12:14 pm
بارگاہ نبوت  ﷺ میں حاضری کا پروٹوکول

بارگاہ نبوت  ﷺ میں حاضری کا پروٹوکول

12:14 pm

’’اے لوگو !جو ایمان لائے ہو، اپنی آواز نبی  ﷺ کی آواز سے بلند نہ کرو، اور نہ نبی  ﷺ کے ساتھ اونچی آواز سے بات کیا کرو جس طرح تم آپس میں ایک دوسرے سے بات کرتے ہو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہارے سب اعمال بربادہو جائیں اور تمہیں اس( بربادی) کا شعور تک نہ ہو (آیت نمبر 2،سورۃ الحجرات)
بارگاہ نبوت  ﷺ میں حاضری کا قاعد ہ قانون اور پوراپروٹوکول اللہ رب العزت نے انتہائی کھول کھول کر بیان فرما دیا ہے، اتنے واضح اور دوٹوک اندازمیں دی گئی ہدایات کے باوجودجب مسلمان اس کے منافی طرز عمل اختیار کرتے ہیں تو حیرت ، پشیمانی اور شرمندگی کے ساتھ ساتھ بندہ ندامت اور افسردگی کی گہرائیوں میں ڈوب جاتا ہے کہ دنیا بھر سے دوردراز کے سفر کی صعوبتیں برداشت کر کے اور بھاری اخراجات کر کے، لوگوں کو حرمین الشریفین میں حاضری کی عظیم سعادت حاصل ہوتی ہے، وہاں پہنچنے والے خوش نصیبوں کو توچاہیئے کہ مزیدخیر وبرکت اور سلامتی سے جھولیاں بھر کر لائیں نہ کہ زندگی بھر کے سارے اعمال برباد کروا کے واپس آجائیں اور ستم بالائے ستم یہ کہ اپنے اس دیوالیہ ہوجانے کا انہیں پتہ بھی نہ چلے اور یہ ہوشربا راز اُس وقت کھلے کہ جب میدان حشر میں حساب کتاب شروع ہو جائے گا ۔ استغفر اللہ 
قارئین کرام ! مسجد نبوی  ﷺ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری کیلئے جانے والے وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف اور ان کی کابینہ کے ارکان کیخلاف انتہائی افسوس نعرہ بازی کاجو المناک واقعہ پیش آیاہے ، اس نے ہمارے اس ذہنی دیوالیہ پن کی قلعی کھول دی ہے کہ ساڑھے 14سو سال گذر جانے کے باوجود ہمیں ابھی تک مقام مصطفیﷺ کی سمجھ آئی ہے اور نہ ہی حرمین الشریفین کی حرمت کا کوئی ادراک ہے ۔ ابھی سابق وزیراعظم عمران خان پر حرم کعبہ میں حاضری کے موقع پر آوازہ کسنے کے المناک واقعے کی وجہ سے اہل پاکستان کیلئے دونوں جہانوں میں شرمندگی و ندامت کی یادیں ذہنوں سے محو نہیں ہوئی تھیں کہ مسجد نبوی ﷺ میں اس سے کئی گنا زیادہ سنگین اجتماعی نعرہ بازی اور دھکم پیل و حملے کا موجودہ لرزہ خیزواقعہ پیش آ گیا ہے ۔ 
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو حرمین الشریفین اس حرمت کی وجہ سے تو کہا جاتا ہے کہ یہاں کسی کو بھی ایزا پہنچانا حرام ہے، انسانوں کے ساتھ ساتھ دیگر تمام مخلوقات کو بھی کوئی تکلیف پہنچانے کی سخت ترین ممانعت ہے۔ حرمین ہر کسی کیلئے جائے امان ہے۔ جو بھی اس حرمت کی پاسداری نہیں کرے گا اسے روز قیامت اپنے اس عمل کا حساب ضرور دینا پڑے گا۔ کسی سیاسی جماعت کا کارکن کسی دوسری سیاسی جماعت کے کارکن کے ایسے حرام طرز عمل کا حوالہ دے کر اپنے حرام کام کو حلال نہیں کر سکتا۔ کچھ لوگ خوارج اور بنو اْمیہ کے واقعات کا حوالہ دے کر حرمین شریفین کی حرمت کے منافی اپنے عمل کو جواز عطا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کیلئے عرضِ ہے کہ کسی فرد ، گروہ یا جماعت کے کسی ایک ،یا ایک سے زیادہ غلط کاموں کو ہم روز حساب اپنے کسی غلط کام کے جواز میں پیش نہیں کر سکیں گے۔ سوشل میڈیا پر ہم پچھلے 2 روز سے دیکھ رہے کہ پی ٹی آئی والے سابق وزیراعظم عمران خان پر حرم کعبہ میں آوازہ کسنے والے واقعے کو مسجد نبویﷺمیںوزیراعظم شہبازشریف اور اُن کی کابینہ کے ارکان کیخلاف کی گئی موجودہ نعرہ بازی اور ہلڑ بازی کے دفاع میں پیش کر رہے ہیں ۔ 14سو سال پرانے سانحات سے لے کر حالیہ برسوں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات کی ’’آڑ‘‘ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان صاحبان عقل ودانش کی خدمت میں عرض ہے کہ کیا روز قیامت ہم اللہ رب العزت کے سامنے اپنے اعمال کے حوالے سے اس قسم کے جواز پیش کر کے بری الذمہ ہو جائیں گے کہ ہماری مخالف سیاسی جماعت چونکہ بہت بڑے پیمانے پر کرپشن کر رہی تھی اس لئے اُن کے مقابلے کے وسائل اکھٹے کرنے کیلئے ہمیں بھی میگا کرپشن کو شعار بنانا پڑا ؟
یہ درست ہے کہ خوارج نے مدینہ النبیﷺ کی حرمت پامال کی اور خلیفہ سوم حضرت عثمان غنیؓ کے گھر کا محاصرہ کر کے کھانا پانی تک بند کر دیا حتیٰ کہ انتہائی سفاکانہ انداز میں حملہ کر کے شہید کر دیا ۔یہ بھی درست ہے کہ حضرت علی ؓنے جب اپنا دارالخلافہ مدینہ النبیﷺسے عراق کے شہر کوفہ منتقل کیاتو اس فیصلے کے پس پردہ ایک بڑا محرک یہ تھا کہ مستقبل کی سیاست وحکومت کی رسہ کشی کے دوران شہر نبوی ﷺ کی حرمت پامال نہ ہو ۔ یہ بھی درست ہے کہ بنو اْمیہ نے مکہ مکرمہ کی حرمت پامال کی، طویل محاصرے کے دوران منجنیقوں سے پتھر برسا کر خانہ کعبہ کو شہید کیا،اس دوران حضرت عبداللہ بن زبیرؓ سمیت بہت سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو اسی حرمت والے شہر میں شہید کیا گیا۔ یہ بھی درست ہے کہ بنوامیہ ہی کی حکومت نے مدینہ النبی ﷺ کی حرمت بھی پامال کی۔ شہر نبوی صلیﷺ کا ایک بڑا حصہ نذر آتش کیا گیا ،، 3 روز قتل عام کیا۔ بنو عباس کے 500سالہ دور خلافت میں بھی کئی بار ایسے المناک واقعات پیش آئے،خلافت عثمانیہ کیخلاف برطانیہ کی مدد سے اقتدار کی جنگ لڑنے والے عربوں نے بھی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حرمت کو کئی بارپامال کیا‘اسلامی تاریخ میں ایسے المناک واقعات کی ایک طویل فہرست ہے ، لیکن کیا کسی ایک تاریخی سانحے کی وجہ سے اللہ کا قانون بدل سکتا ہے ؟ پوری دنیا بلکہ پوری کائنات مل کر بھی خالق کائنات کے کسی ایک حرام کو حلال نہیں کر سکتی ،۔۔۔۔مشہور روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر ؓسے ایک شخص نے سوال کیا کہ کیا حرام مہینوں میں مچھر کو مارنا جائز ہے؟۔ آپ ؓ نے سوال کرنے والے سے پوچھا کہ کہاں کے رہنے والے ہو ؟ ۔۔ اُس نے جواب دیا کہ، عراق کا ۔ ابن عمرؓنے حاضرین محفل کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ۔ ذرا دیکھو اس شخص کو ،عجیب لوگ ہیں، حرام مہینے میں نواسہ رسول ﷺ اوراُن کے سارے گھرانے کوقتل کر دیا اور مچھر کے خون بہانے کا مسئلہ پوچھتے ہیں۔ آپ ؓ کا اشارہ واقعہ کربلا کی طرف تھا۔ 

تازہ ترین خبریں

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں