03:08 pm
معاشی ریلیف کی حقیقت کیا؟

معاشی ریلیف کی حقیقت کیا؟

03:08 pm

گزشتہ ماہ ہمارے محبوب وزیراعظم کے تین چہیتے وزراء نے امریکہ کادورہ کیالیکن قوم کو ابھی تک اس کے نتائج سے آگاہ کرناکسی نے مناسب نہیں سمجھا۔ قریشی صاحب تواقوامِ متحدہ کے اجلاس کے دوران اپنے امریکی ہم منصب سے سائڈلائن ملاقات میں کامیاب رہے تاہم شوکت ترین کوآئی ایم ایف سے کسی بریک تھروکے بغیر واپس لوٹنا پڑا۔اسدعمرکی وزارت برائے منصوبہ بندی اورترقی سی پیک کوبھی دیکھتی ہے۔ اسد عمر امریکہ میں سی پیک کومارکیٹ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ان کاکہناتھاکہ22کروڑآبادی کے ساتھ پاکستان دنیاکاپانچواں بڑاملک اپنے محل وقوع کی وجہ سے دنیاکاواحدملک ہے جوآبادی کے حساب سے ہی دنیاکے دوبڑے ممالک یعنی بھارت اور چین کاہمسایہ ہے۔پھرپاکستان کی اہمیت یہ بھی ہے کہ کوک،پیپسی،جیلٹ اور پراکٹراینڈگیمبل جیسی امریکی کمپنیاں پاکستانی مارکیٹ میں سرگرم ہیں۔ افغانستان کی وجہ سے پاک امریکہ تعلقات پر سیکورٹی معاملات ہی چھائے رہے ہیں اوراب وقت ہے کہ معاشی امکانات کی طرف بڑھاجائے ۔
’’ایشیانکئے ‘‘کی رپورٹ یہ سب بتاتے ہوئے پچھلے سال پاکستان میں ہونے والی 20 کروڑ ڈالرکی براہِ راست سرمایہ کاری اورایک ارب 10کروڑڈالرکی چینی سرمایہ کاری کا ذکر بھی کرتی ہے۔شوکت ترین امریکہ سے سیدھے سعودیہ  پہنچے تووہاں وزیرِاعظم وفدکے ساتھ پاک بھارت  میچ دیکھتے پائے گئے۔یہ دورہ سعودی ولی عہد کے میگی یعنی مڈل ایسٹ گرین انی شیئٹیو پروگرام سے متعلق کانفرنس کے حوالے سے تھا۔ یہ شوجوکچھ بھی تھاسعودی مفادات کے حوالے سے تھا۔  پاکستانی وفدایک کانفرنس میں شرکت کے لئے  گیا تھااورکسی بریک تھروکابظاہرکوئی امکان موجود نہیں تھا۔
دورے کے اختتام کے ساتھ ہی4 ارب 20کروڑڈالرکامعاشی سپورٹ پیکیج ملنے کی خبر آگئی۔ 3 ارب ڈالرپاکستان کے اسٹیٹ بینک میں پارک کیے جانے کے علاوہ ایک ارب 20کروڑ ڈالرکے تیل کی سہولت بھی مؤخر ادائیگی پرحاصل ہوگئی۔یہ سب بہت ہی بروقت تھا، جس نے ڈالرکی جارح پروازکوقدرے روکااورہمارے روپے کوبھی سکھ کاایک سانس ملا۔یہاں یہ یاد کرناضروری ہے کہ سعودی پہلے بھی اسی حکومت کو 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں پارکنگ کیلئے   دے چکے ہیں۔ پھر انہوں نے2 ارب ڈالرواپس مانگ لیے تھے جوہم نے چین سے لے کر دیئے تھے۔ اس وقت بھی وہی صورتحال ہے چین کے سرمایہ کاروں اور پاورکمپنیوں کوپاکستان نے فوری طورپرایک ارب40 کروڑ ڈالراداکرنے ہیں۔ خیرہم کہیں نہیں جارہے،دے دیں گے، پہلے چین سے لے کر سعودیوں کودیئے تھے تواب سعودیوں نے دیئے ہیں توچینیوں کاکوئی چارہ کرلیں  گے۔
پاکستان ہاکی جب عروج پرتھی تب ہم 5فارورڈکے ساتھ اٹیکنگ ہاکی کھیلاکرتے تھے۔ ایک وقت میں لیفٹ آئوٹ اوررائٹ آئوٹ سمیع اللہ اورکلیم اللہ دو اسٹاربھائی تھے۔سینٹر فارورڈ زیادہ ترگول رائٹ سائیڈ سے پاس ملنے پر کیا کرتا تھا۔ اس وقت میچ دلچسپ اورکمنٹری مزیدارہوجاتی تھی جب کلیم اللہ سمیع اللہ آپس میں پاس دیناشروع کر دیتے تھے۔ کمنٹیٹر سمیع اللہ سے کلیم اللہ،کلیم اللہ سے سمیع اللہ گانے لگ جاتاتھا۔سینٹر فارورڈ گول کرنے سے رہ جاتاتھا۔سعودی اورچینیوں یعنی  اپنے دونوں برادر دوست ملکوں کے ساتھ ہم نے ہاکی ہی شروع کررکھی ہے اوراگرہم سینٹر فاروڈ ہیں توگول کرہی نہیں پارہے۔
جب پی ٹی آئی نئی نئی اقتدارمیں آئی تھی تب وزیراطلاعات فوادچودھری نے گوادرمیں سعودی آئل ریفائنری کی خوشخبری سنادی تھی۔ جس کے ساتھ سعودی عرب کوسی پیک کاتیسرا پارٹنر بتادیا تھا۔ احسن اقبال نے اس بیان کے ساتھ ہی فوری ٹویٹ کی ’’کیاچینیوں سے پوچھاہے؟ان کے ساتھ  دو طرفہ معاہدہ ہے اوراس میں تیسرا فریق ان کی مرضی بغیرکیسے آسکے گا‘‘۔چینی سفیر نے  بھی بے تابی اوربے چینی ظاہرکرتی ٹویٹ کر دی  تھیں ۔ شائد اسی وجہ سے فوادچوہدری کو منصب  سے ہٹایا گیا۔سعودی وزیرِخارجہ سے چینی وزیرِخارجہ کی ملاقات ہوئی،سی پیک اوربیلٹ روڈمنصوبے یعنی بی آرآئی کی تعریف کرتاایک بیان اورچینی سفیرکا سعودی سرمایہ کاری کوخوش آمدیدکہاگیااورایرانی سفیرہنردوست نے بھی اس سرمایہ کاری کوویلکم کیاتھا۔
ایرانی سفیرکابیان اس لیے بھی اہم تھاکہ ایران سے چندکلومیٹردور ان کاروایتی حریف سعودی عرب  اربوں ڈالرکی آئل ریفائنری لگانے جارہا تھا۔ اتنے اچھے اچھے بیانات کے بعد ہوناتویہ چاہیے تھاکہ وہ آئل ریفائنری اب تکمیل کے قریب  ہوتی لیکن ہوایہ کہ سعودیوں نے گوادرکی بجائے ریفائنری کراچی میں لگانے کااعلان کردیا۔چینیوں کوشاید یہی خدشہ تھاکہ اتناآمنے سامنے بیٹھ کریہ اظہارِ محبت کیے بغیرکیسے رہیں گے؟سعودی ریفائنری  کراچی شفٹ ہونے کی خبرآئی توساتھ ہی کراچی میں ساڑھے3 ارب ڈالرکے ساتھ ایک نئے سی پیک پراجیکٹ کا ایم اویوسائن ہونے کی خبر بھی آئی۔اس خبرمیں خدشہ بھی ظاہرکیاگیاتھاکہ چین ممکنہ طورپرگوادرکے جلدی فنکشنل ہونے سے مایوس ہوکرترجیحات بدل رہاہے۔اسدعمرنے اس حوالے سے ایشیانکئے ہی کو بتایاکہ ’’یہ بات یہاں تک تودرست ہے کہ کراچی کی اہمیت زیادہ ہے۔ سرمایہ کاروہاں متوجہ ہورہے لیکن یہ گوادر کی قیمت پرنہیں ہورہا۔گوادرمیں ہم ترقیاتی کاموں  کی رفتارمزید تیز کر رہے ہیں۔بندہ پوچھے کہ  اگراتنی ہی تیزکررہے ہیں تولوگ وہاں سے کراچی کیوں جارہے۔
سعودی عرب کے ساتھ ہمارے وزیرِاعظم کا ایک’’لوہیٹ‘‘ساتعلق چلتادکھائی دے رہا ہے۔ وہاں سے انہیں مددمل بھی جاتی ہے اورواپس بھی  مانگ لی جاتی ہے۔جہازملتاہے اس سے اتارے بھی جاتے ہیں۔ہم سعودیہ سے جپھی ڈال کر ملائیشیا، ترکی اور ایران کے ساتھ کھڑے بھی ہوتے ہیں اور لڑکھڑاتے ہوئے بھاگ بھی جاتے ہیں۔کشمیرپرہمیں کوئی لفٹ نہیں ملتی۔اب پھر پیکیج مل گیاہے۔ہم نے پھر چینیوں کوایک ادائیگی کرنی ہے۔دوسری جانب آئی ایم ایف سے مذاکرات  میں بریک تھرونہیں ہوا۔
شوکت ترین امریکہ سے سعودیہ پہنچے اور پیکیج مل گیا۔اسدعمرامریکہ میں سی پیک کوہی مارکیٹ کرتے رہے۔سی این این ایک رپورٹ چلا چکا ہے کہ امریکہ پاکستان مذاکرات چل رہے ہیں اورپاکستان معاشی پیکیج چاہ رہاہے۔اس رپورٹ کی توہماری وزارت خارجہ تصدیق نما تردیدکرچکی ہے۔ہماری تاریخ ہمیں یہی بتاتی ہے کہ ہم جب امریکہ کے نزدیک ہوتے ہیں تو سعودی ہمیں معاشی ریلیف فراہم کرتے ہیں۔
ایساکیسے ہوسکتاہے؟ہمیں وزیرِاعظم صاحب  بتاتے رہتے ہیں کہ ہماری اپوزیشن نہایت کرپٹ ہے۔چلیں وہ کہتے ہیں تو ہم مان لیتے ہیں۔ اس حکومت میں اپوزیشن کے ساتھ کیاکچھ نہیں ہوا مگرمجال ہے کہ انہیں غصہ آیاہویاانہوں نے اٹھ کرحکومت کوٹکرماری ہو؟اس کی وجہ یہی ہے کہ قرضوں میں ڈوبی حکومت لے کر کوئی کیا کرے گا؟لیکن کیامعاشی ریلیف کے امکانات روشن ہونے کے بعدبھی یہ ایسے ہی مست سوتے رہیں  گے،وہ بھی تب جب امریکی ناظم الامور کی نصیحتیں لائیوٹی وی پرچل چکی ہوں گی؟


 

تازہ ترین خبریں

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا