01:14 pm
 سٹیٹ بنک کی کرامات، گیس اور بجلی کی آنکھ مچولی

 سٹیٹ بنک کی کرامات، گیس اور بجلی کی آنکھ مچولی

01:14 pm

  سٹیٹ بینک آف پاکستان نے حالیہ زری مانیٹری پالیسی جاری کرکے  سود کی شرح میں  1.5 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ اس وقت پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ پانچ ارب ڈالرز سے زیادہ ہو چکا ہے۔ اگر اس کی تیز رفتاری کو بریک نہ لگائی گئی تو سال کے اختتام تک یہ خسارہ 15ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا جو کہ پاکستانی معیشت کے لئے  وبال جان بن جائے گا۔  پہلے ہی ڈولتی ہوئی معیشت مزید خونچکاں  صدمات سے دور چار ہو جائے گی۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی تھی کہ سالانہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ 6تا 9 ارب ڈالر تک رہے گا۔ آئی ایم ایف نے ہدایات دی تھیں کہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم کیا جا سکے یہ ہدف بغیر  درآمدات  کم کئے ممکن نہیں ہے۔حکومت نے اس  مقصد کو حاصل کرنے کے لئے   درآمدی ٹیکسز میں کافی حد تک اضافہ کر دیا تھا۔ حکومت نے تاجروں سے مذاکرات کے ساتھ ساتھ تشہیری مہم کا بھی آغاز کیا تھا کہ بیرون ملک سے مشینری درآمد کرنے کے بجائے مقامی مشینری کو استعمال کرتے ہوئے صنعتیں لگائی جائیں۔
حکومت کی اس خیر خواہانہ  پالیسی کے باوجود درآمدات میں کمی کی بجائے خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چند کمپنیوں نے اپنی تیس سالہ  تاریخ میں سب سے زیادہ گاڑیاں اکتوبر میں فروخت کی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ای سی سی کے  گزشتہ اجلاس میں گاڑیاں کم درآمد کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی تھیں لیکن ان ہدایات  کے باوجود گاڑیوں کی درآمد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ان حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے   شرح سود میں اضافے کو امرت دھارا کے طور پر استعمال کیا گیا۔  شرح سود میں اضافے کا کشتہ سود مند ثابت ہو گا یا ضرر رساں اس بارے میں پیشن گوئی کرنا ناممکن ہے لیکن یہ بات تو اظہر من الشمس ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی  خود مختاری سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے شرح سود میں ڈیڑھ فی صد اضافہ کر دیا ہے حکومت کے ماہرین معیشت کا موقف ہے کہ شرح سود میں اضافہ کی وجہ سے بنکوں سے قرضہ حاصل کرنے کے رجحان میں کمی واقع ہو جائے گی جس کے وجہ سے درآمدات میں کافی حد تک کمی واقع ہو جائے گی لیکن شرح سود میں اضافے سے معاشی سرگرمیوں میں کمی واقع ہو جائے گی یعنی معیشت جمود کا شکار ہو جائے اور مزید بے روزگاری  میں اضافے کا سبب بنے گی۔ مشیر خزانہ شوکت ترین  شرح نمو کو 5فیصد تک لے جانے کی بات کرتے ہیں کیا شرح سود میں اضافے کے ساتھ یہ ہدف  حاصل کیا جا سکے گا۔ شوکت ترین  کپاس کی  زیادہ پیداوار ہونے کی حوالے سے شائد پر امید ہیں کہ شرح سود میں اضافے کے باوجود شرح نمو 5 فیصد تک  ہو جائے گی۔ یہ بات ممکنات  میں  ہے کہ اعدادوشمار  میں زیادہ فرق نہ پڑے لیکن عوام کی سوچ اور سرکاری سوچ میں جوہری فرق ہوتا ہے۔ شرح سود میں اضافے سے مہنگائی کے جن کی قہر سامانیوں میں مزید اضافہ ہونا ہے اس سے عوام کی مشکلات  میں مزید اضافہ ہو گا۔ سرکار پر وقار  سے پوری قوم مودبانہ  التماس کرتی ہے کہ شرح سود میں اضافے کے سکائی لیپ  پر نظر ثانی کر لے تاکہ مہنگائی سے گھائل عوام  مزید خستہ حال نہ ہو جائیں ،پہلے ہی لوگوں کو جان کے لالے پڑے ہوئے  ہیں۔ ایک طرف شرح سود میں اضافہ کر دیا گیا دوسری طرف گیس کا شدید بحران  سروں پر منڈلا رہا ہے، خصوصی طور پر صنعتوں کو میسر آنے والی گیس کا دبائو بہت کم ہے۔ منیر نیازی کے دو شعر پاکستان کے حالات پر مکمل طور پر منطبق ہوتے ہیں۔
ایک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو
میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا
منیر اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے
کہ  حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ  آہستہ
    گھریلو  گیس  کے  صارفین  کو مژدہ جانفزا سنایا جا رہا ہے کہ کھانے کے تین اوقات میں گیس فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔  وزیر محترم حماد اظہر  چیلنج دے رہے ہیں کہ مجھ  سے  آزاد ماہرین کے ساتھ غیر  جانبدار اینکر کی موجودگی میں مناظرہ کر لیا جائے۔  وزیر با تدبیر کو معلوم ہونا چاہیے لوگون نے آپ کا انتخاب مناظرہ کرنے کے لئے   نہیں کیا ہے بلکہ گیس کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے   کیا ہے۔ اگر صنعتوں کو گیس کی کمی کی وجہ سے ڈیزل پر  چلایا جاتا ہے تو گیس کے مقابلے میں ڈیزل تین گنا مہنگا پڑتا ہے۔ وفاقی حکومت اس موسم سرما میں گیس فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کے وزرا ء از راہ مروت نئے نئے دعوئوں کے ساتھ تین سالہ دور حکومت میں گیس بحران پر قابو پانے کے منصوبے فراخدلی سے پیش کرتے آئے ہیں۔ موجودہ حکومت وعدے کرنے اور نہ  ایفا کرنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی ہے لیکن ان تین سالوں  میں حکومت نے ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھایا ہے۔ 2018 ء  میں غلام سرور خان امیدوں کے انبار لگاتے رہے لیکن ناکام ہو ئے، بے ثمر کاوش کے بعد انہیں وزارت سے ہاتھ دھونا پڑے، اس کے بعد پاکستان کے مایہ ناز سپوت ندیم بابر نے (تصادم  مفادات) نے ذمہ داری نبھا نے کی کوشش کی لیکن وہ ماسوائے کانفرنسز کرنے کچھ نہ کر سکے۔ حکومت نے تیسرے  سال  یہ ذمہ داری حماد اظہر کے نوجوان کندھوں پر ڈال دی تھی،گیس کے ناقابل برداشت ہچکولوں  کے باوجود  ابھی تک اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں لیکن گیس کا بحران کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
پاکستان نے 11 کمپنیوں سے نومبرمیں  ایل این جی فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا جن میں دو کمپنیوں نے معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ معاہدے سے انحراف کرنے والی پارٹی کو 30فیصد جرمانے کی ادائیگی کا پابند قرار دیا گیا تھا اس معاہدے میں  ارادی طور پر جرمانے کی رقم کو کم رکھا گیا تھا حالانکہ اس جرمانے کی رقم کو 200فیصد تک بڑھایا جاسکتا تھا  ۔ پاکستان میں سرکاری اداروں کی نا اہلی کی وجہ قلت پیدا کر کے منافع اٹھانے کا رحجان پایا جاتا ہے۔ آٹا چینی دیگر اشیا خورد نوش کے ساتھ یہی معاملات درپیش ہیں۔ تین سال قبل عمران خان نے فرمایا تھا حکومت میں آتے ہی سردیاں آ گئی ہیں  وقت کی قلت کی وجہ سے گیس کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم کو توجہ دینی چاہیئے  کہ تین سال بعد بھی سنگین ترین گیس کا بحران ان کی انتظامی صلاحیتوں کو برسر عام للکار رہا ہے۔  وزیر اعظم کے لئے  از بس ضروری ہو گیا ہے کہ اپنے وزرا کا احتساب کریں اور نوکر شاہی کو کٹہرے میں لا کر عوام کے غیض و غضب کا نشانہ بننے دیں۔

تازہ ترین خبریں

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا