01:16 pm
قومے فروختند وچہ ارزاں فروختند!

قومے فروختند وچہ ارزاں فروختند!

01:16 pm

٭آلودگی میں خوفناک اضافہ، لاہور تعلیمی اداروں میں ہر ہفتے تین چھٹیاںO وزیرخزانہ کی مہنگائی میں مزید اضافہ کی ’’خوش خبری!‘‘ آئی ایم ایف کی سخت شرائط، جزوی امداد دو ماہ بعد آئے گیO بھارت کو پاکستان کے راستے افغانستان کو گندم بھیجنے کی اجازتO افغانستان، پاکستان 5 ارب روپے کی 50 ہزار ٹن امداد، چین سے 1000 ٹن کی اشیا بھیجی جا رہی ہیںO کابل، 15 ملکوںکے سفارتی دفاتر کھل گئےO سٹیج اداکارہ کا تھانہ پر حملہ، قیدی چھڑا لئےO سندھ میں 1200 مریضوں کے لئے ایک بستر، محتسب اعلیٰ کی رپورٹO عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں گرگئیں، پاکستان میں بڑھائی جا رہی ہیں!!
٭ایک اور نوحہ غم! وزیرفروغ مہنگائی شوکت ترین کا ایک اور اعلان کہ ابھی تو کچھ بھی نہیں، آئی ایم ایف کی بھاری شرائط تسلیم کر لیں، دو ماہ تک (15 جنوری کے بعد) ایک ارب چھ کروڑ ڈالر کی (بھاری سود کے ساتھ) امداد منظور ہو گئی ہے!! اس کے باعث پٹرول اور بجلی کے نرخ مزیدبڑھیں گے!! 1846ء میں انگریزوں نے معاہدہ امرتسرکے ذریعے جموں و کشمیر کی ریاست صرف 55 لاکھ روپے میں مہاراجہ گلاب سنگھ کو فروخت کر دی تھی۔ اس پر علامہ اقبال نے کہا کہ ’’دہقان، کشت وجود، خیبان فروختند…قومے فروختند وچہ ارزاں فروختند‘‘!! (کشمیر کے کسان، مرغزار، ندیاں، خوبصورت کھیت اورباغات سمیت پوری قوم کو کتنے سستے داموں فروخت کر دیا گیا!) صرف ایک ارب ڈالر ملنے کی خوشی میں ملک و قوم کو گروی (رہن) کر دیا گیا! اور اس طرح خوشیاں منائی جا رہی ہیں جس طرح عید کی نماز کے بعد بھاری بھیک ملنے پر بھکاری خوشیاں مناتے ہیں۔ جملہ معترضہ کہ بھکاری لوگ نمازیوں کی آمد سے پہلے ہی عید گاہ کے باہر بیٹھ جاتے ہیں! صرف ایک ارب ڈالر، کشکول پھر بھی ادھورا!! اور…اور پنجاب کے وزرا کو ہاتھ میں رکھنے اور حکومت کو عدم اعتماد سے بچانے کے لئے 46 نئی لگژری گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں۔ وفاقی حکومت میں آئے دن نئے وزیروں، مشیروں اور ترجمانوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، بقول بلاول زرداری، 71 وزیر مشیر پہلے بھی موجود ہیں اب ایک اور کا اضافہ! مہنگائی سے پِسے ہوئے غریب عوام مزید پِس جائیںکیا فرق پڑتا ہے؟
مگر یہ صرف موجودہ حکومت کا ہی نہیں، ہر حکومت کا یکساں وطیرہ رہا ہے۔ مغربی پاکستان ہائی کورٹ کے ججج شبیر احمد نے مغربی پاکستان کے مارشل لا ایڈمنسٹریٹر جنرل بختیار کو عدالت میں طلب کیا، جنرل ایوب خاں مشتعل ہو گیا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایم آر کیانی کے ریٹائر ہونے پر جسٹس شبیر احمد نے چیف جسٹس بننا تھا، ایوب خاں نے مارشل لا کے حکم کے ذریعے ایک عام وکیل منظور قادر کو چیف جسٹس بنا دیا! جسٹس شبیر احمد جلد ہی ریٹائر ہو گئے۔ جسٹس منظور قادر نے بھی استعفا دے دیا اور وزیرخارجہ بن گئے!!۔ وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنی پارٹی کے 17 عام وکیلوں کو جج بنوا دیا (بعد میں سارے فارغ کر دیئے گئے) نوازشریف کی بادشاہت کہیں بڑھ کر تھی۔ راہ چلتے کوئی دوست ملنے آ گیا سیڑھیوں سے اترا تو سفیر یا مشیر بن چکا تھا! شوکت عزیزم وزیراعظم بن کر آیا، روس اور بھارت کا کنسورشیم بنا کر سٹیل ملز کو صرف 22 ارب روپے میں فروخت کر دی، سپریم کورٹ نے سودا منسوخ کر دیا۔ عمران خاںکا دور آیا، حکومت میں آنے کا وقت آیا، اعلان کیا کہ صرف 10 وزیروں کی کابینہ ہو گی، اب 71 ہوچکی! ابھی اور بھی آئیں گے! اس عظیم ملک کے غریب عوام کے خون پسینے سے جمع ہونے والے خزانے کو کس بے دردی سے لُوٹا گیا، لُوٹاجا رہا ہے! ملک میں چینی کی شدید قلت اور پنجاب کا وزیراعلیٰ اپنے ایک دوست کو چینی برآمد، دہراتا ہوں برآمد کرنے کے لئے صوبائی خزانے سے تین ارب روپے بطور تحفہ دے دیتا ہے! کوئی تحقیقات، کوئی تفتیش، کچھ نہیں! مجھے مصر کے عجائب گھروں میں پڑی فرعونوں کی ممیاں یاد آ رہی ہیں۔
٭معذرت! بات دوسری طرف نکل گئی۔ غالب نے کہا تھا کہ مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گو میں!‘‘ آیئے دوسری باتیں کریں۔ وفاقی محتسب اعلیٰ کی سالانہ رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ سندھ میں 1200 مریضوں کے لئے ہسپتالوں میں صرف ایک بستر موجود ہے…اور کراچی میں دودھ 150 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے! مگر پنجاب میں کیا ہو رہا ہے۔ لاہور کی کیمپ جیل کے جیلر نے ایک انٹرویو میں کیا انکشاف کیا ہے کہ جیل سے 370 قیدی مختلف عدالتوں میں پیشیوں پر گئے، واپس آئے تو 290 نشے میں مدہوش تھے، ان سے منشیات کی بھاری مقدار، دو موبائل فون برآمد ہوئے۔ یہ چیزیں پولیس نے بھاری رشوت لے کر ان قیدیوں کو فراہم کرائیں!! استغفار!!
٭لاہور میں حکمرانی!! اعلان ہوا ہے کہ فضا میں آلودگی زیادہ ہو گئی ہے اس لئے 15 جنوری تک تمام تعلیمی ادارے اور نجی دفاتر ہفتہ میں تین دن ہفتہ، اتوار، پیر بند رہا کریں گے!! پتہ نہیں کس حکیم نے حکومت کو بتایا ہے کہ باقی چار دن، منگل، بدھ، جمعرات، جمعہ کو فضائی آلودگی معطل رہا کرے گی؟؟ جو بات کی لاجواب کی!!
٭افغانستان کے جلد باز حکمرانوں کی آہ و زاری کہ عوام تو بھوکے مر رہے ہیں، ملازموں کو تنخواہیں دینے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ ملک سے بھاگنے والے ہزاروں لاکھوں افراد نے بنکوں سے بھاری رقوم نکلوا لیں، بنک خالی ہو گئے ہیں۔ حکومت کو قرضے دینے کے لئے کچھ نہیں بچا! اب جلد باز حکمران حواس باختہ ہو رہے ہیں کہ بنکاری کا نظام تقریباً ختم ہو رہا ہے، ملک کا کیا بنے گا؟ میں ’جلد باز‘ کا لفظ اس لئے کہہ رہا ہوں کہ ان لوگوں نے قطر میں امریکہ کے ساتھ معاہدہ کیا کہ دو ہفتے کے اندر امریکہ اپنی ساری فوج افغانستان سے نکال لے گا۔ اس دوران افغانستان میں مضبوط سیاسی حکومت قائم کی جائے گی اور افغانستان کو بھاری مالی امداد بھی دی جائے گی۔ اب ہوا کیا؟ کہ معاہدہ پر دستخط ہوتے ہی دو  ہفتے انتظار کرنے کی بجائے طالبان کابل پر چڑھ دوڑے اور ایک دن کے اندر صدارتی محل پر قبضہ کر کے جشن منانے لگے۔ امریکی فوج انتہائی افراتفری میں اربوں کھربوں ڈالر کا سامان چھوڑ کر رات کے اندھیرے میں افغانستان سے بھاگ گئی۔ امریکہ نے سخت کارروائی کی اور امریکہ میں افغانستان کا10 ارب ڈالر کے فنڈز (پاکستان کے تقریباً 18 کھرب روپے) ضبط کر لئے۔ یہ فنڈز آ جاتے تو افغانستان کو کوئی مشکل پیش نہ آتی۔ اس بدعہدی پر دنیا بھر کے ممالک نے افغانستان میں سفارت خانے بند کر دیئے۔ صرف پاکستان اور چین نے رابطہ برقرار رکھا! وہی عالم جو برسات میں کچے گھروں کی لپائی کا ہوا کرتا ہے!!
٭اور سنئے! عالمی سطح پر اک دم تیل کی قیمتیں بہت نیچے گر گئی ہیں۔ امریکہ کا تیل 85 کی بجائے 78 ڈالراور برطانیہ کا برنٹ یل83 کی بجائے 73 ڈالر پر آ گیا ہے (دونوں کے بَیرل پیمانے مختلف ہیں) اور پاکستان کا وزیر عوام کو تیل کے نرخ مزید بڑھانے کی دھمکیاں دے رہا ہے!! قوم کا خدا حافظ!!
٭گزشتہ روز کالم میں وزیرداخلہ اور ایک ’بولڈ‘ اداکارہ کی نجی باتیں شائع ہوئیں، اب ایک اور خبر سنئے، لاہور کے علاقہ گرین ٹائون میں ایک اداکارہ ’’دُعا چودھری‘‘ نے اپنی سالگرہ منائی۔ گھر میں لائوڈ سپیکروں پر بلند آواز میں گانے بجنے لگے۔ محلے والوں کی شکائت پر پولیس دو افراد کو گرفتار کر کے لے گئی۔ ’’دُعا چودھری‘‘ نے اپنا لشکر جمع کیا، تھانے پر حملہ بول دیا۔ ایک اہلکار کی وردی پھاڑ دی اور اپنے قیدی چھڑا کر لے گئی۔ پولیس منہ دیکھتی رہ گئی!! ایک سادہ سا مقدمہ درج کر لیا اور بس! پولیس بھی کیا کرے؟ جس معاشرہ میں اداکارائیں اتنی مضبوط ہوں کہ وزیرخارجہ کی کرسی پر بیٹھ کر فوٹو شوٹ کرائیں، وزیر داخلہ سے براہ راست فون پر نہائت بے تکلفانہ باتیں کریں! وہاں بے چاری پولیس کیا کر سکتی ہے! ایک مقدمہ درج کر لیا،یہی کافی ہے۔ کوئی مزید کارروائی کی اور وزیرخارجہ یا داخلہ کا فون آ گیا تو کیا حاصل اپنی کارروائی کا!!
٭چلتے چلتے ایک خبر!! بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی فوج کے تحفظ کے لئے پوری کنٹرول لائن پر سٹیل، فولادی لوہا، کے مورچے بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح فوجی اہلکاروں کے لئے فولادی گھر بھی بنائے جائیں گے!
٭ایک اور ختم:پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا فیصلہ عارضی طور پرمعطل کر دیا ہے، اس بارے میں مارچ میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس پرکیا کہا جائے؟ لانگ مارچ کے اعلانات تین سال سے ہو رہے ہیں۔ اب مارچ کا ذکر آ گیا ہے۔ اس وقت نئے انتخابات کے لئے ویسے ہی صرف ایک سال باقی رہ جائے گا؟ پھر؟

تازہ ترین خبریں

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا