12:56 pm
 زمینی حقیقت

 زمینی حقیقت

12:56 pm

پاکستان سے عربوں کی حمایت بطور خاص آل سعود کی شدید جذباتی حمایت کا مرتکب میں ہی اکیلا ہوں، عہد جوانی سے اب تک، اب بال سفید ہوگئے،
پاکستان سے عربوں کی حمایت بطور خاص آل سعود کی شدید جذباتی حمایت کا مرتکب میں ہی اکیلا ہوں، عہد جوانی سے اب تک، اب بال سفید ہوگئے، کمر میں خم آگیا ہے، بڑھاپا آیا تو اس سے پہلے جسمانی بیماریوں کی افتاد بھی ہے، اس کے باوجود میں نے آل سعود کی جذبات پر مبنی محبت کی بناء پر ان کی حمایت میں مسلسل کالم لکھے، ایرانی انقلاب کی شدید مخالفت کی ہے، ایرانی انقلاب کے نقائص سیاسی طور پر بیان کیے تھے، شائد یہ کالم پندرہ سولہ کتابوں کا مواد ہوگا۔ میری طرح تو نہیں مگر ایک اور کالم نگار نے بھی اس سال تقریباً درجن بھر  کالم لکھے۔  مگر انہوں نے کبھی میری طرح سعودیہ اور عربوں کی کبھی حمایت نہیں لکھی۔ یہ جرم ، یہ سنگین جرم، اکیلے میں نے ہی کیا ہے۔ اس بنیادی بیان کے ساتھ میں کچھ زمینی تلخ حقائق اور کچھ وضاحت اپنی شخصیت کے حوالے سے  لکھ رہا ہوں۔
میں نے جتنی بھی سعودیہ کی حمایت لکھی ہے وہ محض اپنی مرضی سے لکھی ہے آل سعود بادشاہتوں کی اسلام دوستی، عظیم اسلامی خدمات، مسلمانوں کے جذبہ خیر سگالی ، زلزلوں میں بھرپور امداد، حجاج کی نادر خدمت، حرمین شریفین کی عظیم ترین توسیعات، جو شاہ فہد کے عہد میں ہوئی، بطور خاص مسجد نبویؐ کی توسیعات اور قرآن پاک کی اشاعت کا عالمی سطح کا مدینہ منورہ میں منفرد اشاعتی ادارہ قائم کرنا، حرم بیت اللہ میں شاہ عبداللہ آل سعود کی عظیم ترین توسیع۔ میں ان سے شدید متاثر ہوا اور مسلسل لکھا بطور خاص شاہ فیصلؒ، شاہ عبد اللہؒ اور ان کے والد عظیم ترین مدبر و سیاست دان شاہ عبد العزیزؒ آل سعود کی ہمہ جہت عبقریت سے جتنا متاثر ہوا میں نے اس کو اپنے قلم سے مسلسل بیان کیا، اسے شائع کروایا، شاہ سلمان کی بھرپور حمایت لکھی۔ ان کی سیاسی حیثیت کو اپنے قلم سے بار بار اجاگر کیا، ولی عہد محمد بن سلمان کی بھی بھرپور حمایت لکھی ہے بطور خاص ان کی اسلام آباد آمد پر جذباتی محبت اور سیاسی ابلاغیات پر مبنی جو بھی کالم لکھے ۔ میں ان پر آج بھی قائم ہوں۔ جمال خاشقجی قتل میں ، کھل کر سی آئی اے کی ’’سازش‘‘ کو دیکھتا  رہا ہوں اور سی آئی اے کے حوالے سے بھی سازشی کردار کو بیان کرکے لکھتا رہا ہوں۔ ان پر آج بھی قائم ہوں چونکہ میں نے عربوںسے کھل کر محبت کی ہے پوری زندگی یہ محبت کی اور لکھی ہے اس کی اصل وجہ ہمارے نبی اکرمﷺ کا عرب ہونا ہے۔ مکہ و مدینہ کا ہونا ہے، مہاجرین صحابہ و انصار کرام کا عرب ہونا ہے۔ عشرہ مبشرہ صحابہ، آل محمدﷺ اور آل رسول ﷺ کا عرب ہونا ہے۔ میں مزاج اور افتاد طبع کے اعتبار سے فقیر اور قلندر ہوں لہٰذا اپنے فطری مزاج کی کیفیات میں فقیروں اور غریبوں کا محمدﷺ اور علیؓ اور فاطمہؓ میرے روحانی مرشد ہیں۔ سید الشہداء امیر حمزہؓ محبت رسول و غیرت رسولﷺ کا منظر او ر مظہر ہیں وہ میرے روحانی شہید زندہ  بادشاہ ہیں۔ یہ سب عظیم ترین مسلمان عرب ہیں۔ اسی وجہ سے میں ’’عجمی‘‘ ہوکر بھی ان مسلمان عربوں سے محبت کرتا رہا ہوں بطور خاص سرزمین سعودی عرب سے۔ میں نے اگر الشیخ محمد بن عبد الوہاب کی سیاسی دینی حیثیت کو قبول کیا ہے تو میری راہنمائی اس معاملے میں میرے فکری مرشد علامہ اقبالؒ نے اپنے سات مشہور خطبات جو  ’’اسلامی الہیات کی تشکیل جدید پر‘‘ مبنی ہیں ، میں کی ہے۔ پیدائشی طور پر میرا خاندان فیروز پور سے مہاجرت کے سبب پکا مسلم لیگی ہے جبکہ سر آغا خان مرحوم بطور صدر مسلم لیگ میرے سیاسی رہبر آج بھی ہیں حالانکہ وہ مذہبی اور مسلکی طور پر اسمعیلی شیعہ تھے ۔ محمد علی جناح پیدائشی طور پر  اسماعیلی شیعہ تھے، پھر وہ 18 سال کی عمر میں اثنا عشری شیعہ ہوگئے۔ پھر وہ قانون دان بن کر مسلک و مذہب سے بالاتر ہوگئے۔ وہ صدر مسلم لیگ تھے اور انہیں مسلمانوں نے شیعہ و سنی، سب نے اپنا سیاسی  رہبر بنایا۔ وہ بھی میرے سیاسی قائد اور رہبر ہیں۔ سر آغا خان اور خاندانی طور پر محمد علی جناح کے نجی طور پر مسلک و مذہب کا (شیعہ ہونا) میرے لئے قابل قبول ہے۔ میں شیعہ کو مسلمان تسلیم کرتا ہوں، ان کی عزت کرتا ہوں۔ میرے نزدیک شیعہ ہونا محض حب اہل بیت کا اظہار ہے او میری طرح ہر سنی خاندان کا ہر فرد عملاً حب اہل بیت کے سبب کچھ نہ کچھ شیعہ ہی ہوتا ہے۔ میرا مسلک یزید کے حوالے سے وہی ہے جو امام ابن تیمیہؒ کا ہے کہ ہم اسے ناپسند کرتے ہیں۔ یہ وضاحت میں نے اس لئے لکھی ہے کہ ماضی میں کچھ شیعہ حلقے طویل طویل مضمون لکھ کر اوصاف کے  پتے پر مجھے بھجواتے رہے کہ وہ مجھے عام سا شیعہ مخالف  سمجھتے رہے۔ حالانکہ میں مسلک اور مذہب سے بالاتر مسلمان ہوں البتہ ’’رافضیت‘‘ قبول نہیں ہے۔
میں نے شاہ سلمان یا محمد بن سلمان  یا خلیجی بادشاہتوں سے آج تک ایک چائے کا کپ  یا ایک کھجور کا تحفہ یا ایک ریال یا ایک ڈالر کا تحفہ یا ہدیہ وصول نہیں کیا۔ نہ انہوں نے آج تک میرا ذاتی طور پر شکریہ ادا کیا ہے ۔ اتنی شدید محبت، اتنی شدید اور  عربوں کی ، خلیجی عربوں کی ، حمایت اور سعودیہ کی قدم قدم پر  حمایت لکھتے، فکری مدد کرنے کے باوجود میں موجودہ سعودی عہد کا ’’معتوب‘‘ ہوں۔ ’’ناپسندیدہ‘‘ ہوں۔ کچھ صحافیوں کو جانتا ہوں جو سعودیوں کے معتوب ہیں حالانکہ ہمیں معتوب بنانے والے یہ  کچھ عرب متبکر ہیں یا عدم فراست کے  حامل ، عرب اخلاقی حسن سے بھی عاری انسان۔
 

تازہ ترین خبریں

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟  وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان  سےاستعفے کا مطالبہ

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سےاستعفے کا مطالبہ

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا