01:14 pm
قرض کی پیتے تھے مئے اور.....

قرض کی پیتے تھے مئے اور.....

01:14 pm

جس وقت وزیراعظم عمران خان نے جہلم روڈ کیرج وے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب دلپذیر میں یہ فرمایا تھا کہ ’’ ان شاء اللہ ہم لوگوں کو جلد مہنگائی سے باہر نکالیں گے، آنے والے دنوں میں بہت بڑا پیکج لے کر آرہے ہیں۔‘‘
ہم نے خوشی سے سرشار ہو کر دوستوں کی  محفل میں یہ کہا تھا کہ دیکھو کتنا رحم دل وزیراعظم ہے، اس کے دل میں غریب عوام کی غربت اور پریشانیوں کا درد کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا ہے، اب وزیراعظم  نے جو یہ فرمایا ہے کہ وہ لوگوں کو جلد ہی نہ صرف یہ کہ مہنگائی سے باہر نکالیں گے، بلکہ آنے والے دنوں میں  بہت بڑا پیکج بھی لے کر آئیں گے، تو سمجھ لو کہ پاکستان میں ’’مہنگائی‘‘ کے برے دن  آگئے، ہمارے ’’لاڈلے‘‘ وزیراعظم کی یہ خوبی ہے کہ وہ جس کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ جائیں تو بس پھر اس کی خیر نہیں رہتی۔
میرے سامنے کرسی پر ’’تشریف فرما‘‘ مبین ایوب نے جھلائے ہوئے انداز میں کہا کہ آپ کو اگر خوش فہمی کے سمندر میں ڈبکیاں کھانے کی عادت ہے تو اپنی عادت پوری کرلیں، وگرنہ اشٹام پیپر پر میری بات لکھ کر رکھ لیں، آنے والے چند دنوں میں نہ صرف مہنگائی کا طوفان بڑھے گا بلکہ، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا، پھر آپ کو وزیراعظم کے بڑے پیکج والے اعلان کی قدروقیمت کا صحیح اندازہ  ہو جائے گا۔
میں نے مبین ایوب سے لڑنے والے انداز میں مخاطب ہو کر کہا کہ اپنے وزیراعظم پر اعتماد کرکے دیکھیں۔ آخر آپ اس قدر مایوس کیوں ہیں؟ ان کا  جواب تھا کہ میں تاجر ہوں، مجھے رب کی ذات پر اعتماد ہے مگر اس ’’وزیراعظم‘‘ پر بالکل بھی نہیں، میں اللہ کی ذات سے قطعاً مایوس نہیں ہوں، لیکن اس حکومت نے پاکستانی قوم سے روزگار کے مواقع چھیننے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، وہ تاجر کہ جو بڑے اچھے انداز میں اپنا رزق کما رہے تھے۔ اس دور حکومت میں وہ بھی بھیک مانگنے پر مجبور ہو چکے ہیں، یہ کیسی حکومت ہے کہ جس کے معاشی ’’ارسطو‘‘ یہ تک نہیں جانتے کہ سب سے پہلے  غریب طبقے کی آمدن میں اضافے کی سبیل پیدا کی جاتی ہے، جہاں ڈیڑھ دو فیصد اشرافیہ کی مراعات کو تو آسمانوں تک پہنچا دیا جائے اور غریب روٹی کے ایک ایک لقمے کے لئے ترس رہا ہو، حکمرانوں اور سرمایہ داروں کے کتے بھی ڈبل روٹی، دودھ اور انڈوں سے ناشتہ کریں اور غریب کا بچہ دودھ کی ایک ایک بوند کو ترسے، حکمرانوں، وزیروں، مشیروں، سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے دروازوں پر مخمل کے پردے لٹکیں، جبکہ غریب کی بیٹی کے سر پہ ململ کا دوپٹہ بھی مہیا نہ ہوسکے، حکمرانوں، سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے لنچ اور ڈنر سے بچ جانے والا ڈھیروں جھوٹا کھانا کچرے کے ڈبوں میں پھینک دیا جائے اور غربت کی وجہ سے غریب کے بچے دو وقت کی روٹی کے لئے ترسیں، جہاں مزدور سارا دن مزدوری کرنے کے بعد بھی رات کو گھر واپسی پر اپنے بیوی بچوں کا رزق پورا نہ کر پائے اور چینی چور، راتوں، رات  اربوں روپے کا ڈاکہ ڈال کر بھی ’’معزز ترین‘‘ کہلائیں، جہاں غریب نوجوان ہاتھوں میں ڈاکٹروں کے نسخے تھامے، میڈیکل سٹورز کے دھکے کھائیں، مگر مہنگی ہونے کی وجہ سے ادویات  نہ خرید سکیں اور ان کا بوڑھا باپ یا بوڑھی ماں، ٹی بی یا کینسر کی بیماری کے ہاتھوں مجبور ہو کر خون تھوکتے تھوکتے مر جائیں مگر کوئی حکومت انہیں پوچھنے کے لئے بھی تیار نہ ہو۔
جہاں انسان، سڑکوں، چوکوں اور چوراہوں  پر بے بسی کی حالت میں لاوارثوں کی طرح مارے جائیں اور ان کے کپتان کی جان اتنی قیمتی ہو کہ وہ اپنے بنی گالا والے بنگلے سے آفس تک پہنچنے کے لئے بھی ہیلی کاپٹر استعمال کرے، جہاں کابینہ کے وفاقی وزیر، مشیر ہوں، گورنرز ہوں، وزرا اعلیٰ ہوں یا صوبائی وزیر، ہمیشہ سارے ہی ماہانہ پٹرول بھی قومی خزانے سے وصول کریں، لمبی لمبی تنخواہیں ڈکارنا بھی اپنا حق سمجھیں، قومی خزانے سے ان کے پروٹوکول پر بھی لاکھوں، کروڑوں روپے لٹا دئیے جائیں، ججز کی تنخواہیں بھی لاکھوں میں ہوں اور غریب کو یوٹیلٹی سٹورز اور بچت بازاروں میں بھی مہنگی ترین اشیاء خریدنے پر مجبور ہونا پڑے۔
جہاں کے سرکاری ہسپتال ہوں یا پرائیویٹ ہسپتال، وہاں علاج کے نام پر موت بکتی ہو اور سرمایہ دار، جاگیردار اپنا اور اپنے بچوں کا علاج کروانے کے لئے یورپ کے ہسپتالوں کا رخ کریں جہاں کے حکمران مسجدوں سے بھی بجلی کے بلز میں ٹی وی فیس وصول کریں۔
پھر مان لیجئے کہ ’’اس دور کے سلطان سے کوئی بھول ہوئی ہے‘‘ دیکھ لیجئے آپ کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ آنے والے دنوں میں غریبوں کے لئے بہت بڑا پیکج لے کر آرہے ہیں، جس پر آپ خوشیاں منا رہے ہیں اور خبر یہ ہے کہ حکومت ایک ارب ڈالر قرض لینے کے لئے آئی ایم ایف کے سامنے صرف گھٹنے ہی نہیں ٹیک چکی بلکہ پوری طرح لیٹ چکی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ کڑی شرائط پر مبنی معاہدہ کرنے کے بعد مشیر خزانہ شوکت ترین نے بجلی اور پٹرول مزید مہنگا کرنے اور ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پٹرول لیوی میں  ہر مہینے چار روپے تک اضافہ ہوگا، لیوی کو 30 روپے تک لے جانا ہے۔
جیسے ہی مبین ایوب کی بات ختم ہوئی، اس خاکسار نے عرض کیا کہ اصل سوال یہ ہے کہ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر قرض کے حصول کے لئے حکومت جو بجلی، تیل وغیرہ کی قیمتوں کو مزید بڑھائے گی اس کی وجہ سے ضروریات زندگی کی ہر چیز مزید مہنگی ہو جانے سے کیا غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا سبب نہیں بنے گا؟ حکومت آئی ایم ایف کے ڈنڈے سے بجلی اور تیل کی قیمتوں کو تو پڑھائے چلے جارہی ہے، لیکن غریب عوام آمدن میں اضافے کے لئے کچھ بھی کر نہیں  پا رہی جس کی وجہ سے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبتے چلے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نے جہلم روڈ کیرج وے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب میں جس بڑے ’’پیکج‘‘ کی خوشخبری سنائی تھی اگر وہ بڑا ’’پیکج‘‘ یہی تھا تو سچی بات ہے کہ وزیراعظم کے اس بڑے ’’پیکج‘‘ سے ہم خدا کی پناہ مانگتے ہیں، افسوس، صد افسوس، عمران خان کی حکومت عوام کے لئے باقاعدہ ایک ’’عذاب‘‘ بن چکی ہے، قرضے کے ڈالروں سے اگر ملکی معیشت کا کچھ سنور سکتا تو بہت پہلے ہی سنور جاتا، نہیں صاحب نہیں۔
قرض کی پیتے تھے مئے اور کہتے تھے ایک دن
رنگ لائے گی غریبوں کی یہ فاقہ مستی

تازہ ترین خبریں

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا