12:54 pm
 ای وی ایم کا مخمصہ

ای وی ایم کا مخمصہ

12:54 pm

                                 پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک بڑی قانون سازی عمل میں آئی ہے،اور با ئی ہْک آر کرْوک،حکومت کامیاب قرار پائی ہے
                                 پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک بڑی قانون سازی عمل میں آئی ہے،اور با ئی ہْک آر کرْوک،حکومت کامیاب قرار پائی ہے ۔حا ل ہی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سمیت 33 بلز منظور کرلیے گئے، اپوزیشن کی جانب سے چیلنج کرنے  پر ووٹنگ کرائی گئی۔ تحریک کے حق میں 221 اور مخالفت میں 203 ووٹ آئے۔ حکومت اور اس کی اتحادی جماعتیں اس کو اپنی ایک بڑی کامیابی اور جیت قرار دے رہی ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتیں اس سارے عمل پر تنقید اور احتجاج کررہی ہیں۔ انتخابی اصلاحات کا عمل جمہوریت کے استحکام کا باعث بنتا ہے، لہٰذا اگر بلز کثرت رائے سے منظور ہوئے ہیں تو کلی طور پر ان کی مخالف بھی نہیں کی جاسکتی یا رد نہیں کیا جاسکتا۔ البتہ جو قانون سازی میں جو سقم یا متنازعہ پہلو ہیں ان کی نشان دہی کرکے اصلاح کی کوشش کی جاسکتی ہے تاکہ تنازع طول نہ پکڑے او رملک میں جمہوریت کا عمل چلتا رہے۔ پہلے ہم اس بنیادی نقطے کا جائزہ لیتے ہیں کہ کیا صرف الیکٹرانک ووت مشین کے استعمال سے پورا انتخابی عمل شفاف ہوجائے گا اور ہر ایک فرد یا سیاسی جماعت پولنگ کے عمل اور ووٹوں کی گنتی کے عمل سے مطمئن ہوجائے گی، جیسا کہ حکومت کے وزراء بیان کررہے ہیں۔ کیا صرف الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال سارے انتخابی عمل کو جادوئی طور پر غیرجانبدار اور شفاف بنادے گا۔ یہ وہ سوالات ہیں جو ملک کے فہمیدہ حلقوں میں زیر بحث ہیں۔ بعض حلقوں کی رائے ہے کہ جب تک الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابی، انتظامی اور تقرر و تبادلوں کے مکمل اختیارات نہیں مل جاتے، مسئلہ جوں کا توں رہے گا اور عام انتخابات کے عمل پر سوالیہ نشان لگتے جائیں گے۔ اختلافات، احتجاج کی فضا برقرار رہے گی۔ بھارت کی مثال لیجئے وہاں کا الیکشن کمیشن پوری طرح بااختیار ہے، اور وہ مسلسل سات دہائیوں سے کامیابی اور تندہی سے انتخابات منعقد کراتا چلا آرہا ہے۔ جبکہ ہمارے ہاں الیکشن کمیشن کے ہاتھ، پائوں آئینی ترمیم اور صدارتی آرڈیننس کے ذریعے باندھ دیئے جاتے ہیں۔ بھلے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ایک بہتر آپشن ہو لیکن اس کے استعمال پر تمام سٹیک ہولڈرز کا متفق ہونا ضروری ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے بارے میں الیکشن کمیشن پہلے ہی اپنے تحفظات کا اظہار کرچکا ہے۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے ای وی ایم کے استعمال کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 37 نکات تحریری شکل میں پارلیمانی امور کے بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتائے ہیں۔ بعض حلقے تشویش ظاہر کررہے ہیں کہ حکومت دوسرے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر انتخابی اصلاحات لانا چاہ رہی ہے جو ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد سے قبل ہی اس کو متنازع بنانے کی طرف ایک قدم ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ کے عمل اور اس پر اعتراضات کو اگر ماہرین کی ٹیم کے سامنے رکھ کر ان کی رائے عوام کے سامنے رکھا جاتا تو کم از کم یہ معلوم ہوسکتا تھا کہ تکنیکی طور پر اس کے کیا فوائد و نقصانات ہیں اور یہ کس حد تک قابل اعتماد نظام ہے۔ اس میں وہ خامیاں جس کا تذکرہ ہورہا ہے، قابل اصلاح ہیں یا نہیں، اعتراضات درست ہیں یا غلط، اس بارے میں ہر کوئی اپنی اپنی بولی بول رہا ہے جس میں اس امر کا تعین مشکل ہے کہ کس کا موقف کس حد تک درست ہے اور کس کا کتنا غلط ہے۔ جہاں تک حزبِ اختلاف اور حکومت کے درمیان اس حوالے سے عدم اتفاق کا معاملہ ہے، ہمارے ہاں کم ہی ایسا ہوا ہے کہ اتفاق رائے سے کوئی معاملہ طے ہو۔ سوائے ان معاملا ت کے جہاں قومی ادارے اس کی کوشش نہ کریں۔الیکٹرانک ووٹنگ کو اگر سیاسی مسئلہ بنانے کے بجائے تکنیکی پہلوئوں پر بات کی جائے تو یہ اونٹ کسی کروٹ بیٹھ سکتا ہے، بصورتِ دیگر یہ اونٹ کھڑا ہی رہے گا اور اس کی کوئی کل بھی سیدھی نظر نہیں آئے گی۔ حکومت اور حزبِ اختلاف کے درمیان اس معاملے پر اختلافات اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ اب واپسی ناممکن لگتی ہے جبکہ حکومت اور الیکشن کمیشن بھی مدمقابل ہیں۔ بجائے اس کے کہ الیکشن کمیشن کے تحفظات کا تکنیکی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے اور حزبِ اختلاف کو قائل کیا جاتا لیکن حکومت نے سادہ اکثریت سے بل منظور کراکے اپنی من مانی کی ہے۔جس طرح ملکی سیاست میں تلخی بڑھتی جارہی ہے اور سیاسی اختلافات ذاتی اختلافات میں تبدیل ہورہے ہیں، تو ایسے حالات میں متفقہ انتخابی اصلاحات لے کر آنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ (جاری ہے)
 

تازہ ترین خبریں

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ

ایل پی جی کی قیمت میںکتنی کمی ہوگئی ،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ایل پی جی کی قیمت میںکتنی کمی ہوگئی ،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے خوشی کی خبرآگئی

انتقال کو 40 دن گزر گئے لیکن۔۔ قرض لے کر بیٹے کو سعودی عرب بھیجنے والے والدین کو لاش کیوں نہیں دی جارہی؟

انتقال کو 40 دن گزر گئے لیکن۔۔ قرض لے کر بیٹے کو سعودی عرب بھیجنے والے والدین کو لاش کیوں نہیں دی جارہی؟

ضروری نہیں کینسر ہونے سے بال گر جائیں۔۔ 2 بچوں کے ہوتے ہوئے کیمو تھیراپی کروانا آسان نہیں تھا.. کیمو تھیراپی کیسے ہوتی ہے؟

ضروری نہیں کینسر ہونے سے بال گر جائیں۔۔ 2 بچوں کے ہوتے ہوئے کیمو تھیراپی کروانا آسان نہیں تھا.. کیمو تھیراپی کیسے ہوتی ہے؟

میں نے کینسر کو ہرا دیا ۔۔ معصوم بچہ کینسر کی جنگ جیتنے کے بعد خوشی مناتے ہوئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

میں نے کینسر کو ہرا دیا ۔۔ معصوم بچہ کینسر کی جنگ جیتنے کے بعد خوشی مناتے ہوئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ایسے لوگوں سے بنا ضرورت چیزیں لے لیا کرو ۔۔ وہ 4 لوگ کون ہیں جن کی غریبی نے انہیں سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا؟

ایسے لوگوں سے بنا ضرورت چیزیں لے لیا کرو ۔۔ وہ 4 لوگ کون ہیں جن کی غریبی نے انہیں سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا؟

عمران خان نے تو پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ۔۔۔۔آڈیو لیک ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان منظر عام پر آ گیا

عمران خان نے تو پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ۔۔۔۔آڈیو لیک ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان منظر عام پر آ گیا

سونایکدم سستا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک کتنی کمی ہوگئی ،بچوں کی شادی کےلیے پریشان والدین کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سونایکدم سستا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک کتنی کمی ہوگئی ،بچوں کی شادی کےلیے پریشان والدین کے لیے خوشی کی خبرآگئی

اس نے مسلمان ہونے کے باوجود میری جان بچائی۔۔ لیسٹر میں ہونے والی ہندو مسلم لڑائی میں کس طرح مسلمان لڑکے نے ہندو کو بچا کر انسانیت کی مثال قائم

اس نے مسلمان ہونے کے باوجود میری جان بچائی۔۔ لیسٹر میں ہونے والی ہندو مسلم لڑائی میں کس طرح مسلمان لڑکے نے ہندو کو بچا کر انسانیت کی مثال قائم