01:13 pm
  چانکیا،مودی اور کشمیر

  چانکیا،مودی اور کشمیر

01:13 pm

 بھارت کی موجودہ سیاست خالصتاً چانکیائی ہے  ۔ جس پر ہندوتوا کے پیروکار حرف بحر ف عمل کررہے ہیں۔ چانکیا اپنی کتاب میں در س دیتا ہے کہ ’’  تم دشمن کے بچوں کو کسی صورت نہ چھوڑو انہیں قتل کرتے ہوئے تمہارے دل میں ذرا بھی رحم نہیں آنا چاہیے ان کی عورتوں کی عصمت دری کرکے انہیں بے بس کرکے ہرروز ان کی تذلیل کرو، ان کے جوانوں کو بے دردی سے قتل کرو اور جو تمہارے کام کے ہیں انہیں غلام بنائو، ان پر اتنا ظلم وتشدد کرو کہ وہ تمہارے خلاف سوچنے کے قابل نہ رہیں ‘‘  آر ایس ایس، بجرنگ دل جیسی تنظیموں کے کارسیوک(کارکن) مسلمانوں کو اپنا دشمن جانتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ہزار سالہ غلامی کا بدلہ لینے جارہے ہیں ۔
چانکیائی ہدایات کے مطابق ناجائز اور غیر قانونی قابض بھارتی پولیس اور فوج کشمیری بچوں کے خلاف جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہے۔ کشمیری بچے بھارتی فوج کے ظلم وستم کا شکا رہیں ۔ بھارتی فوجی ننھے کشمیری بچوں کے سامنے ان  کے بزرگوں کو شہید کررہے ہیں ،ایک تین سالہ بچے کے سامنے اس کے نانا کو شہید کردیا گیا ،وہ اپنے نانا کے پیٹ پر بیٹھ کر انہیں بلانے کی کوشش کرتا رہا ۔دوسری طرف بھارتی فوجی 60سالہ شہید بزرگ کی لاش پر کھڑے ہوکر فوٹو بنواتے رہے۔  کٹھوعہ میںننھی آصفہ کو اغوا کرکے ایک مندر میں لے جایا گیا ، وہاں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں، مندر کے پنڈتوں  اور فوجیوں نے اس بچی سے انسانیت سوز سلوک کیا اور چند دن کے بعد اسے قتل کرکے اس کی لاش باہر پھینک دی ۔
پورے ملک میں ہنگامے ہوئے ،BJPکے ممبران قومی اسمبلی نے مجرموں کے حق میں اور مسلمانوں کے خلاف جلوس نکالے ،جنہیں بھارتی انتظامیہ اور فوج کی مکمل حمائت حاصل تھی ۔ کالے قوانین اور بھارتی عدالتوں کے آر ایس ایس کے زیر اثر ہونے کی وجہ سے آج بھی مجرم آزاد اور دندناتے پھر رہے ہیں ۔ سانحہ کنن پوش پور ہ (جس میں سینکڑوں مسلم خواتین کی بھارتی فوج کی پوری رجمنٹ نے اجتماعی عصمت دری کی )  جیسے سنگین واقعات کے مجرم کالے قوانین اور پٹھو بھارتی عدالتوں کی وجہ سے آزاد پھر رہے ہیں ۔ یہ بھارتی فوج کا وہ بھیانک کردار ہے جو چانکیا کے سبق کی وجہ سے جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال ہورہا ہے ۔ 
 بچے ہوں یا نوجوان ، تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لئے قابض بھارتی حکومت اور فوج ایک اوچھا ہتھکنڈا انہیں پیلٹ گردی کا نشانہ بناکر ان کی بینائی چھیننا، اورانہیں زندگی بھر کے لئے اپاہج بنادینا ہے ۔بزدل بھارتی فوجیوں کے جرائم کا ایک ثبوت  ننھی حیاجان ہے جو قابض بھارتی فوجیوں  کی  پیلٹ گردی کانشانہ بننے والی سب سے معصوم اور کم سن کشمیری بچی ہے۔ یاد رہے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بڑی تعداد میں بچے ،بچیاں اور نوجوان پیلٹ گردی کا نشانہ بن چکے ہیں اور ان کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے ۔
 بنیادی انسانی حقوق کی مقامی کشمیری ،بھارتی ،اور عالمی تنظیمیں  بچوں ،عورتوں ،نوجوانوں کو اغوا کرکے ان کے گھر والوں سے تاوان وصول کرنے کا ذمہ دار بھارتی سکیورٹی فورسز بالخصوص بھارتی فوج کو قراردے چکی ہیں۔ اس کے خلاف بھارت نواز سیاستدان بھی سراپا احتجاج ہیں ۔
  پانچ اگست 2019ء کو مقبوضہ جموںکشمیر کی خود مختاری کو ختم کرکے اسے بھارتی وفاقی علاقہ قراردینے کے بعد تقریباًد س لاکھ بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں کرفیو نافذ کرکے اس کا رابطہ بین الاقوامی برادری سے منقظع کردیا گیا ، انٹرنیٹ ،نجی ٹی وی  اسٹیشن ،ریڈیو اسٹیشن ،موبائل فون ،اخبارات، یہاں تک کہ لینڈ لائن فون بھی بند کرکے جدید دور کا سخت ترین محاصرہ کیا گیاجو غیر اعلانیہ طورپر تاحال جاری ہے ۔  ان اقدامات کا مقصد بھارتی توسیع پسندانہ مکروہ عزائم کی تکمیل کیلئے مقبوضہ کشمیر پر اپنا قبضہ مضبوط کرنا ،جنیوا کے چارٹر فور کی  خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست کی بھاری مسلم اکثریت کو غیر مقامی ہندوئوں کی غیر قانونی آبادی سے اقلیت میں تبدیل کرنا ہے ۔جس کا آغاز کرتے ہوئے لاکھوں انتہا پسند ہندو ،جن میں بھارتی جیلوں میں موجود سنگین جرائم کے مجرم ، اور انتہا پسند ریٹائرڈ بھارتی فوجیوں کو آباد کیا جارہا ہے ۔
بھارتیوں کا سب سے بڑاہدف کشمیر کے نوجوان ہیں ۔ جنہیں بھارتی فورسز خاص طورپر بھارتی فوج کے ذریعے بھارتی تعداد میں شہید کیا جارہا ہے ۔کشمیری نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کے نام پر ان کے گھروں ،تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز اور مزدوری کے مقامات سے غیر قانونی طورپر گرفتار کرکے بھارتی فوجی عقوبت خانوں میں منتقل کرکے ان پر بیہمانہ تشدد کرکے معذور یا شہید کر دیا  جاتا ہے ،شہدا کو گمنام قبرستانوں میں دفن کردیا جاتا ہے ۔ یا انہیں ایل او سی کے قریب لے جاکر شہیدکرکے جعلی مقابلے ظاہر کئے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ اپنے مقامی ایجنٹوں اور خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کے ذریعے انہیں شہری آبادی کے کچھ گھروں میں لاکر شہید کرنے کے واقعات بھی ہوچکے ہیں ۔یہ سب جعلی مقابلے ،جعلی کارکردگی  ، انعامات کے حصول اور ترقیوں کے لئے کیے اور کروائے جاتے ہیں ، ان کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے ۔ 15کور کے سابقہ اور موجودہ بھارتی فوجی کمانڈروں  کے تحقیقات کے میڈیا میں بیانات اس کا ناقابل تردید ثبوت ہیں ۔ آخرکار کٹھ پتلی بھارتی عدالتوں میں دنیا کے بدترین کالے قوانین کی آڑ میںانہیںبری کردیا جاتا ہے ۔  محض چند دن پہلے حیدرپورہ میںبھارتی فوجیوںکے جھوٹ اور جعلی مقابلے کو مقامی اور عالمی میڈیا نے بہترین طریقے سے بے نقاب کیا ۔ قابض بھارتی انسپکٹر جنرل وجے کمار پوری دنیا کے سامنے جھوٹ بولتا رہا ۔ثابت ہوا کہ بزدل بھارتی فوجیوں نے ڈاکٹر اور تاجر کو زبردستی  انسانی ڈھال کے طورپراستعمال کیا۔
کشمیری قوم تمام تر ریاستی جبر کے باوجود ہندوتوا اور مودی کی چانکیائی چالوں کا جوانمردی سے مقابلہ کررہے ان کا سب سے طاقتور ہتھیار ، صبرواستقامت اور بھارت سے آزادی کا جذبہ ہے۔ وہ بے مثال قربانیوں اور لازوال جدوجہد سے آزادی کی منزل کے قریب ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد میٹرواسٹیشن سے ملنے والی بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔۔؟باپ نے قتل کیو کیوں،گرفتار ملزم باپ نے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

اسلام آباد میٹرواسٹیشن سے ملنے والی بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔۔؟باپ نے قتل کیو کیوں،گرفتار ملزم باپ نے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

سہاگ رات کو لڑائی۔۔۔؟ ۔۔شادی کے اگلے ہی دن دولہا دلہن کی لاشیں کہاں سے اور کس حالت میں ملیں ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

سہاگ رات کو لڑائی۔۔۔؟ ۔۔شادی کے اگلے ہی دن دولہا دلہن کی لاشیں کہاں سے اور کس حالت میں ملیں ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

تیز ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،شدید بارشوںکا الرٹ جاری کردیا گیا

تیز ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،شدید بارشوںکا الرٹ جاری کردیا گیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی اتحاد ہوا تو وزیراعظم کون ہو گا؟بڑی خبر آگئی

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی اتحاد ہوا تو وزیراعظم کون ہو گا؟بڑی خبر آگئی

گیس کی شدید بحران۔۔۔پورے سندھ میں گیس ڈھائی ماہ کیلئے بند ۔۔ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر

گیس کی شدید بحران۔۔۔پورے سندھ میں گیس ڈھائی ماہ کیلئے بند ۔۔ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر

سعودی عرب جانے ناممکن۔۔بڑی پابندی عائد ۔۔ سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

سعودی عرب جانے ناممکن۔۔بڑی پابندی عائد ۔۔ سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

دسمبر سے فروری کب اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟موسمیاتی ادارے نے رواں موسم سرماسے متعلق تفصیلی پیشنگوئی کر دی

دسمبر سے فروری کب اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟موسمیاتی ادارے نے رواں موسم سرماسے متعلق تفصیلی پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی ساتھیوں کے پول کھول دیئے ، قیادت نے سینئر رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،سنگین الزامات عائد

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی ساتھیوں کے پول کھول دیئے ، قیادت نے سینئر رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،سنگین الزامات عائد

کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم ’اومیکرون‘سے بچائوکیلئے شہریوں کو کیا کرنا ہو گا؟ این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں

کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم ’اومیکرون‘سے بچائوکیلئے شہریوں کو کیا کرنا ہو گا؟ این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں

پاکستانیوں کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کا پروگرام۔۔ فون کال پر ٹیکس ۔۔۔۔ عوام کیلئے بری خبر۔۔

پاکستانیوں کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کا پروگرام۔۔ فون کال پر ٹیکس ۔۔۔۔ عوام کیلئے بری خبر۔۔

بھارت سے پاکستان آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے لاہور کے شہری سے شادی کرلی،بھارتی واپسی پر اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔ جانیے تفصیل

بھارت سے پاکستان آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے لاہور کے شہری سے شادی کرلی،بھارتی واپسی پر اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔ جانیے تفصیل

تبدیلی۔۔۔۔ حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گ

تبدیلی۔۔۔۔ حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گ

سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کب ہو گا ؟ الیکشن کمیشن نےشیڈول جاری کر دیا

سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کب ہو گا ؟ الیکشن کمیشن نےشیڈول جاری کر دیا

5جی سے بھی زیادہ  سپیڈ ۔۔۔۔ معروف اداکارہ کے ہاں شادی کے5ماہ بعد ہی بچے کی پیدائش،نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

5جی سے بھی زیادہ سپیڈ ۔۔۔۔ معروف اداکارہ کے ہاں شادی کے5ماہ بعد ہی بچے کی پیدائش،نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا