03:09 pm
آئی ایم ایف معاہدہ ہو گیا، مزید سخت مہنگائی

آئی ایم ایف معاہدہ ہو گیا، مزید سخت مہنگائی

03:09 pm

٭بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کا پاکستان اور چین کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان، پاکستان کا سخت جواب!!O مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے تشدد میں اضافہO لاہور، عاصمہ کانفرنس: فوج اور عدلیہ پر سخت حملےO کانفرنس میں نوازشریف کی تقریر روک دی گئی، انٹرنیٹ بندO ملک بھر میں گیس کی شدید قلت، لوڈ شیڈنگ شروعO چھ ہزار ارب کی اراضی پر لینڈ مافیا کا قبضہ ہے، وزیراعظمO 25 نومبر کو پٹرول پمپوں کی ہڑتال کا اعلان۔
٭پتہ نہیں خوش خبری یا نوحہ خوانی کہ بالآخر آئی ایم ایف کے ساتھ ذلت آمیز غلامی کا نیا معاہدہ طے پا گیا۔ جلد ہی کشکول میں پہلی قسط ڈال دی جائے گی۔ آئی ایم ایف نے انتہائی سخت شرائط کے ساتھ مزید اذیت ناک شرائط بھی عائد کر دی ہیں۔ پونے پانچ روپے فی یونٹ بجلی کا اضافہ ہو رہا ہے۔ مزید شرطیں بھی ہیں۔
٭ملک بھر میں کراچی سے کوئٹہ اور پشاور تک گیس کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ بیشتر صنعتی اداروں کو مکمل طور پر اور گھریلو صارفین کے لئے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی۔ متبادل ایندھن نہائت مہنگا، لکڑی و گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ۔ کروڑوں گھروں کے چولہے ٹھنڈے اور تنوروں کا کاروبار ٹھپ ہو گیا۔ پہلے چھپ چکا ہے کہ 600 روپے من والی لکڑی 950 روپے من میں مل رہی ہے۔ حکومت کی ہر شعبے میں غفلت اور بروقت فیصلے کرنے میں نااہلی کے باعث کروڑوں عوام کو اذیت ناک عذاب جھیلنا پڑ رہا ہے۔ پچھلے اگست میں جو گیس چھ سے آٹھ ڈالر میگا یونٹ کے حساب سے مل رہی تھی، اس پر توجہ نہ دی گئی، اب وہی گیس31 ڈالر سے زیادہ قیمت پر خریدی جا رہی ہے، مزید یہ کہ یہ گیس بھی فوری طور پر نہیں آ رہی، اس کے آنے میں کافی وقت لگے گا۔ حالت یہ ہے کہ ایک طرف ایران سے گیس کی خریداری کے معاہدہ پر عمل نہیں ہو رہا، اس معاہدہ کی رو سے پاکستان سے بھاری ہرجانہ لاگو ہو رہاہے۔ دوسری طرف روس سے افغانستان کے راستے گیس پائپ لائن کے تین ارب ڈالر کے منصوبہ پر روس نے نئے اعتراضات عائد کر دیئے ہیں اور پاکستان کی طرف ضمانتیں طلب کئے جانے کے مطالبہ کو مسترد کر دیا ہے۔ اب نئے سرے سے دونوں ملکوں کے قانونی ماہرین کی کانفرنسیں شروع کی جا رہی ہیں۔ ملک کے اندر گاڑیوں کے تمام گیس سٹیشن بند ہیں، فی الحال پٹرول پمپ چل رہے ہیں۔ ان پٹرول پمپوں نے بھی مطالبہ منظور نہ ہونے پر 25 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔ شوگر ملوں کی پیداوار شروع ہو جانے کے باوجود چینی کے نرخ نیچے نہیں آ رہے۔اور حکومت کا عالم کہ سارا وقت مشینی ووٹنگ کی بحث میں گزر رہا ہے۔ ملک میں تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کو تین سال تین ماہ ہو گئے، بے شمار منصوبوں کے رسمی اعلانات کئے گئے، مکمل ایک بھی نہ ہوا۔ صرف بڑھکیں، اعلیٰ افسروں کے بے دریغ تبادلے، یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے نعرے!‘’
٭لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں کچھ افراد نے عدلیہ اور فوج پر کھل کر سخت تنقید کی۔ اخبارات میں تفصیلات موجود ہیں۔ ملک میں اظہار رائے کی اجازت اپنی جگہ، مگر اس کانفرنس میں جس انداز سے ملک سے مفرور اور دائمی وارنٹ گرفتاری والے ایک ’ملزم‘ نوازشریف کی تقریر کی کوشش کی گئی اور حکومت نے اسے رکوانے کا جو طریقہ اختیار کیا، اس سے ملک میں پھیلی ہوئی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ حکومتی بزرجمہروں اور ان کی پالیسی کا عالم یہ کہ وزیراطلاعات تحریک لبیک کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر کھلے عام اس کے خلاف سخت بیان دیتا ہے۔ تحریک کے سینکڑوں ارکان گرفتار کر لئے جاتے ہیں۔ تحریک کے سربراہ سعد رضوی کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ غضب ناک وزیرداخلہ، نہیں چھوڑوں گا، اسلام آباد کی طرف آنے دیں، سبق سکھا دیں گے۔‘‘ تحریک لبیک کو کالعدم قرار دے دیا جاتا ہے۔ اور صرف چند روز بعد کالعدم کئے جانے کا اعلان واپس، سعد رضوی اور تمام گرفتار شدہ کارکن رہا…اور…اور حکومتی پارٹی تحریک انصاف پنجاب کا صدر اعجاز احمد پھولوں کے ہار لے کر سعدرضوی کے پاس جاتا ہے، ہار پہناتا ہے، بغل گیر ہوتا اور رہائی کی مبارکباد دیتا ہے!
٭وزیرداخلہ شیخ رشید کا نام آیا ہے تو ایک چھوٹی سی دلچسپ خبر بھی پڑھ لیجئے۔ قارئین جانتے ہیں۔ ایک بے باک اور ’’بولڈ‘‘ قسم کی ٹِک ٹاک اداکارہ حریم شاہ (مجبوراً نام لے رہا ہوں) ’’اونچے‘‘ ایوانوں میں بے تکلفانہ گھومتی پھرتی ہے۔ وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ کی کرسی پر بیٹھ کر فوٹو شوٹ کراتی ہے۔ وزیرداخلہ سے کیسے تعلقات ہیں؟ اس کا اندازہ اس خبر سے لگایئے کہ یہ اداکارہ اپنے دوستوںکے سامنے کراچی سے وزیرداخلہ کے خاص نمبر پر فون کرتی ہے۔ وزیرداخلہ فوراً فون اٹھاتا ہے۔اداکارہ کہتی ہے’’مجھ سے بات کریں‘‘ وزیرداخلہ اس کا نام پتہ اور فون کرنے کی وجہ پوچھنے کی بجائے کہتا ہے کہ ’’کام کر رہا ہوں، بہت مصروف ہوں‘‘ وہ کہتی ہے کہ ’’نہیں باتیں کریں‘‘۔ وزیرداخلہ کہتا ہے کہ ’’اس وقت کوئی بات نہیں کر سکتا‘‘۔ اداکارہ پھر کہتی ہے کہ ’’نہیں باتیں کرنی ہیں‘‘ اس کے اردگرد کھڑے اس کے دوست ہنسنے لگتے ہیں۔ وزیرداخلہ ان کی ہنسی سن کر گرم ہو جاتا ہے اور کہتا ہے’’بکواس بند کرو!‘‘ قارئین کرام نے نوٹ کیا ہو گا کہ دونوں طرف سے کتنی بے تکلفی ہے ایک دوسرے کا نام نہیں پوچھا جاتا۔ براہ راست فون کیا جاتا ہے، وزیرداخلہ خود براہ راست فون اٹھاتا ہے! اور…اور…چلئے چھوڑیئے! بدقسمت قوم!!
٭بھارتی پنجاب میں حکومتی کانگریس کا صدر اور سابق وزیر ’نوجوت سنگھ‘ کرتار پور کے راستے پاکستان میں آتا ہے، وزیراعظم عمران خاں کو بڑا بھائی قرار دیتا ہے اورایک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خاں کو سمجھاتا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات بہتر ہو جائیں تو پاکستان میں پیاز، آلو، ٹماٹر اور دوسری چیزیں بہت سستی ہوجائیں گی اور تجارت میں بہت اضافہ ہو جائے گا۔ پتہ نہیں یہ کیسا سیاسی رہنما ہے کہ اسے یہ علم نہیں کہ پاکستان اور بھارت میں کس بڑی وجہ سے کشیدگی پھیلی ہوئی ہے؟ نوجوت سنگھ جس وقت پاکستان کو بھارت سے صلاح کے لئے بھاشن دے رہا تھا اس وقت پاکستان کے ٹیلی ویژنوں پر خبر چل رہی تھی کہ مقبوضہ کشمیر میں پچھلے چار دنوں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں9 کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ ٹیلی ویژنوں پر ایک کشمیری ’باپ‘ کی شہادت پر اس کی غمزدہ دو بیٹیوں کی حالت دیکھی نہیں جا رہی تھی۔ چھوٹی بچی ابا، ابا پکارنے کی دلدوز چیخیں اور تڑپنا اور دوسری بہن کی دل ہلا دینے والی آہ و زاری کہ ’’میں گھر جا کر چھوٹے بھائی کو کیسے بتائوں کہ ابا کہاں چلے گئے ہیں؟‘‘ (اِنا لِلّٰہ و انا الیہ راجعون) نوجوت سنگھ! کیا تمہیں کسی نے نہ بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں اب تک ایک لاکھ سے زیادہ کشمیری شہید، اتنے ہی قید اور اتنے ہی لاپتہ ہو چکے ہیں؟ یہ پیاز،آلو، ٹماٹر!؟ بھارت میں مسلمانوں پر کیا بیت رہی ہے! تم نے پاکستان سے دوستی کا نام لیاا اس پر تم نے تمہارے پرانے کرکٹر ساتھی گوتم گھمبیر کی تمہارے خلاف ننگی گالیاں بھی سن لی ہوں گی؟ ختم کرو یہ بھاشن، بھارت واپس جا کر مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کو سمجھائو کہ مقبوضہ کشمیر کی مسجدوں پر لگے ہوئے تالے تو کھول دے!
٭قارئین کرام! ٹیلی ویژنوں پر کشمیری بچیوں کی فلک شگاف دلدوزآہ و زاری کے بعد گزشتہ روز ٹیلی ویژنوں پر عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں نہ صرف فوج اور عدلیہ بلکہ خود پاکستان کے بارے میں بعض مقررین کی تقریریں سن کر دل پر بوجھ پڑ رہاتھا، یہ خبر آئی کہ پیمرا نے آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی کے ناقابل برداشت نرخوں میں مزید پونے پانچ روپے یونٹ اضافہ کرنے کی وزیراعظم کو سمری بھیج دی ہے۔ دماغ سن ہو گیا! ملک کے بے بس بے روزگار، ننگے بھوکے عوام پر مزید اذیت ناک بوجھ! دل و دماغ اتنے پریشان کہ میرا بلڈ پریشر اک دم140 سے 192 تک بڑھ گیا۔ سخت گھبراہٹ ہونے لگی، بیٹیوں نے میری حالت دیکھی تو انتہائی پریشانی میں مجھے ہسپتال لے گئیں، بہت دیر تک وہاں رہا۔ ٹیکے، ڈرپیں دوائیں وغیرہ بیٹیاں گھر میں رات بھر بار بار بی پی چیک کرتی رہیں۔ یہ کالم لکھتے وقت بی پی پھر نارمل ہو چکا تھا۔ زندگی میں پہلی بار بی پی بڑھنے کا ایسا واقعہ پیش آیا ہے۔ ڈاکٹروں نے مختلف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ٹیلی ویژن دیکھنا اور اخبار پڑھنا بند کر دوں!! یہ دن بھی آنے تھے؟ پتہ نہیں ملک میں کتنے بے شمار لوگوں پر ایسی قیامت گزر رہی ہو گی! خدا تعالیٰ اس عظیم ملک اور اس کے کروڑوں عوام کو بخیریت اور سلامت رکھے!
 

تازہ ترین خبریں

میرجعفر اورمیرصادق ،وہ آپ کولوگوں کوسپون فیڈ کرناہے ،عمران خان کی ایک اورمبینہ آڈیو سامنے آگئی

میرجعفر اورمیرصادق ،وہ آپ کولوگوں کوسپون فیڈ کرناہے ،عمران خان کی ایک اورمبینہ آڈیو سامنے آگئی

والد مسجد میں جھاڑو خود دیتے اور ۔۔ مشہور بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان کے والد مسجد میں کیوں رہتے ہیں؟

والد مسجد میں جھاڑو خود دیتے اور ۔۔ مشہور بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان کے والد مسجد میں کیوں رہتے ہیں؟

پاکستان میں بنی دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم جہاں پہنچنے کے لیے بادلوں سے گزرنا پڑتا ہے٬ کارڈ پھنس جائے تو کیا ہوگا؟

پاکستان میں بنی دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم جہاں پہنچنے کے لیے بادلوں سے گزرنا پڑتا ہے٬ کارڈ پھنس جائے تو کیا ہوگا؟

بڑے یورپی ملک نےپاکستان کے لیے خزانے کامنہ کھول دیا،کتنی امداددینے کااعلان کردیا،بڑی خبرآگئی

بڑے یورپی ملک نےپاکستان کے لیے خزانے کامنہ کھول دیا،کتنی امداددینے کااعلان کردیا،بڑی خبرآگئی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

عمران خان کی ’مرغی پال سکیم‘دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں لیکن فی سیٹ  قیمت میں کتنا اضافہ کیاگیا؟ جانیں

عمران خان کی ’مرغی پال سکیم‘دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں لیکن فی سیٹ قیمت میں کتنا اضافہ کیاگیا؟ جانیں

علیحدگی کی خبروں کے بعد دپیکا اور رنویر نے بڑااقدام اٹھالیا

علیحدگی کی خبروں کے بعد دپیکا اور رنویر نے بڑااقدام اٹھالیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کیخلاف کیس کے اندراج کی اجازت دیدی گئی،نجی ٹی وی کادعویٰ

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کیخلاف کیس کے اندراج کی اجازت دیدی گئی،نجی ٹی وی کادعویٰ

78 سالہ بوڑھے کسان نے 18 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔۔ چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کیوں کی؟

78 سالہ بوڑھے کسان نے 18 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔۔ چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کیوں کی؟

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت بڑھ گئی،فی تولہ قیمت کہاں تک جاپہنچی ،جانیں گےتوپریشان ہوجائیں گے

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت بڑھ گئی،فی تولہ قیمت کہاں تک جاپہنچی ،جانیں گےتوپریشان ہوجائیں گے

میرا قد اتنا لمبا ہے کہ میں گاڑی میں بیٹھ بھی نہیں سکتا ۔۔ بڑے قد والے آدمی نے اپنی زندگی کی حیرت انگیز کہانی سنا دی

میرا قد اتنا لمبا ہے کہ میں گاڑی میں بیٹھ بھی نہیں سکتا ۔۔ بڑے قد والے آدمی نے اپنی زندگی کی حیرت انگیز کہانی سنا دی

آوازیں جوڑ کر آڈیوز بنائی جا رہی ہیں مگر ایسے کبھی بھی آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت نہیں کر سکتے ۔۔۔فواد چوہدری نے بڑا چیلنج کر دیا

آوازیں جوڑ کر آڈیوز بنائی جا رہی ہیں مگر ایسے کبھی بھی آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت نہیں کر سکتے ۔۔۔فواد چوہدری نے بڑا چیلنج کر دیا

میں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ اس لیے کام کیا کیونکہ ۔۔ پاکستانی اداکار سہیل احمد نے بھارتی فلم میں کیوں کام کیا اور فلم کی کیا خاص بات ہے؟

میں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ اس لیے کام کیا کیونکہ ۔۔ پاکستانی اداکار سہیل احمد نے بھارتی فلم میں کیوں کام کیا اور فلم کی کیا خاص بات ہے؟

بیٹا پڑھنے گیا لیکن پھر کبھی نہ لوٹا ۔۔ والدین کی دنیا اجڑ جانے کی افسوسناک کہانی جس میں وہ اپنے بیٹے سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگئے

بیٹا پڑھنے گیا لیکن پھر کبھی نہ لوٹا ۔۔ والدین کی دنیا اجڑ جانے کی افسوسناک کہانی جس میں وہ اپنے بیٹے سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگئے