12:15 pm
اٹھائیسویں پارے کا تفسیری خلاصہ

اٹھائیسویں پارے کا تفسیری خلاصہ

12:15 pm

سورۃ  المجادلہ۔ اس سورت میں ظہار کے بارے میں اللہ کی طرف سے نبی مکرمﷺ کو  ہدایات سے آگاہ فرمایا ہے ۔
آیت نمبر9 میں معصیت پر مبنی سرگوشیوں سے منع کیا گیا ہے اور آیت نمبر 10 میں آداب مجلس بیان کئے گئے ہیں اورآخری آیات میں بیان کیا گیا ہے کہ سچامومن اللہ اور رسولﷺ کے دشمنوں سے دوستی نہیں کرتا ہے‘ خواہ وہ اس کے ماں باپ یا اولاد یا بہن بھائی یا خاندان کے افراد کیوں نہ ہوں ۔
سورۃ الحشر :      اس سورت مبارکہ کی آیت نمبر9میں ایک واقع کا پس منظر بیان ہوا ہے کہ اہل ایمان خود ضرورت مند ہونے کے باوجود ایثار و قربانی کا پیکر بن کر دوسروں کی ضروریات ‘ حاجات  کو پوری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ آیت نمبر10 میں السابقون الاولون مہاجرین و انصار صحابہؓ  کا تعریف کے انداز میں بیان ہوا ہے  اور فرمایا ہے کہ اپنے بعد میں آنے والے اپنے سابق اہل ایمان بھائیوں کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں ۔ آیت نمبر 21 اللہ تعالیٰ نے قرآن کی جلالت و ہیبت کو بیان کیا ہے کہ اگر ہم اس قرآن کو پہاڑ پر نازل فرماتے تو اے انسان دیکھتا وہ پہاڑ جھکا ہوا ہوتا  اور اللہ کے خوف سے پاش پاش ہو جاتا۔اس سورہ مبارکہ کی  آخری  آیات وہ ہیں جہاں اللہ کے متعدد اسمائے صفات کو یکجا بیان کیا گیا ہے کہ صرف وہی مستحق عبادت ہے‘ ہر ظاہر و باطن کو جاننے والا ہے۔
سورۃ  ممتحنہ : اس سورت میں اہل ایمان کو دشمنان خدا اورر دشمنان اسلام کی دوستی سے منع کیا گیا ہے۔ البتہ فرمایا کہ جنہوں نے تم سے دین کے معاملے میں قتال نہیں کیا اور تمہیں جلا وطن نہیں کیا تو ان سے نیکی کرنے اور انصاف کرنے سے اللہ نہیں روکتا ہے‘ لیکن جنہوں نے دین کے معاملے میں مسلمانوں سے قتال کیا اور انہیں  جلا طن کیا  یا اس سلسلے میں مسلمانوں کے دشمنوں کی مدد کی تو اللہ نے ایسے لوگوں کی دوستی سے منع فرمایا ہے‘ او ر کہا ہے کہ ان سے دوستی کرنے والے ظالم ہیں۔ آیت نمبر11میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریمﷺ کو فرمایا اگر مومنات صحابیات ایک طے شدہ دستور اور منشور پر بیعت کرنا چاہیں تو ان کی بیعت قبول کیجئے ‘ اور ان کیلئے اللہ سے استغفار کیجئے‘ منشور یہ ہے کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی‘چوری نہیں کریں گی ‘ زنا نہیں کریں گی ‘اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی اور کسی بھی نیک کام میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی۔
سور ۃ الصف :      اس سورت کے آغاز میں قعل و فعل کے تضاد سے منع فرمایا گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ایسے لوگو ں سے ناراض ہوتا ہے جن کے قول و فعل میں تضاد ہوتا ہے ۔ .مزید بیان ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجاہدین کو پسند فرماتا ہے ‘جو اس کی راہ میں صف بستہ قتال کرتے ہیں جیسے وہ سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ آیت نمبر 8 میں فرمایا کہ دشمنان دین چاہتے ہیں کہ اپنی پھونکوں سے بجھا دیں اور اللہ اپنے نور کو پورا کرنے والا ہے‘خواہ کافروں کو کتنا برا لگے۔
سورۃ  الجمعہ : اس سورت کے آغاز میں  بعثت رسول کے مقاصد کو بیان کیا گیا ہے ۔ یعنی قران حکیم کی آیات کی تلاوت‘تزکیہ باطن ‘ کتاب اور حکمت کی تعلیم۔اس کے بعد یہود کا ذکر ہوا ہے اور انہیں دعوت دی گئی ہے کہ اگر تمہارا دعویٰ سچا ہے کہ تمام لوگوں کو چھوڑ کر تم ہی اللہ کے دوست ہو تو‘اگر تم اس دعوے میں سچے ہو تو موت کی تمنا کرو ‘ کیونکہ محب اپنے محبوب سے جلد از جلد ملنا چاہتا ہے اور پھر قران حکیم نے پیش گوئی کی ہے کہ وہ اپنے ناروا کرتوتوں کے سبب یہ کبھی موت کی تمنا نہیں کریں گے۔ اس سورت کے دوسرے  رکوع میں نماز جمعہ کی فرضیت کا حکم نازل ہوا ہے ‘جب نماز جمعہ کیلئے ندا دی جائے تو سب کام کاج روک کر  نماز کیلئے دوڑے چلے آئو‘ اور جب نماز اد اکرچکو تو وسائل رزق کی تلاش کرو ۔
  سورۃ  الطلاق:       اس سورت کے آغاز میں بیان کیا گیا ہے جب تم اپنی بیویوں کو طلاق دو ‘ تو عدت کا وقت شروع ہونے سے پہلے طہر (پاکیزگی)  میں طلاق دو ‘یعنی طلاق کے بعد عدت کا حساب رکھنا اور پورا کرنا ضروری ہے۔قرآن مجید نے مختلف احوال کی مناسبت سے احکامات دیئے ہیں  کہ ایک بوڑھی عورت کی عدت 3 ماہ ہے عام عورت کی عدت 3 حیض ہے ‘  جب کہ حاملہ عورت کی عدت وضع حمل تک ہے اور قرآن مجید نے یہ بھی فرمایا ہے کہ طلاق رجعی کی صورت میں عدت کے مکمل ہونے سے پہلے بھلائی کے ساتھ نیک ارادے کے ساتھ رجوع کرلیا یا دستور کے مطابق جدا کردواور رجوع کی صورت میں دو گواہ مقرر کرو۔قرآن مقدس نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ مطلقہ عورتوں کو عدت کے دوران اپنی حیثیت کے مطابق نان و نفقہ دیا کرو اور تنگ کرنے سے منع کیا ہے‘ اگر حاملہ ہیں تووضع حمل تک نان و نفقہ دو اگر وضع حمل کے بعد دودھ پلانے پر راضی ہو جائیں تو انہیں ان کا معاوضہ دو اور یہ تمام اخراجات مرد اپنی حیثیت کے مطابق  کرے۔
سورۃ التحریم :     اللہ کے رسول ﷺ نے بعض اسباب سے شہد نہ کھانے  کی قسم کھا لی تھی ۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ کفارہ ادا کرکے قسم کو ختم کر لیں۔ ازواج رسول ﷺ کو تنبیہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر نبی ﷺ نے طلاق دے دی تو عنقریب اللہ تعالیٰ تم سے بہتر بیویاں عطا کرے گا جوکہا ماننے والی ‘ایمان دار‘عبادت گزار‘ روزے دار‘طلاق  یافتہ اور کنواریاں ہوں گی ۔ اس بات کی نوبت نہیں آئی تھی۔اس سے یہ مراد ہے کہ ازواج مطہراتؓ نے اللہ تعالیٰ کے رسول مکرم ﷺ کو دل   وجان سے راضی رکھا۔ آیت نمبر 6 میں حکم ہواکہ اپنے آپ کو اور گھر والوں اس آگ سے بچا ئو جس کا ایندھن آدمی و پتھر ہیں۔ اللہ وہ ہے جس نے 7  آسمان پیدا کئے اور زمینوں  پر اور ان کے درمیان اللہ کا حکم نافذ رہتا ہے تاکہ تم جان لو اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اور یہ کہ اللہ  ہر چیز پر محیط ہے۔

تازہ ترین خبریں

سارہ انعام قتل کیس ۔۔۔عدالت نے ایاز امیر کو مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا

سارہ انعام قتل کیس ۔۔۔عدالت نے ایاز امیر کو مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا

بس اتنا ہی۔۔۔!!! اسحاق ڈارکی نااہلی کے لیے دائر درخوا ست۔۔۔درخواست گذارنے واپس لے لی

بس اتنا ہی۔۔۔!!! اسحاق ڈارکی نااہلی کے لیے دائر درخوا ست۔۔۔درخواست گذارنے واپس لے لی

مریم اورنگزیب سے بد تمیزی کرنے والوں کو ایسے سبق سکھائیں گے۔۔۔ن لیگی رہنما عطا تارڑنےغصے میں انتقامی اعلان کر دیا

مریم اورنگزیب سے بد تمیزی کرنے والوں کو ایسے سبق سکھائیں گے۔۔۔ن لیگی رہنما عطا تارڑنےغصے میں انتقامی اعلان کر دیا

منافق۔۔۔عوام کے سامنے سستا سستا کے ڈھول پیٹنے والے فون پر مہنگائی کرنے کو کہتے ہیں ۔۔۔شیخ رشید نے حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

منافق۔۔۔عوام کے سامنے سستا سستا کے ڈھول پیٹنے والے فون پر مہنگائی کرنے کو کہتے ہیں ۔۔۔شیخ رشید نے حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

تلاشی پردسویں جماعت کی طالبہ کے بیگ سے ایسی چیز نکلی کہ دیکھنے والے سب ہکا بکارہ گئے، دیکھیں ویڈیو

تلاشی پردسویں جماعت کی طالبہ کے بیگ سے ایسی چیز نکلی کہ دیکھنے والے سب ہکا بکارہ گئے، دیکھیں ویڈیو

آڈیولیکس کیس ،آئی ایس آئی اور آئی بی کی ابتدائی تفشیش مکمل ، معاملہ سنجیدہ و گمبھیرہو گیا،کونسے نئے انکشافات ہوئے؟جانیں

آڈیولیکس کیس ،آئی ایس آئی اور آئی بی کی ابتدائی تفشیش مکمل ، معاملہ سنجیدہ و گمبھیرہو گیا،کونسے نئے انکشافات ہوئے؟جانیں

پاکستانیوں نے سر پیٹ لیا۔۔۔ مہنگائی طوفان نا قابل یقین حد تک بڑھ گیا۔۔۔ اشیاءکی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

پاکستانیوں نے سر پیٹ لیا۔۔۔ مہنگائی طوفان نا قابل یقین حد تک بڑھ گیا۔۔۔ اشیاءکی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

ڈار نے آتے ہی ڈالر کے پر کاٹ گئے، امریکی کرنسی میں ڈھیر، روپے نے کہیں کا نہ چھوڑا، قیمت میں بڑی کمی

ڈار نے آتے ہی ڈالر کے پر کاٹ گئے، امریکی کرنسی میں ڈھیر، روپے نے کہیں کا نہ چھوڑا، قیمت میں بڑی کمی

افسوسناک واقعے نے پورے خاندان کو موت کی نیند سلا دیا،جاں بحق ہونےوالوں میں 4بچے اور خاتون بھی شامل ،11زخمی

افسوسناک واقعے نے پورے خاندان کو موت کی نیند سلا دیا،جاں بحق ہونےوالوں میں 4بچے اور خاتون بھی شامل ،11زخمی

 فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔ مریم نواز اور وزیر اعظم کی مبینہ بات چیت کی آڈیو لیک

فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔ مریم نواز اور وزیر اعظم کی مبینہ بات چیت کی آڈیو لیک

نیا انکشاف ۔۔۔عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات کا نیا رخ سامنے آگیا

نیا انکشاف ۔۔۔عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات کا نیا رخ سامنے آگیا

اسحاق ڈار کی آمد کیساتھ ہی ڈالرسستا کیوں ہوتا چلا جا رہا ہے۔۔۔پی ٹی آئی اہم رہنما نے بڑی سازش سے پردہ اٹھا دیا

اسحاق ڈار کی آمد کیساتھ ہی ڈالرسستا کیوں ہوتا چلا جا رہا ہے۔۔۔پی ٹی آئی اہم رہنما نے بڑی سازش سے پردہ اٹھا دیا

بڑی خبر۔۔۔ فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔

بڑی خبر۔۔۔ فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔

کر سی بچانے کے ایسے ایسےطریقےکہ عقل دنگ رہ جائے چوہدری پرویز الٰہی کی نئی حکمت عملی عوام کے سامنے آگئی

کر سی بچانے کے ایسے ایسےطریقےکہ عقل دنگ رہ جائے چوہدری پرویز الٰہی کی نئی حکمت عملی عوام کے سامنے آگئی