزم صمیم سے مقابلہ کیا جائے تو کامیابی آپ کی قدم بوسی پر فخر محسوس کرتی ہے۔

 

تازہ ترین خبریں

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا