01:15 pm
مسخ تاریخ کی اصلاح ضروری

مسخ تاریخ کی اصلاح ضروری

01:15 pm

پورے براعظم کی سطح پرقتلِ عام کی بنیادڈالنے والے پہلے اطالوی امریکی کرسٹوفرکولمبس پرجوکچھ لکھا جا چکا ہے، اس میں ایک اہم نکتہ غائب ہے۔ بحرِاوقیانوس پارکرنے کی اس کی مہمات کی پشت پربنیادی عامل اسلام سے خوف یانفرت بھی تھی۔ اس تصورسے صدیوں تک سفید فام یورپی باشندوں کی نئی دنیااوراس کے آبائی یااصل باشندوں سے معاملات وتعلقات کی طرزبھی متعین ہوئی اورآج امریکی کس طوردنیاکودیکھتے اورسمجھتے ہیں۔ کرسٹوفرکولمبس کے ذہن میں اسلام کے حوالے سے پائی جانے والی نفرت اور خوف کواکتوبرکے دوسرے پیر (یومِ کولمبس،یومِ باشندگانِ اصل یایومِ ثقافتِ اطالیہ) سے متعلق ہماری طرزِفکرپربھی اثراندازہونا ہی چاہیے۔
کرسٹوفرکولمبس1451میںپیداہواجب یور پ  میں اسلام مخالف ذہنیت عروج پرتھی۔وہ صلیبی جنگوں کی داستانیں سنتاہواپلابڑھااور ساتھ ہی ساتھ اس نے بچپن میں1453 ء میں سلطنتِ عثمانیہ کے ہاتھوں قسطنطنیہ پرقبضے کے نتیجے میں اپنے آبائی قصبے جینواکے بارے میں بہت کچھ سنا۔عنفوانِ شباب میں کولمبس نے ایک ملاح کے زیرتربیت بحیرہ روم کا رخ کیا۔ابتدائی چندبحری اسفارکے دوران کولمبس کوبحیرہ ایجین اورشمالی افریقاکی مسلم ریاستوں میں عثمانیوں کی طاقت کے مشاہدے کاموقع ملا۔بعدمیں اس نے مغربی افریقا کے ساحل کے ساتھ ساتھ سفرکیاجہاں خطے کی طاقتور مسلم بادشاہتوں نے اسے یوں متاثرکیاکہ ہرطرف غالب اسلام نے عیسائی دنیاکو اپنے حصارمیں لے رکھا تھا۔یورپ واپسی پر کولمبس نے بحرِاوقیانوس کے پارجانے کے سفرپرروانہ ہونے سے چھ ماہ قبل جزیرہ نما آئبیریاکے جنوب میں مسلمانوں کے خلاف اسپین کی لڑائی میں بھی حصہ لیا۔
حقیقت یہ ہے کہ کولمبس مزاجاًوقلباًصلیبی جنگجوتھا۔اس نے زندگی بھرمسلمانوں سے معاملات اورپھران کے خلاف لڑائیوں میں اپنی روح کی گہرائی میں مقدس جنگ کابوجھ محسوس کیا ۔کولمبس نے مسلم دنیاکاچکرکاٹنے سے بچنے کے لئے جب مشرقِ بعیدکابحری تجارتی راستہ تلاش کرنے کاعمومی مشن شروع کرنے کے لئے مغرب کی سمت تندخوسمندروں کے سفرکی ابتداکی، تب اس کاذہن نہ تو محض کسی دریافت کے خالص دنیوی تصور سے مزین تھااورنہ ہی وہ تاجرانہ بصیرت سے کام لے رہاتھا۔کسی بھی دوسری بات سے کہیں بڑھ کروہ بھرپور عیسائیت نوازرویے اورجذبے کے ساتھ امریکاکی طرف چلاتھا۔
کولمبس کی زندگی میں اسلام کی مرکزیت اس کے بحرِاوقیانوس کے اسفارکے عجیب وغریب اوراب تک سب سے کم معلوم ہونے والے پہلوکی تو ضیح کرتاہے۔جب کولمبس کیریبین کے جزائرپہنچا تو وہاں ہرطرف اسلام کوپایا۔مثلااس نے مقامی ٹائنوز باشندوں کے ہتھیاروں کوالفنجزکانام دیاجوہسپانوی زبان کالفظ ہے تاہم عربی سے ماخوذہے۔یہ لفظ عربی میں چھوٹی،خمدارتلوارکے لئے استعمال ہوتا ہے جس پرقرآن کی آیات کندہ ہوتی تھیں۔کولمبس نے خودبتایاکہ ٹائنوزکے پاس لوہانہ تھااوروہ قرآن کے بارے میں کچھ بھی نہ جانتے تھے مگروہ پھربھی انہیں مسلم سپاہیوں جیساقراردیتاہے جنہوں نے الفنجز تھامی ہوئی ہوتی تھیں اوریوں اس نے ٹائنوزکواپنے ذہن میں مسلمانوں کے حوالے سے پائے جانے والے تصورات سے مطابقت رکھنے والے درجے میں رکھااوراسی حیثیت میں اپنے ممکنہ قارئین کے لئے پیش کیا۔
بعدمیں جب کولمبس نے مقامی خواتین کے ایک گروپ کواسکارف  پہنے دیکھاتو یہ خیال کیاکہ وہ شاید تجارت یاپھرکسی اور نوعیت کے یوریشیائی رابطے کے ذریعے ان سے تعلق رکھتی تھیں جواس کی معلومات کے مطابق مورزکہلاتے تھے۔اسلام اور امریکاکے آبائی باشندوں کے درمیان اس نوعیت کی مماثلتیں جاری رہیں۔کولمبس کے دوعشروں کے بعدہرنن کورٹیزنے بھی لکھاکہ میکسیکوکے ایزٹیک باشندے مسلمانوں والی دستارباندھتے تھے اوران کی خواتین مورش(مسلم)خواتین جیسی دکھائی دیتی تھیں۔ ہرنن کورٹیزنے دعویٰ کیاکہ اس نے جوعلاقہ (آج کل میکسیکو)پانچ سوسال قبل فتح کیاتھا،اس میں چارسوسے زائدمساجدتھیں اوراس نے وہاں کے قائدمونتیزوما کو ’’سلطان‘‘کے نام سے پکارا۔سوال یہ ہے کہ اس پیچیدہ نکتے کی توضیح کیاہوسکتی ہے؟
اس کاجواب کولمبس کی(اوریورپ کی)اسلام کے خلاف صلیبی جنگوں کی طویل تاریخ میں ہے۔ صدیوں کے دوران لڑی جانے والی مذہبی جنگوں کے علاوہ عثمانیوں اوردیگرمسلمانوں کی1453ء کے بعد یورپ کے متعددعلاقوں میں پیش قدمی نے کولمبس، کورٹیزاور دیگرہزاروں یورپی عیسائیوں کے ذہنوں میں اسلام کوایک دشمن کے طورپرپروان چڑھایاجنہوں نے پرانی دنیامیں مسلمانوں اورنئی دنیامیں امریکی انڈینزسے جنگیں لڑیں۔ان تمام لوگوں نے پوری زندگی یہی سیکھاکہ مسلمان ان کے سخت ترین دشمن ہیں۔ان کے ذہنوں کی آنکھ میں دشمن کاتصورایک غیرسفیدفام مسلم کے طورپرابھرا۔یورپی باشندوں نے امریکاوں میں اپنے نئے دشمنوں کویعنی مقامی باشندوں کو ِہی تصوراور تاثرکے ساتھ دیکھااوربرتا۔یورپی باشندوں نے مسلمانوں اورمقامی امریکیوں کوایک تسلسل کے طور پر دیکھا۔ آج یہ سب کچھ محض خواب وخیال کامعاملہ لگتاہے۔
یہ،بہت حدتک بھلائی ہوئی تاریخ کسی طور نظراندازنہیں کی جاسکتی۔اسلام مخالف زاویہ نظرنے وہ سانچاتیارکیا،جس میں یورپی باشندوں نے امریکہ کی نسلوں اورثقافتوں کوسمجھااور مغربی نصف کرے میں آلاتِ حرب کاتصوربھی اِنہی تصورات سے جڑاہوا ہے۔ اب شمالی وجنوبی امریکہ کی تاریخ کا یہی حال ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کرافسوس کے ساتھ،امریکہ کے مقامی باشندوں کی تاریخ کاحقیقی فہم یقینی بنانے کے عمل میں مسلمانوں سے متعلق کولمبس اوردیگرمتقدمین کی سوچ کونظراندازنہیں کیاجاسکتا۔
یورپی اورسفیدفام امریکی باشندوں نے صلیبی جنگوں کاساذہنی رجحان امریکہ کی مقامی آبادیوں کے حوالے سے بھی مقدم رکھااور جنگ کے اس راستے میں ان کے تصورات اور صطلاحات بھی اپنائیں۔یہی سبب ہے کہ امریکیوں نے افغانستان پراپاچی اورکایوواہیلی کاپٹراڑائے،امریکی بحریہ نے شام میں اہداف پر ٹوماہاک میزائل برسائے اورپاکستان میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کے لئے  جیرونیمو کے خفیہ نام سے کی جانے والی چھاپہ مارکاروائی میں نیوی سیلزکولانے،زندہ پکڑنے کے لئے  بلیک ہاک ہیلی کاپٹربروئے کارلائے گئے لیکن نامکمل فتح کے ساتھ واپس لوٹناپڑا۔
ان ناموں اوران جنگوں میں ایک تاریخ چھپی اوربسی ہوئی ہے،جوکولمبس تک جاتی ہے۔بظاہرالگ تھلگ پڑی ہوئی ان ثقافتوں کی تاریخ کافہم،ماضی کی تفہیم اورنئی یکجہتی،اجتماعی فکر وعمل کی بنیادڈالنے کے حوالے سے کلیدی کرداراداکرتاہے۔اب یہ ہماری ذمہ دا ر ی ہے کہ اس صلیبی سوچ کے بدلتے تیورکوسمجھنے کے لئے اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اوران خفیہ ہاتھوں کو اپنے آہنی کردارسے روکنے کے لئے خودکوتیارکریں جس کے لئے ازحدضروری ہے کہ جس خالق نے اپنی مخلوق کو دنیا وآخرت میں کامیابی کے لئے ایک مکمل کتاب نازل کی،اس کتاب کوراہِ ہدائت کے لئے مضبوطی سے تھام لیں۔

تازہ ترین خبریں

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا