12:42 pm
پٹرول مزید مہنگا ہو گا! وزیراعظم

پٹرول مزید مہنگا ہو گا! وزیراعظم

12:42 pm

٭پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، توثیق کے لئے 29 بل اور آرڈی ننس، ہنگامہ!!O ’’پٹرول مزید مہنگا ہو گا‘‘ وزیراعظم و وزیرخزانہ کی ’’خوش خبری‘‘O نوازشریف کی جائیداد کی نیلامی رک گئیO اسلام آباد ہائی کورٹ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف رانا محمد شمیم کے بیان حلفی کے بیان کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی، ثاقب نثار، رانا شمیم اخبار کے مالک، ایڈیٹر اور رپورٹر کی طلبیO’’میرے والد رانا شمیم کی اور میری نوازشریف سے ملاقاتیں اور رابطے رہے ہیں‘‘ بیٹے رانا احمد حسن کا اعترافO لاہور، حلقہ 133، ضمنی انتخاب، ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے امیدوار کے کاغذات مسترد!O وزیراطلاعات، الیکشن کمیشن سے زبانی معافی، تحریری معافی سے انکارO درجہ دوم کا گھی 345 روپے کلو!!


٭کالم کی تحریر کے خاتمہ کے وقت قومی اسمبلی میں دونوں ایوانوں کا مشترکہ ٹی 20 قسم کا اجلاس شروع ہونے والا تھا۔ حکومت اور اپوزیشن کے ارکان سخت مقابلہ کی پوری تیاری کر کے آئے تھے۔ کسی اکھاڑے کے پہلوانوں کی طرح کشتی شروع ہونے سے پہلے کامیابی کے دعوے، بڑھکیں اور للکارے شروع ہو رہے تھے۔ اب تک نتیجہ سامنے آ چکا ہو گا۔ غالب امکان تھا کہ کسی نہ کسی طرح حکومت29 بل منظور کرا لے گی۔ دونوں طرف سے پارلیمنٹ کے ارکان کی حمائت کے دعوے کئے جا رہے تھے۔ اپوزیشن اور حکومت کے ارکان کی تعداد میں بہت تھوڑا سا فرق دکھائی دے رہا تھا۔ ایسے مواقع پر حکومتیں کسی نہ کسی طرح کامیاب ہو جایا کرتی ہیں۔ بہرحال اب تک نتیجہ سامنے آ چکا ہو گا۔ تفصیل ٹیلی ویژنوں پر آ چکی ہو گی!
٭گلگت بلتستان چیف کورٹ کے سابق چیف جج رانا محمد شمیم (عمر 75 سال، ریٹائرمنٹ 13 سال قبل) نے ایک حالیہ طوفانی حلفیہ بیان میں پاکستان سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر سنگین الزام لگایا کہ انہوں نے ہائی کورٹ میں نوازشریف اور مریم نواز کو جیل سے رہا کئے جانے کی کارروائی رکوا دی تھی۔ ثاقب نثار نے اس الزام کی سختی سے تردید کی اور الٹا رانا شمیم پر الزام لگا دیا کہ موصوف نے چیف جج کے طور پر عہدہ کی توسیع مانگی تھی میں نے انکار کر دیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان دونوں حضرت اور رانا محمد شمیم کے حلفی بیان کو چھاپنے والے اخبار کے مالک، ایڈیٹر اور رپورٹر کو طلب کر لیا۔ گزشتہ روز ابتدائی سماعت ہوئی اور ابتدائی کارروائی میں عدالت کی طرف سے متعدد سوالات اٹھائے گئے۔ کچھ سوالات باہر سیاسی و صحافتی حلقوں نے بھی اٹھائے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے رانا محمد شمیم سے سوال کیا ہے کہ وہ تین سال تک کیوں چپ رہے؟ کسی جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کی بجائے بیان حلفی کیوں جاری کیا؟ اس سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا ہے۔ عدالت سے باہر حکومتی اور اپوزیشن حلقوں نے اپنے طور پر سوالات اٹھائے ہیں۔ اپوزیشن کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف عدالتی سطح پر سازش واضح ہو گئی ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے واضح الفاظ میں عدلیہ پرزور (ہدایت) دیا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف مقدمے اٹھا کر باہر پھینک دیئے جائیں۔ یہ بھی کہا ہے کہ رانا محمد شمیم کا بیان جھوٹاا ہو تو اسے بدترین سزا دی جائے، بیان سچا ثابت ہو جائے تو ثاقب نثار کو جیل بھیج دیا جائے۔ خواجہ آصف اور مریم نواز نے حلفی بیان کو سچ قرار دیا ہے۔ حکومتی حلقوں وزیراطلاعات فواد چودھری اور شہباز گل نے سوال اٹھایا ہے کہ جسٹس ثاقب نثار کو ریٹائر ہوئے ایک عرصہ ہو گیا ہے۔ اب یہ بیان ایک سازش کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ بات بھی کہ رانا محمد شمیم کو نوازشریف نے وزیراعظم کی حیثیت سے گلگت بلتستان کی چیف کورٹ کا چیف جج مقرر کیا تھا اوریہ کہ اب یہ بیان حلفی رانا محمد شمیم نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کے بعد ایک خاص موقع پرکیوں جاری کیا جب احتساب جج کے حکم پر 19 نومبر کو نوازشریف کی جائیداد نیلام ہونے والی تھی؟ (یہ نیلام روک دیا گیاہے) ایک اور اہم بات کہ رانا شمیم نے یہ بیان لندن سے وہاں کے مشہور نوٹری پبلک (اوتھ کمشنر) سے تصدیق کرا کے بھیجا ہے اور یہ کہ یہ وہی نوٹری پبلک ہے جس نے نوازشریف کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی بھی تصدیق کی تھی جب کہ مبینہ طور پر اس کی موجودہ حلفیہ  بیان کی تصدیق کی بھاری فیس بھی نوازشریف نے ادا کی ہے!!
٭اس موقع پر رانا محمد شمیم کے بیٹاحمد حسن ایڈووکیٹ کا بیان بھی دلچسپ ہے۔ اس نے کہا ہے کہ اس کے والد کرونا شروع ہونے سے پہلے لندن گئے تھے (پونے دو سال سے وہیں ہیں؟) اور ان کی نوازشریف سے ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، جب کہ میں خود بھی جیل میں نوازشریف سے ملنے گیا تھا!! اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 نومبر کو تمام متعلقہ افراد کو پیش ہونے کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں!
٭وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری اور اعظم سواتی کے بعض بیانات پر الیکشن کمیشن نے دونوں کو توہین کے نوٹس بھیج دیئے۔ گزشتہ روز فواد چودھری نے کمیشن کے روبروپیش ہو کر زبانی معافی مانگ لی۔ کمیشن نے تحریری معافی طلب کر لی۔ فواد چودھری نے یہ کہہ کر انکارکر دیا کہ میں نے وزیراطلاعات کے طور پر کابینہ کے اجلاس کی خبر جاری کی تھی، توہین کا نوٹس کابینہ کو بھیجنا ہو گا! قومی سیاسی اور سماجی سطح پر معافیوںکے ڈرامے بھی عام ہو گئے ہیں۔ ایک رواج بن گیا ہے کہ فوج، عدلیہ، الیکشن کمیشن وغیرہ کے خلاف جو منہ میں آئے کہہ دو پھر معافی مانگ لو!! کتنی مثالیں دی جائیں! سپریم کورٹ کے سامنے نواز شریف کی معذرت، ایک سابق صدر کی طرف سے جرنیلوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دینے کا اعلان اور پھر پراسرار خاموش معذرت! پچھلے دنوںایک ’توپ‘ قسم کے صحافی اعظم و اینکر پرسن کا جرنیلوں کے نقاب نوچنے کا اعلان، پھر تحریری معذرت کہ جوش بیان کی اشتعال انگیزی سے منہ سے غلط الفاظ نکل گئے! یہ ’’بہت بڑا، سب سے بڑا‘ صحافی اب بھارت کے میڈیا میں کالم شائع کرا رہا ہے۔
٭پہلے وزیرخزانہ اور اب خود وزیراعظم نے نئی خوش خبری سنا دی ہے کہ پٹرول مزید مہنگا ہو رہاہے! چیخنے چلانے کا کوئی فائدہ نہیں! درباری حاشیہ بردار چوبداروں نے پھر قوالی شروع کر دی ہے کہ دنیا بھر میں امریکہ سمیت مہنگائی بڑھ گئی ہے پاکستان اب بھی سب سے سستا ہے۔ مجھے بار بار لکھتے ہوئے کوفت ہو رہی ہے کہ امریکہ کی سالانہ فی کس آمدنی 69323 ہزار ڈالر برطانیہ کی 40394 ڈالر، فرانس کی 45028، حتیٰ کہ آئرلینڈ کی 85209،  حتیٰ کہ بھوٹان کی فی کس آمدنی 3122 اور سری لنکا کی آمدنی 3682 ڈالر سالانہ ہے، جب کہ ہماری فی کس سالانہ آمدنی صرف 8000 ڈالر فی کس!! کیا سرکاری کارندے اردو، انگریزی نہیں پڑھ سکتے؟ انٹرنیٹ کھولیں ہوش ٹھکانے آ جائیں گے!
٭مقبوضہ کشمیر میں بیک وقت گھروں میں گھس کر چار کشمیری شہید کر دیئے، بہار اور تری پورہ میں مسلمانوں کی مساجد جلائی جا رہی ہیں۔ نینی تال (اترا کھنڈ) میں سابق مسلمان وزیرخارجہ سلمان خورشید کے گھر پر پہلے پتھرائو ہوا انتہا پسندوں نے گھر کے اندر گھس کر اہل خانہ پر تشدد کیا اور پھر پورا گھر جلا دیا۔
٭دبئی میںروپوش مغرور سابق خود بخود صدر جنرل (ر) پرویزمشرف نے وزیراعظم نوازشریف کو گرفتار کر کے جس طرح فوجی جرنیلوں کے لشکر کے ساتھ ایوان صدر میں داخل ہو کر صدر محمد رفیق تارڑ کو باہر نکالا، اس کی اندرونی داستان پڑھ کر دل بے پناہ دکھ سے بھر جاتا ہے! پتہ نہیں ن لیگ کے بڑبولے قائدین نے کبھی دبئی میں پناہ گیر اس مفرور شخص کے خلاف کوئی قانونی کارروائی کیوں نہیں کی!!
٭قارئین کرام: میرا عمر بھر کا ہم دَم رفیق سفر موبائل فون پختہ فرش پر گرا اور ہمیشہ کے لئے خاموش ہو گیا۔ اس کی سکرین پر عجیب سی سیاہی چھا گئی، جاتے جاتے ساری معلومات، سارے عزیز و اقارب کے فون نمبر، ان کی تصویریں اور خوش گوار باتیں بھی ساتھ ہی لے گیا۔ نئے فون پر کسی کا کوئی خیریت نامہ، کوئی تصویر، کچھ بھی نہیں آ رہا! اپنے تمام عزیز قارئین سے درخواست کہ پلیز اپنے واٹس ایپ قسم کے خیریت ناموں سے مطلع فرمائیںمیرا واٹس ایپ کا وہی نمبر 03334148962۔

 

تازہ ترین خبریں

کون سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کافیصلہ کیاگیا ہے،تفصیلات اس خبر میں

کون سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کافیصلہ کیاگیا ہے،تفصیلات اس خبر میں

فیصل واؤڈا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ ،تفصیل جانئے اس خبر میں

فیصل واؤڈا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ ،تفصیل جانئے اس خبر میں

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،وزیرخارجہ

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،وزیرخارجہ

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان

خیبرپختونخوا میں پینشن کا بوجھ آنیوالے دنوں میں کتنے ارب ہوجائیگا؟تفصیل اس خبر میں

خیبرپختونخوا میں پینشن کا بوجھ آنیوالے دنوں میں کتنے ارب ہوجائیگا؟تفصیل اس خبر میں

برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی کیوں مانگ لی؟جانئے اس خبر میں

برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی کیوں مانگ لی؟جانئے اس خبر میں

وفاقی وزیرنے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا

وفاقی وزیرنے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف کے رہنما کا اتحادی جماعت ق لیگ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

تحریک انصاف کے رہنما کا اتحادی جماعت ق لیگ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

امریکاکاپاکستان کے حوالے سے ایک اور بڑابیان سامنے آگیا

امریکاکاپاکستان کے حوالے سے ایک اور بڑابیان سامنے آگیا

ایک اوربھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

ایک اوربھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا

وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،ایجنڈا کیاہے؟تفصیل اس خبر میں 

وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،ایجنڈا کیاہے؟تفصیل اس خبر میں 

کس ملک کا سیکورٹی گارڈ اپنی فٹبال ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتارہا؟

کس ملک کا سیکورٹی گارڈ اپنی فٹبال ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتارہا؟

اہم ترین شہر کے بازار سے ایک ساتھ 10موٹرسائیکلیں چوری،جانئے اس خبر میں

اہم ترین شہر کے بازار سے ایک ساتھ 10موٹرسائیکلیں چوری،جانئے اس خبر میں