12:31 pm
وزیراعظم شہباز تو خاتون اول تہمینہ درانی

وزیراعظم شہباز تو خاتون اول تہمینہ درانی

12:31 pm

کتنی مداراتوں، کوششوں کے بعد شہباز شریف وزیراعظم بنے ہیں مگر وہ کتنی ہی کمزور عددی بیساکھیوں پر کھڑے ہیں۔ اصول کی بات ہے کہ وزیراعظم کی اہلیہ خاتون اول ہوا کرتی ہے، شہباز شریف کی خاتون اول نصرت صاحبہ، والدہ حمزہ ہوں گی یا تہمینہ درانی؟ تہمینہ درانی کی زندگی کافی مدوجذر سے گزاری ہے۔
یہ غیر جماعتی قومی اسمبلی اور غیر جماعتی سینٹ کا زمانہ تھا، پھر یہ دونوں اپنے اراکین کے ساتھ مسلم لیگی ہوگئے جنرل ضیاء الحق کی صدارت میں کچھ مدت بعد غلام مصطفی  لندن سے آئے،  گرفتار ہوگئے، ان پر بہت دلچسپ الزامات تھے، ان کی رہائی کے لئے ان کی زوجہ تہمینہ درانی اسلام آباد آئی، پارلیمنٹ میں اسے آنا تھا، کون اسے باہر سے اندر لاتا؟ یہ دلیرانہ کام صرف دو سینیٹرز نے کیا، ایک کا نام جاوید جبار اور دوسرے کا نام طارق چوہدری، میں بھی ہمراہ تھا، تہمینہ کو بلڈنگ میں لا کر کیفے ٹیریا میں صحافیوں کے سامنے بٹھا دیا گیا، اس دن میں نے  تہمینہ  کو غور سے دیکھا، گھنگریالے بال، سفید چہرہ مگر غیر متاثر کن گفتگو البتہ بہت عمدہ اور مدلل، مجھے وہ تمام تر جدیدیت کے باوجود بھی وفاء شعار مشرقی بیوی نظر آئی۔ پھر اس کی علیحدگی ہوئی اور اس نے ’’مائی فیوڈل لارڈ ‘‘ لکھی۔
یہی  تہمینہ کی اصلیت تھی اور ہے یعنی ذہانت، فطانت، استدلال، منطق اور پھر وہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئی۔ حسن اتفاق سے وہ لندن میں تھی اور شہباز شریف سرور پیلس سے لندن چلے گئے۔ بغرض علاج اور لندن میں موجود تہمینہ  درانی سے شادی کرلی۔ انور قدوائی نے جو وزارت اعلیٰ کے دنوں میں شہباز شریف کے بہت زیادہ قریب تھے، بڑے قومی اخبار میں تلخ سا کالم لکھا۔ ’’ایک اور شادی‘‘ کالم پڑھ کر میں مسکرا دیا۔ تہمینہ نے اپنی ذہانت و فطانت کا سیاست میں بہت ساتھ دیا، میں انہی دنوں شہباز شریف کو ’’متبادل شریف لیگی قیادت‘‘ بناتے کالم  دھڑا دھڑ لکھ رہا تھا کہ وہ نواز شریف کا حقیقی متبادل ہیں۔ لندن سے تہمینہ نئی لبرل مسلم لیگ جس کا تصور میں کالموں میں لکھ رہا تھا، کے حوالے سے بہت پرامید تھی کہ وہ اس میں کردار ادا کرے گی۔ میاں شریف، نواز شریف، سارا خاندان تو سرور پیلس میں تھا، ان دنوں اکیلی تہمینہ خوابوں کو دیکھتی اور متوقع لیگی سیاسی میدان میں شوہر کا دست و بازو بنتا  خود کو دیکھتی جیسے نصرت بھٹو کے لئے تھی۔ مگر جلد ہی سرور پیلس سے شریف خاندان نے اڑان بھرتی تہمینہ کے پر کاٹ دئیے، شہباز کو مہذب بنا دیا گیا، میں ان دنوں پرجوش طریقے سے نئی لبرل مسلم لیگ کا تصور لکھتے ہوئے نئے جنم کی مسلم لیگ تخلیق کر رہا تھا جس میں نواز شریف جیسا جامد دماغ نہیں بلکہ شہباز شریف جیسا فعال کردار ہوگا اور میں خود تصور لیگ کو اجاگر کرنے کا متمنی بھی  تھا۔ میں اس دن سے شریف خاندان میں، نواز شریف کو ہمہ وقت وزیراعظم کہنے والوں میں، لیگی مفکر کا مستقل درجہ دیا گیا اور ناپسندیدہ ہوتا گیا، یہ سب باتیں بعدازاں مجھے پرویز رشید سے سننے کو ملی تھی۔
تہمینہ کے جس طرح پر کاٹ دئیے گئے مجھے جبران خلیل جبران کا لبنان کی مذہبی مسیحی اشرافیہ پر  مبنی عربی ناول بار بار یاد آتا رہا، ’’الاجنۃ المتکسرہ‘‘ (ٹوٹے ہوئے پروں والی شہزادی) میں تہمینہ کو جبران کی ٹوٹے ہوئے پروں والی شہزادی مان بیٹھا۔ کیا میں نے غلط کیا؟ کیا تہمینہ کو آزادانہ طور پر سیاسی منظر نامے میں، شہباز شریف کا دست و بازو بننے دیا گیا تھا؟ ایک خاتون تھی ہنی جو شہباز شریف کی بیوی تھی مگر جس جبر سے جدہ سے اسے شہباز شریف کی زندگی سے کھرچ دیا گیا، میں اس المیے کو کبھی بھی قبول نہ کر سکا، دل مسوس سا گیا، اتنا جبر اور اتنا ظلم؟ وہ ماں بھی تھی۔
ایک اور بات چونکہ نواز شریف جو شاہ عبداللہ آل سعود کے دبائو پر پاکستان تو آگئے تھے، مگر انہیں جنرل مشرف کی اسٹیبلشمنٹ صدر مسلم لیگ قبول نہ کر پائی تھی۔ لہٰذا شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنا دیا گیا۔ وہ ماشاء اللہ آہستہ آہستہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی بن گئے۔ مگر یہ منصب انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے باغی گروپ جس کے قائد عطاء مانیکا تھے کے ذریعے اپنے پاس رکھا، آج ماشاء اللہ ان کی اس روایت پر حمزہ شہباز نے عمل کیا ہے کہ تحریک انصاف سے باغی گروپس اس کے نام جو بھی ہیں کے ذریعے خود کو وزیراعلیٰ بنوایا ہے۔ جبکہ عمران خان کو اقتدار سے محروم کرنے کا طریقہ مرکز میں اپنایا گیا ہے وہ بھی ماشاء اللہ تحریک انصاف کو توڑنے کے ذریعے سے، اگرچہ ان کا ووٹ نہیں استعمال ہوا مگر میں مسکرائے جاتا ہوں کہ نواز شریف نے بطور وزیراعظم لیگی اراکین کی ہر بغاوت اور انحراف کا ہر  راستہ  بند کرنے کے لئے جو آئینی ترمیم کی تھی، اسے عمران خان کو اقتدار سے محروم کرنے کے لئے، شریف ہاتھوں نے آصف علی زرداری کے ساتھ مل کر کالعدم کر دیا ہے۔ کل کیا تھا؟ آج کیا ہے؟ کڑوا کڑوا تھو تھو اور میٹھا میٹھا ہپ شائد اس کو کہتے ہیں سیاست ۔
کاغذی پھول؟ جب حالات بدل گئے اورمشرف کی رکاوٹیں ختم ہوگئیں تو نواز شریف نے خود قیادت سے صدارت سنبھالنے کا راستہ طے کرلیا اور شہباز شریف نے خود کو اپنی صدارت مسلم لیگ (ن) کو کاغذی پھول کہتے ہوئے پارٹی کی صدارت نواز شریف کی جھولی میں ڈال دی۔ یہی کاغذی پھول آج پھر ماشاء اللہ صدرمسلم لیگ (ن) ہے اور حسن اتفاق سے وزیراعظم پاکستان بھی، اسے نواز شریف کو ہمیشہ وزیراعظم سمجھنے والے کبھی سچ مچ کا وزیراعظم اور سچ مچ کا صدر مسلم لیگ (ن) کبھی بننے دیں گے؟ شہباز شریف کے حوالے سے کچھ اقدامات کا انتظار ہے جو فیصلہ کریں گے وہ آپ کی بات کے مطابق کاغذ کا پھول ہیں یا حقیقی گلاب، اعلیٰ نسل کا خوشبودار پھول۔

تازہ ترین خبریں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘