03:07 pm
عزت خدا اس کے رسولؐ اور مومنین کے لئے ہے

عزت خدا اس کے رسولؐ اور مومنین کے لئے ہے

03:07 pm

سوشل میڈیا پہ اک شور مچاہوا ہے کہ شیخ عادل بن قاسم الکلبانی ’’ٹک ٹاکر‘‘ سے ترقی کرکے اب فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کی کوشش میں مصروف ہیں، کہا جاتا ہے کہ عادل بن قاسم الکلبانی مسجد حرام میں امامت کے منصب پر بھی فائز رہے، یہ مسجد حرام کے پہلے سیاہ فام امام تھے، مگر بعدازاں انہیں امامت کے منصب سے معزول کر دیا گیا، چونکہ چاہے کچھ عرصے کے لئے ہی سہی، مگر وہ امام حرم  تو رہے، اس لئے سابق امام کعبہ کا لاحقہ ان کے نام کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔
دین دشمن اور مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ کردار ادا کرنے والا منافق  میڈیا اب خبریں یوں جاری کر رہا ہے کہ ’’امام کعبہ فلموں میں کام کرنے لگے‘‘ اور کبھی ’’امام کعبہ اشتہاری فلم میں فٹ بال سٹارز اور دیگر آرٹسٹ کے ہمراہ نظر آئے‘‘ عادل الکلبانی کی ان حرکتوں نے دین مبین سے محبت کرنے والوں کو سخت بے چینی سے دوچار کر رکھا ہے، گزشتہ روز ایک بزرگ  عالم دین کا فون آیا تو انہیں اس حوالے سے اتنا فکر مند پایا کہ عادل بن الکلبانی کو سابق امام حرم کہتے ہوئے ان کی آواز بھر آگئی،  انہوں نے اشک بار لہجے میں کہا کہ ہاشمی صاحب! ’’میں عمر کے 78ویں  سال میں ہوں، کیا اب یہ  سننا باقی رہ گیا تھا کہ سابق امام کعبہ ٹک ٹاکر یا اداکار بن گئے، میں ہر وقت اللہ سے دعا مانگتا ہوں کہ اللہ ہمیں دین کی محنت پہ استقامت نصیب فرمائے۔
اس خاکسار نے عرض کیا کہ ’’حضرت‘‘ ’’امام کعبہ‘‘ کا منصب بہت بڑے اعزاز کی بات ہے، کوئی گنہگار سے گنہگار شخص بھی جب ’’امام کعبہ‘‘ کے حوالے سے اس قسم کی خبر سنتا ہے تو اس کے جسم کے رونگھٹے کھڑے ہو جاتے ہیں، لیکن عادل بن قاسم الکلبانی کی نیت اگر خالص ہوتی تو پھر اسے ’’امام حرم‘‘ کے منصب سے ہاتھ کیوں دھونا پڑتے؟ اللہ رب العزت کا وعدہ بھی تو یہی ہے کہ جو اس کی دی ہوئی نعمتوں پہ شکر کرتا ہے اللہ اس میں مزید اضافہ کر دیتا ہے اور جو نعمتوں پر شکر کی بجائے ناشکرا پن کا رویہ اختیار کرے اللہ اسے نہ صرف یہ کہ نعمتوں سے محروم کر دیتا ہے بلکہ شدید عذاب  بھی اس کا مقدر بنا دیتا ہے۔
اللہ کا دین کسی شخص کا محتاج نہیں ہے، جو بھی دین کے ساتھ اخلاص کے ساتھ جڑتا ہے، اللہ اسے عزتوں سے نواز دیتے ہیں، صرف ایک عادل بن قاسم الکلبانی نہیں بلکہ اس جیسے مزید لاکھوں بھی، اداکار، گلوکار، صداکار، ٹک ٹاکر، یا خدانخواستہ صہیونی روشن خیال بن جائیں وہ سارے اپنے آقائوں کے ساتھ مل کر بھی نہ رب العالمین کے دین کا کچھ بگاڑ سکتے ہیں نہ خاتم النبیینﷺ کی رسالتؐ اور ان کے فرمان عالی شان کا۔
ہاں یہ اپنا بہت کچھ بگاڑ چکے، اپنی حرکتوں کی وجہ سے نہ صرف مخلوق خدا کے سامنے راندہ درگار ہوئے بلکہ اپنی آخرت بھی برباد کر بیٹھے، میرے نزدیک حرم کعبہ ہو یا مسجد نبویؐ شریف ،ان کے سارے ’’امام‘‘ قابل صد احترام اور میں  اپنے آپ کو ان کے قدموں کی خاک کے برابر بھی نہیں سمجھتا، لیکن اگر کوئی ٹک ٹاکر یا اداکار ’’امام کعبہ‘‘ کا لبادہ اوڑھ لے، تو پروردگار عالم اس کی رسوائی کا سامان دنیا میں ہی مہیا کر دیتے ہیں، ایک رپوٹ کے مطابق 4رمضان 1429ھ (2008ء) کو عادل بن قاسم الکلبانی کو مسجد حرام میں تراویح اور وتر کا امام  مقرر کیا گیا مگر صرف دو دن5اور 6رمضان کو امامت کرانے کے بعد انہیں امامت کے منصب سے معزول کر دیا گیا، چنانچہ یہ سعودی دارالحکومت ریاض میں واپس آگئے، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ ریاض ہی کی مسجد جامع شاہ خالد میں تقریباً25 سال امامت کراتے رہے ۔
حرم کی امامت سے معزولی کے بعد عادل الکلبانی کے اندر کا ٹک ٹاکر اور اداکار جاگ اٹھا،  اور پھر وہ امریکی روشن خیالی کے سمندر میں ڈبکیاں کھاتے کھاتے اس حقیر مقام تک آن پہنچے کہ 2010ء میں انہوں نے موسیقی کے جواز کا فتویٰ جڑ دیا، ان کے اس مجہول فتوے کے خلاف امام حرم شیخ عبدالرحمن السدیس، مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل سعود وغیرہ کے فتوے آئے سعودی عرب کے مذہبی، علمی حلقوں کی طرف سے عادل الکلبانی پر شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا کہا جاتا ہے کہ 2018ء ریاض میں تاش کی چیمپئن شپ کا افتتاح بھی عادل الکلبانی نے اپنے ’’مبارک‘‘ ہاتھوں سے کیا تھا۔
خیر، عادل بن قاسم الکلبانی جو مرضی کرتے پھریں، ہمیں  اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، مگر ’’میڈیا‘‘ میں اگر کہیں ’’اچھائی‘‘ کی رمق موجود ہو تو اس خاکسار کی گزارش یہ  ہوگی کہ اس کی نسبت حرم پاک کی طرف نہ کی جائے، عادل الکلبانی کے نام کے ساتھ ’’امام کعبہ‘‘ لکھنے سے مکمل احتراز برتا جائے کیونکہ ’’عشاق‘‘ کے نزدیک کسی  ’’کرتوتیئے‘‘  کے کرتوں کی نسبت کعبہ  کی طرف  کرنا بھی کعبہ کی توہین کے مترادف ہے۔
بے شک میرے رب نے قرآن پاک کی سورۃ المومنون میں جو فرمایا وہ بالکل سچ اور برحق ہے، ارشاد خداوندی ہے کہ ترجمہ: ’’عزت تو خدا اور اس کے رسولؐ ؐ اور  مومنین کے لئے ہے، مگر یہ منافق جانتے نہیں ہیں‘‘ نائن الیون کے بعد امریکی روشن خیالی کا  بھوت رسواکن ڈکٹیٹر پرویز مشرف پر تو سوار تھا ہی، مگر امریکی اور یورپین این جی اوز نے ڈالروں کی جھنکار پر بعض پاکستانی مولویوں کو بھی نچانے کی کوششیں کیں، امریکی اور مغربی این جی اوز کا پہلا حملہ اس قدر مضبوط تھا کہ ان میں سے بعض مدارس کے  اندر  تک گھسنے میں کامیاب ہوگئیں، بلکہ امریکی این جی او کے ایک صاحب تو مدارس کے پلیٹ فارم پر لیکچر دیتے بھی پائے گئے، مگر محدث العصر حضرت الشیخ مولانا سلیم اللہ خان نوراللہ مرقدہ، اور ان کے جانثار سینئر علماء و مشائخ کی دعائوں توجہیات اور محنتوں کی برکت سے امریکی این جی اوز کو منہ کی کھانا پڑی، اور وہ پاکستان کے دینی مدارس میں کسی ’’عادل الکلبانی’’ کو پیدا کرنے میں ناکام و نامراد رہے، گو کہ مذہبی حلقوں اور دینی مدارس کا نام استعمال کرنے والوں میں اس امریکی این جی او کے راتب خوروں کی اک قابل  لحاظ تعداد اب بھی موجود ہے مگر وہ بے چارے شرمندہ، شرمندہ سے منہ چھپانے پر مجبور ہوچکے ہیں، الحمدللہ ، دینی مدارس کے طلبا و اساتذہ حتیٰ کہ چوکیداروں اورمطبع کے باورچیوں میں بھی اتنا شعور آچکا ہے کہ اب انہیں پتہ چل جاتا ہے کہ متہمم کی انکم کا سورس دراصل ہے کیا؟
پاکستان کے جس ’’مولوی‘‘ نے بھی مغربی این جی او کے دستر خوان پر بیٹھنے کی کوشش کی، وہ اپنے  طلباء و اساتذہ ہی نہیں بلکہ عوام کی نظروں میں بھی مشکوک ٹھہرا، اس پہ چاروں طرف سے انگلیاں اٹھیں، پھر اسے اپنے کرار و افعال کی صفائیاں پیش کرنا پڑیں، اس چیز سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مغربی این جی اوز کی ٹکٹوں پر جہازوں پر گھوما تو جاسکتا ہے، سری لنکا، لندن، امریکہ، فرانس ناروے کے سفر تو کئے جاسکتے ہیں، فائیو، سٹار اور سیون سٹارز ہوٹلوں میں بوفے بھی اڑائے جاسکتے ہیں مگر مسلمانوں میں حقیقی عزت نہیں پائی جاسکتی، کیوں؟ اس لئے کہ میرے سونہڑے رب کا سونہڑا فرمان ہے کہ ’’عزت، خدا اور اس کے رسولؐ اور مومنین کے لئے، مگر یہ منافق جانتے  نہیں۔‘‘ (سورۃ المومنون آیت  8)

 

تازہ ترین خبریں

میرجعفر اورمیرصادق ،وہ آپ کولوگوں کوسپون فیڈ کرناہے ،عمران خان کی ایک اورمبینہ آڈیو سامنے آگئی

میرجعفر اورمیرصادق ،وہ آپ کولوگوں کوسپون فیڈ کرناہے ،عمران خان کی ایک اورمبینہ آڈیو سامنے آگئی

والد مسجد میں جھاڑو خود دیتے اور ۔۔ مشہور بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان کے والد مسجد میں کیوں رہتے ہیں؟

والد مسجد میں جھاڑو خود دیتے اور ۔۔ مشہور بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان کے والد مسجد میں کیوں رہتے ہیں؟

پاکستان میں بنی دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم جہاں پہنچنے کے لیے بادلوں سے گزرنا پڑتا ہے٬ کارڈ پھنس جائے تو کیا ہوگا؟

پاکستان میں بنی دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم جہاں پہنچنے کے لیے بادلوں سے گزرنا پڑتا ہے٬ کارڈ پھنس جائے تو کیا ہوگا؟

بڑے یورپی ملک نےپاکستان کے لیے خزانے کامنہ کھول دیا،کتنی امداددینے کااعلان کردیا،بڑی خبرآگئی

بڑے یورپی ملک نےپاکستان کے لیے خزانے کامنہ کھول دیا،کتنی امداددینے کااعلان کردیا،بڑی خبرآگئی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

عمران خان کی ’مرغی پال سکیم‘دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں لیکن فی سیٹ  قیمت میں کتنا اضافہ کیاگیا؟ جانیں

عمران خان کی ’مرغی پال سکیم‘دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں لیکن فی سیٹ قیمت میں کتنا اضافہ کیاگیا؟ جانیں

علیحدگی کی خبروں کے بعد دپیکا اور رنویر نے بڑااقدام اٹھالیا

علیحدگی کی خبروں کے بعد دپیکا اور رنویر نے بڑااقدام اٹھالیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کیخلاف کیس کے اندراج کی اجازت دیدی گئی،نجی ٹی وی کادعویٰ

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کیخلاف کیس کے اندراج کی اجازت دیدی گئی،نجی ٹی وی کادعویٰ

78 سالہ بوڑھے کسان نے 18 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔۔ چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کیوں کی؟

78 سالہ بوڑھے کسان نے 18 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔۔ چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کیوں کی؟

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت بڑھ گئی،فی تولہ قیمت کہاں تک جاپہنچی ،جانیں گےتوپریشان ہوجائیں گے

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت بڑھ گئی،فی تولہ قیمت کہاں تک جاپہنچی ،جانیں گےتوپریشان ہوجائیں گے

میرا قد اتنا لمبا ہے کہ میں گاڑی میں بیٹھ بھی نہیں سکتا ۔۔ بڑے قد والے آدمی نے اپنی زندگی کی حیرت انگیز کہانی سنا دی

میرا قد اتنا لمبا ہے کہ میں گاڑی میں بیٹھ بھی نہیں سکتا ۔۔ بڑے قد والے آدمی نے اپنی زندگی کی حیرت انگیز کہانی سنا دی

آوازیں جوڑ کر آڈیوز بنائی جا رہی ہیں مگر ایسے کبھی بھی آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت نہیں کر سکتے ۔۔۔فواد چوہدری نے بڑا چیلنج کر دیا

آوازیں جوڑ کر آڈیوز بنائی جا رہی ہیں مگر ایسے کبھی بھی آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت نہیں کر سکتے ۔۔۔فواد چوہدری نے بڑا چیلنج کر دیا

میں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ اس لیے کام کیا کیونکہ ۔۔ پاکستانی اداکار سہیل احمد نے بھارتی فلم میں کیوں کام کیا اور فلم کی کیا خاص بات ہے؟

میں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ اس لیے کام کیا کیونکہ ۔۔ پاکستانی اداکار سہیل احمد نے بھارتی فلم میں کیوں کام کیا اور فلم کی کیا خاص بات ہے؟

بیٹا پڑھنے گیا لیکن پھر کبھی نہ لوٹا ۔۔ والدین کی دنیا اجڑ جانے کی افسوسناک کہانی جس میں وہ اپنے بیٹے سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگئے

بیٹا پڑھنے گیا لیکن پھر کبھی نہ لوٹا ۔۔ والدین کی دنیا اجڑ جانے کی افسوسناک کہانی جس میں وہ اپنے بیٹے سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگئے