12:58 pm
آئے نہیں لائے گئے ہیں؟

آئے نہیں لائے گئے ہیں؟

12:58 pm

واہ بھی واہ، اسے کہتے ہیں کامیابی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک ہی دن میں حکومت نے 33 بلز منظور کرلئے، اپوزیشن نے چیلنج
واہ بھی واہ، اسے کہتے ہیں کامیابی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک ہی دن میں حکومت نے 33 بلز منظور کرلئے، اپوزیشن نے چیلنج کرنے کی کوشش کی تو ووٹنگ کرائی گئی، تحریک کی حمایت میں 221 اور مخالفت میں 203 ووٹ پڑے ، کراچی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے  عامر لیاقت نے یہ کہہ کر کہ ’’آئے نہیں لائے گئے  ہیں ‘‘ وہی لائے ہیں، جو پہلے لاتے ہیں ، وہ بڑے اہتمام کے ساتھ لائے ہیں، بھانڈا پھوڑ دیا کہ33 بلز منظور کروانے والی کہانی کا ہیرو کون ہے، یقین کریں اگر یہ خاکسار قومی اسمبلی کے گیٹ پر اس وقت موجود  ہوتا کہ جس وقت عامر لیاقت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ’’لائے‘‘ جانے کا اعتراف کر رہے تھے … تو ان سے ضرور یہ سوال پوچھتا کہ کیا آپ اور وہ کہ جنہیں زبردستی  اور  بڑے اہتمام کے ساتھ پارلیمنٹ میں لایا گیا ہے … کیا آپ سب خچر یا گھوڑے ہیں کہ جنہیں کبھی ہانک کر اسمبلی کے اندر اور کبھی لات مار کر اسمبلی سے نکال باہر کیا جائے ’’نکوں‘‘ کے گروہ میں شامل غالباً یہ واحد ’’نکا‘‘ ہے کہ جو ’’ابا‘‘ کو بھی بھرے بازار میں خوار کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ارے بھائی کم از کم تم قومی اسمبلی کے ’’سپریم‘‘ ہونے کی لاج ہی رکھ لو، ایک طرف یہ نعرہ کہ قومی  اسمبلی سب سے ’’سپریم‘ ‘ ہے اور دوسری طرف یہ دعویٰ کہ ’’ہم آئے نہیں لائے گئے  ہیں‘‘ … اور وہی بڑے اہتمام کے ساتھ لائے ہیں جو پہلے لاتے ہیں ، بات کچھ جچتی نہیں، نکا، نکا   ہی  رہتا ہے ،سوال تو بنتا ہے کہ جو اپنی مرضی سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں آنے یا نہ آنے کے فیصلے پر قدرت نہیں رکھتے ، ان سے ملکی مسائل کے حل کی توقع رکھنا کٹے سے دودھ نکالنے کے  مترادف ہے… 33 بلز پاس ہوگئے، اپوزیشن جماعتوں کا اس پر اپنا موقف ہے،  لیکن عوام اپنے حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کے سامنے یہ سوال اٹھانے میں حق بجانب ہیں کہ اگر آپ ایک پیج پر جمع ہوکر ایک بڑی قانون سازی عمل میں لائی سکتے ہیں تو پھر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مل کر قوم کو مہنگائی کے عذاب سے نجات کیوں نہیں دلاسکتی؟
کیا ہی اچھا ہوتا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مل کر ایک بل مہنگائی کے خاتمے کے لئے بھی منظور کروالیتی، کلبھوشن یادیو جیسے انٹرنیشنل بدمعاش اور دہشت گرد کو اپیل دینے کے حق میں اگر قانون ساز ی ہوسکتی ہے تو 22کروڑ  پاکستانیوں کو ’’مہنگائی‘‘ کے سونامی سے نکالنے کے لئے قانون سازی کیوں نہیں ہوسکتی؟
کلبھوشن یادیو سے ہماری ذاتی دشمنی تو کوئی نہیں ہے، وہ کون لوگ تھے کہ جو قوم کو بتایا کرتے تھے کہ کلبھوشن یادیو بڑا خطرناک دہشت گرد اور ’’را‘‘ کا عہدیدار ہے؟ وہ کون تھے کہ جو قوم کو بتایا کرتے تھے کہ کلبھوشن کے نیٹ ورک نے کوئٹہ سے کراچی تک دہشت گردی کے متعدد واقعات میں کئی بے گناہ پاکستانیوں کو قتل کیا ؟ بم د ھماکے کئے، کلبھوشن، بلوچ علیحدگی پسندوں کو فنڈز مہیا کرتا تھا ، لیکن اب اگر ’’نکے‘‘ سے مل کر اسے اپنی سزا کے خلاف پاکستانی عدالت میں اپیل کا حق دے رہے ہیں … تو ان کی مرضی، مطلب یہ کہ ایک بھارتی جاسوس کے لئے ہمدردی کے یہ جذبات واقعی کسی خاص ’’تبدیلی‘‘ کا ہی شاخسانہ ہوسکتے ہیں۔
وطن عزیز میں کتنے ہی پاکستانی نوجوانوں سے اپیل کا حق چھین کر انہیں منوں مٹی تلے سلا دیا گیا ، یہ حکومت اور ان کے اتحادی دوسروں پر ’’مودی‘‘ کے یار ہونے کی پھبتیاں کسا کرتے تھے، اب کون کس کا یار ہے؟ کون کس کا وفادار ہے؟ اس بھارتی جاسوس کا حمام تو ایسا ہے  جس میں سب ہی ننگے ہیں، ای وی ایم یعنی الیکٹرانک مشین کے ذریعے انتخابات کروانے کا معاملہ ہو یا سٹیٹ بینک کی مکمل آزادی کا معاملہ، لوگوں کو  سبھی پر شدید اعتراضات ہیں، لیکن قوم کی درخواست فقط اتنی ہے کہ صاحب بہادر! کوئی ایک بل ایسا بھی منظور کرلیا جاتا کہ جس کا براہ راست فائدہ پاکستان کے غریب عوام کو پہنچ سکتا، آپ کو کلبھوشن  یادیو، سٹیٹ بینک کی آزادی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی فکرہے جبکہ کروڑوں کی تعداد میں غریب پاکستانی دو وقت کی روٹی کی فکر میں مبتلا ہیں ، پاکستانیوں کے چولہے بجھتے جارہے ہیں ، غریب ، غریب سے غریب تر ہوتے چلے جارہے ہیں … آخر وزیراعظم عمران خان غریبوں کو اپنی تقریروں، وعدوں اور بڑے بڑے دعوئوں کے ذریعے کب تک بہلاتے رہیں گے؟ قانون سازی بھارتی جاسوس کے حق میں اور وعدے، دعوے اور لمبی لمبی تقریریں پاکستانی قوم کے لئے ، ایسا کب تک ہوتا رہے گا، حکومت جس وقت 33 بلز پاس کروا رہی تھی … ایوان اس وقت شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کی سی کیفیت سے دوچار تھا، اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے سپیکر ڈائس  کو گھیر رکھا تھا، شدید نعرے بازی ، حتیٰ کہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں دھکم پیل اور گالم گلوچ کا میچ بھی جاری رہا ، پاکستان کی سب سے سپریم پارلیمنٹ کے اراکین نے ایک دوسرے کو بڑھ چڑھ کر رگڑنے کی کوششیں کرکے پارلیمنٹ کی ’’سپرمیسی‘‘ کا جس طرح سے اظہار کیا وہ بھی قابل غور ہے ، مرتضیٰ جاوید عباسی اور مراد سعید چونکہ ’’سپریم‘‘ پارلیمنٹ کے رکن ہیں … اس لئے انہوں نے ’’سپرمین‘‘ کی طرح جس طر ح سے ایک دوسرے پر چڑھائی کرنے کی کوشش کی … وہ منظر بھی بڑا دیدنی تھا، پھر شہریار آفریدی اور مرتضیٰ جاوید عباسی میں تلخ کلامی ، ایجنڈے کے صفحات کو پھاڑ کر ہوا میں اچھالنا، اشارے کنائیوں میں اشتعال انگیزی، مطلب یہ کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس  میں ایک طرف رونے رولانے کا پورا سامان موجود تھا، تو دوسری طرف ہنسنے، ہنسانے کے منظر نامے بھی بڑے واضح تھے۔
اگر جمہوریت کا بانی ’’افلاطون‘‘ کو قرار دیا جاتا ہے تو جمہوری پارلیمنٹ کا بانی کسے قرار دیا جائے؟  یہ کیسی پارلیمنٹ اور کیسی قانون سازی ہے کہ 33 بلز منظور کروا کر حکومت اور اس کے اتحادی جیت کی خوشیاں منا رہے ہیں … جبکہ  دوسری طرف اپوزیشن جماعتیں اس سارے عمل پر نہ صرف یہ کہ شدید تنقید کررہی ہیں بلکہ سخت ترین احتجاج کا عندیہ بھی دے رہی ہیں، اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ اپوزیشن اس قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ کے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگاتی ہے … یا پھر ایک بھرپور اور جاندار دھرنے کا اہتمام کرکے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرتی ہے ، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمن کے تیور تو خطرناک ہیں مگر شہباز شریف اور بلاول زرداری کے حوالے سے کوئی پیشن گوئی  کرنا قبل از وقت ہوگا۔
ن لیگ کے حوالے سے یہ جو مشہور ہے کہ ان کا ایک ہاتھ گریبان پر اور دوسرا پائوں میں ہوتا ہے اور شہباز شریف تو ڈیل کے لئے کچھ بھی کر گزرنے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ، کوئی شک نہیں کہ عوام کو مہنگائی نے بہت پریشان کر رکھاہے، لیکن کیا ’ن‘ لیگ  اور پیپلز پارٹی بھی عوام کو تبدیلی سے نجات  دلانے کے لئے کشتیاں جلانے کے  تیارہے؟
 

تازہ ترین خبریں

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟  وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان  سےاستعفے کا مطالبہ

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سےاستعفے کا مطالبہ

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا