01:18 pm
مٹھی بھر لوگ اگر عزم اور ضد کر لیں

مٹھی بھر لوگ اگر عزم اور ضد کر لیں

01:18 pm

حیدر پورہ ، سرینگر میں بھارتی قابض فورسز نے15نومبر کی شام کو ایک ڈاکٹر اور ایک تاجر سمیت چار افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ۔ ان کی لاشیں ایک سو کلو میٹر دور ہندواڑہ کے جنگلوں میں زمین برد کیں۔ مگر ڈاکٹر مدثر گل اور تاجر الطاف احمد بٹ کے افراد خانہ نے مسلسل جدوجہد کی ۔ تین راتیں اپنے رشتہ داروں کا ماتم کرنے کے بجائے ان کی لاشیں واپس کرنے کے لئے بھاگ دوڑ میں گزار دیں۔ سڑکوں پر ایسا دھرنا دیا کہ جب فورسز کے بندوق بردار اہلکار وہاں پہنچے تو ایک شہید کے والد نے اہلکار کی بندوق پکڑ لی اور کہا’’ آئو دہشت گردو، مجھے گولی ماردو‘‘، انہیں گرفتار بھی کیا گیا۔ مگر انہوں نے ہار نہ مانی۔ پھر چند افراد نے بھارتی فورسز کو جھکنے پر مجبور کیا۔ دو افراد کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کی گئیں اور انہوں نے رات کے اندھیرے میں انہیں آخری رسوما ت کے بعد دفن کر دیا۔ 
ایسا مقبوضہ کشمیر میں پہلی بار ہوا کہ فورسز  جعلی جھڑپ میں قتل کرنے کے بعد انہیںدور لے جا کر زمین برد کئے گئے دو کشمیریوں کی لاشیں76گھنٹے بعد لواحقین کو واپس کرنے پر مجبور ہوئے۔ تھوڑے سے لوگ اگر مرنے مارنے پر آ جائیں تو وہ ہر کالا قانون بدل سکتے ہیں۔ سرینگر کا یہ واقعہ سب کے لئے چشم کشا ہے۔ رواں سال کے شروع میںبھارتی سپریم کورٹ نریندرمودی حکومت کے تینوں کالے زرعی قوانین کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کر رہی تھی۔ سماعت کے دوران مودی حکومت کے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے سپریم کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی والے بنچ کے سامنے کہا کہ دلی کی سرحدوں پر کسانوں کے احتجاج میں خالصتانیوںنے اپنی جگہ بنا لی ہے۔ وہ آئی بی (انٹیلی جنس بیورو) کی مدد سے اس معاملے میں حلف نامہ بھی داخل کرنے کا اعلان کر رہے تھے۔اٹارنی جنرل نے کسانوں کی تحریک میں کالعدم تنظیم سکھس فار جسٹس کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھی آزادی کی تحریک میں پاکستان کے ملوث ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔یہی بات دلی اسمبلی انتخابات سے قبل ایک ریلی میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہی کہ کشمیر میں جنگجوئوںکی حمایت کرنے والے شاہین باغ میں شہریت کے ترمیمی قانون کی مخالفت کر رہے ہیں۔ بھارتی کسانوں کی تحریک ایک سال سے چل رہی ہے اور سی اے اے کے خلاف بھی کئی مہینوں تک تحریک چلی۔ کسانوں کی تحریک میں سکھ کسانوں کی شرکت نمایاںرہی ۔شہریت کے کالے قوانین سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت کرنے والوں میں مسلمانوں کی اکثریت تھی۔سکھوں کو خدشہ تھا کہ مودی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کے نتیجے میں فصلوں کو اونے پونے کم قیمت پر فروخت کرنا ہوگا اور مسلمانوں کو سی اے اے (سٹیزن شپ ایکٹ) اور این آر سی (نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز) سے ڈر ہے کہ اس سے ان کی شہریت خطرے میں پڑ جائے گی۔جب خالصتانیوں نے دنیا بھر میں آزادی کے لئے ریفرنڈم مہم شروع کی تو مودی نے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کر دیا۔یہ درست ہے کہ خالصتان تحریک کے دبائو نے مودی کو ایسا کرنے پر مجبور کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مودی نے سکھ مذہب کے بانی گرو نانک کے یوم پیدائش کے دن زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان کیا۔ 
ثابت ہوا کہ اگر منظم انداز میں تحریک چلائی جائے تو کالے قوانین کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ اب اگر یہ سوال کیا جائے کہ کیا مودی حکومت سی اے اے اور این آر سی بھی واپس لے گی؟۔زرعی قانون پر مودی حکومت جھکنے پر مجبور ہوئی۔بھارتی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کہہ رہے تھے کہ مٹھی بھر کسان زراعت قانون کی مخالفت کر رہے ہیں جبکہ کسانوں کی بڑی تعداد اس کی حمایت میں ہے۔تو مٹھی بھر کسانوں نے کالے قوانین کو ایک سال بعد واپس لینے پر مودی جیسے انتہا پسند، فاشسٹ حکمران کو مجبور کیا۔ سچ یہ ہے کہ عوامی تحریکوں کو کوئی ختم نہیں کرسکتا۔ یہ کامیاب ہوتی ہیں۔ کامیابی کے لئے اپنا راستی بناتی ہیں۔  اگر حیدر پورہ سرینگر کی فرضی جھڑپ میں قتل کئے گئے دو افراد کے مٹھی بھر لوگ عزم اور ضد کر لیں تو بھارت جیسے قابض ملک کو جھکا سکتے ہیں۔ اگر مٹھی بھر سکھ کسان عزم اور ضد کر لیں تو ان کی تحریک کامیاب ہو سکتی ہے۔کسانوں کی تحریک کی کامیابی کو ہم بلا شبہ بھارتی صوبوں کے آئندہ انتخابات سے جوڑ لیں یا کچھ بھی دلائل دیں مگر ان کی تحریک بھی سرینگر کے مٹھی بھر افراد کی یکسوئی، مسلسل کھڑے رہنا، کمزوری نہ دکھانے کی وجہ سے نتیجہ خیز ثابت ہو ئی۔ بھارتی انتہا پسند، جنونی حکومت کی کئی بڑی اور سنگین غلطیاں منظر عام پر آ رہی ہیں جن میں نوٹ بندی ، جی ایس ٹی قانون کا زبردستی نفاذ، لداخ میںچینی فوج سے شکست، شہریت کامتعصبانہ کالا قانون،لڑاکا طیاروں رافیل سودے میں بے ایمانی جیسے سانحات شامل ہیں۔اگر مٹھی بھر لوگ  منظم اور یکسوہو کر مجبور کرنے کا عزم اور ضد کرلیں توبھارت مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370اور35اے بھی ختم کرنے اور کشمیر میں رائے شماری پر مجبور ہو سکتا ہے۔ کوئی ریاست اگر اس طرح کا عزم اور ضد کر لے تو پھر سونے پہ سہاگہ ہو گا۔ 

تازہ ترین خبریں

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا