12:14 pm
  پارلیمنٹ کی بالادستی 

  پارلیمنٹ کی بالادستی 

12:14 pm

 وطن عزیز کی سیاسی صورت حال لمحہ بہ لمحہ عجب رخ اختیار کر رہی ہے ۔ عوام کے منتخب نمائندے کبھی آئین کی بالادستی کبھی پارلیمنٹ کی بالادستی اور کبھی عدلیہ کے احکام کی بالادستی کی باتیں کرتے ہیں۔ کبھی آئین کی بالادستی کا بھی تذکرہ ہوتا ہے مگر حالات واقعات دیکھ کر یوں لگتا ہے ہر بدلتے سین میں بالادستی کا رول بدل جاتا ہے۔ عدلیہ کا کام ظاہر ہے انصاف کی فراہمی بلکہ بروقت انصاف کی فراہمی ہے اور یہ اختیار عدلیہ کو آئین کے تحت حاصل ہوتے ہیں اور پارلیمنٹ ا یسے اختیارات د ینے کا اختیار آئین کو دیتی ہیں اور یوں ملک کانظام پارلیمنٹ آئین کے تحت چلانے کے لیے جہاں کہیں آئین کی تشریح میں تشکیک یا ابہام لگے تو عدالت عظمی سے رجوع کیا جاتا ہے اور اس وضاحت کو طلب کرنے کے لیے صدر مملکت جو کہ پارلیمنٹ کا حصہ تصور کیے جاتے ہیں عدلیہ یعنی عدالت عظمی کو ریفرنس بھیجتے ہیں ا ور عدالت اس ریفرنس کے تحت وضاحت دینے کی اپبند ہوتی ہے ۔ مگر گزشتہ چند ہفتوں سے ’’ بالا دستی ‘‘ کی صورت حال حالات واقعات اور ضرورت کے تحت مختلف ہوتی نظر آرہی ہے ۔ کہا تویہ بھی جاتا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے مگر حالات سے پتہ چلا کہ پارلیمنٹ بھی عدلیہ کے احکام کی پابند ہے ۔پھر عدالت عالیہ بھی صدر مملکت کو احکام دے تو یہ بالادستی کا تصور ہی بدل جاتا ہے ۔ صوبائی عدلیہ چاہے تو بالادست پارلیمنٹ کے کسٹوڈین آف ہائوس کو حکم دے سکتی ہے اور یہ آئین کے تحت ایک بالادست ہائوس کے کسٹوڈین اس کی تعمیل بھی کردیتے ہیں۔ 
 محترمہ بے نظیر بھٹو کبھی ڈیمانڈ کیا کرتی تھیں کہ سوشل کنٹریکٹ کو نئے سرے سے وزٹ کرکے ایک نیا قابل عمل سوشل کنٹریکٹ بنانے اور اس پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے مگر حالات واقعات کی ستم ظریفی کہ اس پر کبھی عمل نہ ہو سکا ۔ جس کا عمل نتیجہ ہی نکلا کہ ہر ادارہ اپنی جگہ آزاد اور خود مختار ہو گیا اور سوشل کنٹریکٹ کے دوسرے فریق کو بے توقیر کردیا گیا ہر آنے والی حکومت اور حکمران نے اپنی اپنی خواہش اور صوابدید پر نہ صرف عدم برداشت ۔ بے چینی اور عدم اعتماد کو فروغ دیا ۔ ہر حکومت نے شراکت داری اور عوام کو اعتماد دے کر ان کا اعتماد جیتنے کے تصور کو کبھی فروغ نہیں دیا۔
ہر حکومت عوام کو دیلیز پر انصاف دینے کے نعرے تو لگاتی رہی۔ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی دہائی تو دی جاتی رہی مگر ضرورت پڑنے پر اسی بالادستی کو دیگر ذرائع سے دوسروں کی بالادستی تسلیم کرنے پر مجبور کیا گیا۔ حکومتیں نہ عدلیہ کے زور پر چلائی جا سکتی ہیں نہ صورت حال کو بلڈوز کرکے بدلا جا سکتا ہے۔
تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر سوشل کنٹریکٹ کو ری وزٹ کرنا ہو گا۔ بالادستی کے مفہوم کو واضح کرنا ہوگا آئینی معاملات پر مشاورت کرکے اعلی عدلیہ کے الگ بینچ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عدلیہ کا قیمتی وقت عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں صرف ہو ۔ سالوں تک لوگوں کو محض شک کی بنیاد پر جیل میں رکھنا کسی بھی مذہب معاشرے میں جائز نہیں۔
آئینی اور پارلیمانی امور اور عدلیہ کے اختیارات اور کردار پر بدلتے حالات کے تحت سفارشات مرتب کرنے کے لیے ایک ٹاسک فورس بنانے کی ضرورت ہے جس میں اعلی ماہرین قانون ، آئین اور انصاف وقتا ً فوقتاً جائزہ لے کر اپنی تجاویز دیں۔ ایسا نہ ہو عوام کا ا عتماد ہی اداروں سے اٹھ جائے پھر صورت حال کسی کے بس میں نہیں رہے گی۔ 
 

تازہ ترین خبریں

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں