11:59 am
کشمیریوں کا قتل عام اور عالمی ضمیر 

کشمیریوں کا قتل عام اور عالمی ضمیر 

11:59 am

  نومبر بھارتی فاشزم اور لاکھوں کشمیریوں کے قتل عام کا مہینہ ہے ۔ اسی ماہ کی 5سے 9تاریخ کو 1947ء میں چھ لاکھ سے زائد کشمیریوں کو بھارتی فوج اور پولیس نے  ہندوتوا کے مقامی جتھوں کے ساتھ مل کر شہید کیا تھا ۔شرمندگی تو دور کی بات آر ایس ایس کے غنڈے آج بھی ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے انہیں بے دردی سے شہید کررہے ہیں ۔ناجائز اور غیر قانونی طورپر قابض بھارتی فوجی کالے قوانین ،کی آڑ میں جو چاہے کریں انہیں کوئی عدالت یا ادارہ کچھ نہیں کہہ سکتا نہ پوچھ سکتا ہے ۔جس کی حقیقت اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی کشمیرپر رپورٹ میں بتائی گئی کہ آج تک قابض بھارتی پولیس یا فوج کے کسی ایک بھی مجرم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ 
ہندوستان کا عدالتی نظام مکمل طور پر  آر ایس ایس اور ہندوتوا کے زیر نگرانی کام کررہا ہے جہاں سے تمام فیصلے ہندو دہشت گردوںاورقاتلوں کے حق میں آتے ہیں ۔بابری مسجد کو شہید کرنے والوں کو بری کردیا گیا ۔ نریندر مودی کو ہزاروں مسلمانوں کو شہید کرنے کے جرم سے بری الذمہ قراردیا ،امیت شاہ کے کئی قتل کے گواہوں کو خرید ہ گیا جو ایک درجن سے زائد نہیں بکے انہیں قتل کردیاگیا یہاں تک چند ججوں کو بھی ٹھکانے لگادیا گیا ۔ باقی خوفزدہ ججوں نے اسے بری کردیا ۔ 
سمجھوتہ ایکسپریس کے اقبال جرم کرنے والے مجرموں اورکرنل پروہت جیسے لوگوں کو جن کے خلاف ناقابل تردید ثبوت ہیں بھارتی عدالتوں نے بری کرکے خود کوآر ایس ایس کا غلام ثابت کیا ۔ جبکہ افضل گورو کوعدالتی قتل کرنے کا عجیب وغریب فیصلہ دیتے ہوئے لکھا  ’’ مجرم کے خلا ف کوئی ٹھو س ثبوت نہیں لیکن عوامی رائے یا ضمیر کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے پھانسی کا حکم دیا جاتاہے۔ ‘‘
 سری نگر میں الطاف بھٹ اور دیگر تاجروں کو شہید کرانے والا وجے کمار ،قابض بھارتی انسپکٹر جنرل بریفنگ دیتے ہوئے باربا ر نہ صرف اپنے بیانات بدل رہا ہے بلکہ جھوٹ بولتے ہوئے گھبرایا ہوا بھی لگتا ہے ۔ وہ کہتا ہے کہ یہ لوگ کراس فائرنگ کی زد میں آئے جبکہ تمام مقامی گواہ یہ کہتے ہیں کہ بھارتی فوج نے انہیں انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کیا ۔ اس کے ثبوت بھی دے رہے ہیں ۔
دوسری طرف بھارتی میڈیا پربھی بیان دیتے ہوئے فاروق عبداللہ ،عمر عبداللہ ، غلام بنی آزاداور محبوبہ مفتی جیسے بھارت نواز سیاسی رہنما بھی بھر پور احتجاج کرتے ہوئے قابض انتظامیہ سے اس کی انکوائری اعلیٰ ٰ عدالتی جج سے کروانے کا مطالبہ کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیر ی نوجوانوں ،تاجروںاو ر اہل خانہ کو انسانی ڈھا ل کے طورپر استعمال کرتے ہوئے شہید کروادیتے ہیں ۔اس لئے وہ زبردست احتجاج کے ساتھ ساتھ بھارتیوں کی ریاستی دہشت گردی بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔  
بھارتی اپنی ہندوانہ فطرت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنے مخبروں اور دوستوں کو بھی معاف نہیں کرتے  بی بی سی ہندی پر بیان دیتے ہوئے ایک کشمیری جو کئی کشمیریوں کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہتا ہے  کہ میں بھارتی فوج کے لئے کئی سال سے کام کررہا ہوں۔ کشمیریوں کے خلاف کام کرنے اور ان کی مخبریاں کرنے پر مجھے سونے کا تمغہ بھی دیا گیا ۔اس کے باوجود میرے بیٹے کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا گیا ،مجھے کہنے لگے کہ تمہارا بیٹا دہشت گردتھا اورمقابلے میں مار اگیا ۔بھارتی حکومت اور فوج نے مجھے یہ دوسرا تمغہ دیا ہے ۔میں نے ان سے اپنے بیٹے کے جسد خاکی کا مطالبہ کیا لیکن انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسے دفنادیا گیا ہے ۔آپ کو  اس کی لاش نہیں دی جاسکتی ۔
میرا ان سے صرف یہ مطالبہ ہے کہ میرے بیٹے کی لاش میرے حوالے کریں تاکہ میں اس کا جنازہ پڑھاکر دفن کرسکوں ۔یہ بیان ان تمام کشمیریوںکے کے لئے بھی ایک سبق ہے جو اپنی قوم کے خلاف بھارتیوں کے لئے کام کرتے ہیں ۔ان کا انجام ان جیسا ہی ہوگا۔ 
شہید الطاف بھٹ اور دیگر کے اہل خانہ جو شہداء  کے جسد خاکی کی واپسی کا مطالبہ کررہے تھے ان پر بھارتی فوج اور پولیس نے نہ صرف بہیمانہ تشدد کیا بلکہ انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
باضمیرمیڈیا کی کوریج کی وجہ سے مختلف بہانے کرنے لگے ۔پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتیوں کی دہشت گردی اور سویلین کے قتل عام پر بھرپور احتجاج کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے نام نہاد علم برداروں ، اور انسانی حقوق کی تنظیموںاور اقوام متحدہ  سے مطالبہ کیا کہ وہ سویلین کے قتل عام کا نوٹس لے کر قابض بھارتیوں کے خلا ف کارروائی کریں ۔افسوس کی بات ہے کہ ماسوائے باضمیر عالمی میڈیا کے چند چینلزانسانی حقوق کی تنظیموں اور راہنمائوں کے انسانی حقوق کے جعلی چیمپئن اپنے سیاسی ،دفاعی اور تجارتی مفادات کے لئے مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔
یہ تاریخی حقیقت بھولتے ہوئے کہ ظلم کی رات طویل ہوسکتی ہے ،آخر کا ر ایک خوشگوار صبح آزادی طلوع ہوتی ہے ۔ ان شااللہ وہ دن بھی دور نہیں جب کشمیری قوم بھی اپنی بے مثال جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں بھارت سے آزادی حاصل کرے گی ۔

 

تازہ ترین خبریں

کیا آپ جانتے ہیں مائیکر اوون میں یہ نمبر والے بٹن کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں اس میں چھپے ایسے راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں مائیکر اوون میں یہ نمبر والے بٹن کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں اس میں چھپے ایسے راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

کومے میں بیٹی کو جنم دینے والی ماں ۔۔ ماں کی ممتا نے کیسے اپنی ننھی پری کو موت کے منہ سے بچایا؟

کومے میں بیٹی کو جنم دینے والی ماں ۔۔ ماں کی ممتا نے کیسے اپنی ننھی پری کو موت کے منہ سے بچایا؟

عمرہ کرنے کے لئے جا رہا تھا، ڈکیتوں نے گولی مار دی ۔۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں ایک اور نوجوان کی زندگی لے گئی

عمرہ کرنے کے لئے جا رہا تھا، ڈکیتوں نے گولی مار دی ۔۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں ایک اور نوجوان کی زندگی لے گئی

مفتاح اسماعیل نے نواز شریف کو استعفیٰ پیش کردیا: اسحاق ڈار نئے وزیر خزانہ نامزد

مفتاح اسماعیل نے نواز شریف کو استعفیٰ پیش کردیا: اسحاق ڈار نئے وزیر خزانہ نامزد

یا اللہ! میری ماں کو مسلمان بنا دے ۔۔ خانہ کعبہ میں امی کے لیے دعا کرنے والے نوجوان کی والدہ نے اسلام کیسے قبول کیا؟ ویڈیو وائرل

یا اللہ! میری ماں کو مسلمان بنا دے ۔۔ خانہ کعبہ میں امی کے لیے دعا کرنے والے نوجوان کی والدہ نے اسلام کیسے قبول کیا؟ ویڈیو وائرل

افریقی ملک میں فوجی اڈے پر خود کش دھماکہ،جانی نقصان کی اطلاعات

افریقی ملک میں فوجی اڈے پر خود کش دھماکہ،جانی نقصان کی اطلاعات

مریم نواز کے داماد کے پاور پلانٹ کا معاملہ، اس حوالے سے ماضی میں کیا کچھ ہوا ؟ جانیں

مریم نواز کے داماد کے پاور پلانٹ کا معاملہ، اس حوالے سے ماضی میں کیا کچھ ہوا ؟ جانیں

مفتاح اسماعیل وزیرخزانہ رہیں گے یانہیں ؟نواز شہباز ملاقات میںبڑافیصلہ ہوگیا

مفتاح اسماعیل وزیرخزانہ رہیں گے یانہیں ؟نواز شہباز ملاقات میںبڑافیصلہ ہوگیا

گانے کاستیاناس کردیا۔۔۔ گرباکوئین معروف گلوکار ہ نیہاککڑ سے ناخوش

گانے کاستیاناس کردیا۔۔۔ گرباکوئین معروف گلوکار ہ نیہاککڑ سے ناخوش

نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کا صحافیوں کو دیکھ کر نازیبا اشارہ،عوام میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی

نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کا صحافیوں کو دیکھ کر نازیبا اشارہ،عوام میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی

دریامیں کشتی الٹنے سے کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دریامیں کشتی الٹنے سے کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

زرداری اور شہباز شریف کے علاوہ ایک تیسری وکٹ بھی ہے، اسی وکٹ کو گرانا ہدف ہے: عمران خان

زرداری اور شہباز شریف کے علاوہ ایک تیسری وکٹ بھی ہے، اسی وکٹ کو گرانا ہدف ہے: عمران خان

مقامی کرکٹر کا انتقال: عثمان شنواری کو ٹوئٹ کرکے خیریت سے آگاہ کرنا پڑا

مقامی کرکٹر کا انتقال: عثمان شنواری کو ٹوئٹ کرکے خیریت سے آگاہ کرنا پڑا

عمران خان نے حامد خان کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ دیدیا

عمران خان نے حامد خان کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ دیدیا