01:44 pm
تیل کے ذخائر کھلنے لگے

تیل کے ذخائر کھلنے لگے

01:44 pm

٭تیل سستا کرنے کے لئے امریکہ، بھارت، جاپان، برطانیہ، چین اور جنوبی کوریا کا محفوظ ذخیرے کھولنے کا اعلانO پی ڈی ایم: نئے انتخابات، نواز، مریم کو رہا کرنے کا مطالبہO گیس قیمت میں 158 فیصد اضافہO پانچ شہروں میں پاکستان کے نئے قونصل خانےO شوکت ترین کو سینٹ میں لانے کے اقدامات O بجلی کمپنیوں کو 135ارب روپے کی ادائیگیO ’’گیس حکومت کی غفلت سے مہنگی ہوئی‘‘ شوکت ترین O جسٹس ثاقب نثار کے بارے ویڈیو ٹیپ درست ہے، امریکی ماہرینO سابق افغان نائب صدر کا گارڈ داعش کا امیر نکلاO بھارت سے افغانستان کے لئے 50 ہزار ٹن گندم پاکستان سے گزارنے کی اجازت۔
٭تیل کی عالمی سطح پر شدید مہنگائی پر بڑے بڑے ممالک بھی تلملا اٹھے ہیں اور اس مہنگائی کو نیچے لانے کے لئے اپنے تیل کے بڑے ذخائر کو کھول دینے اور مارکیٹ میں لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان میں امریکہ، برطانیہ، چین، بھارت، جاپان اور جنوبی امریکہ شامل ہیں۔ امریکہ اپنے محفوظ ذخیرے سے 5 کروڑ بیرل، بھارت 50 لاکھ، برطانیہ 15 لاکھ بیرل تیل مارکیٹ میں لا رہا ہے۔ اس سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کافی حد تک کم ہو سکتی ہیں۔ امریکی حکومت کے ایک بیان کے مطابق تیل کی پیداوارا والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے تیل کی پیداوار بڑھانے کی بجائے کم کر دی اور اپنی آمدنی پوری رکھنے کے لئے قیمتیں بڑھا دیں (40 ڈالر بیرل سے 85 ڈالر تک) ان ممالک سے تین ماہ سے مذاکرات اور مطالبات ہو رہے ہیں کہ پیداوار میں اضافہ کیا جائے لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک میں سعودی عرب، روس، وینزویلا، عرب امارات، کویت، بحرین وغیرہ شامل ہیں۔ امریکی حکومت کے مطابق تیل ذخیرہ کرنے والے ممالک نے مجبوراً اپنے ذخائر باہر لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے عالمی مارکیٹ پربہت اثر پڑے گا اور تیل کی قیمتیں نیچے آ جائیں گی۔ اس کالم ’راوی نامہ‘ میں بتایا جا چکا ہے کہ سعودی عرب اور عرب امارات نے بھارت کے صوبہ راجھستان کے صحرائی علاقہ میں سینکڑوں کلو میٹر کے رقبوں میں تیل کے بڑے بڑے ذخائر جمع کر رکھے ہیں۔ ان ذخیروں سے مشرق وسطیٰ و بعید کے ممالک کو تیل فراہم کیا جاتا ہے۔ اس بنا پر بھارت کو عرب ممالک زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ بھارت کو آسانی یہ ہے کہ اسے گھر بیٹھے ہی تیل مل جاتا ہے، وہ ان ذخیروں کا بھاری معاوضہ بھی وصول کرتا ہے۔ اس کے جہازوں کو پورا بحیرہ عرب پار کر کے سعودی عرب یا عرب امارات نہیں جانا پڑتا! تعاون کے بدلے میں عرب امارات کی حکومت نے ابوظہبی میں بلامعاوضہ ہندوئوں کے دو بڑے مندر تعمیر کئے اور سعودی عرب نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سب سے بڑا سعودی اعزاز گلے میں پہنایا۔
٭عرب ممالک کے ذکر پر ایک عجیب سا دلچسپ واقعہ یاد آ گیا۔ تقریباً 70 سال قبل عرب ممالک بہت غریب تھے۔ اونٹوں اور کھجوروں کی خرید و فروخت کے سوا کوئی دوسرا کاروبار نہیں تھا۔ ہر سال متعدد عرب افراد اور عورتیں اردگرد کے ممالک میں بھیک مانگتے پھرتے تھے۔ میں نے اپنی آنکھوں سے یہ منظر دیکھا ہے۔ میں نارووال کے جس سکول میں پڑھتا تھا وہاں ایک روز اچانک ایک بدحال عرب عورت اپنے بچے کے ساتھ آئی اور کلاس روم میں گھس کر عربی زبان میں بھیک مانگنے لگی۔ سکول کے عربی کے استاد جناب عابد حسین نے اسے کچھ دے دلا کر روانہ کیا۔ پھر یوں ہوا کہ عرب ممالک میں تیل نکلنا شروع ہوا۔ 1970ء کے اردگرد کی بات ہے۔ ابوظہبی کے حکمران الشیخ زائد النہیان پاکستان کے دورے پر لاہور آئے۔ ہوائی اڈے پر کوئی سرکاری استقبال نہیں ہوا۔ بتایا گیا کہ دو دنوں کے بعد اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر استقبال ہو گا۔ لاہور کے اخبار نویسوں کی تنظیم ’پی یو جے‘ نے پریس کلب کے قیام کے لئے شیخ زاید النہیان کا تعاون حاصل کرنے کے لئے مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں چائے کی دعوت دی اور پریس کلب کے قیام کا ذکر کیا۔ اس دعوت میں ایک اخبار کی ایک لیڈی رپورٹر بھی شامل تھی۔ شیخ صاحب کے ہمراہ میرے گورنمنٹ کالج کا ہم جماعت ظفر اقبال بھی تھا۔ اس نے بتایا کہ پاکستان کا یونائیٹڈ بنک ابوظہبی میں اس کے سٹیٹ بنک کا کام کر رہا ہے۔ وہ اس بنک کا ابوظہبی میں نمائندہ تھا۔ شیخ صاحب نے پریس کلب کی بات ٹال دی۔ چند دنوں بعد پتہ چلا کہ وہ لیڈی رپورٹر خصوصی مہمان کے طور پرابوظہبی پہنچ چکی ہے۔
٭پی ڈی ایم نے پھر مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نئے انتخابات کرائے جائیں ساتھ ہی یہ مطالبہ کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر بحث متنازعہ وڈیو کے پیش نظر نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات اور سزا ختم کی جائے (شہباز شریف کے خلاف مقدموں کا ذکر نہیں کیا گیا) مولانا فضل الرحمان نے بتایا ہے کہ 6 دسمبر کو ایک اور اجلاس میں لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے بارے میں حتمی فیصلے کئے جائیں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت تک عمران خاں کی حکومت کو تین سال ساڑھے تین ماہ گزر چکے ہیں۔ مئی 2023ء میں نئے انتخابات ہونے ہیں گویا ایک سال آٹھ ماہ کی مدت باقی ہے۔ عام طور پر چھ ماہ پہلے سے انتخابی سرگرمیاں شروع ہو جاتی ہیں۔ تین ماہ پہلے عبوری حکومت کا اعلان ہو جاتا ہے اور یہ کہ نئے انتخابات سے تین ماہ کی مدت کے دوران کوئی رکن مستعفی ہو جائے تو خالی نشست کا دوبارہ انتخاب نہیں ہو گا۔ ان وجوہ کی بنا پر عملی طور پر قومی اسمبلی کے نئے انتخابات میں تقریباً سوا سے ڈیڑھ سال کی مدت باقی رہ گئی ہے۔ اس مختصر مدت کے لئے ہنگامی طور پر انتخابات کی اس لئے تُک نہیں بنتی کہ الیکشن کمیشن پر انتخابات میں ووٹنگ مشینوںکے ذریعے رائے شماری کا دبائو ہے۔ کمیشن کے مطابق یہ کام ڈیڑھ سال میں بھی بمشکل انجام پا سکتا ہے۔ دوسرا مطالبہ کہ نوازشریف اور مریم نواز کی سزائیں ختم کی جائیں؟ یہ سزائیں عدالت نے دی ہیں، ان کی منسوخی کے لئے عدالت میں ہی جانا پڑے گا۔ حکومت سے اس کا کوئی تعلق نہیں بنتا۔ ویسے بھی یہ معاملہ اتنی جلد اور آسانی سے ختم نہیں ہو سکتا۔ پی ڈی ایم نے اس کے لئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک ویڈیو کی آواز کو بنیاد بنایا ہے۔ جسٹس (ر) ثاقب نثار نے اسے جعلی اور ناقابل اعتبار قرار دیا ہے۔ اس وقت تک حکومت یا اپوزیشن نے اس ویڈیو کے بارے میں کسی عدالت سے رجوع نہیں کیا۔ معاملہ عدالت میں آ بھی جائے تو کئی ماہ بحث و تمحیص میں ہی گزر جائیں گے۔ خود پیپلزپارٹی کے ممتاز ماہر قانون چودھری اعتزاز احسن کی رائے بہت اہم ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس سے پہلے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا محمد شمیم کی نوازشریف کے حق میں ایک ویڈیو بوگس ثابت ہو چکی ہے، اب جسٹس ثاقب نثار کے خلاف ویڈیو بھی متنازعہ اور غیر موثر ہو چکی ہے۔ ویسے بھی پیپلزپارٹی کے بغیر لاننگ مارچ کیسے ہو گا؟ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی رکن اسمبلی سے مستعفی نہیں ہو گا۔ (مولانا کا بیٹا، بھائی اور 16 ارکان اسمبلی اور سینٹ میں موجود ہیں)
٭حکومت نے اٹلی، عراق، جرمنی، امریکہ کے پانچ شہروں، نجف، کربلا، میونح، نیپلز اور اٹلانٹا میں پاکستان کے نئے قونصل خانے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
٭ملک میں گیس کی شدید قلت سے گیس کمپنیوں کی آمدنی میں زبردستی کمی ہو رہی ہے اسے پورا کرنے کے لئے گیس کی قیمت میں 158 فیصد (ڈیڑھ گنا سے بھی زیادہ) اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ گویا 100 روپے والی گیس اب 258 روپے میں ملے گی!!
٭کیا حکمت عملی! کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک خاص انداز میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس منعقد کرائی اس میں بعض مقررین نے جی بھر کر عدلیہ، فوج اور حکومت کو اچھل اچھل کر گالیاں تک دیں۔ یہ مقصد حاصل ہو گیا تو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے معصومانہ انداز میں کہہ دیا کہ ان تقریروں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں!! کوئی تعلق نہیں توکیا یہ تقریریں نیپال یا امریکہ میں ہوئیں؟؟ کیا حربہ؟ کہ پہلے خاص انداز میں خاص وقت پر خاص ایجنڈے پر بات کرائو اور پھر لاتعلقی کا اعلان کر دو! کیا سپریم کورٹ بار نے پہلے کبھی لمبے بالوں کے ساتھ اچھل اچھل کر علی احمد کرد کی فوج اور عدلیہ کے خلاف سخت اشتعال انگیز باتیں نہیں سُنی تھیں؟ کبھی عیاری، ہوشیاری؟؟
٭سپریم کورٹ نے ہارون آباد کے سابق ایم پی اے چودھری محمد کاشف کو جعلی ڈگری کی بنا پر نااہل قرار دینے کے بارے میں ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ الیکشن کمیشن نے اسے نااہل قرار دے کر اس کی اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی! اتنے بڑے سنگین جرم پر بس اتنی سی کارروائی کہ رکنیت ختم کر دی گئی؟ جعلی دستاویز پر سخت فوجداری سزا مقرر ہے۔ اس شخص نے تین سال تک اسمبلی میں رائے شماری میں غلط حصہ لیا قومی خزانے سے اتنا عرصہ تنخواہیں، الائونس وغیرہ حاصل کئے، وہ کہاں گئے؟ کیا یہ بھاری رقم واپس لی گئی؟ اسے کوئی سزا سنائی گئی؟؟ خبر میں ایسی کوئی بات موجود نہیں!! کسی شخص سے دس روپے کا جعلی نوٹ نکل آئے تو وہ جیل میں اور تین سال تک جعلی ڈگری سے قومی خزانے کی لوٹ مار معاف!!!؟

تازہ ترین خبریں

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا