03:05 pm
                                  ای وی ایم کا مخمصہ

                                  ای وی ایم کا مخمصہ

03:05 pm

 (گزشتہ سے پیوستہ)
حکومتی وزراء کی جانب سے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگانے کے بجائے، اس کا احسن طریقہ یہ تھا کہ الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی میں جو رپورٹ پیش کی ہے اس کا نکتہ وار جواب دے دیا جاتا تو زیادہ مناسب ہوتا، ایسا کرنے سے الزام تراشی سے بچا جاسکتا تھا۔ الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ مشین کے ذریعے ووٹر کی شناخت خفیہ نہیں رہے گی اور نہ یہ بات خفیہ رہے گی کہ ووٹر نے ووٹ کس امیدوار کو دیا۔ اب اس کا جواب تو یہ ہونا چاہیے کہ کس طرح اس امر کا اہتمام کیا جائے گا کہ دونوں باتیں خفیہ رہ سکیں۔ اس کا یہ جواب تو نہیں بنتا کہ یہ مشین جعلی بیلٹ پیپر والوں کے لیے بری خبر ہے۔ اس طرح الیکشن کمیشن کے دوسرے اعتراضات کا جواب بھی ملنا چاہیے۔قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کا عمل خطرناک ہے۔ عدلیہ اور پارلیمان تک اس سے محفوظ نہیں، سیاستدانوں کو تدبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اداروں کو اپنی منشاء کے مطابق چلانے کی کوشش نہیں کرنا چاہیے اور یہی ذمہ داری اداروں کی بھی ہے کہ وہ اپنے آئینی اور قانونی مینڈیٹ کی حد کراس نہ کریں، اسی میں آئینی اداروں کا احترام پوشیدہ ہے۔ انتخابی اصلاحات وقت کا تقاضا ہیں لیکن ہر پہلو پر غور کرنے کے بعد فیصلہ ہونا چاہیے تاکہ انتخابات کی شفافیت یقینی بنے اور ملک میں عوام کی رائے کے مطابق حکومت قائم ہو جس پر انگلی اُٹھانے کی نوبت نہ آئے۔اداروں کو ذاتی اور جماعتی مفادات کے تابع رکھنے کی کوشش کے بجائے حقیقی معنوں میں قومی مقاصد اور ملکی آئین کے تابع کرنے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنی نیّتوں کی تطہیر کرنا ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی ورکنگ کو محض انتخابی ذمہ داری نہیں بلکہ انتظامی ذمہ داری کے طور پر دیکھنا ہوگا۔

 الیکشن کمیشن میں بہترین انتظامی صلاحیتوں کے حامل بیوروکریٹس کے ہاتھ دینا ضروری ہے کیونکہ انتخاب منعقد کرانا عدالتی نہیں انتظامی کام ہے۔ بھارت میں بھی سابق اعلیٰ افسران کو الیکشن کرانے کے لیے ذمہ داری سونپی جاتی ہے اور یہی اس کے ارکان کے طور پر کام کرتے ہیں۔ لیکن پاکستان میں الیکشن کمیشن کے پاس کلی اختیارات نہیں ہوتے۔ ڈپٹی کمشنر، پولیس، رینجرز سب حکومتی مشینری کے ماتحت ہوتے ہیں۔ پولنگ اسٹیشن کے باہر جو کچھ ہوتا ہے، الیکشن کمیشن کا کوئی اختیار نہیں چلتا۔ یہی وجہ ہے کہ دھاندلی شکایات تواتر سے وسیع پیمانے پر سامنے آتی ہیں، کیونکہ ہمارے ملک میں الیکشن کمیشن انتظامی اختیارات سے محروم ادارہ ہے جبکہ حکومتی انتظامی ادارے طاقتور ہیں، جس پر حکومت بلاشبہ اثر انداز ہوتی ہے۔ اگر واقعی ہم ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں تو الیکشن کمیشن کو بااختیار بنانا ضروری ہے۔ یہ بھی سوچا جانا چاہیے کہ ایک ہی دن میں قومی اور صوبائی الیکشن کرانا، بڑا انتظامی چیلنج ہے۔ بہتر یہ ہے کہ مرحلہ وار پولنگ کرائی جائے۔ الیکشن کمیشن کو آزادانہ کام کا موقع دے کر جمہوریت پر عوام، سیاسی کارکنوں اور سیاسی جماعتوں کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ بصورتِ دیگر آج لیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کی بات ہورہی ہے تو کل کلاں پورے نظام کو ہی بدلنے کی آوازیں بلند ہوسکتی ہیں۔حکومت، پارلیمنت اور عدلیہ، الیکشن کمیشن کو ایک انتہائی باوقار آئینی ادارے کے طور پر قبول کرنے کے لیے دل بڑا کریں، اسی راستے سے الیکشن کمیشن کی توقیر بڑھ سکتی ہے اور جمہوریت کا پودا مفادات کے گملوں سے نکل کر زمین میں جڑیں پوست کرکے تناور درخت بن سکے گا۔

 

تازہ ترین خبریں

کون سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کافیصلہ کیاگیا ہے،تفصیلات اس خبر میں

کون سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کافیصلہ کیاگیا ہے،تفصیلات اس خبر میں

فیصل واؤڈا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ ،تفصیل جانئے اس خبر میں

فیصل واؤڈا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ ،تفصیل جانئے اس خبر میں

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،وزیرخارجہ

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،وزیرخارجہ

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان

خیبرپختونخوا میں پینشن کا بوجھ آنیوالے دنوں میں کتنے ارب ہوجائیگا؟تفصیل اس خبر میں

خیبرپختونخوا میں پینشن کا بوجھ آنیوالے دنوں میں کتنے ارب ہوجائیگا؟تفصیل اس خبر میں

برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی کیوں مانگ لی؟جانئے اس خبر میں

برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی کیوں مانگ لی؟جانئے اس خبر میں

وفاقی وزیرنے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا

وفاقی وزیرنے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف کے رہنما کا اتحادی جماعت ق لیگ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

تحریک انصاف کے رہنما کا اتحادی جماعت ق لیگ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

امریکاکاپاکستان کے حوالے سے ایک اور بڑابیان سامنے آگیا

امریکاکاپاکستان کے حوالے سے ایک اور بڑابیان سامنے آگیا

ایک اوربھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

ایک اوربھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا

وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،ایجنڈا کیاہے؟تفصیل اس خبر میں 

وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،ایجنڈا کیاہے؟تفصیل اس خبر میں 

کس ملک کا سیکورٹی گارڈ اپنی فٹبال ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتارہا؟

کس ملک کا سیکورٹی گارڈ اپنی فٹبال ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتارہا؟

اہم ترین شہر کے بازار سے ایک ساتھ 10موٹرسائیکلیں چوری،جانئے اس خبر میں

اہم ترین شہر کے بازار سے ایک ساتھ 10موٹرسائیکلیں چوری،جانئے اس خبر میں