01:01 pm
کلبھوشن اورقانون سازی… کیوں؟

کلبھوشن اورقانون سازی… کیوں؟

01:01 pm

دنیا امن وسلامتی کی آرزو مند اور دعویدار ہے لیکن اس امن وسلامتی کی بنیادی شرط اور بنیاد عدل ومساوات ہے۔اگریہ شرط پوری نہ ہو، سب کے ساتھ برابرکاسلوک
دنیا امن وسلامتی کی آرزو مند اور دعویدار ہے لیکن اس امن وسلامتی کی بنیادی شرط اور بنیاد عدل ومساوات ہے۔اگریہ شرط پوری نہ ہو، سب کے ساتھ برابرکاسلوک نہ ہوتوانسانی عالمی امن وسلامتی فقط ایک دعوی اورخالی آرزوہی رہے گی اوراس کے بغیرقیامِ امن ناممکن رہے گا۔سوئے اتفاق اوربد قسمتی سے دنیامیں تصادم کی فضا،ظلم وناانصافی اورسب سے یکساں سلوک مفقودہے۔ یہ بھی عجب ستم ظریفی ہے کہ یہ ظلم اور ناانصافی صرف مسلمانوں سے روارکھی جارہی ہے۔ ظالمانہ تصادم کی فضاکاعملی شکاربھی مسلمان ہیں اورعجیب ستم ظریفی اورظلم یہ ہے کہ اس تصادم اور ظلم وفسادکی جڑبھی مسلمانوں کو ٹھہرایا جارہا ہے  اوراس سے بڑاظلم یہ ہے کہ مسلمانوں نے یہ کیفیت چپ چاپ برداشت کرلی ہے،کم سے کم دنیا بھر کے مسلم حکمران توبالکل چپ ہیں،اس پراحتجاج بھی نہیں کر رہے جیسے کچھ دیکھتے سمجھتے نہ ہوں۔اس المناک صورت حال کاسبب یہ ہے کہ یہاں عوام اور حکمرانوں کے درمیان وسیع خلیج حائل ہے جس کے نتیجے میں ہمارے یہ حکمراں اسلام مخالف قوتوں کے رحم وکرم پرہیں اورعالمِ اسلام ظالم لٹیروں کی زدمیں ہے۔
اگرصحیح اسلامی فضاہوتی تودنیابھرکے مسلم عوام اوراسلامی دنیا کی یہ حالت نہ ہوتی۔آج بھی اگرمسلم عوام اوران کے حکمراں متحدہوکراس امتیازی سلوک کے خلاف زوردارآوازیں اٹھائیں تویہ فضابدل سکتی ہے۔امن وسلامتی کے جھوٹے دعویداراپنی اپنی قوم کے سامنے رسواہوکربے اثرہوسکتے ہیں کیونکہ حسنِ اتفاق سے ان کے اپنے اپنے ملک کے عوام ان ظالم جمہوری قوتوں کے رحم وکرم پرہوتے ہیں اوریہ عوامی جمہوری قوتیں جس طرح اپنے جھوٹے حکمرانوں کو برداشت نہیں کرتیں،وہ پسماندہ قوموں سے ظلم و ناانصافی اورڈبل معیار کی بھی مخالف ہیں اس لئے ضرورت  ہے کہ اسلامی دنیاکے عوام دنیاکے جمہوری عوام تک رسائی اورربط کی صورت پیداکریں توپھروہی ہوسکتاہے جوعراق میں بش اورٹونی بلیئرکے ساتھ ہوا۔
گوعراق ابھی تک آزادنہیں ہوالیکن عراقی عوام آزادہوگئے ہیں کیونکہ انہوں نے ظلم کومستردکردیاہے اوران کی اوران کے قاتل کی حقیقی صورتحال دنیاکے جمہوری عوام تک پہنچ گئی ہے جواپنے حکمرانوں سے حساب لے سکتے ہیں اورلیتے ہیں۔اگرآپ کی نظر تاریخ پرہے توآپ محض مسلمان ہونے کے سبب اس ظالمانہ تہمت اورتصادم سے بچ بھی سکتے ہیں۔ مشرقِ وسطی پرجارحانہ حملے سے صلیبی جنگوں کاآغازکس نے کیابلکہ یہ بھی کہ یہ کس نے کروایا؟400سال تک انسانیت کاخون پانی کی طرح بہتارہاجن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی،مال لوٹاگیا،ملک چھینے گئے،یہ سب سلوک یورپ کے صلیبیوں نے مسلمانوں سے کیاتھا۔پہلی اوردوسری عالمی جنگیں کس نے شروع کیں؟پرانے سامراجیوں نے۔ آج  یہ ظالمانہ تصادم کی فضاکس نے پیدا کی؟آج کے نئے سامراجیوں نے۔مگریہ سب کچھ کس نے کرایا؟ مسلمانوں کے اصلی دشمن یہودیوں نے،جی ہاں! خفیہ وسیہ کاریوں میں صہیونیوں کاجواب نہیں۔
یقین نہیں آتاتودیکھ لیجئے ہٹلرکے آنے تک مسیحی دنیاخصوصاً یورپ یہودیوں کادشمن تھا، ان  سے نفرت کرتاتھا،اپنے معاشرے سے انہیں نکال باہرکرناچاہتا تھا۔دونوں عالمی جنگوں میں اگرسودخوروں کے قرضے نہ ہوتے تویہ جنگیں ایک قدم بھی آگے نہ بڑھ سکتی تھیں۔انہی یہودیوں کے قبضہ میں سودی کاروبارتھا؟دونوں جنگوں میں لگنے والے یہودی سرمائے نے مغرب کوپنجہ یہود میں جکڑدیا تھا۔دوسری عالمی جنگ اوربعدکے حالات سے توساری دنیا سودکے جال میں پھنس گئی ہے اوریہ جال یہودیوں شکاریوں کے ہاتھ میں ہے!
گزشتہ صدی کے دوران سودخوروں نے سودی پیسے سے مسلمان حکمرانوں کو خریدنا چاہا تھا مگرمنہ کی کھائی،یہی پیسہ مغرب کے حکمرانوں کوجکڑنے کے لئے  دیاگیا۔پہلے یورپ کوپھر امریکہ  کوچنانچہ آج سب پنجہ یہودمیں ہیں لیکن یہودی کی سیاہ کاری ملاحظہ ہوکہ وہ انہی پرانے اور نئے سامراجیوں سے مسلمانوں کو پٹوا رہا ہے اور مسلمان آج بھی سورہے ہیں یاسلادیئے گئے ہیں۔ اسلام اورمسلمانوں سے یہودی عداوت اور حسد ایک فطری ردعمل ہے۔اس عداوت اورحسدکی ایک لمبی تاریخ ہے جوطویل بھی ہے اورتلخ بھی۔ایک وقت تھاجب مکہ اورعرب کے تمام بت پرست اوریہودی اسلام اورمسلمانوں کے خلاف متحد تھے،آج بھی متحدہیں،پہلے مشرکین مکہ اور یثرب وخیبرکے یہودی اسلام کے خلاف متحد تھے۔آج بھی تل ابیب اورنئی دہلی نے ایک مدت کے بعد ایک دوسرے کوپہچان لیاہے۔پہلے اتحادخفیہ تھالیکن ایڈوانی اورشیرون نے اسے ایک کھلی حقیقت بناکر مسلمان دنیاکو پیغام دیااب مودی ونیتن شیروشکرہیں کہ کل بھی دونوں کادشمن مشترک تھااورآج بھی مشترک ہے۔
اس اشتراک،عداوت اورحسدنے یہودو ہنود کومسلمانوں کے خلاف ایک بنارکھاہے۔ان  دونوں کی خواہش ہے کہ نئے اورپرانے سامراجی انہیں تعاون کے لئے  اپنے مہرے بنائیں توخونِ مسلم میں ہاتھ رنگ کرمن کوشانتی ملے اورلوٹ مارمیں سے کچھ حصہ بھی ملے مگرقدرت نے نئے سامراجیوں کوننگاکردیاہے اور امریکہ اورمغرب کے جمہوریت پرست عوام انہیں تاریخ کی گمنامی میں دھکیل رہے ہیں مگریہ یہودوہنود اب بھی نہیں بدلے۔وہ عدل وانصاف کی ہرآوازپرتلملا اٹھتے ہیں،وہ ہرصورت میں کچھ نہ کچھ لے مرنے کی فکرمیں رہتے ہیں کہ فلسطین اورکشمیرمیں کسی نہ کسی بہانے مسلمانوں کاخون بہاتے رہیں۔ مسلمانوں  کے لئے  یہ موقع ہے کہ مغرب کے امن پسند  اور انصاف کے داعی تنظیموں سے اپنارابطہ ازسرِنو مرتب کریں۔اسی خدشے کے پیشِ نظر مسلم ملکوں کے لئے  داخلی، علاقائی اورعالمی مسائل پیداکرکے الجھانے کی سرتوڑکوشش موجودہ خفیہ سازش کا حصہ ذ ہے۔صہیونیوں کوپہلے خطرہ صرف پاکستان کے ایٹمی اسلحے سے تھامگراب تازہ خطرہ افغانستان سے انخلا اورخطے میں پاکستان کی حربی صلاحیت کے بعدان کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔
مودی کشمیرمیں وہی کھیل کھیل رہاہے جواسرائیل کاجنونی دہشت گرد فلسطین میں کھیل رہاہے۔آزادی مانگنے والاہرکشمیری بھارت کے نزدیک پاکستان کاایجنٹ ہے اس لئے اس کی ظالم فوج مارنے میں حق بجانب ہے۔پاکستان کے حکمراں تواقتدارکی کرسی کے لئے  کشمیریوں کی ہرقربانی کوپس پشت ڈالتے ہوئے اپنے اگلے اقتدارکی لڑائی میں مصروف ہوگئے ہیں، جبکہ بھارت انتہائی مکاری اور ہوشیاری کے ساتھ پاکستان کودباؤمیں رکھنے کے لئے  اصل مسائل پرمذاکرات کرنے کی بجائے دوسرے مسائل میں پاکستان کوالجھارہا ہے۔وہ کشمیریوں کو شہید کر رہاہے اورہم کلبھوشن کی رہائی کے لئے  قانون سازی کررہے ہیں۔لیکن کشمیری اب اس بات سے آگاہ ہوچکے ہیں کہ اگرافغانستان جیساملک دنیا کی سب سے بڑی سپرطاقت اوراس کے اتحادیوں کو شکستِ فاش پرمجبورکرسکتاہے توبھارتی بنیاتو اس کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ کشمیریوں نے اپنے خون کے ساتھ جوحریت کی داستانیں رقم کی ہیں اور اپنی آزادی کی خاطرجو بیش بہاقربانیاں دی ہیں،وہ کبھی رائیگاں نہیں ہوسکتیں اوروہ دن بہت قریب ہے جب کشمیری اپنی اس فصل کوآزادی کی نعمت میں وصول کرکے رہیں گے۔ انشا ء اللہ!
 

تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لندن سے راتوں رات پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان مین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

لندن سے راتوں رات پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان مین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ڈالر نے پاکستانی معیشت کی کمر توڑ ڈالی، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

ڈالر نے پاکستانی معیشت کی کمر توڑ ڈالی، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا